Common frontend top

٩٢ کے نام


ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن کی پوسٹیں عرصہ دراز سے خالی!

منگل 26  ستمبر 2023ء
مکرمی ! میرپورخاص کے بوائز و گرلز کالجوں میں چیف ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن کی پوسٹیں عرصہ دراز سے خالی پڑی ہیں۔ ایک طرف پروموشن، بیماریوں اور نظریہ ضرورت کو بنیاد بنا کر ایک کالج میں ایک پوسٹ ہونے کے باوجود دو دو اور تین تین اور کہیں کہیں چار سے بھی زیادہ ڈی پی ایز، لائبریرینز اور ایک مضمون کے نصف درجن سے بھی زائد لیکچرار اور پروفیسرز اضافی طور پر بھاری معاوضے کے عوض یا منظور نظر یا کسی اثر و رسوخ کی وجہ سے تعینات ہیں تو دوسری طرف ابن رشد گرلز کالج سے ڈی پی ای کو
مزید پڑھیے


تربت میں آشوب چشم کی مریضوں میں اضافہ!

منگل 26  ستمبر 2023ء
مکری! آنکھوں کی ایک متعدی بیماری پورے ملک میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔ سائنسی طور پر اسے آشوب چشم کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس وبائی وائرس سے تربت کے 30 فیصد لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ یہ وائرس بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔ بہت سے اداروں خصوصاً سکولوں کو پریشان کیا جا رہا ہے۔ ماہرین امراض چشم کے مطابق یہ اتنا زیادہ خطرہ نہیں ہے اس کی وجہ بہت مناسب احتیاط نہ برتنا ہے۔ مذکورہ وائرس کی علامات یہ ہیں؛ "درد یا تکلیف آنکھوں میں خارش محسوس کرنا ہے آنکھ میں درد،
مزید پڑھیے


خالصتان: انڈیا ،کینیڈا کشیدگی!

منگل 26  ستمبر 2023ء
مکرمی !ہندوستان میں اقلیتوں کے حقوق کے غصب کئے جانے پر مشرقی پنجاب کے سکھو ں کی جانب سے 80کی دہائی میں شروع ہونے والی آزاد وطن کے حصول کی مسلح خالصتان تحریک کے بانی پاکستانی پنجاب کے پڑوسی ضلع امرتسر سے تعلق رکھنے والے جرنیل سنگھ بھنڈرانوالا تھے جنہیں1983ء میں آپریشن بلیو اسٹار کے دوران سکھوں کے مقدس ترین مذہبی مقام گولڈن ٹیمپل کے محاصرے کے دوران قتل کیا گیا۔سکھوں کی دنیا میں دوسری سب سے بڑی آبادی کینیڈا میں ہے درجن سے زائدسکھ کینڈین پارلیمنٹ کے رکن ہیں۔ انڈیا کینیڈا میں رہائش پذیر ہر سکھ کو شق کی
مزید پڑھیے


مہنگائی کاسونامی اور غریب !

پیر 25  ستمبر 2023ء
مکرمی ! مہنگائی کی دلدل میں پھنسی عوام بجلی کے بلوں کو ہاتھوں میں لے کر گلی گلی محلہ محلہ یہ سوال کرتے ہوئے ہمارا کیا قصور ہے بھاری بل بجھوا کر ہمارا سکھ چین چھین لیا گیا ہے کہاں انصاف کیلئے زنجیر ہلائیں کہاں ان کی سنوائی ہو گی اپنے بچوں کا پیٹ کیسے پالیں؟پیٹرول کا خرچہ کیسے پورا کریںبجلی کا بل کیسے دیں؟ اور دو وقت کی روٹی کیسے کھائیں فاقہ اور مہنگائی جس گھر میں داخل ہوتی ہے یہ نہیں پوچھتی کہ آپ کی پارٹی کونسی ہے۔ مہنگائی عام آدمی کی بقاء کا مسئلہ ہے، عام آدمی
مزید پڑھیے


عدالتوں میں مقدمات کے بیک لاگ کا مسئلہ!

پیر 25  ستمبر 2023ء
پاکستان کی عدالتوں میں زیر التواء مقدمات کے بیک لاگ کا مسئلہ ہمیشہ سے ایک بہت بڑا چیلنج رہا ہے یہ بیک لاگ سائلوں کو بروقت انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ ہے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کو اس وقت تقریباً 57,000 مقدمات کے ایک مشکل بیک لاگ کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں مقدمات کے حل میں تاخیر فریقین میں مایوسی اور عدالتی نظام پر عوام کا اعتماد مجروح ہوتا ہے۔چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے اس مسئلے کے حل کے لئے پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن
مزید پڑھیے



ٹریفک حادثات باعث تشویش!

