Common frontend top

٩٢ کے نام


پاکستان کی ایشیا کپ میں حیران کن کارکردگی!

بدھ 20  ستمبر 2023ء
مکرمی !پاکستان کی ایشیا کپ میں حیران کن کارکردگی محنت کے حوالے سے بہت مقبول رہی ہے پاکستان ٹیم کی پہچان بابراعظم اور محمد رضوان سے ہوتی ہے مگر حیرت کی بات یہ ہے کہ جس سے امیدیں تھی انہیں چھوڑ کر پوری ٹیم نے ناقص کر دی دکھائی نہ پاکستان کی فیلڈنگ بیٹنگ نہ بولنگ لائن خیر میچ تو ہار جیت کا حصہ ہے مگر فیلڈنگ بیٹنگ اور ناقص کارکردگی دکھانا تعجب کی بات ہے۔ میدان میں اپنے ہتھیار کو مضبوطی سے پکڑنا چاہیے مگر پاکستان ی ٹیم پہلے دو میچوں میں چلی پھر ہتھیار پھینک دیئے۔ انڈیا
مزید پڑھیے


ہیلمٹ پہننے کی پابندی !

بدھ 20  ستمبر 2023ء
مکرمی !لاہور کی ماڈل سڑکوں پر ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکلوں کا داخلہ بندکریا گیا ہے- یہ بہت اچھا فیصلہ ہے مگر بہتر تھا یہ حکم سارے لاہور کی ماڈل اور عام سڑکوں پر بھی نافذ ہوتا۔ لاہور میں موٹرسائیکل سوار ہوں یا چنگ چی والے' بس ہو یا ویگن' ڈرائیور یا پھر کار والے کوئی بھی کسی ٹریفک قوانین پر عمل کرنا اپنی شان کے خلاف سمجھتا ہے۔ یہی وجہ ہے لاہور کی سڑکوں پر ہر وقت افراتفری مچی نظر آتی ہے۔ سڑکوں پر گاڑیوں کا دھواں' انجن کا شور اور ہارنوں کی کان پھاڑ دینے والے شور نے شہریوں
مزید پڑھیے


قوم کو ایک ہی بار زہر دے دیں

منگل 19  ستمبر 2023ء
مکرمی! حکومت نے پٹرول 26.2اور ڈیزل 17.34روپے مہنگے کر دیاہے۔ قوم کو مالی طور پر یہ زہریلا ٹیکہ ہر پندرہ دن بعد لگایا جاتا ہے اس کے علاوہ بجلی کی قیمت میں اضافہ گیس کی قیمت میں اضافہ کیا جاتا ہے۔ عوام پر یہ مشق ستم عرصہ سے جاری ہے۔ اشرافیہ سے تعلق رکھنے والے سابقہ و موجودہ حکمران عوام کا خون نچوڑ کر لندن دبئی فرانس جائیدادوں کے مالک بنے ہوئے ہیں عیش و عشرت میں مشغول ہیں اپنی پارٹیوں کے اجلاس بھی وہیں منعقد کرتے ہیں۔باتیں عوام کی بھلائی کی کرتے ہیں۔ جو ’پیتے ہیں لہو دیتے ہیں
مزید پڑھیے


حق اور انصاف کے لیے اٹھنے والی آوازیں!

منگل 19  ستمبر 2023ء
مکرمی ! یہ جملہ’’ہمیں انصاف دو‘‘ اکثر اس وقت سننے کو ملتا ہے جب قصور کی زینب انصاری جیسی معصوم لڑکیاں درندگی کا نشانہ بنتی ہیں،یا پھر اس وقت جب زیور تعلیم سے آراستہ کرنے والے اداروں میں ہماری بیٹیاں اور بہنیں محفوظ نہ ہو یا پھر اس وقت جب عافیہ صدیقی جیسی امت کی بیٹیاں بیچی جاتی ہیں!پہلے احتجاج کیا جاتا ہے۔۔پھر تقریریں، پہلے ہزاروں لوگ آواز اٹھاتے ہیں، پھر ان کی تعداد کم ہوتی چلی جاتی ہے حق اور انصاف کے لیے اٹھنے والی یہ آوازیں آہستہ آہستہ کم ہوتی چلی جاتی ہیں اور آخر میں آواز
مزید پڑھیے


مہنگائی کے ہاتھوں خود کشی پر مجبور غریب!

منگل 19  ستمبر 2023ء
مکرمی !بے روز گاری،غربت اور مہنگائی کا شمارپاکستان کے بڑے اور دیرینہ مسائل میں سے ہوتا ہے جن سے بیزاری و گریہ زاری کا اظہار شہری کئی دہائیوں سے کرتے چلے آ رہے ہیں۔ہر عنانِ حکومت سنبھالنے والوں نے عوام کو انہیںبنیادی مسائل سے نجات دلانے کے بلند بانگ دعوے و وعدے کئے، لیکن اقتدار کی مسند پر بیٹھتے ہی اپنے پیش روؤں کی طرح اپنے بیانیہ کے برعکس انہی مصائب کو کم کرنے کی بجائے بڑھاوا دینے کی کوشش میں نظر آئے ۔ملکی پیداوار والی اشیاء کے نرخ بھی حکومتی کنٹرول اور عوامی پہنچ سے باہر ہو گئے ہیں۔مہنگائی
مزید پڑھیے



