Common frontend top

ملتان


سندھ میں تبدیلی کیلئے پر ا مید :شاہ محمود،تبدیلی کااصل چہرہ تاریخی مہنگائی اوربے روزگاری:بلاول

اتوار 01  اگست 2021ء

ملتان (سپیشل رپورٹر ،92 نیوزرپورٹ) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سندھ میں تبدیلی کیلئے پُراُمید ہیں کیونکہ سندھ کے لوگ بھی تبدیلی چاہتے ہیں، پی ٹی آئی متبادل جماعت ہے جو سندھ کے مسائل حل کرسکتی ہے ، سندھ کے لوگوں کو قائل کرنے کی ضرورت ہے ،جس دن سندھ کے عوام قائل ہوگئے تبدیلی دیکھیں گے ۔ ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کے بعد تحریک انصاف آزاد کشمیر میں حکومت بنانے جا رہی ہے ، سیالکوٹ میں مسلم لیگ ن کی نشست پر تحریک انصاف جیتی۔ ملتان کیلئے 117 سکیموں
مزید پڑھیے


ٹھنڈے آفس میں بیٹھ کر کام کا عادی نہیں،ترقیاتی منصوبوں میں معیار پر سمجھوتہ نہیں ہوگا: عثمان بزدار

جمعه 30 جولائی 2021ء

لاہور،ملتان(سپیشل رپورٹر،کرائم رپورٹر، کامرس رپورٹر92نیوزرپورٹ)وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اورمعیار پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر کام کرنے کا عادی نہیں۔آن گراونڈ جاکر عوام کے مسائل سنتا ہوں اور ان حل کے لئے کوشش کرتا ہوں اورکرتا رہوں گا۔ ملتان سے لاہورواپسی پر کبیر والا شہر کارخ کرتے ہوئے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے شہر میں صفائی کی صورتحال اورسڑکوں کا جائزہ لیااور شہری سہولتوں کا مشاہدہ کیا۔وزیراعلیٰ نے کبیر والا شہر میں صفائی کی صورتحال مزید بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صفائی کے انتظامات
مزید پڑھیے


عثمان بزدار کے 6شہروں کے طوفانی دورے ،نالہ لئی طغیانی پرانتظامیہ کوالرٹ رہنے کا حکم

جمعرات 29 جولائی 2021ء

لاہور، ملتان، اوکاڑہ، ساہیوال (وقائع نگار، کامرس رپورٹر، سپیشل رپورٹر، نمائندگان، 92 نیوز رپورٹ) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے براستہ سڑک ملتان جاتے ہوئے 8گھنٹوں میں 6 شہروں کے طوفانی دورے کئے ۔و زیر اعلیٰ نے ستگھرہ، اوکاڑہ، ساہیوال، چیچہ وطنی، میاں چنوں اور خانیوال کے دورے کئے ۔ شہروں کی صورتحال کا جائزہ لے کر انتظامیہ کو صفائی، ترقیاتی منصوبوں اور دیگر امور کے بارے میں مو قع پر ہدایات جاری کیں ۔اوکاڑہ کے نواح میں ستگھرہ میں میر چاکر اعظم رند کے مقبرے کا دورہ کیا۔مقبرے کی بحالی کے پراجیکٹ کا جائزہ لیا اور تعمیراتی سرگرمیوں
مزید پڑھیے


افغان قیادت پائیدار امن کیلئے سنجیدگی سے مذاکراتی عمل میں حصہ لے :شاہ محمود: ایس سی اواجلاس کیلئے تاجکستان پہنچ گئے

پیر 12 جولائی 2021ء

اسلام آباد، ملتان (خصوصی نیوز رپورٹر،صباح نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی تین روزہ دورے پر تاجکستان پہنچ گئے۔ وزیر خارجہ 13 اور 14 جولائی کو دوشنبے میں شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت اور ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس سے خطاب کریں گے ۔وزیر خارجہ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کنٹکٹ گروپ برائے افغانستان کے اجلاس میں بھی شریک ہوں گے اور افغان امن عمل،تیزی سے بدلتی ہوئی خطے کی صورتحال اور علاقائی تعاون کے فروغ کے حوالے سے پاکستان کا نکتہ نظر پیش کریں گے ۔وزیر خارجہ شنگھائی تعاون
مزید پڑھیے


پاکستان، امریکہ ایک پیج پر؛ افغانستان میں خانہ جنگی نہیں چاہتے، طالبان قیادت سے رابطہ کررہے : شاہ محمود

اتوار 11 جولائی 2021ء
ملتان(سپیشل رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغان مسئلے کا حل بزور طاقت ممکن نہیں، طالبان کی سینئر قیادت سے رابطہ کر رہے ہیں، افغان وزیر خارجہ کو بھی پاکستان آنے کی دعوت دی ہے ، ہم نہیں چاہتے کہ افغانستان میں خانہ جنگی ہو اور بدامنی پھیلے ،افغان مسئلے کے حل کیلئے خطے کے دیگر ممالک سے بھی مشاورت کر رہے ہیں،دوحہ امن مذاکرات کوجاری رکھنا چاہتے ہیں۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمودقریشی نے کہاکہ افغان مسئلے پر امریکی وزیر خارجہ کے ساتھ مفید بات چیت ہوئی ہے ،امریکہ کو فوجی اڈے
مزید پڑھیے