اتوار 24  ستمبر 2023ء
مکرمی !ٹریفک حادثات کی سب سے بڑی وجہ سے سڑکوں کی ابتر حالت ہے۔شہر کے تمام علاقوں میں سڑکیں ابتری کا شکار ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں جبکہ کم عمر ڈرائیورز بھی حادثات میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں ،روڈ سیفٹی پلان دور دور تک نظر نہیں آتا ہے۔ٹریفک پولیس کے حکام کو چاہیے کہ وہ بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائے ۔،ٹریفک پولیس مختلف پوائینٹ پر کھڑے ہو کر اپنی کارکردگی تو دیکھاتی ہے اسے تو ٹریفک کی مانیٹرنگ کیلئے بھی متحرک رہنا چاہے ،
مزید پڑھیے


ماضی کو بھول کر مستقبل کی سیاست کو دیکھیں

اتوار 24  ستمبر 2023ء
مکرمی ! لندن میں پارٹی اکابرین کی بیٹھک میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس و دیگر چند ججز اور انکے دور کی اعلی ترین عسکری قیادت پاکستان اور 22 کروڑ عوام کے مجرم ہیںاور ان عہدیداران کا جرم قتل سے بڑا ہے، انہیں معاف کرنا قوم کے ساتھ ناانصافی ہو گی، وہ معافی کے مستحق نہیں ہیں، ہم ان کا احتساب کریں گے۔ دوسری جانب مریم نواز نے کہنا تھا کہ نواز شریف کو اقتدار سے ہٹانے کا منصوبہ ان کے والد کی جانب سے پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا مقدمہ
مزید پڑھیے


پاکستان کے بیشتر مسائل کی جڑ !

اتوار 24  ستمبر 2023ء
مکرمی !پاکستان کے بیشتر مسائل کی جڑ امریکا نے کہا ہے کہ منصفانہ انتخابات ہی پاکستان سے بحران کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔ امریکی پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری خارجہ برائے جنوبی اور وسط ایشیا الزبتھ ہورسٹ نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان میں ایسے منصفانہ انتخابات کی حمایت جاری رکھے گا جو انتشار سے پاک ہوں اور لوگوں کو یہ فیصلہ کرنے کی اجازت دیں کہ ان پر کون حکمرانی کرے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی تجویز کردہ اصلاحات پر عمل درآمد جاری رکھے کیونکہ یہی اس بیمار معیشت کو مستحکم
مزید پڑھیے


سیاست پر جاگیرداروں‘ صنعتکاروں اور دولتمندوں کا قبضہ!

اتوار 24  ستمبر 2023ء
مکرمی! سیاست پر جاگیرداروں اور صنعت کاروں کا مکمل قبضہ ہے اور سیاست میں دولت کا عنصر اس قدر حاوی ہوچکا ہے کہ عام آدمی کے لئے کونسلر کی نشست جیتنا بھی ممکن نہیں رہا اور ملک کا اقتدار مکمل طور پر دولت مندوں ،وڈیروں اورجاگیرداروں کے قبضے میں آچکا ہے۔ ان مخصوص خاندانوں کا مقابلہ کرنا تقریباً ناممکن ہوچکا ہے اور نظام کی تبدیلی سے ہی سیاست سے دولت کا عنصر ختم کیا جاسکتا ہے انتخاب سے پہلے منصفانہ اور غیرجانبدارانہ احتساب کیا جائے،کرپشن کا مال واپس لے کر مجرموں کونشان عبرت بنایا جائے۔ انتخابی نظام میں اصلاحات کرکے
مزید پڑھیے


رواداری اور پرامن بقائے باہمی کے فروغ کی ضرورت!

اتوار 24  ستمبر 2023ء
مکرمی !ہر سال 21 ستمبر کو دنیابھر میں امن کا عالمی دن منایا جاتا ہے ۔جس کا مقصد دنیا بھر میں امن کی کوششوں کو فروغ دینا ، ان سماجی رہنماؤں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے کہ جنہوں نے امن عالم کے لیے اپنی خدمات پیش کیں۔یہ دن، امن و صلح سے مخصوص ہے اوراس دن خاص طور پرعدم جنگ اورعدم تشدد کی بات ہوتی ہے اور بعض اوقات یہ دن، جنگ زدہ علاقوں تک انسانی بنیادوںکی رسائی پر ایک عارضی جنگ بندی کی صورت فراہم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ نیز برداشت، ہم آہنگی، انسانیت کا
مزید پڑھیے








اہم خبریں