Common frontend top

ملتان


وکیل کا تعاون ہو تو جج کامیاب ہوتا:چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

هفته 19 فروری 2022ء
ملتان(نیوز رپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ امیر بھٹی نے کہا ہے جب وکیل کا تعاون ہوتا ہے تو جج کامیاب ہوتا ہے اور جب بار ایسوسی ایشن کا تعاون ہوتا تو پورا جوڈیشل سسٹم ہی مضبوط ہوجاتا ہے ، ملتان بار درخشندہ تاریخ رکھتی ہے ،کوئی بھی پہلے وکیل، پھر جج اور پھر چیف جسٹس بنتا ہے ۔ ہائیکورٹ بار ملتان کا موجودہ جوڈیشل سسٹم کی مضبوطی میں کردار تاریخی اور مثالی ہے ۔ ہائیکورٹ بار کے سالانہ عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا پنجاب کے سب سے بڑے جوڈیشل عہدے پر مسلسل دوسری مرتبہ جنوبی
مزید پڑھیے


حکومتی کارکردگی کرپشن، ناکامیوں سے بھری ، تعریفی اسناد بے شرمی،اصل سرٹیفکیٹ عوام دینگے: اپوزیشن جماعتیں

جمعه 11 فروری 2022ء
لاہور ،اسلام آباد، ملتان ( سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک ،92 نیوزرپورٹ،خبر نگار ، نیوز ایجنسیاں) اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم کی جانب سے مختلف وزاروں کو کارکردگی سرٹیفکیٹ اور اسناد سے نوازنے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزرا کو اسناد کی تقسیم قوم کے ساتھ ایک اور مذاق ہے ، حکومت کی تین سالہ کارکردگی بدانتظامی، کرپشن اور ناکامیوں سے بھری ہوئی ہے ۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ حقائق عمران خان کے کھوکھلے لیکچروں کا منہ چڑا رہے ہیں ،عمران خان کا اخلاقیات پر درس تاریخی نااہلی چھپانے کی کوشش ہے ، بے وقوف نہیں بنا
مزید پڑھیے


ڈاکٹر عامر لیاقت کی 18سالہ لڑکی سے تیسری شادی، تصاویر شیئر

جمعه 11 فروری 2022ء
لاہور،ملتان ،کراچی ( کلچرل رپورٹر،نیوز رپورٹر ،92 نیوز رپورٹ )رکن قومی اسمبلی اور معروف ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے تیسری شادی کر لی، تیسری اہلیہ کے ساتھ ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق انسٹا گرام پر 49 سالہ ڈاکٹر عامر لیاقت نے اپنی تیسری بیوی کے ہمراہ تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ گذشتہ رات میں نے 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ کے ساتھ نکاح کر لیا، دانیہ ایک مہذب نجیب الطرفین سادات خاندان سے تعلق رکھتی ہیں جس کا تعلق لودھراں کے نواحی علاقے ڈامرہ سے ہے ،عامر
مزید پڑھیے


لانگ مارچ سے قبل ہی حکومتی وکٹیں گرنا شروع،آپ گھبرا نہیں رہے تو اسمبلی توڑ دیں: بلاول بھٹو

جمعرات 10 فروری 2022ء

ملتان ،اسلام آباد(خبر نگار ،92 نیوز رپورٹ، این این آئی ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ عمران خان کی عوام دشمن حکومت کیخلاف اعلان جنگ کردیا،پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ سے پہلے ہی کامیابیاں ملناشروع ہوگئیں، مارچ سے پہلے وزیر اعظم کی وکٹیں گرنا شروع ہو گئی ہیں، اسلام آباد پہنچنے سے پہلے مزید وکٹیں گریں گی،آپ گھبرانہیں رہے توہمارے مارچ سے پہلے اسمبلی توڑدیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر رانا سجاد حسین نے پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ بلاول بھٹونے عمران
مزید پڑھیے


کورونا : مزید30افراد موت کا شکار،4874 نئے مریض،90797 فعال کیس

پیر 07 فروری 2022ء
اسلا م آباد ،لاہور،ملتان،رحیم یارخان ، سیالکوٹ ( رپورٹنگ ٹیم ، نمائندگان ، نیوز ایجنسیاں ،مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا کی مہلک وبانے پاکستان میں مزید30افرادکی جان لے لی اور اموات کی مجموعی تعداد 29478ہو گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.70فیصد رہی،4874نئے مریض رپورٹ ہوئے اور فعال کیس 90797ہو گئے ،1681مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ مزید 5766 مریض مکمل صحتیاب ہو گئے ۔ابتک ملک بھر میں کوروناویکسین کی 182396048خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے میں 1734514خوراکیں لگائی گئیں۔ ابتک 84731497افراد کو مکمل ویکسین جبکہ
مزید پڑھیے



گیلانی جیسے منتخب ہوئے ،ہمارے پاس راز؛اپوزیشن اتحاد کاحال سینٹ میں دیکھ لیا، مارچ کاشوق پوراکرلیں:شاہ محمود

