Common frontend top

میجر جنرل (ر) زاہد مبشر


بھارت کی بدحواسی


افغانستان میں طالبان کی فتح کے بعد بھارت کی بدحواسی قابل دید ہے۔بھارت کے بعض میڈیا چینلز افغانستان میں پاکستانی افواج کے بارے میں ایسی گمراہ کن خبریں نشر کر رہے ہیں، جن سے ایسا تاثر ملتا ہے کہ پاکستان دنیا کی سب سے بڑی فوجی طاقت ہے اور پاکستان ہی نے امریکہ کی شکست میں فیصلہ کن کردار ادا کیا ہے۔ پنج شیر کے معرکے میں پاکستانی افواج کی شرکت کی ایسی ویڈیوز نشر کی گئی ہیں، جن میں برطانیہ کے وہ جہاز دکھائے گئے ہیں، جو پاکستان کے پاس موجود ہی نہیں۔برطانیہ کے علاقے کو ہی پنج شیر
هفته 11  ستمبر 2021ء مزید پڑھیے

اندیشہ ہائے دور دراز

هفته 04  ستمبر 2021ء
میجر جنرل (ر) زاہد مبشر
افغانستان کی طویل جنگ آخر کار طالبان کی مکمل فتح کی صورت میں اختتام پذیر ہوئی ۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طویل ترین افغان جنگ کا خاتمہ ہوگیا ہے۔ افغانستان میں مزید جنگ جاری رکھنا امریکی عوام کے مفاد میں نہیں تھا۔ انہوں نے افغان جنگ کے خاتمے کی ذمہ داری قبول کی۔ طالبان نے خود انخلا کے لیے محفوظ راستہ دینے کا وعدہ کیا۔ اندازہ نہیں تھا کہ اشرف غنی افغانستان سے فرار ہو جائے گا۔ طالبان کے الفاظ پر یقین نہیں کریں گے بلکہ ان کے عمل کو دیکھیں گے۔ ہماری
مزید پڑھیے


تین سال کی کارکردگی

هفته 28  اگست 2021ء
میجر جنرل (ر) زاہد مبشر
وزیر اعظم پاکستان نے پی ٹی آئی حکومت کے تین سال مکمل ہونے پر ایک تقریب سے خطاب کیاجس میں اپنی حکومت کی 3 سالہ کارکردگی کا جائزہ پیش کیا بلکہ بین الاقوامی تعلقات کے حوالے سے بھی اپنی حکومت کی پالیسی کو واضح طور پر دنیا کے سامنے رکھا۔وزیر اعظم نے اپنی پالیسی کو دہرایا کہ پاکستان اب کسی اور کی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔وزیر اعظم نے امریکہ کو بھی باور کرایا کہ پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں حصہ لے کر ہزاروں جانوں کی قربانی دی اور اس کے بدلے پاکستان میں 480کے قریب ڈرون حملے
مزید پڑھیے


افغان باقی‘کہسار باقی

اتوار 22  اگست 2021ء
میجر جنرل (ر) زاہد مبشر
جس برق رفتاری سے طالبان نے پورے افغانستان کو امریکی تسلط سے آزاد کروایا ہے، وہ دوستوں اور دشمنوں دونوں کے لئے حیران کن ہے۔افغانستان کی آزادی نوشتہ دیوار تھی لیکن کسی کو بھی اندازہ نہیں تھا، یہ اتنی جلدی ممکن ہو گی۔اشرف غنی اور اس کی فوج نے جس بزدلی کا مظاہرہ کیا، وہ بھی شرمناک ہے لیکن طالبان کے لئے نہایت سودمند ثابت ہوئی۔کابل کا محاصرہ کئی ہفتوں پر محیط ہو سکتا تھا لیکن اشرف غنی کے بھاگ جانے کی وجہ سے جو خلا پیدا ہوا، وہ طالبان کو برق رفتاری سے پر کرنا پڑا۔امریکی صدر اپنے فیصلے
مزید پڑھیے


افغانستان کا مستقبل

هفته 14  اگست 2021ء
میجر جنرل (ر) زاہد مبشر
افغانستان کی موجودہ حکومت نہایت تیزی سے تحلیل ہو رہی ہے۔جس حکومت کی جڑیں عوام میں نہ ہوں اور جس کا انحصار مکمل طور پر بیرونی طاقت پر ہو وہ کس طرح پائیدار ہو سکتی ہے۔طالبان کی فوج مسلسل پیشقدمی کر رہی ہے اور حکومت کی فوج پس قدمی پر مجبور ہے۔افغانستان کی واحد شخصیت جو اب بھی پرامید ہے وہ صدر اشرف غنی ہے۔وہ آج بھی طالبان کو اقتدار میں حصہ دینے کی مضحکہ خیز پیشکش کر رہے ہیں۔صدر اشرف غنی نے آرمی چیف عبدالولی احمد زئی کو برطرف کر کے جنرل ہیبت اللہ کو نیا آرمی چیف مقرر
مزید پڑھیے



