Common frontend top

مظفر بخاری


اقبال ساجد کی یاد میں


سن ساٹھ کی دہائی میں مزنگ لاہور میں ایک حلقۂ احباب ادب ہوا کرتا تھا جس کے ہفتہ وار اجلاس رفاہِ عام گرلز ہائی سکول(مزنگ) میں ہوا کرتے تھے۔ میں اور میرے دوست جناب شاہد شیدائی اس حلقے کے اجلاس میں باقاعدگی سے شرکت کیا کرتے تھے۔ اسی حلقے کے ایک اجلاس میں ایک نوجوان شاعر نے تنقید کے لیے اپنی غزل پیش کی۔ غزل پڑھ کر میں چونک اٹھا۔ سانولے رنگ کا یہ نوجوان شاعر نہایت غریب گھرانے کا فرد دکھائی دیتا تھا۔ لگتا تھا جیسے کوئی مزدور ہو۔ اب میں کبھی اس کی غزل پڑھتا اور کبھی اس
پیر 14  ستمبر 2020ء مزید پڑھیے

زمین پر جنت کے سفیر

جمعرات 10  ستمبر 2020ء
مظفر بخاری
آج میں آپ کی خدمت میں دو دلچسپ واقعات کا ذکر کرنا چاہوں گا۔ پہلے واقعے کا تعلق دہلی سے اور دوسرے کا لاہور سے ہے۔ ملاحظہ فرمائیں: نئی دہلی کے ایک امتحانی مرکز میں طالبات ایف ۔ اے کا امتحان دے رہی تھیں۔ ایک روز ڈسٹرکٹ انسپکٹر آف سکولز کو شکایت موصول ہوئی کی اس سنٹر میں امتحان دینے والی طالبات کی اکثریت ناجائز ذرائع استعمال کرنے کی مرتکب ہو رہی ہے۔ اس شکایت کے موصول ہونے پر انسپکٹر نے چیکنگ کے خصوصی عملے کو چھاپہ مارنے کی ہدایت کی ۔ چنانچہ اگلے روز جب طالبات اطمینان سے نقل کر
مزید پڑھیے


مطیع اللہ شاہ… کفایت شعاری یا …

منگل 08  ستمبر 2020ء
مظفر بخاری
پروفیسر محمد سلیم گورنمنٹ کالج لاہور میںمیرے کولیگ تھے۔ ہم دونوں تقریباً ایک ساتھ ہی ریٹائر ہوئے تھے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد انھوں نے دُنیا بھر کی سیر کی ٹھان لی۔ اب تک کئی ممالک کی سیر کر چُکے ہیں۔پچھلی ملاقات میں انھوں نے حسبِ معمول چند نہایت دلچسپ باتیں سنائیں۔ آپ بھی ملاحظہ فرمائیے۔ (ا) کوریا میں ایک بہت بڑا ادارہ ہے جس کے انتظامی دفاتر ایک بتیس منزلہ عمارت میں سمائے ہوئے ہیں۔ اتنے وسیع کاروبار کے مالک کے پاس ذاتی کار تک نہیں، اور وہ ہنگامی حالت میں ٹیکسی پر سفر کرتا ہے۔ (ب) جاپان
مزید پڑھیے


ایک انوکھا مقد مّہ

هفته 05  ستمبر 2020ء
مظفر بخاری
اتر پردیش (بھارت ) کی ایک خاتون نے اپنے خاوند سے طلاق حاصل کرنے کے لئے عدالت سے رجوع کیا ہے لیکن طلاق لینے کی جو وجہ بیان کی ہے وُہ انتہائی غیر معمولی ہے۔ میرا خیال ہے کہ دنیا بھر کی عدالتی تاریخ میں اِس کی نظیر نہیں ملتی ۔ ملاحظہ فرمائیے: جج: (خاتون سے ) تمہارا کوئی وکیل ہے؟ خاتون: میں اپنی وکیل خود ہوں۔ جج: ٹھیک ہے۔ کیا مسئلہ ہے تمہارا؟ خاتون: میں اپنے خاوند سے نجات حاصل کرنا چاہتی ہوں۔ جج: یعنی خلع لینا چاہتی ہو؟ خاتون: ایک ہی بات
مزید پڑھیے


پروفیسر ڈاکٹر سید نذیر احمد (مرحوم ) کی یاد میں … (2)

بدھ 26  اگست 2020ء
مظفر بخاری
ایک بار اوول گرائونڈ میں کالج کے اساتذہ اور ایم۔اے کے طلباء میں کرکٹ کانمائشی میچ ہورہا تھا۔ ۔ اساتذہ کی ٹیم کی کپتانی ڈاکٹر صاحب کر رہے تھے۔ ایک سینئر لڑکا مائیک پر کمنٹری کر رہا تھا۔ جب ڈاکٹر صاحب کھیلنے کے لئے آئے تو اُس کی کمنٹری کا اندازہ کچھ یوں تھا: " ہم سب کے محبوب ، جناب پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سید نذیر احمد بیٹنگ کے لئے تشریف لا رہے ہیں" ۔ یہ سن کر کسی تماشائی نے با آواز بلند کہا" با ادب ، با ملاحظہ ، ہوشیار" اور فضا ایک بھر پور
مزید پڑھیے



