Common frontend top

٩٢ کے نام


ملاوٹ مافیا بے لگام کیوں!

اتوار 22 اکتوبر 2023ء
مکرمی !خوراک میں جو ملاوٹ ہو رہی ہے اس کی وجہ سے شرح اموات چالیس فیصد تک بڑھ گئی ہے۔ دل، جگر اور معدے کے امراض اسی ناقص خوراک کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں۔ پاکستان اور خصوصاً پنجاب میں دودھ کی طلب زیادہ ہے اور رسد کم۔ اسی وجہ سے ملاوٹ مافیا کامیاب ہو رہا ہے۔ چند سال قبل گوالا دودھ میں پانی ملاکر اس کی مقدار بڑھا لیا کرتا تھا مگر اب تو خطرناک اور زہریلے کیمیکل سے جعلی دودھ تیار ہو رہا ہے۔ پنجاب فوڈ اٹھارٹی نے مختلف شہروں سے لاہور میں آنے والے دودھ کو چیک
مزید پڑھیے


مسئلہ فلسطین امریکہ برطانیہ کی منافقت

اتوار 22 اکتوبر 2023ء
مکرمی ! آج فلسطین کے لوگ اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ جہاں یہ خونی کھیل اپنی انتہا کو پہنچ گیا ہے ہزاروں فلسطینیوں کے گھروں کو میزائل حملوں سے مسمار کردیا گیا ہے ۔ نہتے فلسطینیوں کو اسرائیلی فوج نشانہ بنا رہی ہے، کم سن شیر خوار بچوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انسانیت عبرتناک حالات سے دو چار ہے۔ فلسطین کی حمایت میں بولنے والے افراد اگر سوشل میڈیا پر کوئی پوسٹ لگاتے ہیں تو ان کی لگائی پوسٹس ڈیلیٹ کر دی جاتی ہے سچائی کو چھپانے کی ناکام کوششیں کی جارہی ہیں۔ ایسے کون
مزید پڑھیے


اپنی دھرتی اور جنم بھومی سے پیار!!

هفته 21 اکتوبر 2023ء
مکرمی ہر شخص کو اپنی دھرتی اور جنم بھومی سے پیارہوتا ہے۔مجھے بھی یہ پیار اپنے شہر پنڈی بھٹیاں سے فطری طور پر ملا۔مگر مجھے شعوری طور پر بھی اس سے لگاؤ رھا،کہ یہ ضلع حافظ آباد کے تمام شہروں اور قصبات میں سب سے قدیم تاریخ رکھتا ہے،دلا بھٹی کی نسبت سے پورے پنجاب میں اس کی ایک ثقافتی شناخت ھے،چناب کا پانی قریب سے چھو کر نکلتا ھے،موٹر ویز کے سنگم پر ھونے کی وجہ سے اسکی ترقی کے مواقع پیدا ہوئے،اس کی پسماندگی کا تقاضا تھا کہ ہم جیسے اس کی خدمت کریں۔مگر اس شہر
مزید پڑھیے


ملتان میں تجاوزات کی بھرمار

هفته 21 اکتوبر 2023ء
مکرمی ! ضلع کونسل کی حدود میں واقع سینکڑوں غیر قانونی عمارتوں کی نشاندہی کے باوجود، شعبہ ریگولیشن کے انفورسمنٹ انسپکٹرز کی ملی بھگت سے غیر قانونی کمرشل عمارتوں اور تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن التواء کا شکار ہے۔ شہریوں کی طرف سے سکنی جائیدادوں کے کمرشل استعمال اور غیر قانونی تعمیرات کی نشاندہی کی جاتی ہے جبکہ انفورسمنٹ انسپکٹرز سمیت شعبہ ریگولیشن کے دیگر ملازمین پراپرٹی مالکان کو کاروائی سے ڈرا کر مبینہ طور پر بھاری نذرانے وصول کرتے ہیں اور ان بھاری نذرانوں کے عوض پراپرٹی مالکان کو غیر قانونی تعمیرات کی کھلی چھوٹ دے دیتے
مزید پڑھیے


بجلی کا بوسیدہ تاروں کا نظام!

جمعه 20 اکتوبر 2023ء
مکرمی! پنڈی بھٹیاں سٹی میں معمولی آندھی بارش میں گھنٹوں بجلی کا بند رہنا معمول بنا ہوا ہے بر وقت شکایات کا ازالہ نہیں کیا جا رہا اور صارفین بجلی درست کرانے کے لئے رلنے لگے بجلی کی بوسیدہ تاریں ٹرانسفارمر جگہ جگہ ننگے تاروں کے جوڑ پچاس سالہ بجلی کا بوسیدہ تاروں کا نظام بجلی کی باربار بندش کا باعث بنتا آ رہا ہے مگر حکام اور ذمہ دار آفسران ٹس سے مس نہیں ہوتے ایک لاکھ سے زائد آبادی کیلئے شکایات سیل میں انتہائی کم سٹاف اور فنی خرابیاں دور کرنے کیلئے بجلی کی تاریں اور ٹیپ تک
مزید پڑھیے



معاشی بحران مسائل کی اصل جڑ!!

جمعه 20 اکتوبر 2023ء
مکرمی،معاشی بحران کسی بھی وقت کسی بھی ملک کے مالی استحکام میں خلل ڈالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور وہ ملک کے شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے ایک اہم خطرہ ہوتے ہیں۔ مکرمی ! پاکستان خوراک، پیٹرولیم اور دھاتوں سمیت متعدد اشیاء کا درآمد کنندہ ملک ہے۔ بین الاقوامی منڈی کی حرکیات سے چلنے والی عالمی اجناس کی قیمتوں میں تبدیلی براہ راست درآمدی اشیا کی لاگت کو متاثر کر سکتی ہے، اور اس طرح ملکی افراط زر میں اضافے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ پاکستان میں آبادی میں تیزی سے اضافہ ایک بڑے چیلنج کی
مزید پڑھیے


غزہ اور گمشدہ اُمت ِمسلمہ!

جمعه 20 اکتوبر 2023ء
مکرمی !اسرائیل کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری‘ہسپتال پر بمباری سے 800افراد شہید‘کئی زخمی‘ سکول پر بھی فضائی حملہ‘ اب تک ہزاروں ٹن بارود غزہ پر گرایا جا چکا۔ دُنیا کی تمام امن پسند اقوام کے لیے غزہ میں عام شہریوں کی ہلاکت‘انسانیت سوز مظالم‘ شہری آبادی‘ ہسپتالوں میں بمباری‘ خوراک‘پانی کی بندش‘ نسل کشی پر شدید تشویش و اضطراب کا باعث ہے۔ اس ظلم و بربریت میں بتدریج متعدد علاقائی اور عالمی طاقتیں بھی شامل ہوچکی ہیں‘ لیکن اس کے نتیجے میں حالات سلجھنے کے بجائے مزید الجھتے چلے جارہے ہیں۔یہ مسلسل بگڑتی ہوئی صورتحال یہ مظلوم
مزید پڑھیے


والٹن روڈٹوٹ پھوٹ کا شکار!

جمعرات 19 اکتوبر 2023ء
مکرمی ! کنٹونمنٹ بورڈکی نااہلی کے سبب لاہور کی معروف سڑک والٹن روڈمسائل کی آماجگاہ بن گیا ، روڈ کے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کے باعث حادثات روز کا معمول بن گئے ۔ جبکہ خستہ ہال سڑک پر سفر کرنے شہری کمر اور جوڑوں کے درد میں مبتلا ہونے لگے ہیں ،گندے نالے کا پانی اوور فلو ہونے سے شہریوں کا والٹن روڈ سے گزرنا محال ہو گیا، گندگی اور تعفن کے باعث موذی امراض پھیل رہے ہیں۔ والٹن روڈ سے منسلک پیر کالونی ، مدینہ کالونی ، شاہین کالونی ،قادری کالونی سمیت دیگر علاقوںمیں گلیوں اور سیوریج سسٹم
مزید پڑھیے


ترقی کے لیے ووٹ کا بہترین استعمال !

جمعرات 19 اکتوبر 2023ء
مکرمی !حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کے کہنے پر غریبوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ وطن عزیز کی آدھے سے زیادہ آبادی خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہی ہے، لوگ اپنی بنیادی ضروریات پوری نہیں کر سکتے، ماضی کی حکومتوں نے عوام سے سب کچھ چھین لیا۔ 98فیصد عوام کے وسائل پر دو فیصد اشرافیہ قابض ہے، ماضی کے حکمرانوں نے قرضے لے کر خود ہڑپ کر لیے اور ادائیگی کے لیے قوم کا خون نچوڑا، غریبوں پر بے جا ٹیکسز عائد کیے گئے اور پٹرول، بجلی، گیس اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں
مزید پڑھیے


اسرائیل پر ابا بیلوں کی یلغار

جمعه 13 اکتوبر 2023ء
مکرمی !7 اکتوبر بروز ہفتہ دنیاکی تاریخ کو درج ہو چکا جب دنیا کی انتہائی طاقتور ناجائز ریاست اسرائیل پردنیا کی سب سے بڑی جیل قرار دیئے جانے علاقے غزہ سے حماس کے مجاہدین نے ایک ہی وقت میں طوفان الاقصی کے نام سے بری،بحری ،فضائی حملے کر جنوبی اسرائیل کے پینتیس سے چالیس کلو میٹر علاقے پر قبضہ کر لیا ان حملوں میں 1200سے زائد اسرائیلی شہری اور فوجی مردار ہو ئے ہیں اور مجاہدین کئی فوجی جنرلز سمیت لاتعداد اسرائیلی فوجی اور شہریوں کو یرغمال بنا کر غزہ لے آئے ہیں خود کو ناقابل تسخیر سمجھے جانے اسرائیل
مزید پڑھیے








اہم خبریں