مقام عبرت

هفته 07  اگست 2021ء
میجر جنرل (ر) زاہد مبشر
مملکت خداداد پاکستان کی تاریخ گواہ ہے کہ جس لیڈر نے بھی پاکستان کی سالمیت کے خلاف کام کیا ہے‘قدرت نے اس کا انجام اچھا نہیں کیا۔ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف جس طرح پاکستان کے قانونی اداروں کو چکمہ دے کر جھوٹی بیماری کا سہارا لے کر پاکستان سے فرار ہوئے اور اب لندن میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف ریشہ دوانیوں میں مصروف ہیں اور پاکستان دشمن عناصر سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔آج کل کافی پریشانی کا شکار ہیں۔حکومت برطانیہ نے ان کے ویزے میں مزید توسیع سے انکار کر دیا ہے۔یہ نواز شریف خاندان اور ن
مزید پڑھیے


تکبر کی شکست

اتوار 01  اگست 2021ء
میجر جنرل (ر) زاہد مبشر
آزاد کشمیر میں روائتی اور تاریخی طور پر ہمیشہ اسی جماعت کی حکومت رہی ہے جو پاکستان میں حکمران ہوتی ہے۔اسی روایت کے تحت پیپلز پارٹی اور ن لیگ آزاد کشمیر میں باری باری حکومت کرتی رہی ہیں۔کبھی بھی کسی بڑی دھاندلی کا شور نہیں ہوا اور ایک دوسرے کو برداشت کرنے کی روایت رہی ہے۔تاہم حالیہ انتخابات میں چونکہ تحریک انصاف پاکستان میں پہلی دفعہ حکومت میں آئی ہے، اس لئے ن لیگ اور پیپلز پارٹی ذہنی طور پر انہیں آزاد کشمیر میں حکومت دینے کے لئے تیار نہیں تھے۔اسی لئے اپوزیشن کی دونوں بڑی پارٹیوں نے الیکشن میں
مزید پڑھیے


قانون کا نفاذ

هفته 24 جولائی 2021ء
میجر جنرل (ر) زاہد مبشر
ایک زمانہ تھا کہ اسلام آباد کا شمار دنیا کے خوبصورت ترین اور پرامن شہروں میں ہوتا تھا آج سی ڈی اے کی مہربانی سے اسلام آباد بھی پاکستان کے دوسرے شہروں کی طرح گندگی کا شکار ہے۔ غیر ملکی سفیر اسلام آباد میں گندگی کے ڈھیروں کی طرف توجہ دلاتے ہیں اور ہمیں اسلام میں صفائی کی اہمیت کا طعنہ دیتے ہیں۔ اسی طرح آج کل اسلام آباد میں قانون کے نفاذ کی حالت بھی ناگفتہ ہے۔پاکستان پہلے ہی FATFکے نشانے پر ہے اور 27میں سے 26 نکات پر عملدرآمد کے باوجود پاکستان کو گرے لسٹ سے نہیں نکالا
مزید پڑھیے


افغانستان میں امن

اتوار 18 جولائی 2021ء
میجر جنرل (ر) زاہد مبشر
افغانستان کے حالات لحظہ بہ لحظہ بدل رہے ہیں۔لیکن ایک بات یقینی ہے کہ طالبان نے دنیا کی سب سے بڑی طاقت کو اپنی قوت ایمانی سے شکست فاش سے ہمکنار کیا ہے۔ہم جیسے کمزور ایمان والے لوگوں کو بھی باور کروایا ہے کہ اللہ کا وعدہ سچا ہے اور اللہ تعالیٰ اس بات پر قادر ہے کہ ایک چھوٹے اور کمزور گروہ کو اپنے سے بہت بڑے دشمن پر فتح دیدے۔ افغان طالبان نے اپنے ماضی سے سبق سیکھا ہے۔وہ نہ تو اپنے پچھلے دور حکومت کی طرح منہ زور ہیں اور نہ کشت و خون پر آمادہ۔اس دفعہ افغان
مزید پڑھیے


حکومت نہیں‘نظام بدلو

اتوار 11 جولائی 2021ء
میجر جنرل (ر) زاہد مبشر
بلاول بھٹو زرداری آزاد کشمیر کی انتخابی مہم میں چوکے اور چھکے لگانے میں مصروف ہیں۔ الیکشن کا نتیجہ جو بھی ہو۔ بلاول نے پوری ن لیگ کو دفاعی پوزیشن لینے پر مجبور کر دیا ہے۔ ن لیگ کے سب چھوٹے بڑے لیڈر ٹی وی چینلز پر بلاول کے سوالوں کے جواب دیتے نظر آ رہے ہیں۔ فن تقریر پر بھی بلاول بھٹو کی گرفت کافی مضبوط ہو گئی ہے۔ ایک وقت تھا کہ انہیں بار بار لکھی ہوئی تقریر کا سہارا لینا پڑتا تھا لیکن اب وہ کافی حد تک فی البدیہہ تقریر کرتے ہیں اور خوب قافیے سے
مزید پڑھیے








اہم خبریں