پروفیسر ڈاکٹر سید نذیر احمد (مرحوم ) کی یاد میں

منگل 25  اگست 2020ء
مظفر بخاری
ڈاکٹر نذیر احمد سالہا سال تک گورنمنٹ کالج لاہور میں شعبہ زوالوجی کے صدر اور بعد ازاں پرنسپل رہے۔ ان کے ہزاروں (بلکہ لاکھوں) شاگرد پاکستان اور کئی دیگر ممالک میں پھیلے ہوئے ہیں۔ میرا یہ کالم نہ صرف ان کے شاگردوں کے لئے بلکہ دیگر حضرات کے لیے بھی نہایت دلچسپی کا موجب بنے گا۔ وُہ کوئی عام انسان یا اُستاد نہیں تھے۔ ان کی ذاتِ گرامی میں اتنی صفات جمع ہو گئی تھیںکہ وُہ قدرت کی فیاضی کا جیتا جاگتا نمونہ بن گئے تھے۔ میں نے اپنی زندگی میں صرف دو ایسی شخصیات دیکھی ہیں جن کا
مزید پڑھیے


منیر نیازی کی یاد میں

بدھ 19  اگست 2020ء
مظفر بخاری
جناب منیر نیازی کا بطور شاعر جو مقام ہے، اُس سے ہر کوئی واقف ہے ،وہ میرے بھی پسندیدہ شاعر تھے۔ شاعر ہونے کے علاوہ وہ بہت اچھے انسان بھی تھے۔ باتوں باتوں میں نہایت خوبصورت بات کہہ جایا کرتے تھے۔ ان سے میری یاد اللہ تو بہت پُرانی تھی۔ بعد میں وہ ماڈل ٹائون لاہور میں میرے ہمسائے بھی رہے ۔ پھر ٹائون شپ لاہور میں انھوں نے اپنا مکان بنا لیا۔ میں اکثر وہاں بھی حاضری دیتا تھا۔ آج ان کی حاضر جوابی اور WIT کے چند نمونے حاضر ہیں۔ایک بار میں نے انھیں احمد شہزاد
مزید پڑھیے


I don't want to live.

پیر 17  اگست 2020ء
مظفر بخاری
(قائدِاعظم محمد علی جناح) ایک خبر کے مطابق قومی اسمبلی نے قرار داد پاس کی ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی گیارہ اگست 1947ء والی تقریر کو جو انھوں نے کراچی میں دستور ساز اسمبلی میں کی تھی، نصاب میں شامل کر لیا جائے۔ بظاہر یہ ایک بڑا خوش آئند اقدام ہے۔ لیکن میں اِس کے چند مضمرات کا ذکر کرنا چاہوں گا۔ جن کودھیان میں رکھنا ضروری ہے۔ ورنہ اِس احسن اقدام کے وُہ نتائج نہ نکل سکیں گے، جو قرار داد پاس کرتے وقت معزز ممبرز کے ذہن میں تھے۔ پہلی بات تو یہ کہ صرف
مزید پڑھیے


دیکھنے والی آنکھ چاہیے

جمعرات 13  اگست 2020ء
مظفر بخاری
ایک اخبار میں خبر چھپی ہے کہ گورنمنٹ اسلامیہ پرائمری سکول اوکاڑہ کا ایک طالب علم نور محمد لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ وہ اب تک لوگوں کی توجہ کا مرکز اس لیے نہیں بنا تھا کہ اس کی کن پٹی پر قدرتی طور پر لکھے ہوئے کلمہ شریف کے الفاظ پڑھے نہیں جا سکے تھے۔ معلوم ہوتا ہے کہ پہلے کسی نے بچے کو بغور دیکھنے کی زحمت ہی نہ کی، ورنہ اس بچے کو لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے کئی سال ہو چکے ہوتے۔ بہرحال دیر آید درست آید۔ لیکن حیرت کی بات
مزید پڑھیے


چاچے طیفے کی پریشانی

پیر 10  اگست 2020ء
مظفر بخاری
ایک خبر کے مطابق حکومت کے ایک سرکلر میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری ملازمین اپنی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد اور دوسرے اثاثوں کی مکمل تفصیل سے حکومت کو آگاہ کریں۔ پتہ چلا ہے کہ اس خبر کی اشاعت کے بعد ملازمین بالخصوص پولیس ملازمین زبردست تشویش کا شکار ہو گئے ہیں اور اس ناگہانی آفت سے بچ نکلنے کے لیے عزیزوں‘ دوستوں اور وکیلوں سے مشورہ کر رہے ہیں۔ ہمارے ایک رشتے کے چچا ہیں جنہیں ہمیں ’’چاچا طیفا‘‘ کے نام سے پکارتے ہیں۔ اگرچہ محکمہ پولیس میں ان کا نام کچھ اور ہے لیکن ہم نہیں
مزید پڑھیے








اہم خبریں