حکمران 4ہزارنامکمل ترقیاتی منصوبے چھوڑگئے ،56ارب کے چیک باؤنس ہوئے :عثمان بزدار

بدھ 07 جولائی 2021ء
لاہور،ملتان،ڈیرہ غازیخان(وقائع نگار، سٹاف رپورٹر،ڈسٹرکٹ رپورٹر،92 نیوز رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ ماضی کی حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث صوبے میں 1300ارب روپے کا تھرو فارورڈ ورثے میں ملا۔ سابق حکمران اپنیگڈگورننسکے باعث 4 ہزار نامکمل ترقیاتی منصوبے چھوڑ کر گئے ۔ سابق حکومت نے خزانے کو خالی کر دیا تھا اور56ا رب روپے کے چیک کیش کور نہ ہونے کی وجہ سے باؤنس ہوئے ۔ماضی کی حکومت نے صوبہ پنجاب میں 41ارب روپے کا اوور ڈرافٹ لیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکومت پنجاب اسمبلی، وزیرآباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور اور نج
مزید پڑھیے


ہائیکورٹ کی تاریخ میں پہلی بار مسلسل دوسری دفعہ جنوبی پنجاب سے چیف جسٹس کی تعیناتی

بدھ 07 جولائی 2021ء
ملتان، بوریوالا (نیوز رپورٹر، تحصیل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کی تاریخ میں پہلی بار مسلسل دوسری دفعہ چیف جسٹس کے عہدے پر تعیناتی جنوبی پنجاب سے ہوئی ہے ۔ جسٹس امیر بھٹی کا تعلق بوریوالا سے ہے ۔جسٹس محمد امیر بھٹی 8 مارچ 1962ئکو بوریوالا میں پیدا ہوئے ، ابتدائی تعلیم ایم سی ماڈل ہائی سکول بوریوالا سے حاصل کی، 1985 میں بہائو الدین زکریا یونیورسٹی سے وکالت کی ڈگری حاصل کی ۔1986 میں بطور ایڈووکیٹ ہائیکورٹ انرولمنٹ ہوئے ، 1999 میں ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ، 2001 میں سپریم کورٹ میں وکالت کا آغاز
مزید پڑھیے


چیف جسٹس محمد قاسم آج عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے

پیر 05 جولائی 2021ء
ملتان(حسیب اعوان سے )چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان آج اپنے 62 ویں جنم دن کے موقع پر اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے ۔ فاضل جج 19 فروری 2010 کو ہائیکورٹ کے جج کے عہدے پر فائز ہوئے اور 19 مارچ 2020 کو چیف جسٹس بنے تھے ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 19 مارچ 2020 سے 31 مئی 2021 تک لاہور ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ نے 81 ہزار 540 مقدمات کے فیصلے کیے ، ہائیکورٹ ملتان بینچ نے 32 ہزار 538 مقدمات نمٹائے ،بہاولپور بینچ میں 20 ہزار 670 مقدمات فیصلہ کن رہے
مزید پڑھیے


بلاول کا طیارہ حادثے سے بچ گیا، ملتان میں ہنگامی لینڈنگ

پیر 05 جولائی 2021ء
کراچی، ملتان (سٹاف رپورٹر،خبرنگار، مانیٹرنگ ڈیسک )چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے طیارے کی ملتان ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ ہوئی ہے ۔وہ کراچی سے اسلام آباد جا رہے تھے ۔پیپلزپارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کراچی سے روانگی کے بعد بلاول بھٹو کا طیارہ بڑے حادثے سے بچ گیا۔بلاول بھٹو کے طیارے سے رحیمیارخان کے قریب پرندہ ٹکرایا،ذرائع ائیرپورٹ نے بھی اس کی تصدیق کی اوربتایا کہ پائلٹ نے بڑی مہارت سے جہاز کو ملتان ایئرپورٹ پر لینڈ کرایا۔ طیارے میں بلاول بھٹو زرداری کیساتھ صوبائی وزرا سعید غنی اور ناصر حسین شاہ بھی تھے ۔ تینوں رہنما ایئر
مزید پڑھیے


جنوبی پنجاب صوبے کا وعدہ نبھائیں گے؛ شرپسند عناصر پاکستان میں افراتفری پھیلانا چاہتے: وزیرخارجہ

پیر 28 جون 2021ء
ملتان(سپیشل رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک،صباح نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کو بلیک لسٹ میں دھکیلنے کیلئے فیٹف پر اثرانداز ہونے کی ناکام کو شش کی، امید ہے فیٹف کی گرے لسٹ سے جلد باہر نکل آئیں گے ۔افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے بعد خانہ جنگی ہوئی توپاکستان بھی متاثر ہوگا، پاکستان کا امن افغانستان کے امن سے جڑا ہے ،30 لاکھ افغان مہاجرین پہلے ہی پاکستان میں موجود ہیں ، مزید بوجھ نہیں اٹھا سکتے ۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا مسلم لیگ ن دور میں پاکستان کو فیٹف کی گرے
مزید پڑھیے








اہم خبریں