صاحب ! عرصہ ہوا ہم نے کسی سے متاثر ہو نے کا سلسلہ موقوف کر رکھا ہے لیکن عمر بھر یہ خاکسار جن دو چار لوگوں سے متاثر ہوا ان میں سر فہرست وہ باکمال لوگ ہیں جنہوں نے ہمارے ہاں فراڈ کو بطور پیشہ اپنا رکھا ہے ۔ مجھے ان مہربانوں کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا جن کا اوڑھنا بچھونا فراڈ ہے ۔ وطنِ عزیز میں جس سطح کا کوالٹی فراڈ تخلیق ہورہا ہے وہ شاید ہی دنیا کے کسی اور ملک میں نظر آتا ہو ۔بیرونِ ممالک سیاحت کے دوران میں نے اس بارے میں بغور
بدھ 24 مئی 2023ء
مزید پڑھیے
ناصرمحمود ملک
ادب، شادی اور بیگمات
جمعرات 20 اپریل 2023ءناصرمحمود ملک
پچھلے دنوں کچھ معروف ادیبوں اور شاعروں کے سوانح حیات پڑھنے کا اتفاق ہوا۔ ان خودنوشتوں سے جہاں ان عظیم ہستیوں کے شب و روز اور خوبیوں خامیوں سے کسی قدر آگاہی ہوئی وہیں ان حضرات کے بیچ ایک قدر مشترک بھی نظر آئی اور وہ یہ کہ ان میں سے اکثرو بیشتر کے اپنی بیگمات کے ساتھ تعلقات اچھے نہیں رہے ۔
ان ادبی مشاہیر کی اپنی بیگموں کے ساتھ اکثروبیشتر ان بن رہی اور ان کے درمیان تعلقات مثالی تو کیا نارمل بھی نہیں رہے بلکہ زیادہ تر معاملہ سنگین کشیدگی اور باقاعدہ پھڈے کا رہا۔چنانچہ ان مسلسل ناچاقیوں
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
نقاد حضرات سے معذرت
اتوار 12 مارچ 2023ءناصرمحمود ملک
میرا ایک قریبی دوست جو ہمارے ساتھ دیرینہ تعلق ہونے کے باوجود بھی ادبی شوق کا حامل ہے وہ ادب میں تحقیق و تنقید کا سخت ناقد ہے ۔ وہ کہتا ہے کہ ادبی تخلیق سے شغف رکھنے والے کسی شریف آدمی کو اگر ادبی تحقیق کا کام سونپ دیاجائے تو یہ قریب قریب ایسے ہی ہے جیسے آپ کسی نیورو فزیشن کو گائینی کی ذمہ داریاں دے دیں۔ اس مماثلت میں، اس کے بقول ، نیوروفزیشن پھر بھی تھوڑے فائدے میں رہتا ہے ۔ کیونکہ قوانین قدرت اور فطری معاملات کی کچھ نہ کچھ آگاہی تو پھر بھی سبھی
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
ساقی گری کی شام کرو آج۔۔۔
جمعرات 16 فروری 2023ءناصرمحمود ملک
کچھ غالبؔ شناس ڈاکٹرحضرات کا کہنا ہے کہ مرزا غالبؔ اگر پینے کے اس قدر رسیا نہ ہوتے تو بہت ممکن تھا کہ وہ چند سال اور زندہ رہتے ۔ دوسری طرف محبّانِ غالبؔ اس رائے کا اظہار کرتے ہیں کہ اُستاد اگر ’ دخترِ رِز ‘ کو مُنہ نہ لگاتے تو شاید ایسی لازوال شاعری کبھی نہ کر پاتے ۔اور ایسی صورت میں وہ چند سال اور تو کیا بھلے سو سال بھی زندہ رہتے تو ہمارے کس کام کے تھے ۔ویسے بھی یار لوگوں کا کہنا ہے کہ مرزا کی زندگی سے اگر شاعری نکال دیں تو پھر
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
خود کُشی سے ذرا پہلے
منگل 24 جنوری 2023ءناصرمحمود ملک
میرا ایک دوست جمال آجکل بہت سنجیدگی سے خود کُشی کرنے کا سوچ رہا ہے ۔ایک دو بار تو بہت قریب تھا کہ وہ اپنے اس خیال پہ عمل بھی کر گزرتا ۔ اورظاہر ہے اس صورت میں آج میں یہ کالم تعزیتی انداز میں لکھ رہا ہوتا ۔لیکن پھر وہ بوجوہ ایسا نہیں کر سکا ۔ اس کے بقول بس کچھ Modalities طے ہونا باقی تھیں جس وجہ سے اس’ کارِ خیر‘ میں نہ چاہتے ہوئے کچھ تاخیر ہوئی لیکن اسے اُمید ہے کہ وہ یہ تاخیری مسائل جلدی حل کر لے گا اور پھر وہ قدرے
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
