Common frontend top

ملتان


حضورﷺ،صحابہ کرامؓ کے احترام میں کوئی بھی قدم اٹھانا پڑے ، گریز نہیں کرونگا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

جمعرات 31 دسمبر 2020ء
ملتان(نیوز رپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ قاسم خان نے ریمارکس دیئے ہیں مملکت پاکستان کے خلاف سازش کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوتی ہے توتوہین کرنے والوںکے خلاف بھی فوری کارروائی ہونی چاہئے ،حضرت محمدﷺ اور صحابہ کرامؓ کے احترام میں مجھے کوئی بھی قدم اٹھانا پڑے تو میں قانون میں رہتے ہوئے گریز نہیں کرونگا۔عدالت نے گوگل سے توہین آمیز مواد ہٹانے سے متعلق درخواست پر سماعت ڈپٹی اٹارنی جنرل کی استدعا پر20 جنوری تک ملتوی کردی۔دوران سماعت سرکاری وکلا نے بتایا مکمل میکنزم بنانے کے لئے گزشتہ روزاٹارنی جنرل کے دفتر میں میٹنگ ہوچکی ہے جس میں معاملے سے
مزید پڑھیے


کورونا مزید 58زندگیاں نگل گیا،1853نئے کیس رپورٹ:یورپی یونین میں بڑے پیمانے پر ویکسی نیشن شروع

پیر 28 دسمبر 2020ء

لاہور ،اسلام آباد، ملتان ،لندن،برسلز، نیویارک (جنرل رپورٹر ، خبر نگار خصوصی،سٹاف رپورٹر،خصوصی رپورٹر ، 92نیوزرپورٹ ،نیوزایجنسیاں ) ملک میں کورونا کے مزید 58 مریض جان کی بازی ہار گئے جبکہ 1853 نئے کیس سامنے آگئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک میں کورونا سے مجموعی اموات 9874جبکہ متاثرین 471335 ہو گئے ۔422132 مریض صحت یاب ہو چکے جبکہ 39329 مریض زیر علاج ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ3900 اموات پنجاب میں ہوئیں،سندھ 3469، خیبر پختونخوا 1602، اسلام آباد404، گلگت بلتستان 101، بلوچستان 182 اور آزاد کشمیر میں 216افراد جان کی بازی ہار چکے ۔پنجاب میں کورونا کے
مزید پڑھیے


پی ڈی ایم کے پاس عوام کیلئے کچھ نہیں:بھارت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کررہا ہے : شاہ محمود قریشی

پیر 28 دسمبر 2020ء

ملتان (سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کررہا ہے ، ہمارے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ ہندوستان پاکستان میں دہشت گردوں کی پشت پناہی، کالعدم تنظیموں سے رابطے کرکے پاکستان میں انتشار پھیلانے کی کوششیں کر رہا ہے ۔ 14 نومبر کو ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے ذریعے ڈوزیئر کے ذریعے عالمی برادری کو آگاہ کیا کہ ہندوستان پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیں کر رہاہے لیکن ہندوستان اپنی اس کوشش میں ناکام رہے گا۔ ہندوستان نے سی
مزید پڑھیے


جنوبی پنجاب:2020ئمیں بھی کھالوں کی تعمیر و مرمت میں کروڑوں کی کرپشن کی انکوائریاں نامکمل

هفته 26 دسمبر 2020ء
ملتان(حسیب اعوان)محکمہ انہار رواں سال بھی مسائل کے چنگل سے آزادی حاصل نہ کرسکا ۔ ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں پختہ کھالوں کی تعمیر و مرمت میں کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن کی انکوائریاں زیر التواء رہیں،اپنوں کو نوازنے کے لیے ماتحت عملے کے بار بار تبادلے کیے گئے ، پانی چوری کے سینکڑوں واقعات رونما ہوئے لیکن کارروائیاں نچلے طبقے کے خلاف ہوئیں اور سیاسی رسوخ رکھنے والوں کی آؤ بھگت کی گئی، جنوبی پنجاب میں کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی پر قبضے وگزار نہ ہونا کارکردگی پر سوالیہ نشان بن کر لٹکتا رہا۔ نہر کنارے لگے درختوں کی
مزید پڑھیے


کوروناسے مزید85 اموات ،ایم کیو ایم رہنما عامرخان،اداکارہ ثنا عسکری بھی متاثر

هفته 26 دسمبر 2020ء
اسلا م آباد ،لاہور،ملتان،کراچی،پشاور،کوئٹہ ، واشنگٹن (رپورٹنگ ٹیم، نمائندگان، 92 نیوز رپورٹ، بیورورپورٹ، نیوزایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا کی مہلک وبا سے پاکستان میں مزید85افراد جاں بحق ہو گئے اور اموات کی مجموعی تعداد9753ہو گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 2152نئے مریض رپورٹ ہوئے اور کل تعداد467222ہوگئی جبکہ فعال کیسز کی تعداد38511ہو گئی،2382مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ کل 418958 صحتیاب ہو چکے ۔ ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کے مطابق صوبہ میں مزید48مریضوں کی جان چلی گئی جبکہ471نئے کیس سامنے آگئے ۔لاہورمیں227،راولپنڈی54،بہاولپور33،ملتان 11، فیصل آباد میں32کیسزسامنے آئے ۔ ادھرنشتر
مزید پڑھیے



