BN

٩٢ اسپیشل



گورے رنگ کو سانولاکرنے کا جنون…

اتوار 15  ستمبر 2019ء

محمد اختر

 

  برطانوی گوریاں مصنوعی غسل آفتابی کے چکر میں جلد کا کینسر لگوابیٹھیں

 

کبھی کبھار انسان زندگی میں ایسا قدم اٹھا لیتاہے جس میں اسے لینے کے دینے پڑ جاتے ہیں۔ایسا ہی کچھ برطانوی گوریوں کے ساتھ ہوا جو اپنے گورے رنگ سے مطمئن نہ تھیں اور اپنے گورے رنگ کو برائون یا سنہرا کرنا چاہتی تھیں۔اس مقصد کے لیے وہ مصنوعی غسل آفتابی کرتی تھیں لیکن ان کی جلد کا رنگ تو تبدیل نہ ہوا ،  الٹا وہ جلد کے کینسر کی مریض بن گئیں ۔ ( یادرہے کہ مصنوعی غسل آفتابی کے لیے ایسے بیڈ کو استعمال کیاجاتا
مزید پڑھیے


آج شبیرؔ پہ کیا عالمِ تنہائی ہے

اتوار 08  ستمبر 2019ء

منتخب مرثیہ میر ببر علی انیس

 

آج شبیر پہ کیا عالمِ تنہائی ہے 

ظلم کی چاند پہ زہرا کے گھٹا چھائی ہے 

اس طرف لشکرِ اعدا میں صف آرائی ہے 

یاں نہ بیٹا نہ بھتیجا نہ کوئی بھائی ہے 

برچھیاں کھاتے چلے جاتے ہیں تلواروں میں 

مار لو پیاسے کو ، ہے شور ستم گاروں میں 

 

زخمی بازو ہیں کمرخم ہے بدن میں نہیں تاب 

ڈگمگاتے ہیں نکل جاتی ہے قدموں سے رکاب 

پیاس کا غلبہ ہے لب خشک ہیں آنکھیں ہیں پر آب 

تیغ سے دیتے ہیں ہر وار کا اعدا کو جواب 

شدتِ ضعف میں جس جا پہ ٹھہر جاتے ہیں 

سیکڑوں تیر ستم تن سے گذر جاتے ہیں 

 

گیسو آلودۂ
مزید پڑھیے


شہادتِ امام حسین علیہ السلام کی انفرادیت

اتوار 08  ستمبر 2019ء

ڈاکٹرمحمد اقبال چشتی 

اسلامی تاریخ میں خیر و شر، حق و باطل، رشد وگمراہی اور اسلام وکفر کے مابین ہونے والے سیکڑوں واقعات کا تذکرہ ملتا ہے اور ایسے واقعات قیامت تک کے لیے ہوتے رہیں گے۔اسلام اور کفر کے مابین ہونے والے غزوات میں لاکھوں مسلمانوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔  تاہم یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ جس طرح شہزادۂ بتول، نواسۂ رسول سیدنا امام حسین کی شہادت کو جس قدر قبولیت اور عالمگیریت تذکرہ نصیب ہوا کسی اور شہادت کو میسر نہیں ہوا۔ شہادت اللہ کی نعمتوں میں سے ایک عظیم المرتبت نعمت ہے۔ جن  کو شہادت
مزید پڑھیے


کشمیر کا مسئلہ کیسے پیدا ہوا؟

اتوار 08  ستمبر 2019ء

ممتاز انڈین صحافی سعید نقوی نے اس بارے میں چشم کشا حقائق بیان کیے ہیں

 

  2016 میں ممتازاور سردو گرم چشیدہ ہندوستانی صحافی، سعید نقوی کی کتاب  Being the Other: The Muslim in Indiaشائع ہوئی جس میں انھوں نے آزادی کے بعد انڈین مسلمانوں پر جو بیتی ،اسے معروضی اور موثر پیرائے میں بیان کیا۔ مصنف نے ذاتی مشاہدات بیان کیے ، مدلل انداز میں تجزیہ کیا اور مستندحوالوں سے اپنا نقطہ نظر سامنے لائے ۔ کتاب میں ایک باب ’’ کشمیرکا مسئلہ کیسے پیدا ہوا؟‘‘کے عنوان سے ہے جس میں انھوں نے چشم کشا حقائق دو معتبر راویوں کے
مزید پڑھیے


’’وغیرہ وغیرہ‘‘

منگل 03  ستمبر 2019ء
22؍اگست 2019ء روزنامہ 92 نیوز میں میں عبداللہ طارق سہیل صاحب نے اپنے کالم میں دعویٰ کیا ہے کہ جماعت اسلامی کشمیر پر خاموش ہے اور بھانبڑ مچانے سے بچنا چاہتی ہے۔ انہوںنے امیرجماعت اسلامی پاکستان جناب سراج الحق صاحب کے حوالے سے یہ بھی لکھا کہ ’’اگرحکومت ایک نائب وزیر خارجہ لگادے تو مسئلہ کشمیر حل ہوجائے گا‘‘۔وہ مزید رقمطراز ہیں کئی عشروں سے ’’الجہاد الجہاد‘‘ کہنے والے اب امن کو واحد آپشن قرار دے رہے ہیں۔ کل تک جو’’امن کی آشا ‘‘کے الفاظ کو کلمات کفرکہتے تھے ۔ آج وہ امن کے پیغام کے سوا کچھ
مزید پڑھیے




