Common frontend top

٩٢ کے نام


لاہور میں تجاوزات کے خاتمے کیلئے سخت کریک ڈائون کا فیصلہ

بدھ 20 دسمبر 2023ء
مکرمی! لاہور میں تجاوزات کے خاتمے کیلئے سخت کریک ڈائون کا فیصلہ کیا گیا ہے جس پرنگران حکومت ہی کسی قسم کے سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر بہتر اندازمیں عملدرآمد کراسکتی ہے۔حکومت نے رضا کارانہ طورپر تجاوزات ختم کرنے کیلئے 48گھنٹے کی مہلت دی گئی۔ تجاوزات قائم کرنے پر گرفتاری اور مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ لاہور میں تجاوزات اس قدر زیادہ ہو چکی ہیں کہ کئی مقامات پر انکی وجہ سے ٹریفک گھنٹوں جام رہتی ہے۔ شاہراہوں کی فٹ پاتھ پرچلنا ناممکن ہوگیا ہے۔ مارکیٹس میں پارکنگ کیلئے مختص کی گئی
مزید پڑھیے


غیر نصابی سر گرمیاں کیوں ضروری ہیں

بدھ 20 دسمبر 2023ء
آج کے تعلیمی ماحول کو دیکھتے ہوئے یہ بات وثوق سے کہی جا سکتی ہے کہ ہماری آج کی تعلیم کا مکمل انحصار صرف اچھے گریڈ حاصل کرنے میں ہے۔اور اِس میں کوئی شک بھی نہیں ہے کہ اچھے گریڈز بچوں کے تعلیمی سفر میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔بچوں کو سکول سے کالج اور کالج سے اچھی یونیورسٹیز میں جانے کے لیے اچھے گریڈز ہی کی ضرورت پڑتی ہے۔گریڈز کی اس دوڑ میں ہم یہ بات بھول گئے ہیں کہ تعلیمی زندگی میں غیر نصابی سرگرمیوں کی کتنی اہمیت ہے۔آج کے تعلیمی ماحول کا اگر باغور جائزہ لیا
مزید پڑھیے


الیکشن 2024

منگل 19 دسمبر 2023ء
مکرمی !الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشن کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے جمہوری حکومتوں میں انتخابات عوام کے حق رائے دہی پر ہوتے ہیں۔ََ جمہوریت میں کہ عوام اپنے پسند کے عوامی نمائندگان منتخب کر سکتی ہے ووٹ کی طاقت پر ووٹ ایک ایسی طاقت ہے کہ عوام اس سے عوامی نمائندگان کو قبول یا مسترد کر سکتی ہے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے انتخابات کی تاریخ آ گئی ہے سن 2024کی 8فروری کو پولنگ ہو گی اور جس کے پاس شناختی کارڈ ہو گا وہی پولنگ والے دن جا کے اپنے
مزید پڑھیے


حکومت استاد کو عزت و تکریم دے!.

منگل 19 دسمبر 2023ء
مکرمی !پنجاب میں 1995 اور 1997 میں سکیل 14 میں مستقل بنیاد پر بھرتی ہونے والے گریجویٹ انگلش ٹیچرز ہیں جن کو سکیل 9 والے ای ایس ٹی اساتذہ کی کیٹیگری میں شامل کرکے جونیئر کردیا گیا. عدالتوں اور سروس ٹربیونل کے فیصلے ہونے کے باوجود انگلش ٹیچرز کو سروس رولز 7A کے تحت اپ سنیارٹی بطور ایس ایس ٹی نہیں دی گئی اور وہ ابھی تک بطور ای ایس ٹی اپنے حقوق کے لیے صوبائی سیکریٹریٹ اور محکمہ تعلیم کے ضلعی دفاتر میں دھکے کھارہے ہیں . این ٹی ایس ٹیسٹ پاس کرکے سروس جائن کرنے والے ایجوکیٹرز، ایس
مزید پڑھیے


عوام میں شعور بیدارکئے بغیر ملک کو سر سبز نہیں بنایا جا سکتا

منگل 19 دسمبر 2023ء
مکرمی قیام پاکستان سے لیکر آج تک ہر سال اعداوشمار کی رپورٹس تک تو شجر کاری مہم کی کامیابی کی تشہیر ہوتی ہے مگر مثبت نتائج نہیں ملے البتہ طاقت وروں نے درختوں کا صٖفایا ضرور کیا اور جنگلات کو ختم کرنے میں کوئی کسر تک نہ چھوڑی۔مگر گزشتہ شجر کاری مہم اور پاکستان کو گرین اینڈ کلین بنانے کے دعوے پورے نہیں ہو سکے ایک پھر ایسے ہی دعوے کئے گئے ہیں عوام یہ ہی کہتے کیا اس بار پاکستان کو گرین اینڈ کلین بنانے کا خواب پورا ہو سکے گا ہرحکومت اور وزیر اعظم کا عزم تو اچھا
مزید پڑھیے



