Common frontend top

ملتان


ہائیکورٹ کے حکم پر قاسم گیلانی و دیگر کارکن رہا

منگل 01 دسمبر 2020ء
ملتان( کرائم رپورٹر )لاہور ہائی کورٹ نے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے 30 روز کے لئے نظر بند یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی قاسم گیلانی اور ان کے دیگر ساتھیوں کی رہائی کے احکامات جاری کردیئے ۔ گزشتہ روزلاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ میں پیپلز پارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ نے علی قاسم سمیت کارکنوں کی رہائی کے لئے رٹ دائر کی۔ عدالت نے علی قاسم گیلانی اور جواد گجر سمیت تمام کارکنوں کی رہائی کے احکامات جاری کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کے احکامات کے خلاف اپیل منظور کرلی ۔علی قاسم گیلانی تین بجے ڈسٹرکٹ جیل ملتان سے جبکہ
مزید پڑھیے


بینظیر کی چھوٹی بیٹی آصفہ کی بھی قومی سیاست میں انٹری

منگل 01 دسمبر 2020ء
ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے کورونا کا شکار ہونے کے باعث بینظیر بھٹو کی سب سے چھوٹی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری نے بھی قومی سیاست میں انٹری دے دی ۔ آصفہ بھٹو زرداری کی سربراہی میں گیلانی ہاؤس سے ریلی نکالی گئی، جو گھنٹہ گھر پر اختتام پذیر ہوئی۔آصفہ بھٹوخصوصی ٹرک پرسوار کارکنوں کے نعروں کاہاتھ ہلاکرجواب دیتی رہیں۔آصفہ کا انداز بالکل بے نظیر بھٹو والا تھا۔سربراہ جے یوآئی (ف) مولانا فضل الرحمان بھی بڑی تعداد میں اپنے کارکنوں کے ہمراہ گھنٹہ گھر چوک پہنچے ، ڈنڈا بردار فورس جے یو آئی کے قافلے کے ہمراہ رہی۔بعدمیں مسلم
مزید پڑھیے


ملتان پی ڈی ایم جلسے کے قریب گودام میں آتشزدگی

منگل 01 دسمبر 2020ء
ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ڈی ایم کے جلسے کے موقع پر گھنٹہ گھرکے قریب واٹرورکس روڈپرگودام میں آگ بھڑک اٹھی جس سے کارکنان میں بھگدڑ مچ گئی ، جس کے بعد ریسکیو اور فائر بریگیڈ کے عملے کو طلب کر لیا گیا ۔گودام جلسہ گاہ سے تقریبا 300 سے 400 میٹر کی دوری پر تھا، گودام کے باہر بجلی کی تاروں میں آگ لگی جس نے آہستہ آہستہ پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا،اس وقت مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نوازجلسے سے خطاب کررہی تھیں۔
مزید پڑھیے


ملتان میں اپوزیشن اتحاد کا پاور شو،سلیکٹڈ کو جانا ہوگا:فضل الرحمٰن، مریم، آصفہ

منگل 01 دسمبر 2020ء

ملتان؍ لاہور (سپیشل رپورٹر؍جنرل رپورٹر؍کرائم رپورٹر؍سٹاف رپورٹر؍ نیوز ایجنسیاں) پی ڈی ایم ملتان میں جلسہ کرنے میں کامیاب ہوگئی۔پی ڈی ایم رہنمائوں نے کہا کہ سلیکٹڈ کو جانا ہوگا۔تفصیلات کے مطابق حکومت اور اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم میں ملتان میں جلسے کے حوالے سے کئی روز سے تنائو چل رہا تھا، کارکنوں کی پکڑدھکڑ جاری تھی، گزشتہ روز بھی دوپہر تک پکڑ دھکڑ جاری رہی، انتظامیہ نے شہر میں جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کر رکھی تھیں، داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی،سندھ سے قافلے کی شکل میں آنیوالی 6 بسوں کو شاہ شمس تبریز
مزید پڑھیے


ملتان سٹیڈیم پر پولیس کا کنٹرول ،پنجاب بھر میں پکڑ دھکڑ، آج جلسہ ہوکر رہے گا: اپوزیشن اتحاد

پیر 30 نومبر 2020ء

ملتان؍ رحیم یار خان( کرائم رپورٹر، جنرل رپورٹر ،سپیشل رپورٹر، خبر نگار، خصوصی رپورٹر،سٹی رپورٹر، نیوز ایجنسیاں) پولیس نے ملتان قاسم باغ سٹیڈیم کا کنٹرول دوبارہ سنبھال لیا جبکہ پنجاب بھر میں پکڑ دھکڑ جاری ہے ، اپوزیشن اتحاد نے کہا ہے کہ آج جلسہ ہوکر رہے گا۔تفصیلات کے مطابق ملتان کے قلعہ کہنہ قاسم باغ سٹیڈیم میں ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے ، ہاتھ سینکتے اور گپیں لڑاتے پی ڈی ایم کارکنان، کنٹینر ہٹانے کے لئے کرین لے کر پہنچے تو سٹیڈیم میدان جنگ میں تبدیل ہو گیا۔پولیس نے کارکنان پر لاٹھی چارج کیا جس سے کئی کارکن
مزید پڑھیے



