BN

ملتان



قندیل بلوچ قتل، والدین کی بیٹوں کو بری کر نیکی درخواست مسترد

جمعه 23  اگست 2019ء
ملتان (نیوز رپورٹر)ماڈل کورٹ ملتان نے قندیل بلوچ قتل کیس میں والدین کی بیٹوں کو معافی کی درخواست مستردکردی ہے ۔گزشتہ روز عدالت میں مقتولہ کے والدین نے 3سال بعد پہلی بار بیان قلمبند کرائے جبکہ مزید گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے کے لیے سماعت کل تک ملتوی کردی ہے ۔ قندیل کے والد عظیم ماہڑہ جو چلنے سے قاصر ہیں کو ورثا کندھوں پر اٹھا کر عدالت پیشی پر لائے ۔گزشتہ روز قندیل بلوچ قتل کیس میں مقتولہ کے بھائی ملزمان وسیم اور اسلم شاہین کومعافی دینے کیلئے والدین کی درخواست دائر کی گئی جو پراسیکیوشن کے تحریری جواب
مزید پڑھیے


قندیل بلوچ کے والدین نے ملزم بیٹوں کو معاف کر دیا

جمعرات 22  اگست 2019ء
ملتان (نیوز رپورٹر) ماڈل قندیل بلوچ کے والدین نے بیٹی کے قتل میں ملوث بیٹوں کو معاف کرتے ہوئے انہیں بری کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا۔ قندیل بلوچ کے والد کی جانب سے عدالت میں جمع کرائے گئے بیان حلفی میں کہا گیا ہے کہ بیٹی کے قتل میں نامزد بیٹوں کو معاف کر دیا، عدالت بھی انہیں بری کر دے ،عدالت میں جمع کرائے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ بیٹی کے قتل میں نامزد بیٹوں وسیم اور اسلم کو اللہ کے واسطے معاف کر دیا۔ والدین کی جانب سے راضی نامہ کے بعد
مزید پڑھیے


پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے نہم کے نتائج کااعلان کردیا گیا

منگل 20  اگست 2019ء
لاہور،ساہیوال ،سرگودھا،ملتان، ڈیرہ غازیخان ، بہاولپور،فیصل آباد،گوجرانوالہ (اپنے خبر نگار سے ، ڈسٹرکٹ رپورٹر،خبرنگار،وقائع نگارخصوصی ، 92 نیوز رپورٹ) پنجاب بھر کے اعلی تعلیمی و ثانوی بورڈ کے زیر اہتمام جماعت نہم کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔لاہور میں مجموعی طور پر 271447طالب علموں نے حصہ لیا جبکہ 141350امیدوار کامیاب قرار پا ئے اس طرح سے کامیابی کا تناسب 52.07فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے ۔علاوہ ازیں ساہیوال بورڈ کے تحت 82012بچوں نے دا خلہ بھیجا اور80552 نے امتحانات میں حصہ لیا اور 40216بچے اور بچیاں کامیاب ہوئے اور رزلٹ 49.93فیصد رہا ۔دریں اثنا سرگودھا بورڈ کے تحت ایک لاکھ
مزید پڑھیے


بھارتی آبی جارحیت، ستلج کے اطراف کئی دیہات کا رابطہ منقطع ، جنوبی پنجاب میں بھی سیلاب کا خطرہ

منگل 20  اگست 2019ء
قصور، لاہور، ملتان (ڈسٹرکٹ رپورٹر ، اپنے سٹاف رپورٹر سے ، نیو ز رپورٹر ) بھارتی آبی جارحیت کے باعث دریائے ستلج میں پانی بڑھ جانے سے اطراف کے متعدد دیہات کا رابطہ منقطع اورزمینی راستہ کٹ گیا ہے ، قصور کے متعدد دیہات کو خالی کرانے کے احکامات جاری کرد ئیے گئے ، پہلے بتایا گیا گنڈا سنگھ والا میں 50 ہزار کیوسک پانی داخل ہوگا تاہم بھارت سے پانی کا اخراج اڑھائی لاکھ کیوسک ہوگیا، دریائے ستلج میں 1988 کے بعد بڑا سیلاب آنے کا خدشہ ہے ، ہزاروں ایکڑ اراضی اور سینکڑوں دیہات متاثر ہونے کا خطرہ
مزید پڑھیے


بھارت نے بغیراطلاع ستلج میں پانی چھوڑدیا،لداخ ڈیم کے 3سپل ویز کھول دیئے

پیر 19  اگست 2019ء
لاہور، ملتان (اپنے سٹاف رپورٹر سے ، جنرل رپورٹر، نمائندگان) بھارت نے دریائے ستلج میں بھاکڑاڈیم سے 50ہزارکیوسک پانی چھوڑدیا، لداخ ڈیم کے تین سپل ویز کھول دیئے ، الچی ڈیم سے بھی پانی چھوڑ دیاجس کے نیتجے میں دریائے ستلج اور دریائے سندھ میں سیلاب کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ بھاکڑا ڈیم سے اچانک پانی چھوڑنے سے دریائے ستلج میں پانی کی سطح بلندہوناشروع ہوگئی،اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ کے مطابق متعلقہ محکموں کو ہنگامی صورتحال کے پیش نظرالرٹ کردیا،قریبی آبادیوں کے رہائشیوں کو محفوظ مقام پرمنتقل کرنے کی ہدایات کردی گئیں،ریسکیوذرائع کے مطابق اٹاری،روہیلہ پران،باقرکے مہاراوردیگرعلاقوں میں ریسکیوکیمپ لگادیئے گئے ،
مزید پڑھیے




