Common frontend top

ملتان


پی ڈی ایم کو اپنی منزل کا پتہ نہیں ، پہلے استعفے پھر لانگ مارچ ، اب تحریک عدم اعتماد : شاہ محمود قریشی

اتوار 24 جنوری 2021ء
ملتان(سپیشل رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم بغیر منزل کا کا رواں ہے ، جس کوااپنی منزل کا نہیں پتہ کہ اسے کس طرف جانا ہے ۔پہلے استعفے دے رہے تھے ‘ پھر لانگ مارچ اور اب تحریک عدم اعتماد۔ پی ڈی ایم کا اتحادکبھی اپنی منزل کو نہیں پہنچے گا، مفادات کی بنیاد پر بننے والا اتحاد کبھی کامیابی سے ہم کنار نہیں ہو سکتا،لیگی رہنما جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے ۔ عوام کے سامنے ان کی اصلیت عیاں ہو چکی ہے ، عوام کا بھاری
مزید پڑھیے


ای او بی آئی، ورکرز ویلفیئرز فنڈ کی ملکیت تنازع،وفاق اور سندھ میں ماحول پھر گرم

بدھ 20 جنوری 2021ء
ملتان(محمد ندیم قیصر)وفاق اور صوبوں کے مابین ایمپلائمنٹ اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن اور ورکرز ویلفیئرز فنڈ کے اربوں مالیت کے اثاثہ جات پر 18ویں ترمیم کی روشنی میں ملکیت کے تنازع پرایک بار پھر ماحول گرم ہو گیا ہے ۔ سندھ نے مذکورہ اداروں کا کنٹرول حاصل کرنے کیلئے قانون سازی کیلئے معاملہ سندھ اسمبلی میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔پنجاب اور خیبر پختونخوا میں وفاق کی حلیف حکومتیں بھی پارٹی میٹنگز میں ای او بی آئی اور ورکرز ویلفیئرز فنڈ پر اپنا حق جتلا چکی ہیں ۔سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے کھل کر موقف
مزید پڑھیے


تعلیمی اداروں میں نہم تا بارہویں کلاسز بحال، طلبہ پرجوش

منگل 19 جنوری 2021ء
اسلام آباد،لاہور،ملتان(نامہ نگار،جنرل رپورٹر، 92 نیوزرپورٹ،صباح نیوز) ملک بھرمیں کورونا وائرس کی دوسری لہر کی وجہ سے دوسری مرتبہ بند ہونیوالے تعلیمی اداروں میں تقریباً دو ماہ بعد نہم تا بارہویں کی کلاسز بحال ہوگئیں،بیشتر طلبہ پرجوش نظرآئے ،تاہم سخت سردی اور دھند کے باعث پہلے روز حاضری کم رہی۔گزشتہ روزکورونا لاک ڈائون اور موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے پرپہلے مرحلے میں نہم سے بارہویں جماعت تک کیلئے تعلیمی اداروں میں دوبارہ تدریسی عمل شروع ہونے پرکورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کو لازمی قرار دیا گیا۔پہلے روز نصف طلبہ تعلیمی اداروں میں پہنچے تو اساتذہ نے
مزید پڑھیے


کورونا : مزید43مریض جان کی بازی ہار گئے ،2373کی حالت تشویشناک

پیر 18 جنوری 2021ء

اسلا م آباد ،لاہور ،کراچی،واشنگٹن (رپورٹنگ ٹیم، نمائندگان،ڈسٹرکٹ رپورٹر،92نیوزرپورٹ،بیورورپورٹ، نیوز ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا کی مہلک وبا سے پاکستان میں مزید43افراد جاں بحق ہو گئے اور اموات کی مجموعی تعداد10951ہو گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 2521نئے مریض رپورٹ ہوئے اور کل تعداد519291ہوگئی جبکہ فعال کیسز کی تعداد34701ہو گئی،2373مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ کل 473639صحتیاب ہو چکے ۔کورونا مریضوں کی تعداد سے متعلق عالمی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر آگیا۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ فروری سے
مزید پڑھیے


بھارت پاکستان میں فساد چاہتا،امید ہے نئی امریکی انتظامیہ کشمیر پر کردار ادا کریگی:شاہ محمود

اتوار 17 جنوری 2021ء

ملتان(سپیشل رپورٹر) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بعض قوتیں پاکستان کو کمزور کرنا چاہتی ہیں، بھارت ہمارے ملک میں فرقہ وارانہ فساد پھیلانا چاہتا ہے اور کشمیر میں خون کی ہولی کھیل رہا ہے ، فارن فنڈنگ کیس پر پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کو مکمل تفصیلات فراہم کی ہیں، کچھ لوگ ناجائز منافع کما کر راتوں رات امیر ہونا چاہتے ہیں لیکن حکومت ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف متحرک ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں گزشتہ روز ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وزیر خارجہ نے کہا برطانیہ
مزید پڑھیے



کورونا سے پاکستان میں مزید45اموات، تعداد10863ہو گئی: برطانیہ میں پابندیاں مزیدسخت

