Common frontend top

٩٢ کے نام


کرپشن کا سدباب اور سرکاری ادارے

اتوار 17  ستمبر 2023ء
مکرمی ! اگر ایف بی آر کے اعلیٰ افسران ریاست کے ساتھ مخلص ہو جائیں اور اسّی فیصد جو وہ لوٹ مار کرتے ہیں ملکی خزانے میں ڈالنا شروع کر دیں تو پاکستان ایک سال کے اندر کئی ممالک سے آگے نکل جائے گی اسی طرح پانچ سے چھ سال کے اندر اندر ہمارے قرضے ختم ہو سکتے ہیں اور ہم بھی ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہو سکتے ہیں، ایک خبر کے مطابق ’’فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس چوروں کے خلاف ملک گیر آپریشن کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے مرحلے میں لاہور اورکراچی سمیت بڑے
مزید پڑھیے


آلودگی میں اضافہ، صحت کی تباہی!

اتوار 17  ستمبر 2023ء
مکرمی ! آلودگی میں اضافہ انسانی صحت کے لئے زہر قاتل ہے۔آلودگی بڑی وجہ جنگلات کی کمی ہیاس لئے پنجروں میں قید پرندوں اور جنگلی جانوروں کو آزاد کروانا اور جنگلی حیات کی بحالی کیلئے ان کی افزائش اور دیکھ بھال پر توجہ دینا ہم سب کی ذمہ داری ہے تاکہ ہماری نسلیں بھی ان کو دیکھ سکیں ملک بھر کے نوجوانوں سے بھی اپیل کی ہے وہ جنگلی حیات کے تحفظ کو بھی مشغلہ بنائیں فارغ اوقات میں ان کے غونسلے بنائیں اور مخصوص مقامات اور درختوں پر آوٰیزاں کریں اور درختوں پودوں کیلئے بھی اپنا کردار ادا
مزید پڑھیے


روجھان کا کسان رل گیا !

اتوار 17  ستمبر 2023ء
مکرمی!روجھان تحصیل پنجاب کی ایک پسماندہ ترین تحصیل ہے جس کی خواندگی کی شرح انتہائی کم ، بے روزگاری کی شرح زیادہ اور کاروبار نہ ہونے کے برابر ہے۔ تحصیل روجھان کے تقریباً 95 فیصد لوگوں کا ذریعہ معاش زراعت ہے۔یہاں کے باسی کھیتی باڑی کر کے اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں مگر المیہ یہ ہے کہ جعلی زرعی ادویات مافیا نے روجھان کے کسانوں سے یہ ذریعہ معاش بھی چھین لیا ہے چند سال سے متواتر اور بالخصوص حالیہ کپاس کی فصل مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے۔ کپاس کی تباہی کا یہ نتیجہ ہے
مزید پڑھیے


مصنوعی ذہانت: انقلاب ثانی یا پیغام تباہی ؟

اتوار 17  ستمبر 2023ء
مکرمی !انسان کی بنائی گئی ٹیکنالوجی ہو یا کوئی بھی سہولت اس کے نفع کے ساتھ نقصانات بھی ہیں۔ اَب آرٹیفیشل انٹیلی جنس جسے ترقی کا عروج سمجھا جاتا ہے تو دوسری طرف ماہرین کا کہنا ہے کہ وباؤں اور ایٹمی جنگ کی طرح مصنوعی ذہانت سے بنی نوع انسان کو لاحق خطرات سے نمٹنے کیلئے بھی کوششیں شروع کرنی ہوں گی۔مصنوعی ذہانت کے خطرات پر اقوام متحدہ کی پہلی میٹنگ جولائی 2023 ء میں منعقد ہوئی تھی۔ جس کی صدارت ادارے کے صدر برطانیہ نے کی۔ برطانوی وزیر خارجہ جیمس کلیورلی نے اس موقع پرکہا کہ: ’’مصنوعی ذہانت
مزید پڑھیے


دھرتی کا حسن جنگلی حیات!

هفته 16  ستمبر 2023ء
فطرت کے ان گنت نظاروں سے سجی دھرتی کو انسانوں نے روندنے اور اپنے مفادات کے درختوں پرندوں کا صفایا کرنے کی کسر نہ چھوڑی گذشتہ دو دہائیوں تک جس قدر دھرتی درختوں پرندوں سے سجی ہوئی تھی اس کے حسن کو چھین لیا گیا ہے قدرت کی ان نعمتوں کو اپنے ہا تھوں سے ملیا میٹ کیا گیا نہروں کے کناروں سمیت دیہاتوں میں گوندھی بیر ون ٹالیاں کیکر بوہڑ پیپل سمیت مختلف اقسام کے درخت پودوں کی بہار یں اور جنگلی بیر گوندھیاں پیلوں مفت میں کھانے کو ملتی تھیں اور رنگا رنگ جنگلی پرندوں کی چہک مہک
مزید پڑھیے



جمہوریت نہیں ،جمہوری ثمرات!!