کرائے کے رشتے دار

اتوار 01  ستمبر 2019ء

جاپان میں "اپنائیت" کے دام وصول کرنے والا

تیزی سے بڑھتاہوا "رینٹ اے فیملی"کا کاروبار

رانا محمد آصف 

تین سال ہوتے ہیں، ٹوکیو میں رہنے والے ساٹھ سالہ ملازم پیشہ کازوشی نشیدا نے بیوی اور بیٹی کی کمی کو دور کرنے کے لیے کرائے پر رشتے دار فراہم کرنے والی ایک ایجینسی سے رابطہ کیا۔  کچھ عرصہ قبل نشیدا کی بیوی کی موت ہوچکی تھی اور کچھ ہی ماہ پہلے اس کی بیٹی کسی بات پر لڑ جھگڑ کر  گھر چھوڑ گئی تھی جس کے بعد وہ کبھی واپس نہیں آئی۔ نشیدا کا خیال تھا کہ وہ یہ صدمہ برداشت کرلے گا لیکن
مزید پڑھیے


جرمن خاتون کیپٹن کی رحم دلی…

جمعرات 08  اگست 2019ء

اٹلی کے حکام کی مخالفت کے باوجود مہاجرین سے بھری کشتی کو بچالیا

کیرولاکیخلاف مقدمہ چل رہا ہے ، پندرہ سال قید کی سزا ہوسکتی ہے

 

ربڑ کی خستہ حال کشتی سمندر کی طوفانی لہروں پر ڈگمگارہی تھی۔اس پر جنگ زد لیبیا کے 53 پناہ گزین سوار تھے۔کشتی کی بظاہر کوئی سمت نہ تھی۔لیبیا کا ساحل جہاں سے یہ روانہ ہوئی تھی اب جنوب میں 47میل دور تھا جبکہ قریب ترین یورپی مقام بھی اس سے شمال میں ایک سوچالیس میل کی دوری پرواقع تھا۔

کشتی کو دس سے بارہ بجے کے درمیان ایک فرانسیسی طیارے نے دیکھا ۔رضاکاروں پر مشتمل یہ طیارہ
مزید پڑھیے


کیا آپ نے انقلاب فرانس پڑھا ہے ؟

جمعرات 08  اگست 2019ء

  ملک جہانگیر اقبال 

 

حیرت انگیز داستان

اگر نہیں پڑھا تو سمجھ لیں کہ انسانی سوچ/ نظریے/دشمنی کی تاریک ترین جھلک دیکھنے سے

 آپ اب تک محروم ہیں ۔ چلیں انتہائی مختصراً بتاتا ہوں امید ہے آپ کے دماغ میں اک خاکہ ضرور بنے گا ۔ لیکن آپ نے انقلاب فرانس کا تفصیلی مطالعہ ضرور کرنا ہے ۔  واقعات کا تسلسل یوں ہے کہ فرانس میں کنگ لوئی (پندرہ) کی بادشاہت ہے ۔ وہ اک بیوقوفانہ فیصلہ کرتے ہوئے تاج برطانیہ سے جنگ کرتا ہے اور بری طرح ہار جاتا ہے ۔تاریخ میں اسے 7 سالہ جنگ کے نام سے یاد کیا جاتا
مزید پڑھیے


کالعدم تنظیموں کی مدد کرنیوالی این جی اوز کیخلاف بھی آپریشن کا فیصلہ

هفته 09 مارچ 2019ء
لاہور ( رانا محمد عظیم) کا لعدم تنظیموں کے بعد این جی اوز کی آڑ میں فنڈنگ حاصل کر کے ذاتی اکائونٹس میں پیسے ٹرانسفر کرنے ، منی لانڈرنگ کرنے ، جائیدادیں بنانے اور این جی اوز کے نام پر پیسے اکٹھے کرکے کا لعدم تنظیموں کے اہم افراد کو دینے والے افراد کے خلاف بھی آپریشن کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، ایسی تمام این جی اوز اور ان کے ذمہ داران کے حوالے سے 3 اہم اداروں نے نہ صرف ابتدائی رپورٹ تیار کر لی بلکہ کن کن بینک اکائونٹس میں این جی اوز کے نام پر اکٹھی کی
مزید پڑھیے


با اثر بیوروکریٹس اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی تحقیقات میں رکاوٹ

پیر 04 مارچ 2019ء
اسلام آباد(سہیل اقبال بھٹی)پاکستان ایڈمنسٹریٹو گروپ کے پنجاب میں تعینات بااثر بیوروکریٹس نے اربوں کے سیکنڈلز میں ملوث افسران کیخلاف اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کی تحقیقات کے سامنے دیوارکھڑی کردی ۔ وفاقی حکومت نے اینٹی کرپشناسٹیبلشمنٹ پنجاب سمیت صوبائی اینٹی کرپشن اداروں کو وفاقی حکومت کے ماتحت بیوروکریٹس کے خلاف کرپشن کیسز میں کارروائی سے روک دیا ۔پنجاب میں اربوں روپے کے سکینڈلز کی تحقیقات کا سامنے کرنے والے بیوروکریٹس نے وزارت قانون سے خلاف ضابطہ نئے احکامات جاری کروائے ۔ پنجاب میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو گروپ کے 6بااثر بیوروکریٹس کیخلاف اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب اربوں روپے سکینڈلز کی تحقیقات کررہا
مزید پڑھیے