Common frontend top

ملتان


پنجاب، خیبر پختونخوا، اسلام آباد میں ڈینگی بے قابو ہونے لگا

اتوار 17 اکتوبر 2021ء
لاہور،ملتان، راولپنڈی،اسلام آباد(جنرل رپورٹر،سپیشل رپورٹر،رپورٹر92 نیوز،صباح نیوز) پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں ڈینگی بے قابو ہونے لگا، 24گھنٹوں کے دوران783 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،ڈینگی کے وار تیز ہونے سے پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر سے ڈینگی کے 402 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ گذشتہ روز لاہور سے ڈینگی کے 319 مریض رپورٹ ہوئے ، اٹک اور اوکاڑہ سے ڈینگی کے 6 ،6 مریض رپورٹ ہوئے ،بہاولنگر، فیصل آباد اور ننکانہ صاحب سے 4 چار جبکہ گوجرانوالہ اور سرگودھا سے 3 تین مریض سامنے
مزید پڑھیے


ملکی ترقی کیلئے ن لیگ کو دوبارہ اقتدار میں لانا ہوگا: حمزہ شہباز

اتوار 03 اکتوبر 2021ء
ملتان، خانیوال،اسلام آباد (سپیشل رپورٹر، نامہ نگار،آن لائن)اپوزیشن لیڈر و مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے مہنگائی کے ذریعے عوام کو تنگ کر رکھا ہے ۔ مسلم لیگ ن نے پاکستان کو ترقی کی راہوں پر گامزن کیا تھا لیکن پی ٹی آئی پھر ملک کو پیچھے لے گئی ہے ۔ حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ ملک کو دوبارہ خوشحالی کی طرف لے جانے کیلئے مسلم لیگ ن کو دوبارہ اقتدار میں لانا ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بریگیڈیئر ریٹائرڈ قیصر علی مہے کا
مزید پڑھیے


وزیراعلیٰ آفس میں فارن انویسٹمنٹ ڈیسک قائم کرنیکا فیصلہ،سرمایہ کاری کو تحفظ دینگے : بزدار

هفته 18  ستمبر 2021ء

لاہور،ملتان ( وقائع نگار،سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں تعاون گروپ کے وفد نے ملاقات کی اورصوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ اورسرمایہ کاروں کے لئے دی جانے والی سہولتوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔وزیراعلیٰ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے وزیراعلیٰ آفس میں فارن انویسٹمنٹ ڈیسک قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے ، صوبے میں سرمایہ کاری کو پورا تحفظ دینگے ،سرمایہ کاری کیلئے ساز گار ترین ماحول موجودہے اورصوبے میں سرمایہ کاروں کیلئے بہترین مواقع فراہم کئے گئے ہیں ، موجودہ
مزید پڑھیے


اپوزیشن جیسے ہی تیار ہوئی عدم اعتمادتحریک کامیاب، حکومت گرا دینگے : بلاول بھٹو

بدھ 08  ستمبر 2021ء
لاہور،ملتان،اسلام آباد(نمائندہ خصوصی سے ،خبر نگار ، مانیٹرنگ ڈیسک ،آن لائن) حکومت کیخلاف لانگ مارچ کی پوری تیاری ہے ، اپوزیشن جیسے ہی تیار ہوئی عدم اعتماد تحریک کامیاب اور حکومت گر جائے گی۔گزشتہ روز ملتان میں سینئر صحافیوں کے ساتھ ملاقات کے دوران بلاول بھٹو نے کہا کہ آر ٹی ایس چلا نہیں سکتے اور اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ والے ملک میں الیکٹرانگ ووٹنگ کیسے ہو گی جس کے حوالے سے تحفظات ہیں، اسی لیے یکطر فہ آرڈیننس نہیں مانیں گے ۔جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کی بجائے اس خطے کو سیکرٹریٹ کا لولی پاپ دیا گیا ہے ، پی
مزید پڑھیے


پی ڈی ایم حکومت نہیں گرانا چاہتی،ن لیگ نے ہمیں نقصان پہنچایا :بلاول

پیر 06  ستمبر 2021ء

ملتان،ڈیرہ غازیخان (خبر نگار،سپیشل رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹر) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹونے کہا ہے پیپلزپارٹی کاساتھ دیں، اللہ نے چاہا توجنوبی پنجاب کے عوام کو صوبہ دوں گا،پیپلز پارٹی آئندہ حکومت بنا کر عوامی مسائل کو حل کرے گی، آنیوالا الیکشن ہمارا ہے ، پی ڈی ایم وزیر اعلی پنجاب کوہٹانا نہ ہی عمران حکومت کوگرانا چاہتی ہے ، پی ڈی ایم کے غیرسنجیدہ رویے کی وجہ سے اپوزیشن کوکوئی کامیابی نہیں مل سکی، بعض جماعتوں کے غلط بیانئے کی وجہ سے اپوزیشن ایک پیج پر نہ آسکی، پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں کنفیوژن کا شکار ہیں، کہتے ہیں
مزید پڑھیے



جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ رولز آف بزنس کو عرق ریزی ،محنت سے مرتب کیا: عثمان بزدار

منگل 31  اگست 2021ء

لاہور،ملتان ،ڈی جی خان(سپیشل رپورٹر، وقائع نگار، ڈسٹرکٹ رپورٹر، 92 نیوز رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے رولز آف بزنس کو عرق ریزی اورمحنت سے مرتب کیاگیا ہے ۔جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے رولز آف بزنس کو منظوری کیلئے کل کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلیٰ آفس میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے رولز آف بزنس کا جائزہ اجلاس کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو انتظامی خود مختار ی دیں گے ۔ تحریک انصاف کی حکومت نے جنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی
مزید پڑھیے


اوورسیز ہمارا اثاثہ،مایوس اپوزیشن عوام کو گمراہ نہیں کرسکتی: عثمان بزدار

اتوار 29  اگست 2021ء

لاہور،ملتان،ڈی جی خان(نمائندہ خصوصی سے، کامرس رپورٹر،سپیشل رپورٹر،ڈسٹرکٹ رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک،92 نیوز رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ہمار اثاثہ ہیں جبکہ مایوس اپوزیشن عوام کو گمراہ نہیں کرسکتی۔تفصیل کے مطابق وزیراعلیٰ سے وفاقی وزیر آبی وسائل چودھری مونس الہٰی نے ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کے امور اورسیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں پاکستان معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے ۔ موجودہ حالات میں انتشار کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں۔ مایوسی کا شکار اپوزیشن عوام کو گمراہ
مزید پڑھیے


سپریم کورٹ: شاہ محمود کو ہر انے والے رکن پنجاب اسمبلی سلمان نعیم بحال

بدھ 18  اگست 2021ء
اسلام آباد،ملتان (خبر نگار،سپیشل رپورٹر،صباح نیوز )عدالت عظمیٰ نے گزشتہ عام انتخابات میں پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 217سے موجودہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ہرانے والے امیدوار سلمان نعیم کی رکنیت بحال کردی ہے ۔ جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے 2018 کے عام انتخابات میں ملتان سے پنجاب اسمبلی کی نشست پر شاہ محمود قریشی کو ہرانے والے سلمان نعیم کی اپیل منظور کرکے ان کی نااہلیت کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم کردیا ،الیکشن کمیشن نے کم عمری اور دو شناختی کارڈ رکھنے کی بنیاد پر پی پی 217سے کامیاب
مزید پڑھیے


قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب: افغان مسئلے کے سیاسی حل کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے :عمران خان،ترک صدرکا ٹیلیفون

پیر 16  اگست 2021ء

اسلام آباد،ملتان(خصوصی نیوز رپورٹر،سپیشل رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک ،صباح نیوز) وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کی موجودہ صورتحال پر اعلیٰ سطح کی مشاورت کا فیصلہ کر لیا،اہم معاملے پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا۔ترک صدر رجب طیب اردوان نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیااور افغانستان کی تیزی سے تبدیل ہوتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان صورتحال پر کہا کہ افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرینگے ،افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں نے مشاورت سے کرنا ہے ، پاکستان کاکوئی فیورٹ نہیں۔ وزیر خارجہ کا بھی برطانوی
مزید پڑھیے


یوم استحصال کشمیر آج، بھارت غیر قانونی اقدامات واپس لے ،سلامتی کونسل وعد ے پورے کرے :پاکستان :شاہ محمود کا سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ،صدر سلامتی کونسل کوخط

جمعرات 05  اگست 2021ء

اسلام آباد،اقوام متحدہ،لندن،سرینگر ،ملتان (سپیشل رپورٹر ،وقائع نگار،ندیم منظور سلہری سے ،92 نیوزرپورٹ ،جنرل رپورٹر،کے پی آئی،ایجنسیاں) پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم استحصال کشمیر آج منایا جائے گا،مقبوضہ جموں وکشمیر میں غیرقانونی بھارتی اقدامات کو دو سال مکمل ہونے پرپاکستان سمیت دنیابھر میں بھار تی سفارتخانوں کے باہر مظاہرے ،دھرنے ہونگے اورتقریبات منعقد کی جائینگی۔پاکستان نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کے صدر کو خط میں کہا کہ بھارت غیرقانونی اقدامات اور جبر واستبداد سے کشمیریوں کو دبانا اور ان کے استصواب رائے کے حق کو چھیننا چاہتا ہے ،،بھارت 5اگست کے غیر قانونی اقدامات واپس لے
مزید پڑھیے








اہم خبریں