Common frontend top

میجر جنرل (ر) زاہد مبشر


ڈو مور کی بجائے نو مور


وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے یکے بعد دیگرے متعدد انٹرویو دیے اور Absolutely notجیسے جملوں سے قوم کا دل خوش کر دیا۔ ان انٹرویوز کے بعد وزیر اعظم نے قومی اسمبلی میں اپنے خطاب میں بھی لگی لپٹی رکھے بغیر امریکہ پر واضح کر دیا کہ پاکستان اب کسی امریکی جنگ میں شراکت دار نہیں بن سکتا۔ وزیر اعظم نے ماضی کی غلطیوں کا بھی ذکر کیا کہ پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شرکت کی اور سینکڑوں ارب ڈالر کا خسارہ برداشت کیا اور ستر ہزار قیمتی جانوں کا نذرانہ بھی پیش کیا۔ اس کے بدلے امریکہ
هفته 03 جولائی 2021ء مزید پڑھیے

دہشت گردی کی نئی لہر

هفته 26 جون 2021ء
میجر جنرل (ر) زاہد مبشر
یہ بات باعث اطمینان ہے کہ جوہر ٹائون دھماکے میں ملوث مجرموں کو تقریباً چوبیس گھنٹے میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس کے لیے ہماری ایجنسیاں تحسین کی مستحق ہیں۔ اس واقعہ میں بھارت کی ایجنسی را کی فنڈنگ کے ثبوت بھی ملے ہیں جو باعث تشویش ہے۔ بعض مبصرین کے مطابق اس دھماکے میں اور بڑی طاقتیں بھی ملوث ہو سکتی ہیں۔ امریکہ کو فوجی اڈے دینے سے انکار کرنا اس قدر آسان نہیں ہے‘ اسی لیے بلاول بھٹو زرداری تو وزیراعظم کی بات پر یقین کرنے کے لیے تیار ہی نہیں ہیں۔ امریکہ کی تابعداری کرنے والے سیاسی
مزید پڑھیے


متانت کی سیاست

هفته 19 جون 2021ء
میجر جنرل (ر) زاہد مبشر
وطن عزیز گوناگوں مسائل کا شکار ہے۔ بھارت نے آج تک پاکستان کے وجود کو تسلیم نہیں کیا اور ہر وقت پاکستان کے خلاف سازش میں مصروف رہتا ہے۔ امریکہ بھارت کا تزویراتی حلیف ہے اور بھارت کو اس علاقے کا تھانیدار بنانے کا خواہش مند۔چین کا بڑھتا ہوا،اثرورسوخ اور OBOR کا اہم قدم امریکہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔پاکستان کی چین کے ساتھ وابستگی امریکہ کو ایک آنکھ نہیں بھاتی۔ افغانستان میں شکست نے بھی امریکہ کو بوکھلا دیا ہے اور وہ اپنی شکست کو فتح کا نام دے کرجلدازجلد افغانستان سے انخلا کا خواہشمند ہے۔ایک پرامن انخلا کے
مزید پڑھیے


حکومت ہماری‘ذمہ داری تمہاری

هفته 12 جون 2021ء
میجر جنرل (ر) زاہد مبشر
ہماری سیاسی جماعتوں کی اخلاقی قدریں ہمہ وقت تبدیل ہوتی رہتی ہیں۔جب ایک جماعت حزب اختلاف کا حصہ ہوتی ہے،تو ترقی یافتہ ممالک کی اخلاقی قدریں انہیں ازبر ہوتی ہیں اور وہ حکمران جماعت سے اخلاقی قدروں کا وہی معیار طلب کرتی ہیں۔ جیسے ہی ایک سیاسی جماعت اقتدار کے ایوانوں میں داخل ہوتی ہے،تو وہ اپنے پرانے بیانیہ کو یکسر فراموش کر دیتی ہے اور زمینی حقائق کے مطابق سیاسی اخلاقیات کی کم ترین سطح سے بھی نیچے نظر آتی ہے۔ اربوں روپے کی کرپشن کے کیسز میں مطلوب جناب شہباز شریف فرما رہے ہیں کہ اصل چیئرمین نیب
مزید پڑھیے


قومی یکجہتی

هفته 05 جون 2021ء
میجر جنرل (ر) زاہد مبشر
امریکی صدر کی خواہش ہے کہ وہ امریکہ کے یوم آزادی یعنی 4جولائی سے پہلے افغانستان سے اپنی فوج کا انخلا مکمل کر لے۔افغانستان کے اندرونی دھڑے ابھی تک کوئی نتیجہ خیز معاہدہ کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں۔ اگر کسی معاہدے کے بغیر امریکی افواج کا انخلا ہوا تو افغانستان ایک بار پھر خانہ جنگی کا شکار ہو جائے گا اور نہ چاہتے ہوئے بھی پاکستان پر اس کے گہرے اثرات ہوں گے، افغانستان میں موجودہ صورتحال پاکستان کے لئے باعث تشویش ہے ۔دوسری طرف امریکہ اور اس کے اتحادی CPECکو اپنے لئے خطرناک سمجھتے ہیں اور
مزید پڑھیے