پیر 31 جنوری 2022ء

ملتان (سپیشل رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں خود انتشار کا شکارہیں، اپوزیشن کے اتحاد کا حال سینٹ میں دیکھ لیا، ن لیگ کہتی ہے سینٹ میں پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہاتھ کر گئی، اپوزیشن رہنما لانگ مارچ کا شوق بھی پورا کرلیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سندھ کے بلدیاتی قانون کوتمام جماعتوں نے مسترد کیا، ن لیگ کہہ رہی ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہمارے ساتھ ہاتھ کردیا، مولانا فضل الرحمن پیپلز پارٹی اور ن لیگ دونوں سے جواب مانگ رہے ہیں،وہ بہت برہم ہیں۔یوسف
مزید پڑھیے


اپوزیشن صوبے کیلئے تعاون کرے: صدارتی نظام کی باتیں افواہ،27 فروری کوسندھ کی طرف مارچ کرینگے : شاہ محمود

اتوار 23 جنوری 2022ء
ملتان(سپیشل رپورٹر ) وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ ملک میں صدارتی نظام لانے کی باتیں محض افواہ ہیں، وزیراعظم عمران خان اپنی آئینی مدت پوری کریں گے ۔ان ہاؤس تبدیلی کی باتیں بے بنیاد ہیں۔ کوروناکی پانچویں لہر ملک میں تیزی سے پھیل رہی ہے مگر ہم لاک ڈاؤن کی طرف نہیں جارہے ،جنوبی پنجاب صوبے کیلئے بل لارہاہوں ،اس حوالے سے بھرپور تعاون کیلئے مسلم لیگ(ن)اور پیپلزپارٹی کو خطوط لکھ دیئے گئے ہیں ۔مجموعی قومی پیداوار کے لحاظ سے قرضوں کاتناسب83فیصد سے کم ہوکر 72فیصد پرآگیا ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیا سے گفتگو اوراور ڈسٹرکٹ وویمن پیس فورم
مزید پڑھیے


اپوزیشن جتنے بھی مارچ کر لے ، ان ہاؤس تبدیلی آئیگی نہ حکومت ختم ہوگی: شاہ محمود

پیر 17 جنوری 2022ء
ملتان(سپیشل رپورٹر)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عوام سے لا تعلق نہیں،عوام کی پریشانیوں کا احساس ہے ،عوام کا ساتھ نبھانے اورمہنگائی کا تدارک کرنیکی بھرپورکوشش کر رہے ہیں۔ کورونا کے باعث گزشتہ دو سال سے عالمی معیشت بھی بحرانو ں کی زد میں ہے ۔ 2023ء سے قبل مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کریں گے ۔ مشکلات عارضی ہیں وطن کی مٹی سے پیار ہے ، وطن میں رہنا ہے ۔ ملک سے وفا کرنا جانتے ہیں، بیرون ملک کوئی فلیٹس ہیں نہ اکاؤنٹس اور نہ ہی کسی کا باہر جانے کا پروگرام ہے
مزید پڑھیے


کورونا: مزید13اموات،2074 نئے مریض، صدر عارف علوی صحتیاب: بیرون ملک سے آنیوالوں کیلئے سینٹرل قرنطینہ پالیسی منسو خ

جمعرات 13 جنوری 2022ء
اسلا م آباد ،لاہور،ملتان، سیالکوٹ ، کراچی ( رپورٹنگ ٹیم،نیوزایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا کی مہلک وبانے پاکستان میں مزید 13افرادکی جان لے لی اور اموات کی مجموعی تعداد28987ہو گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 4.70فیصد رہی،2074نئے مریض رپورٹ ہوئے ۔دریں اثنابیرون ملک سے آنیوالوں کیلئے سینٹرل قرنطینہ پالیسی منسو خ کردی گئی۔این سی او سی نوٹیفکیشن کے مطابق چاروں صوبوں ، سول ایوی ایشن اتھارٹی کو نئی ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ بیرون ملک سے پہنچنے والے کورونا پازیٹو مسافرگھر پر ہی10روز قرنطینہ کرینگے ۔سرکاری قرنطینہ
مزید پڑھیے


پنجاب حکومت کا بلدیاتی انتخابات سے قبل خالی اسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ

پیر 10 جنوری 2022ء
لاہور ،ملتان(وقائع نگار،خصوصی رپورٹر،این این آئی،92نیوزرپورٹ) پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات سے پہلے تمام سرکاری محکموں میں خالی اسامیوں پر بھرتیاں کر نے کا فیصلہ کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ہیں اور اس حوالے سے منصوبہ بندی بھی فائنل کرلی گئی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلی سطح کاخصوصی اجلاس ہوا جس میں صداقت عباسی، راجہ بشارت ، حسان خاور اور دیگر نے شرکت کی، اور بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بات چیت اور تجاویز پر غور کیا
مزید پڑھیے








اہم خبریں