Common frontend top

ملتان


قائد اعظم ؒ کا یوم پیدائش ملی جوش و جذبہ سے منایا گیا، عسکری، سیاسی و سماجی شخصیات کی مزار پر حاضری

اتوار 26 دسمبر 2021ء

لاہور،ملتان ، اسلام آباد، راولپنڈی (نمائندہ خصوصی سے ، جنرل رپورٹرز، سپیشل رپورٹر، 92 نیوز رپورٹر) بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کا145 واں یوم پیدائش لاہور سمیت ملک بھر میں ہفتہ کو ملی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ نماز فجر کی ادائیگی کے بعد مساجد اور مدارس میں ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ قائد کی روح کو ایصال ثواب کے لئے مختلف اداروں، تنظیموں کی جانب سے قرآن خوانی کا سلسلہ جاری رہا۔ کراچی میں مزار قائد ؒ پر عسکری، سیاسی اور سماجی شخصیات نے مزار قائد پر
مزید پڑھیے


سابق دورمیں وزیر خارجہ کا تقررنہ کرکے پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کیا گیا:شاہ محمود

جمعه 24 دسمبر 2021ء
ملتان(سپیشل رپورٹر)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پچھلے دور حکومت میں وزیر خارجہ کا تقرر نہ کرکے پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے کی کوشش کی گئی اور آج پاکستان، اپنی موثر سفارت کاری کی وجہ سے پوری دنیا کا مرکز بن چکا ہے ۔او آئی سی کے کامیاب انعقاد کو دنیا بھر میں سراہاجارہاہے ۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کا وقار بلند اور ترقی را ہ پر گامزن کرناچاہتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ملتان میں پی ٹی آئی رہنما ملک طارق بھٹہ کے زیر اہتمام تقریب پذیرائی سے
مزید پڑھیے


خانیوال پھر شیرکا: پی پی 206 سے ن لیگ کامیاب ، پی ٹی آئی کو شکست

جمعه 17 دسمبر 2021ء

خانیوال ،ملتان ،لاہور (سٹاف رپورٹر ،سپیشل رپورٹر ،خصوصی رپورٹر،92 نیوز رپورٹ ،مانیٹرنگ ڈیسک ) خانیوال کے حلقہ پی پی206 کا ضمنی الیکشن پھر ن لیگ نے جیت لیا جبکہ پی ٹی آئی کو شکست ہو ئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق تمام 183 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے رانا محمد سلیم 47649 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ،انہوں نے 13619 ووٹوں کی لیڈ سے کامیابی حاصل کی ، پی ٹی آئی کی نورین نشاط 34030 ووٹ لے کر دوسرے ، پیپلزپارٹی کے سید واثق 15059 ووٹ لے کر تیسرے ، تحریک لبیک پاکستان کے
مزید پڑھیے


حضرت شاہ رکن عالم ؒ عرس تقریبات شروع؛ سانحہ سیالکوٹ پر ملک کو بدنام کرنیوالوں سے ہوشیار رہنا ہوگا: شاہ محمود

هفته 11 دسمبر 2021ء
ملتان(خبر نگار) برصغیر کے عظیم روحانی پیشوا حضرت شاہ رکن عالم سہروردی ملتانی کے 708 ویں 3 روزہ سالانہ عرس کی تقریبات جمعہ کے روز سے ملتان میں شروع ہو گئیں۔عرس کی تقریبات کا باقاعدہ افتتاح گزشتہ روز سجادہ نشین درگاہ عالیہ اور وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزار کو غسل اور چادر پوشی سے کیا ۔ سجادہ نشین مخدوم شاہ محمود قریشی کے بھائی مخدوم مرید حسین قریشی نے غسل اور چادر پوشی کی تقریب میں شرکت نہیں کی جبکہ ان کے بیٹے نے شرکت کی ہے ۔ ذرائع کے مطابق مطابق مخدوم مرید حسین قریشی نے
مزید پڑھیے


2فیصد منافع نامنظور ، پٹرولیم ڈیلر ز کا آج سے ملک گیر ہڑتال کااعلان: سپلائی جاری رکھیں گے :آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن

جمعرات 25 نومبر 2021ء

اسلام آباد،کراچی،ملتان، لاہور،فیصل آباد ، پشاور (سپیشل رپورٹر،کامرس رپورٹر،وقائع نگار، 92 نیوز رپورٹ، خصوصی رپورٹر،نیوز رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی،صباح نیوز) پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 2فیصد مارجن کے خلاف آج سے ملک گیر ہڑتال کااعلان کر دیا ۔ اعلامیہ کے مطابق آج صبح 6بجے سے ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند رہیں گے ، پٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن نے بتایاکہ گلگت بلتستان، آزاد جموں کشمیر اور چترال میں بھی پٹرول پمپس بند رہیں گے ۔ ادھر حکومت کی جانب سے رابطہ کرنے کے باوجود پٹرولیم ڈیلرز نے آج سے ملک بھر میں ہڑتال کرنے کا اعلان
مزید پڑھیے