مدینہ کی ریاست کے تقاضے

اتوار 30 مئی 2021ء
میجر جنرل (ر) زاہد مبشر
آج میں حکومتی جماعت کی توجہ چند چھوٹی چھوٹی خبروں کی طرف دلانا چاہتا ہوں۔ ساندہ کی رہائشی خاتون کسی کام سے گھر سے باہر نکلی تو دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار افراد نے اسے زبردستی اغوا کر لیا اور شاہ پور چونگ کے ڈیرے پر لے گئے۔ وہاں پہلے سے تین نامعلوم افراد موجود تھے جنہوں نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا اور حالت غیر ہونے پر خاتون کو سڑک پر پھینک کر فرار ہو گئے ۔ یہ دلخراش واقعہ کسی کچے کے علاقے یا جنگل میں پیش نہیں آیا بلکہ خاتون کو بَھرے پڑے بازا سے موٹر سائیکل
مزید پڑھیے


جرم ضعیفی کی سزا

هفته 22 مئی 2021ء
میجر جنرل (ر) زاہد مبشر
پچھلے چند روز کے اخبارات فلسطین کے بارے میں روح فرسا خبروں سے بھرے پڑے ہیں۔غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری دس دن سے جاری ہے۔ شہید ہونے والوں کی تعداد تقریباً دو سو سے زیادہ ہے، جس میں پچاس سے زیادہ بچے شامل ہیں۔ 36 خواتین بھی شہدا میں شامل ہیں۔ زخمیوں کی تعداد پندرہ سو سے زائد ہے اور ان میں ایک سو کی حالت تشویشناک ہے۔ سینکڑوں عمارتیں زمین بوس ہو چکی ہیں۔ جن میں الجزیرہ‘ بی بی سی اور دیگر ذرائع ابلاغ کے دفاتر بھی شامل ہیں۔ بیشتر ہسپتال بھی ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں
مزید پڑھیے


ہمارا عقیدہ اور بیچارے سفیر

هفته 08 مئی 2021ء
میجر جنرل (ر) زاہد مبشر
اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کو اندرونی اور بیرونی خطرات کا سامنا ہے۔ یورپین یونین نے کچھ ایسے مطالبات ہمارے سامنے رکھ دیئے ہیں،جن کا پورا کرنا کسی بھی پاکستانی حکومت کے لیے ممکن نہیں۔ اس کا تعلق ہمارے عقیدے اور ہمارے دین سے ہے۔ ناموس رسالت کے قانون کو بدلنے کی جرأت پاکستان میں کوئی حکومت نہیں کر سکتی۔ اس عقیدے کا تعلق حکومت سے نہیں عوام سے ہے۔ ہمارے عوام میں جو بھی کمزوریاں ہوں یہ بات یقینی ہے کہ ہمارے ملک کا بچہ بچہ حرمتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے سر کٹوانے کے
مزید پڑھیے


خود احتسابی

هفته 01 مئی 2021ء
میجر جنرل (ر) زاہد مبشر
ایک طرف کورونا بے قابو ہورہا ہے اور دوسری طرف قوم میں تقسیم در تقسیم کا عمل جاری ہے۔ روزانہ اموات کا نیا ریکارڈ دو سو سے زیادہ ہے۔ قوم کے ڈسپلن اور سول انتظامیہ کی ناکامی کی یہ حالت ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے فوج کو طلب کرنا پڑا ہے۔ کورونا جیسے مشترکہ دشمن سے مقابلہ کرنے میں بھی قوم اکٹھی نہیں ہے۔ بڑے بڑے سیاسی رہنما ماسک کے بغیر نظر آتے اور بعض زعما تو افطار پارٹیوں میں بھی دکھائی دیئے۔ کے پی کے ایک وزیر کے خلاف تو افطار پارٹی دینے اور
مزید پڑھیے


دشمن کو پہچانیں

اتوار 25 اپریل 2021ء
میجر جنرل (ر) زاہد مبشر
خدا کا شکر ہے کہ وطن عزیز کی فضائوں میں چھایا ہوا ہیجان قدرے کم ہوا ہے۔حیرانگی کی بات ہے پاکستانی قوم کس طرح اغیار کے ہاتھوں میں کھیلتی ہے ۔کیا ہم واقعی اتنے غیر دانشمند ہیں کہ ہم اغیار کی چالوں کو سمجھنے کی بجائے ان کو بلا چون و چرا عملی جامہ پہناتے ہیں۔اس میں کوئی شک نہیں کہ آج کے مغربی مفکرین ہماری فالٹ لانز کو خوب جانتے ہیں اور اس سے استفادہ کرتے ہیں۔ پاکستان میں مختلف مسالک امن اور باہمی بھائی چارے کا مظاہرہ کرتے ہیں لیکن ہمارے دشمن خوب جانتے ہیں کہ بوقت ضرورت
مزید پڑھیے








اہم خبریں