بادشاہت میں آخر کیا قباحت ہے ؟؟

پیر 18  ستمبر 2023ء
دورِ خلافت میں جس کو خلیفہ بنایا جاتا وہ مکمل طور پر اللہ کا غلام بن جاتا۔ رات کو وہ اللہ کو جوابدہ ہوتا اور دن کو لوگوں کو جوابدہ ہوتا۔ خلیفہ کا انتخاب آزادانہ کیا جاتا ، بغیر کسی ڈر کے۔عوام کھلے عام خلیفہ سے سوال کرتے۔ وہ بیت المال کی ایک ایک پائی کا جوابدہ ہوتا۔غلطی کی صورت میں عام بندہ بھی اسے کٹہرے تک لے جا سکتا۔وہ عوام کے درمیان ہی رہتا بغیر کسیپروٹوکول کے۔ یہ تھا سنہری دورِ خلافت!لیکن!!! بادشاہت میں جب تاج پوشی ہوتی تو خدا کی غلامی نامی کلامی رہ جاتی۔عام انسان کا بادشاہ
مزید پڑھیے


عوام کی سیاسی تربیت!

پیر 18  ستمبر 2023ء
مکرمی!ملکی حالات دیکھ کر یوں محسوس ہوتا ہے کہ پاکستان چلانے کے لئے کسی نظام،اصول یا آئین کے مطابق نہیں بلکہ اللہ کے سہارے اور ایک ہی اصول کے مطابق چل رہا ہے یہ ایک سہارہ اور ایک اصول گویا عوام کی ٹیکسز کی مدمیں لوٹ مارہے اور یہ سلسلہ اس وقت تک چلتا رہے گا جب تک ذہنی غلامانہ سوچ کے متحمل عوام اپنے آئینی و قانونی حق کے لئے اپنے آپ کو تیار نہیں کریں گے۔یہ تیاری ایسے ہو جیسے روزانہ کی بنیاد پر کوئی بچہ سکول جاتا ہے یا مزدور اپنے رزق کی تلاش
مزید پڑھیے


معاشی بحران ایک سنگین چیلنج !

پیر 18  ستمبر 2023ء
مکرمی !وطن ِ عزیز کو سیاسی عدم استحکام اور معاشی بحران کے بڑے طوفانوں کا سامنا ہے۔ ملک کی معیشت بدحال ہے اور بدقسمتی سے ہمارے مقتدر طبقوں کوتاہ اندیش فیصلوں کی وجہ سے آج ہم بین الاقوامی قوتوں کی معاشی شکنجے میں گرفتار ہیں۔ ہمیں کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں مل رہی ہے۔پاکستان کا جوہری پروگرام قومی فخر، بقا اور سلامتی کا ضامن ہے، اگر معاشی عدم استحکام کی آڑ میں یہ کھیل عالمی ایجنڈے کے تحت کھیلنے کی کوشش ہوئی تو حالا ت کسی کے قابو میں نہیں رہیں، یہ پیٹ پر پتھر باندھے قوم کی ریڈلائن
مزید پڑھیے


شجر کاری ہماری بقا کا مسئلہ!

اتوار 17  ستمبر 2023ء
مکرمی !ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے شجر کاری وقت کی اہم ضرورت ہے موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے سیلاب جیسی آفات میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے لاکھوں افراد شدید متاثر ہو رہے ہیں ان کے گھر اور مال مویشی سیلاب کی نظر ہونے کے ساتھ فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچ رہا ہے جس سے ملک کو بھی اربوں ڈالرز کا نقصان اٹھانا پڑتا ہے ۔ فیکٹریوں،کارخانوں اور گاڑیوں سے نکلنے والا دھواں نہ صرف ماحول بلکہ انسان اور جانوروں کے لئے بھی انتہائی مضر ہے جس پر قابو پانے کیلئے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے
مزید پڑھیے


انصاف اور حقوق سب کے برابر!

اتوار 17  ستمبر 2023ء
مکرمی !ہم ایک مادیت پسند دنیا میں رہتے ہیں، جہاں اخلاقیات، قانون اور نظم وغیرہ کی کم ہی پرواہ کی جاتی ہے۔ پیسے سے ہر چیز خریدی جا سکتی ہے یہاں تک کہ محبت اور عزت بھی۔" لوگ عام طور پر دوسروں کو امیری کے پیمانے پر ناپتے ہیں، انسان جتنا زیادہ امیر ہوگا معاشرے میں اس کی محبت اور عزت اتنی ہی زیادہ ہوگی۔پیسے کی کمی والے لوگ ہر جگہ پریشانی کا شکار ہوتے ہیں، وہ نہ صرف اپنی بقا کے لیے جدوجہد کرتے ہیں بلکہ معاشرے میں عزت کمانا بھی مشکل محسوس کرتے ہیں۔ایمانداری اور محنت کا تصور
مزید پڑھیے








اہم خبریں