مسلم امہ پاکستانی موقف کی حامی, مودی سرکار اپنے اقدام کا اندازہ لگانا چاہتی ہے تو کرفیو اٹھائے : شاہ محمود

پیر 19  اگست 2019ء

اسلام آباد،ملتان(خصوصی نیوز رپورٹر،سپیشل رپورٹر ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مودی سرکار کے غیر آئینی اقدام نے نہرو اور گاندھی کے ہندوستان کو دفن کر دیا ، ہندو توا کا فلسفہ غالب آگیا ، بھارت نے جارحانہ رویہ تبدیل نہ کیا تو پاکستان اپنا ایکشن پلان تیار کررہا ہے ، اس سلسلے میں وزارت خارجہ کے اجلاس کی رپورٹ جلد وزیراعظم کو پیش کی جائیگی، بھارتی وزیر دفاع کے غیر ذمہ دار انہ بیان کا جواب ہم نے پوری ذمہ داری کے ساتھ دے دیا ، ایسا اگر وزیر دفاع ہو گا تو گلشن کا
مزید پڑھیے


عید الاضحی کل منائی جائیگی ، سنت ابراہیمی کی پیروی میں قربانی کی جائے گی

اتوار 11  اگست 2019ء
لاہور (سٹاف رپو رٹر )ملک بھر میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یاد میں عیدالاضحی ٰکل بروز( پیر )مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائے گی ،تمام شہروں ، قصبوں اور دیہاتوں (باقی صفحہ4نمبر25) کی مساجد ، عیدگاہوں اورکھلے مقامات میں عید کی نماز کے اجتماعات ہوں گے ،اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی ، امت مسلمہ کے اتحاد ،کشمیر اور فلسطین کی آزادی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی ، نما ز کی ادائیگی کے بعد مسلمان سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کے جانور ذبح کریں گے ۔ پولیس کی طرف سے
مزید پڑھیے


ملتان:ایم پی اے مبینہ زیادتی کیس منطقی انجام کی طرف گامزن

هفته 10  اگست 2019ء
ملتان(خصوصی رپورٹ)ایم پی اے جہانیاں حاجی عطاالرحمان اور سدرہ سلیم کیس منطقی انجام کی طرف بڑھنے لگا،کیس کی مرکزی کردارسدرہ سلیم نے تیسری بارمجسٹریٹ کے سامنے پیش ہوکربیان ریکارڈ کرا دیا اور کہاکہ آج تیسری پیشی پربھی اس بات پرقائم ہوں کہ میرے ساتھ کوئی زیادتی ہوئی نہ کسی نے زنابالجبرکانشانہ بنایا،میں کسی کیخلاف کارروائی نہیں کرناچاہتی،حاجی عطاالرحمان کیخلاف اپنی ذات سے منسوب تمام الزامات کو مستردکرتی ہوں،میں حاجی عطاالرحمان کے مخالفین کے دبائو کے باوجودآج بھی اپنے ویڈیوبیان اوربیان حلفی والی سٹیٹ منٹ پرقائم ہوں،شروع میں کچھ منفی سوچ کے حامل افرادنے مجھے بہلاپھسلاکراوردھمکی آمیزرویہ کی وجہ سے
مزید پڑھیے


کشمیریوں سے یکجہتی،بھارتی مظالم کیخلاف شہرشہراحتجاج ،ترنگانذرآتش:اجتماعات جمعہ پرمذمتی قراردادیں منظور

هفته 10  اگست 2019ء
لاہور،اسلام آباد،راولپنڈی،مظفر آباد، ملتان، ہارون آباد،وہاڑی ،جتوئی،رحیم یارخان،فتح پور ، لیاقت پور،فیصل آباد،(سٹاف رپورٹر،اپنے خبر نگار سے ،سپیشل رپورٹر،رپورٹر92نیوز،خصوصی رپورٹر،سٹی رپورٹر ، ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ 92نیوز،خبر نگاران)بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے اور کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم کیخلاف مرکزی علماء کونسل کی اپیل پر ملک بھرمیں ’’یوم یکجہتی کشمیر‘‘ منایا گیا۔ لاہور ،اسلام آباد،کراچی ، آزاد کشمیر ،فیصل آباد ، مظفرآباد،ملتان ،پشاور ،کوئٹہ،جہلم،گجرات،راولپنڈی سمیت دیگر شہروں میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں ۔ مرکزی علماء کونسل سے منسلک علماء ،خطبا،آئمہ نے جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے بھارت کی جانب سے مقبوضہ
مزید پڑھیے


ساڑھے 13 گھنٹے سے زائدوقت تک سماعت جسٹس محمد امیر بھٹی نے 311 کیسز نمٹا دیئے

جمعه 09  اگست 2019ء
ملتان (نیوز رپورٹر)لاہورہائیکورٹ ملتان بنچ کے سنیئر جج جسٹس محمد امیر بھٹی نے ساڑھے 13 گھنٹے سے زائد سماعت کرکے 311 مختلف کیسز کو نمٹا دیا۔قبل ازیں فاضل جج نے تمام دفتری پابندیوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے دائر ہونے والی تمام درخواستوں کو سماعت کے لئے پیش کرنے کا حکم دیا تھا، گزشتہ روز 360مختلف درخواستیں پیش کی گئیں جس پر رات ساڑھے 10بجے سے زائد وقت تک سماعت کر کے احکامات جاری کئے گئے ،سرکاری لا آفیسر میاں شاہد ریاض نے عدالت کی معاونت کی جبکہ طلب کرنے پر مختلف سرکاری محکموں کے درجنوں افسر بھی عدالت میں
مزید پڑھیے