هفته 16  ستمبر 2023ء
مکرمی ! جمہوریت صرف الیکشن میں ووٹ ڈالنے کا نام نہیں۔جمہوریت کاروبار حکومت کو ایک خاص طرز پر چلانے اور پھر اس نظام حکومت کے ذریعے عوام کے حق میں بہترین نتائج حاصل کرنے کا نام ہے۔ جمہوریت افراد کو نہیں ،اداروں کو مستحکم کرنے کا نام ہے۔جمہوریت اپنے نام کی وجہ سے نہیں ،اپنے ثمرات کی وجہ سے بہترین طرز حکومت مانا جاتا ہے۔جیسا کہ گلاب اپنی خوشبو کی وجہ سے پسندیدہ ہے ،نام کی وجہ سے نہیں۔اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے ،کہ جمہوریت کی کسی بھی تعریف کے حوالے سے ،کیا ہم نام نہاد پاکستانی جمہوریت کو
مزید پڑھیے


عوام کو مزید ریلیف کی ضرورت

جمعه 15  ستمبر 2023ء
مکرمی ! شتر بے مہار مہنگائی نے لوگوں کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور کمیٹیاں قائم ہیں لیکن ان کی کارکردگی مایوس کن ہے۔ ہرتاجراوردکانداربلاخوف وخطر من مانے نرخ وصول کرر ہے ہیں۔ بجلی گیس، پٹرول اور اشیائے خوردونوش کے نرخوں میں آئے روز اضافہ صورتحال کو اس نہج تک لے جارہا ہے کہ خدشات سول نافرمانی کیخدشات کوجنم دیر رہے ہیں اور پھر جو صورتحال پیدا ہوگی اس پر کوئی بھی قابو نہیں پا سکے گا۔ ابھی تک حکومت کے پاس وقت ہے کہ وہ معاملات کو سدھارنے کے لیے عوام کو ریلیف دے کر
مزید پڑھیے


کمسن گھریلو ملازمین پر تشدد

جمعه 15  ستمبر 2023ء
مکرمی ! پاکستان میں گھریلو تشدد کا مسئلہ بہت بڑا مسئلہ بن گیا ہے ملک میں ایک اندازے کے مطابق تقریبا 20 ہزار گھریلو ملازمین ہیں جن میں کئی ہزار بچے مالکان کے تشدد کا شکار ہوتے ہیں تشدد کے یہ واقعات پوری قوم کاسر شرم سے جھکا دیتے ہیں غریب لوگ اپنی معاشی مجبوری کی وجہ سے جلاد لوگوں کے گھروں میں اپنے بچوں کو ملازمت کے لیے رکھواتے ہیں جبکہ یہ بدبخت لوگ ان کی مجبوریوں کا فائدہ اٹھاتے ہیں 2016ء میں اسلام آباد میں طیبہ کیس کا واقعہ پیش ہوا طیبہ اسلام آباد میں گھریلو ملازمت
مزید پڑھیے


گورنمنٹ گرلزپرائمری سکول کی بوسیدہ عمارت!

جمعه 15  ستمبر 2023ء
مکرمی! میں آپ کے مؤقراخبار کی وساطت سیارباب اختیار کی توجہ ایک اہم مسئلہ کی جنب مبذول کروانا چاہتا ہوں گورنمنٹ گرلزپرائمری سکول ولہ خیل سورانی بنوں کی عمارت مزیدپڑھائی کاقابل نہیں۔ بچوں اوروالدین نے سکول کی بوسیدہ عمارت میں مزیدپڑھنے سے انکارکرتے ہوئے سکول کو تالے لگانے کی دھمکی دی ہے ۔سکول کی عمارت انتہائی بوسیدہ ہوچکی ہے جس کی وجہ سے سینکڑوں طالبات کی جانوں کو سخت خطرہ لاحق ہے۔ کمروں کی بوسیدہ چھت سے وقتا فوقتا سیمنٹ کے ٹکڑے بچوں پر گرتے رہتے ہیں عمارت میں دراڑیں ،منہدم دیواروں اوربارش کے دوران ٹپکتی چھتوںنے طالبات اورٹیچرز کو
مزید پڑھیے


اہم ترقیاتی منصوبوں پائپ لائن سے نکالا جائے

جمعرات 14  ستمبر 2023ء
مکرمی! پاکستان میں جب بھی کوئی حکومت تبدیل ہوتی ہے وہ سب سے پہلے سابق حکومت کے عوامی منصوبوں کو ختم اور پائپ لائن میں ڈال دیتی ہے جس سے قومی سرمایہ کا ضیا ع بھی ہوتا ہے جبکہ دوسری طرف ان منصوبوں سے عوام اور ملک وقوم کو جو فائدہ پہنچنا ہوتا ہے وہ بھی نہیں ہو پاتا جو کہ عوام کا استحصال کرنے کے مترادف ہے۔ نواز دور حکومت میں موٹر وے کی اہمیت کو مد نظر رکھتے پنڈی بھٹیاں اور چکری کے مقامات پر بیروزگاری کے خاتمہ اور ملکی زرمبادلہ کمانے کیلئے قومی فری صنعتی زون
مزید پڑھیے








اہم خبریں