جدہ میں غیر قانونی رہائش پذیر 149 پاکستانی ڈی پورٹ

اتوار 29 نومبر 2020ء
ملتان ( کرائم رپورٹر ) جدہ میں غیر قانونی رہائش اختیار کرنے پر 149مسافروں کو ڈی پورٹ کردیا گیاہے ۔ گزشتہ روز جدہ میں غیر قانونی طریقے سے مقیم مسافروں کو جدہ انتظامیہ نے تحویل میں لیکر نجی ایئر لائن کی فلائٹ کے ذریعے ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر پہنچایا۔ جدہ انتظامیہ کے مطابق تحویل میں لیئے جانے والے مسافر وں نے غیر قانونی طریقے سے رہائش اختیار کی ہوئی تھی اور جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے پر ڈی پورٹ کیا گیا ، مسافروں کو ایف آئی اے حکام نے اپنی تحویل میں لے لیا۔
مزید پڑھیے


کورونا: مزید54اموات، ثمر بلوربھی متاثر، سینیٹرکلثوم پروین کی طبیعت ناساز

هفته 28 نومبر 2020ء
اسلا م آباد ،لاہور،ملتان،کراچی،پشاور،کوئٹہ ، واشنگٹن (رپورٹنگ ٹیم، نمائندگان، 92 نیوز رپورٹ، نیوزایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا کی مہلک وبا سے پاکستان میں مزید 54افرادجاں بحق ہو گئے اور اموات کی تعداد 7897ہو گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 3113نئے مریض رپورٹ ہوئے اور کل تعداد 389311ہوگئی جبکہ فعال کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور انکی تعداد 45533 ہو گئی،2112مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور 335881صحتیاب ہو چکے ۔اسلام آباد میں مزید8،سندھ میں مزید19،خیبر پختونخوا میں مزید2، آزاد کشمیر میں مزید3 اموات ہوئیں ۔این سی او سی کے اجلاس میں تمام
مزید پڑھیے


ملتان: جلسہ گاہ کا دورہ ، علی موسیٰ گیلانی سمیت35 گرفتار

جمعرات 26 نومبر 2020ء
ملتان،اسلام آباد، کراچی، لاہور ( کرائم رپورٹر ، خبر نگار، مانیٹرنگ ڈیسک، سپیشل رپورٹر،سٹاف رپورٹر ) پی ڈی ایم کے رہنماؤں کو 30 نومبر کو ہونے والے جلسے کے لئے قلعہ کہنہ قاسم باغ سٹیڈیم کا دورہ کرنا مہنگا پڑ گیا، سیاسی رہنماؤں اور ورکرز کی طرف سے سٹیڈیم کا دورہ کرنے پر لوہاری گیٹ پولیس نے علی قاسم گیلانی، جاوید صدیقی، شیخ طارق رشید، عبد الوحید آرائیں اور عبد القادر گیلانی سمیت 30 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ 35 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ایف آئی آر میں کار سرکار میں مداخلت، سٹیڈیم
مزید پڑھیے


کورونا : مزید48اموات، سیاسی مشیرمتاثر ہونے پر بلاول قرنطینہ؛ ریسٹورنٹس میں کھانے پرپابندی،سندھ کی مساجد بند کرنے کی تجویز

بدھ 25 نومبر 2020ء
اسلا م آباد ، لاہور، ملتان، خانیوال، کراچی، حیدرآباد، پشاور، کوئٹہ، واشنگٹن (رپورٹنگ ٹیم، نمائندگان، 92 نیوز رپورٹ، بیورو رپورٹ، نیوز ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا کی مہلک وبا سے پاکستان میں مزید 48 افراد جاں بحق ہو گئے اور اموات کی تعداد7744ہو گئی ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں 41 کورونا مریض ہسپتالوں میں اور 7 گھروں میں قرنطینہ کے دوران جاں بحق ہوئے جبکہ 2954نئے مریض رپورٹ ہوئے اور کل تعداد 379883جبکہ فعال کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور انکی تعداد 40379ہو گئی،1751مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور331760صحتیاب ہو چکے
مزید پڑھیے


بھارت پاکستان میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کررہا ہے : شاہ محمود قریشی

پیر 23 نومبر 2020ء
ملتان(سپیشل رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہا ہے ۔ہندوستان نے اس مقصدکیلئے ایک سیل بنایا ہے جس کے لیے 80 ارب کے لگ بھگ رقم مختص کی گئی ہے ۔ حکومت پاکستان نے اپنے خدشات سے عالمی برادری کوآگاہ کردیا ہے ۔ بھارتی ہتھکنڈوں پرپاکستان خاموش نہیں رہے گا۔بھارت کا رویہ غیر ذمہ دارانہ ہے اس کو ہر محاذ پر ناکامی ہوگی۔خطے میں امن نہ صرف ہماری خواہش ہے بلکہ اولین ترجیح ‘ لیکن امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے ۔ کسی بھی قسم کی
مزید پڑھیے








اہم خبریں