میرا پاکستان دولخت ہو گیا

پیر 18 دسمبر 2023ء
مکرمی ! ایک بزرگ نے قیام پاکستان کا واقعہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ جس دریا سے مسلمان گزر رہے تھے اس کے پیچھے سکھوں کے فوج تھی اللّٰہ پر توکل کر کے دریا عبور کرنے کا فیصلہ کیا ۔ شروع سے آخر تک صرف لاشیں ہی لاشیں تھیں واللہ میں نے لاشوں کے سروں پر پاؤں رکھ کر دریا عبور کیا آنکھوں سے لگاتار آنسو جاری تھی کہ اللّٰہ تعالیٰ مجھے معاف کرے میں نے اپنے مسلمان بہن بھائیوں بچوں کے سر کچل کر تیرے دین کے نام پر بننے والی ریاست میں داخل ہوا یوں زخمی جگر معرضِ
مزید پڑھیے


قابل رسائی، شفاف اور منصفانہ عدالتی نظام!

پیر 18 دسمبر 2023ء
مکرمی !پاکستان کا عدالتی نظام برطانوی نوآبادیاتی دور سے وراثت میں ملنے والے مشترکہ قانون کے نظام پر مبنی ہے۔ پاکستان کا آئین سپریم کورٹ کو ملک کی اعلیٰ ترین عدالتی اتھارٹی کے طور پر قائم کرتا ہے، اس کے بعد ہائی کورٹس اور ماتحت عدالتیں ہیں۔پاکستان کے عدالتی نظام کو بہت سے چیلنجز اور مسائل کا سامنا ہے، جیسے کہ تاخیر، بیک لاگ، بدعنوانی، آزادی کی کمی، سیاسی مداخلت، وسائل کی کمی، احتساب کا فقدان، عوامی اعتماد کا فقدان وغیرہ۔ یہ مسائل انصاف کے معیار اور کارکردگی کو متاثر کرتے ہیں۔ ان چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے بہت سی
مزید پڑھیے


پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی بے سود کیوں؟

پیر 18 دسمبر 2023ء
مکرمی! بے شک نگران حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات میں عوام کو دوسری بار بڑا ریلیف دیا گیا ہے۔ مگر اس کمی کے باوجود پٹرولیم نرخ اب بھی عوام کی دسترس سے باہر ہیں۔ عالمی سطح پر پٹرولیم نرخ بتدریج کم ہو رہے ہیں جبکہ ہمارے ہاں مختلف ٹیکسز اور لیوی کی مد میں کئی گنا قیمت وصول کی جا رہی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اگر پٹرولیم مصنوعات پر وصول کئے جانیوالے ناروا ٹیکسز ختم کئے جائیں تو پٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی لائی جا سکتی ہے۔ ماہ اکتوبر میں نگران حکومت نے پٹرولیم مصنوعات
مزید پڑھیے


آلودہ پانی پینے پر مجبور

اتوار 17 دسمبر 2023ء
مکرمی! پنڈی بھٹیاںشہر کی آبادی کی اکثریت آلودہ پانی پینے پر مجبور ہے کیونکہ شہر میں جگہ جگہ گٹر کی بھر مار نالے،نالیاں بند اور گندے جوہڑ آلودہ پانی کا باعث بن رہے ہیں۔ ایسے محلے بستیاں جو گندے جوہڑوں اور سیم نالوں پر قائم ہوئیں ہیں ان میں پینے کا پانی اس قدرآلودہ ہے کہ لوگوں کو شفاف پانی میسر نہیں ۔ گندے پانی سے پیدا کی جانے والی سبزیاں ،آلودہ پانی والا گوشت اور مضر صحت اشیاء کی فروخت نے ہیپا ٹائٹس کے مرض کو اس قدر فروغ دیا ہے کہ اس مرض میں مبتلا مریض موت
مزید پڑھیے


مشرقی پاکستان کی علیحدگی!

اتوار 17 دسمبر 2023ء
مکرمی ! آج ہم بحرانوں کا شکار ہیں ۔ 1971 ء میںپاکستان دولخت ہوا مگر اس سے بڑا سانحہ یہ ہوا کہ پاکستانی حکمرانوں نے اس سانحے کو پاکستانی قوم کے شعور میں نقش نہیں ہونے دیا۔جس کے باعث پاکستانی قوم میں وہ احساسِ زیاں پیدا ہی نہ ہوسکاجو قوموں کو بدلتا اور مستقبل میں سانحات سے بچا تا ہے۔پاکستان کی بنیاد ''نظریہ''تھا۔ تحریکِ پاکستان صرف 7 سال میں کامیاب ہوئی اور قیام کے صرف 24 سال بعد پاکستان ٹوٹ گیا۔ عموما''اقلیتیں'' اکثریت سے الگ ہوتی ہیں، مگر 1971ء میں ''اکثریت'' اقلیت سے الگ ہوئی۔ 24 سال
مزید پڑھیے








اہم خبریں