ڈینگی :لاہور نشانہ ،مزید5 اموات،شیخوپورہ میں بھی ایک ہلاکت

پیر 22 نومبر 2021ء
لاہور،اسلام آباد،ملتان(جنرل رپورٹر،سپیشل رپورٹر، نیوزایجنسیاں)ملک کے مختلف شہروں میں ڈینگی مچھرکے وار بدستورجاری ہیں اور پنجاب میں مزید6افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ڈینگی کے مزید279مصدقہ مریض رپورٹ ہوئے جن میں سے 217لاہور سے سامنے آئے ۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ روز ڈینگی کے راولپنڈی میں14،گوجرانوالہ میں12، شیخوپورہ میں7،فیصل آباد اور قصور میں4چار، نارووال میں3، اٹک اور بہاولنگرمیں ایک ایک جبکہ ملتان، وہاڑی اور سیالکو ٹ میں2دومریض رپورٹ ہوئے ۔مرنے والے 5مریضوں کا تعلق لاہور جبکہ ایک کا تعلق شیخوپورہ سے تھا۔صوبہ میں ابتک ڈینگی بخار کے باعث118اموات ہو چکی ہیں۔ رواں سال پنجاب بھر سے ابتک ڈینگی کے
مزید پڑھیے


حکومت الیکشن کمیشن، نیب، ایوان، عدلیہ پر کنٹرول چاہتی ہے :سراج الحق

پیر 15 نومبر 2021ء
ملتان (خبر نگار،92 نیوز رپورٹ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے سیاسی تنہائی کی وجہ سے حکومت خود گھبراہٹ کا شکار ہوچکی،عوام کو سواتین سالوں میں مایوسیوں،تکلیفوں اور سبز باغوں کے سوا کچھ نہیں ملا۔ کرپشن اور بیڈگورننس سے ادارے تباہ ہوگئے ۔ حکومت الیکشن کمیشن، نیب، ایوان، عدلیہ پر کنٹرول چاہتی ہے ۔ ای وی ایم دھاندلی کامنصوبہ ہے ۔ سٹیٹس کو کے رکھوالے انتخابی اصلاحات نہیں چاہتے ۔ عوام کو ہی بیدار ہونا پڑے گا، پوری قوم شفاف الیکشن کے انعقاد کیلئے کردار ادا کرے ۔ 28 نومبر کو اسلام آباد میں بیروزگار نوجوانوں کو
مزید پڑھیے


پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم میں کوئی فرق نہیں: سراج الحق

اتوار 14 نومبر 2021ء
ملتان،شجاع آباد(نیوز رپورٹر، نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم میں کوئی فرق نہیں ، موجودہ حکومت نے معیشت کو تباہ کر دیا،پانامہ لیکس اور پنڈورا پیپرز میں شامل افراد کے خلاف تحقیقات کی جائیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سراج الحق نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کسی وعدے کو پورا نہیں کیا ، سپریم کورٹ نے اقامہ پر تو فیصلہ دیا لیکن پانامہ پر فیصلہ نہیں سنایا ، پنڈورا باکس
مزید پڑھیے


کورونا سے 11اموات، سائنو فارم، سائنو ویک اور کوویکسن لگوانے والے برطانیہ جانے کے اہل

بدھ 10 نومبر 2021ء
اسلام آباد،لاہور،کراچی،پشاور،ملتان،ڈیرہ غازیخان، لندن( نیٹ نیوز، صباح نیوز،این این آئی،جنرل رپورٹر،خبر نگار،سٹاف رپورٹر،سپیشل رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹر ) کورونا وائرس سے ملک بھر میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے ، کل اموات کی تعداد 28558 ہوگئی،گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 400نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح0.94 فیصد رہی ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کوروناکے 81 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبہ بھر میں ایکٹو کیسز کی کل تعداد 6,954 ہو گئی ، پنجاب میں کورونا کے باعث 5 شہری جان کی بازی ہار گئے ۔
مزید پڑھیے


پنجاب: کورونا نے مزید5 جانیں لے لیں ،130 نئے کیسز

اتوار 07 نومبر 2021ء
لاہور، ڈیرہ غازی خان، ملتان،نئی دہلی، لندن ( جنرل رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹر ، سپیشل رپورٹر، نیٹ نیوز) صوبہ پنجاب میں کورونا وبا کے باعث مزید پانچ افراد جاں بحق ہو گئے ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے کوروناکے 130 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ صوبہ بھر میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 440,928 جبکہ ایکٹو کیسز کی کل تعداد 7,058 ہو گئی ہے ۔ گزشتہ روز لاہور سے 1 ، سرگودھا سے 2 جبکہ ڈی جی خان سے دو ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جس کے بعد صوبہ بھر میں اموات کی کل تعداد 12,940 ہو چکی
مزید پڑھیے








اہم خبریں