شاہ رکن الدین عالمؒ کا عرس ختم : اپوزیشن 31دسمبرتک مستعفی،ورنہ ڈرامہ بندکرے :شاہ محمود

جمعرات 24 دسمبر 2020ء
لاہور،ملتان(نمائندہ خصوصی سے ،خبر نگار، سپیشل رپورٹر)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے استعفے 31 دسمبر تک سپیکر تک پہنچ جانے چاہئیں، استعفے نہیں پہنچتے تو یہ ڈرامے بازی بند کی جائے ۔عظیم صوفی بزرگ حضرت شاہ رکن عالم ملتانی ؒ کے 707ویں سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں،اختتامی روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوزیشن نے فیٹف قانون سازی پر نیب قوانین میں ترامیم کا مطالبہ کیا، اس مطالبے کا مطلب این آراو تھا، یہ اقدام ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے اپنے ادوار میں کیوں
مزید پڑھیے


کورونا کی لہرسنگین،ڈاکٹر سمیت مزید84افراد جاں بحق، مزاح نگارانور مقصود بھی متاثر

جمعرات 24 دسمبر 2020ء
اسلا م آباد ، لاہور، ملتان، ساہیوال، کراچی، پشاور، کوئٹہ ، واشنگٹن (رپورٹنگ ٹیم، نمائندگان، 92 نیوز رپورٹ، بیورو رپورٹ، نیوز ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا کی مہلک وبا سے پاکستان میں مزید84افراد جاں بحق ہو گئے اور اموات کی مجموعی تعداد9557ہو گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 2142نئے مریض رپورٹ ہوئے اور کل تعداد462814ہوگئی جبکہ فعال کیسز کی تعداد37905ہو گئی،2419مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ415352صحتیاب ہو چکے ۔ نامور مزاح نگار انور مقصود بھی کورونا میں مبتلا ہو گئے اورخود کو گھرمیں قرنطینہ کرلیا۔ دو روز پہلے انور مقصود کی
مزید پڑھیے


سینٹ الیکشن سے قبل استعفے نہ دیئے جائیں: آصف زر داری :نواز شریف ،فضل الرحمٰن کو فون

جمعرات 24 دسمبر 2020ء
اسلام آباد، ملتان ، کراچی ( خبر نگار خصوصی،خبر نگار، نیٹ نیوز ) سابق صدر آصف زرداری نے نواز شریف اور فضل الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر نے کہا کہ سینٹ الیکشن سے قبل استعفے نہ دیئے جائیں، ہم ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کے حق میں بھی نہیں، پی ڈی ایم مل کر سینٹ الیکشن لڑے تو 15 سے زائد نشستیں حاصل کرسکتی ہے ، سابق وزیراعظم نواز شریف نے زرداری کے مؤقف سے اختلاف کیا۔ نواز شریف کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم استعفے دے دے تو سینٹ الیکشن
مزید پڑھیے


مسئلہ فلسطین کے موقف پر قائم؛ پی ڈی ایم سے ملکی ترقی ہضم نہیں ہورہی: شاہ محمود قریشی

بدھ 23 دسمبر 2020ء
ملتان(سپیشل رپورٹر) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملکی مفاد اور عزت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ دنیا کے ساتھ برابری کی سطح پر تعلقات قائم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ مسئلہ فلسطین پر ہمارا تاریخی موقف اور اس پر قائم ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملکی ترقی کا سفر جاری رہے گا۔ پی ڈی ایم سے ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی۔ پی ڈی ایم در حقیقت ملکی ترقی کے مخالف ہے ، پی ڈی ایم رہنماؤں کو خواب میں بھی حکومت نظر آتی ہے ۔ اسمبلی سے باہربیٹھنے
مزید پڑھیے


امارت کی قیادت کو بتادیامسئلہ فلسطین کے حل تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کرینگے : وزیر خارجہ

منگل 22 دسمبر 2020ء

اسلام آباد، ملتان (سپیشل رپورٹر،خبر نگار، مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ انہوں نے یو اے اے کی قیادت کو بتادیا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے حل تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے ۔ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران انہوں نے ابوظہبی ،شارجہ اور دبئی میں پاکستانیوں کے مشکلات پر بات کی، پاکستانیوں کیلئے متحدہ عرب امارات کے ویزوں کا مسئلہ عارضی ہے ، متحدہ عرب امارات یا سعودی عرب بھارت کو پاکستان پر فوقیت نہیں دیتے ، بہت جلد
مزید پڑھیے








اہم خبریں