کوئی مفلسی سی مفلسی ہے
بدھ 04 جنوری 2023ءناصرمحمود ملک
آجکل جگہ جگہ غربت اور تنگ دستی کے مناظر دیکھ کر بڑی پریشانی ہوتی ہے ۔ کوڑے دانوں سے اپنا رزق تلاش کرتے بچے ، ریڑھیوں پر دو چار سو روپے کا گلا سڑا پھل بیچتے سردی سے ٹھٹھرتے بابے ۔پھراس حوالے سے ایک اور بڑی تلخ بات جو سامنے آئی ہے وہ یہ کہ کچھ عرصے سے ہماری لوئر مڈل کلاس کے کچھ بڑے وضع دار سے سفید پوش بھی اپنی ضرورتوں کے ہاتھوں مجبور صاحبِ ثروت لوگوں کی طرف دیکھتے نظر آتے ہیں ۔ اس سے بھی بڑھ کر پریشان کُن وہ منظر ہوتا ہے جب میں
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے ایک کوشش
جمعرات 08 دسمبر 2022ءناصرمحمود ملک
ایک بات ہمیں کافی دیر میں سمجھ آئی ہے کہ زندگی میں جو فیصلہ بھی ہم نے کافی سوچ بچار اور مکمل غوروخوض سے کیا ہے اُس پہ ہم ضرور پچھتائے ہیں ۔ اور ہماری زندگی میں ایسے فیصلوں کی تعداد ، خیر سے ، ’’ نمک میں آٹے‘‘ کے برابر ہے۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ کسی اور طرح سے فیصلہ کرنے کاا نجام کوئی زیادہ مختلف ہوتا ہے ۔ عمرِ عزیز میں ہر فیصلے کے بعد ہی یہ فیصلہ کرنا پڑا کہ آئندہ اس طرح فیصلہ نہیں کیا جائے گا ۔ لیکن پوری طرح غوروفکر کرنے کے
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
استادِ محترم ،چنگ چی اور طابی کمہار
جمعرات 17 نومبر 2022ءناصرمحمود ملک
لاہور سے دور ایک چھوٹے سے قصبے کے بیچوں بیچ میں گاڑی چلاتے ہوئے جا رہا تھا ۔میں یہاں کسی کام سے آیا تھا ۔ شہر میںٹریفک کا رش تھا ۔ اچانک میری نظر میرے آگے جاتے چنگ چی کی پچھلی سیٹ پر پڑی ۔ سیٹ پر تین لوگ بیٹھے ہوئے تھے مجھے درمیان میں بیٹھے صاحب کا چہرہ قدرے جانا پہچانا سا لگا ۔ یہ صاحب عمر رسیدہ تھے سفید داڑھی اور چہرے پہ بڑھاپے کے واضح آثار۔انہوں نے موٹے شیشوں والی عینک لگائی ہوئی تھی جس کے ایک طرف دھاگا باندھ کر اس کی ’’ ایلائنمنٹ ‘‘ درست
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
ایک موٹیویشنل سپیکر کا صاحبزادہ
اتوار 23 اکتوبر 2022ءناصرمحمود ملک
موٹیویشنل سپیکر کا نام اب اتنا عام ہو گیا ہے کہ اس شعبے سے منسلک بعض معروف لوگوں کا اب اگر اس نام سے تعارف کروائیں تو وہ اسے اچھا خیال نہیں کرتے بلکہ وہ اپنا تعارف کئی اور بڑے عجیب سے مگر دلفریب ناموں سے کرواتے ہیں ۔ مثلاً وہ پسند کرتے ہیں کہ ان کا تعارف بطور ’ لائف کوچ ‘ ، ’ سپرچوئل ہیلر ‘، ’ لائف ٹرینر ‘ و غیرہ کے طور پہ کروایا جائے ۔ اس تخصیص کا خیال نہ رکھا جائے تو ان میں سے بعض تو باقاعدہ ناراض ہو جاتے ہیں ۔ اس
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
اے بادِ بیابانی ! مجھ کو بھی عنایت ہو
پیر 03 اکتوبر 2022ءناصرمحمود ملک
باکو ہوائوں کا شہر ہے ۔ اسے باکو کہتے بھی اسی وجہ سے ہیں ۔ وہیں سے سنا کہ یہ اصل میں ’’ بادِ کُو ‘‘ تھا ۔ ’’ باد ‘‘ یعنی ہوا اور ’’کُو‘‘ یعنی شہر ۔ یہ بعد میں بگڑتے ہوئے باکو ہو گیا ۔ باکو میں چلنے والی یہ مست ہوا آپ کو شہر بھر میں ہر جگہ برابر محسوس ہوتی ہے ۔ دن کے چوبیس گھنٹوں میں کوئی لمحہ ایسا نہیں کہ آپ اپنے ہوٹل یا گھر سے باہر نکلیں اور یہ ہوا آپ کا استقبال نہ کرے ۔اتنی مسلسل چلنے والی
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے