Common frontend top

ملتان


مہنگائی کیخلاف احتجاج، ڈی جی خان میں پاورشو؛ عمران نیازی کاوقت پورا ہوچکا، ملک کے حالات ٹھیک کرناہم سب کیلئے چیلنج : پی ڈی ایم

پیر 01 نومبر 2021ء
اسلام آباد،ڈیرہ غازیخان، ملتان (خبر نگار ،خبر نگار خصوصی، 92 نیوزرپورٹ، مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے ملک میں بڑھتی مہنگائی،بیروزگاری اور لاقانونیت کیخلاف ڈیرہ غازی خان ریلوے روڈپر پاور شو کیا گیا ۔ جلسہ گاہ آمد پر مولانا فضل الرحمان اور میاں شہباز شریف کا بھر پور استقبال کیا گیا۔ جلسے میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سربراہ پی ڈی ایم مولانافضل الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا میری جنگ یہ ہے اگر حکومت ہو گی تو آپ کے ووٹ کی بنیاد پر ہو گی، اگر حکمران مسلط کیے جائیں گے اور ووٹ چوری ہونگے تو بغاوت
مزید پڑھیے


ڈینگی :پنجاب میں 552نئے مریض،لاہور کے 2، اسلام آباد کا ایک جاں بحق

پیر 01 نومبر 2021ء

لاہور،ملتان،اسلام آباد(جنرل رپورٹر،سپیشل رپورٹر،صباح نیوز)ملک کے کئی شہروں میں ڈینگی کے سنگین وار جاری ہیں ۔پنجاب میں ڈینگی کے باعث مزید2شہری جاں بحق ہوگئے ،صوبہ بھر میں ڈینگی کے مزید552مصدقہ مریض رپورٹ ہوئے جن میں سے 385لاہور سے سامنے آئے ۔سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب عمران سکندر بلوچ کے مطابق گزشتہ روز ڈینگی کے راولپنڈی سے 70،فیصل آباد اور ملتان سے 10دس، گوجرانوالہ سے 8،شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب سے 7سات، سرگودھا اور بہاولپور سے 6چھ، مظفرگڑھ سے 5جبکہ لیہ اور اوکاڑہ سے 4چارمریض رپورٹ ہوئے ۔ ڈینگی سے جاں بحق ہونیوالے دونوں ا فراد کا تعلق لاہور
مزید پڑھیے


کالعدم ٹی ایل پی سے فوری مذاکرات کئے جائیں :جماعت اہلسنت

اتوار 31 اکتوبر 2021ء
ملتان ( خصوصی رپورٹ ) جماعت اہل سنت پاکستان نے وزیراعظم اور آرمی چیف سے مطالبہ ہے کہ سنجیدہ افراد کے ذریعے کالعدم ٹی ایل پی سے مذاکرات کا آغاز کیا جائے ۔ملتان میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جماعت اہل سنت کے امیر علامہ سید مظہر سعید کاظمی،علامہ محمد فاروق خان سعیدی،پیر سید رمضان شاہ فیضی،احسن سعید کاظمی،مولانا خادم حسین سعیدی،مولانا فیض بخش رضوی،محمد عثمان پسروری،مرزا ارشد القادری نے کہا کہ وزرانے ٹی ایل پی کے قائدین کے ساتھ معاہدہ کیا تھا کہ فرانسیسی حکومت اور سفیر کا معاملہ پارلیمنٹ میں لے جایاجائیگا تاہم بعدازاں حکومت اس
مزید پڑھیے


عاصمہ جہانگیرگروپ کے احسن بھون صدر،وسیم ملک سیکرٹری سپریم کورٹ بار منتخب

جمعه 29 اکتوبر 2021ء
لاہور،اسلام آباد،ملتان،کراچی،حیدر آباد ، سکھر (نامہ نگار خصوصی،92 نیوزرپورٹ،خبر نگار، نیوز رپورٹر،سٹاف رپورٹر،بیورو رپورٹ)سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے الیکشن میں عاصمہ جہانگیرگروپ کے احسن بھون صدرجبکہ وسیم ممتاز ملک سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔ احسن بھون نے حامد خان گروپ کے صدارتی امیدوار لطیف کھوسہ کو شکست دی۔ غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق احسن بھون نے ملک بھر سے 1548ووٹ جبکہ لطیف کھوسہ نے 920ووٹ حاصل کئے ۔نائب صدر پنجاب کے عہدہ پر خاور اکرام بھٹی کامیاب قرار پائے ۔سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے سالانہ الیکشن کیلئے ووٹنگ صبح آٹھ بجے سے شام 5بجے تک جاری
مزید پڑھیے


ڈینگی کے وار جاری،لاہورمیں مزید2مریض چل بسے

جمعرات 28 اکتوبر 2021ء
لاہور،ملتان،راولپنڈی(جنرل رپورٹر،سپیشل رپورٹر،رپورٹر92نیوز) پنجاب میں ڈینگی کے وار جاری ہیں،گزشتہ روز صوبہ میں بخار کے باعث 2 افراد چل بسے ،جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کا تعلق لاہور سے تھا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے 515 جبکہ لاہور سے 367 ، راولپنڈی 55، شیخوپورہ 9 ، بہاولپور 8 ، فیصل آباد اور حافظ آباد سے 7 ، گوجرانولہ اور ننکانہ صاحب سے 6 ، اٹک سے 5، جھنگ، جہلم اور ساہیوال سے 4،4 مریض رپورٹ ہوئے ۔ رواں سال پنجاب بھر سے ڈینگی کیسز کی تعداد 11,655 ہو چکی ہے ، رواں سال لاہور سے اب
مزید پڑھیے



ویلڈن شاہینو !کیویز کو شکست دے کر پھر قوم کو خوش کر دیا :عثمان بزدار

بدھ 27 اکتوبر 2021ء
لاہور،ملتان، فیصل آباد(کامرس رپورٹر،سٹاف رپورٹر،92نیوزرپورٹ)ویلڈن شاہینو!وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ کیویز کو شکست دے کر قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے آج پھر قوم کو خوش کر دیا۔قوم کے چہروں پر خوشیاں بکھیرنے والے کھلاڑی ہمارے ہیرو ہیں۔ بھارت کے بعد نیوزی لینڈ کو شکست دے کر قومی کرکٹ ٹیم نے اپنی برتری برقرار رکھی۔ دریں اثنا ملتان میں ٹینک چوک پر کورونا ویکسی نیشن موبائل سنٹر کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کرانا چاہتے ہیں،اپوزیشن پریشان نہ ہو،حکومت مضبوط ہے ۔عوام کے مسائل اور مشکلات کا
مزید پڑھیے


ڈینگی :پنجاب میں477نئے مریض،لاہور اوراسلام آباد میں2 دم توڑگئے

هفته 23 اکتوبر 2021ء

لاہور،راولپنڈی،ملتان،اسلام آباد(جنرل رپورٹر، رپورٹر 92نیوز،سٹاف رپورٹر،این این آئی )ملک کے کئی شہروں میں ڈینگی کے شدید وار جاری ہیں ۔پنجاب بھر میں ڈینگی کے مزید477مصدقہ مریض رپورٹ ہوئے جن میں سے 354لاہور سے سامنے آئے ۔لاہور میں ایک اور ڈینگی مریض جاں بحق بھی ہوگیا۔سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب عمران سکندر بلوچ کے مطابق گزشتہ روز ڈینگی کے راولپنڈی سے 38، بہاولپور، ننکانہ صاحب اور شیخوپورہ سے 9 نو، اٹک، گوجرانوالہ اور سرگودھا سے 6 چھ،فیصل آباد اور اوکاڑہ سے 5 پانچ، وہاڑی سے 4جبکہ بہاولنگر اور گجرات سے 3 تین کیس سامنے آئے ۔ رواں سال
مزید پڑھیے


مہنگائی بے قابو، جینا دشوار ہو چکا،عوام ظالم حکمرانوں کیخلاف باہر نکلیں: سراج الحق

منگل 19 اکتوبر 2021ء
لاہور،ملتان (سٹاف رپورٹر،خبر نگار) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ عوام کا جینا دشوار ہو چکا ، حکومت کی غریب کش پالیسیوں کے خلا ف تحریک کا آغاز کردیا۔ 31اکتوبر کو اسلام آباد میں ہزاروں بے روزگار نوجوانوں کولائیں گے جوحکومت مخالف تحریک کا نقطہ آغاز ہوگا، حکومت نااہل ، سوا تین سالوں میں سمت کا تعین نہیں ہوسکا ۔حکمران اشرافیہ عوامی مسائل کے حل کیلئے غیر سنجیدہ ہے ۔معیشت کی تباہ کن صورتحال سے ہر شہری پریشان ہے ،عوام ظالم حکمرانوں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں
مزید پڑھیے


اپوزیشن لٹیروں کاٹولہ، اداروں کو چوراہوں پر ڈسکس کرینگے تو دھوبی گھاٹ والا سلوک ہوگا: وفاقی وزرا

پیر 18 اکتوبر 2021ء
اسلام آباد، ملتان (خصوصی نیوز رپورٹر،سپیشل رپورٹر،اے پی پی،92 نیوز رپورٹ) وفاقی وزرا شاہ محمو دقریشی ، شیخ رشید،وزیر مملکت فرخ حبیب اور معاون خصوصی شہباز گل نے اپوزیشن کے جلسوں اور اعلانات پر تنقیدکرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن لٹیروں کا ٹولہ ہے جس نے قومی خزانہ لوٹا، ان کی ایک ہی فریاد ہے کہ ہمیں’’ این آر او‘‘ دو،اداروں کو چوراہوں پر ڈسکس کرینگے تو دھوبی گھاٹ والا سلوک ہوگا۔ ملتان میں اپنے حلقہ انتخاب میں مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ووٹ کو عزت دوکا نعرہ لگانے والوں نے
مزید پڑھیے


کورونا کا زور ٹوٹنے لگا ،24اموات، 893 نئے کیسز رپورٹ

اتوار 17 اکتوبر 2021ء
لاہور، اسلام آباد، ملتان (جنرل رپورٹر،سپیشل رپورٹر،این این آئی ) ملک میں کورونا وبا کا زور ٹوٹنے لگا ہے ،چوبیس گھنٹوں میں صرف 24 اموات سامنے آئی ہیں ، مریضوں کی تعداد گھٹ کر 26 ہزار 974 رہ گئی ہے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 52 ہزار 589 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مزید 893 کیسز سامنے آئے ہیں،۔گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کے 13 ہزار 848 مریضوں نے اس وائرس کو شکست دے دی ،گزشتہ روز کورونا کے مزید 24 افراد جاں بحق ہوئے ، جس کے بعد اس وبا
مزید پڑھیے








اہم خبریں