هفته 16 جنوری 2021ء
اسلا م آباد ،لاہور ،ملتان، ساہیوال، کراچی، حیدرآباد ،واشنگٹن (رپورٹنگ ٹیم، نمائندگان، ڈسٹرکٹ رپورٹر، 92نیوز رپورٹ، بیورو رپورٹ، نیوزایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا کی مہلک وبا سے پاکستان میں مزید45افراد جاں بحق ہو گئے اور اموات کی مجموعی تعداد10863ہو گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 2417نئے مریض رپورٹ ہوئے اور کل تعداد514338ہوگئی جبکہ فعال کیسز کی تعداد34169ہو گئی،2294مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ کل469306صحتیاب ہو چکے ۔ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کے مطابق صوبہ میں مزید22مریضوں کی جان چلی گئی جبکہ661نئے کیس سامنے آگئے ۔ لاہورمیں 380،راولپنڈی30،چنیوٹ12، راجن پور1،میانوالی1،بھکر 8،بہاولپور12،ملتان 19،سرگودھا24،ساہیوال3،ٹوبہ1،ننکانہ1،رحیم یار
مزید پڑھیے


سلیکٹڈ نے عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرادیا : اپوزیشن: شہری بھی تیل کی قیمتوں میں اضافے پرپھٹ پڑے

هفته 16 جنوری 2021ء
لاہور،ملتان ، حیدرآباد (92نیوزرپورٹ ، جنرل رپورٹر ،بیورورپورٹ ) اپوزیشن نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرادیا ہے ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ناقابل برداشت ہے ، فوری واپس لیا جائے جبکہ شہری بھی تیل کی قیمتوں میں اضافے پرپھٹ پڑے ۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نوازنے ٹویٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پراپنے ردعمل میں کہاہے کہ مہنگائی کی چکی میں پسے عوام پرایک نئی قیامت ڈھائی جارہی ہے ،آپ پوچھتے ہیں اپوزیشن کیاچاہتی ہے ؟اپوزیشن عوام کوآپ کے عذاب سے نجات دلاناچاہتی ہے
مزید پڑھیے


کورونا سے مزید46اموات،3097نئے مریض،2410کی حالت تشویشناک

جمعه 15 جنوری 2021ء

اسلا م آباد ،لاہور ،ملتان،کراچی،پشاور ،کوئٹہ ، واشنگٹن (رپورٹنگ ٹیم، نمائندگان،92 نیوز رپورٹ، بیورو رپورٹ، نیوزایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا کی مہلک وبا سے پاکستان میں مزید46افراد جاں بحق ہو گئے اور اموات کی مجموعی تعداد10818ہو گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 3097نئے مریض رپورٹ ہوئے اور کل تعداد511921ہوگئی جبکہ فعال کیسز کی تعداد33869ہو گئی،2410مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ کل467234صحتیاب ہو چکے ۔وزارت قومی صحت کی جانب سے جاری ٹویٹ میں کہا گیا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کوروناکی دوسری لہر کے باوجود معیشت کو متاثر نہیں ہونے دینگے ۔شہریوں
مزید پڑھیے


کورونا نے مزید40 جانیں لے لیں ،2007 نئے کیسز رپورٹ

اتوار 10 جنوری 2021ء
اسلام آباد، لاہور، ملتان، واشنگٹن (جنرل رپورٹر، سپیشل رپورٹر، صباح نیوز) کورونا کے باعث ملک بھر میں مزید 40 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات 10568ہو گئیں، 2007 نئے کیسز رپورٹ ہونے سے متاثرین کی تعداد 4 لاکھ 99 ہزار 517 ہو گئی۔ این سی او سی کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 40ہزار 898کورونا ٹیسٹ کیے گئے ،ملک بھر میں اب تک 70لاکھ 43ہزار 604کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، ملک بھر میں 2266مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ،455445افراد شفایاب ہو چکے ہیں ۔ سندھ میں سب سے زیادہ
مزید پڑھیے


حکومت کا بلیک لسٹ پاسپورٹ پالیسی میں نرمی لانے کا فیصلہ

اتوار 10 جنوری 2021ء
ملتان(محمد ندیم قیصر)پاکستان میں بلیک لسٹ پاسپورٹ کی تعداد ایک لاکھ تک پہنچ گئی ۔ حکومت نے بلیک لسٹ پالیسی میں نرمی لانے کا فیصلہ کیا ہے اور بلیک پاسپورٹ فہرست میں شامل ایک لاکھ کے قریب پاسپورٹس کی شارٹ لسٹ کرکے متنازعہ پاسپورٹس کی تعداد 75فیصد کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔شارٹ لسٹ کرتے ہوئے کیٹیگریز بنائی جارہی ہیں جس کے تحت جرائم میں ملوث افراد کو بلیک لسٹ ریلیف پالیسی میں نرمی کا بھی کوئی فائدہ نہیں پہنچ سکے گا اور وہ قانون ضابطہ کی کارروائی سے ریلیف ملنے کی صورت میں ہی بلیک لسٹ سے نکل
مزید پڑھیے








اہم خبریں