مکرمی اللہ جل شانہ نے مسلمانوں پر اپنے فضل و کرم کی بہارسے فیضیاب ہونے کے لیے ماہ رمضان عنایت کیا۔رمضان میں اللہ جل شانہ نے قرآن نازل کیا اور اس رمضان کے لیل و نہار کو مسلمانوں کے لیے نیکیوں کے دسترخوان بچھا دیے ہر انسان حسب کوشش و دوجہد کے ذریعے اپنے اجروثواب کا اضافہ کرسکتاہے۔ماہ مقدس مسلمانوں کے لیے تحفہ خداوندی ہے کہ روزہ و تراویح اور صدقہ فطر و زکواۃ کی ادائیگی کی صورت میں نیکیاں سمیٹ سکتے ہیں۔تاہم جہاں پر رمضان میں اللہ تعالی نے بے پناہ نعمتیں عنایت کی ہے وہیں پر
مزید پڑھیے
٩٢ کے نام
آٹے کا بحران!!
پیر 20 مارچ 2023ء
مکرمی ! گزشتہ چند دنوں سے ملک میں آٹے کا بحران نے سراٹھایا ہوا ہے جو کہ غریب عوام کیلئے دن بہ دن مشکلات کا باعث بن رہا ہے۔ مارکیٹ سے گندم غائب ہو رہی ہے یا اپنی طمع کے باعث خود سے آٹا مہنگا بیچا جا رہا ہے۔ آٹا انسان کی بنیادی ضرورت ہے مارکیٹ ریٹ سرکاری ریٹ سے زیادہ ہیں۔ غریب طبقہ مزید پستی کا شکار ہو رہا ہے جس کی وجہ سے گھر والوں کا پیٹ پالنا نہایت دشوار ہو گیا ہے آٹے کی قلت ملکی عوام کیلئے سنگین مسئلہ بن گئی ہے۔ اسکے باوجود حکومت
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
پاکستان میں بڑھتی ہوئی آبادی اورمسائل !!
پیر 20 مارچ 2023ء
مکرمی ! پاکستان کی آبادیتیزی سے بڑھ رہی ہے اور اس وقت تقریباً 22 کروڑ سے زائد آبادی ہے۔جو بہت سے مسائل کی وجہ بن رہی ہے ۔پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی کے مسائل کے بیچ سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ملک کی موجودہ ذاتی اور سیاسی حالت میں کچھ تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔ پاکستان ایک خصوصی ملک ہے جہاں امن کی صورتحال پر بہت سے مسائل منحصر ہیں۔ پاکستان میں دہشتگردی،اقتصادی تشدد، فساد، اور دیگر مسائل موجود ہیں جن میں آبادیکی وجہ سے اضافہ ہو رہا ہے۔ پاکستان میں آبادی کی رفتار کے ساتھ
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
انقلاب چہرے نہیں استحصالی نظام بدلنے سے آئے گا!
اتوار 19 مارچ 2023ء
مکرمی ! انقلاب چہرے بدلنے سے نہیں بلکہ موجودہ استحصالی اور کرپٹ نظام بدلنے سے آئے گا، توشہ خانے رپورٹ نے ثابت کردیا ہے کہ حکمران طبقہ صادق اور امین نہیں ہے، اشرافیہ ملکی وسائل پر قابض ہے اور اپنے اقتدارکو طول دینے کیلئے عوام کے ٹیکس کی رقم سے عیاشیوں میں مصروف ہے۔ غریب عوام تاریخ ساز مہنگائی کی آگ میں جل رہے ہیں،ان حالات میں بجلی ، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غریب پر ظلم کے مترادف ہے۔ غریب روٹی کا نوالہ کھانے کیلئے پریشان ہے جبکہ امریکا اور عالمی سود خور ادارے آئی ایم
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
ماہ رمضان میں صدقہ وخیرات کے فضائل و برکات
اتوار 19 مارچ 2023ء
مکرمی ! دین اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے اس میں معاشرے کے تمام طبقا ت کی بہتری کا بھرپور خیال رکھا گیا ہے۔ زکوۃ، صدقہ وخیرات اللہ پاک ایسے احکامات ہیں جن پر عمل پیرا ہونا معاشرے کی فلاح کا سبب ہے۔ رمضان المبارک ایثار و ہمدردی اور انفاق فی سبیل اللہ کا مہینہ ہے۔ سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ماہ رمضان میں تیز ہوا سے بھی بڑھ کر صدقہ و خیرات فرمایا کرتے تھے۔ حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مفہوم ہے کہ " اگر صدقہ کرنے والا جان لے اور سمجھ لے
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
لاہور میں بسوں کی تعداد بڑھائی جائے
اتوار 19 مارچ 2023ء
مکرمی! صوبائی دارالحکومت میں شہریوں کے لیے ٹرانسپورٹ کا مسئلہ دردِ سر بنا ہوا ہے۔ بڑھتی ہوئی آبادی کے لیے آمدورفت کی سہولیات ناکافی ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل ہے کہ نہ صرف لاہور میں چلنے والی سپیڈو بسیں لاہور کے تمام علاقوں کے لیے چلائی جائیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ لاہور شہر میں پرانی طرز پر چلنے والی ایل ٹی سی اور ویگن روٹس بحال کیے جائیں اور ان بسوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔ ورنہ شہری اس طرح ڈربہ نما ویگنوں اور چنگ چی رکشوں والوں کے ہاتھوں خوار ہوتے رہیں گے۔
(ناظم شوکت،لاہور )
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
لاہور بورڈ میں بدنظمی!!
اتوار 19 مارچ 2023ء
مکرمی! حکومت پنجاب محکمہ تعلیم نے میٹرک کے ریگولر طالبعلمو ںکی امتحانی فیس معاف کر دی تھی‘ لیکن بورڈ نے نت نئے طریقوں سے جعلی پیروں کی طرح طالبعلموں کو لوٹنا شروع کر دیا ہے۔ بورڈ معاف کی جانے والی فیس کی بجائے ریگولر امیدواروں سے 700 روپے امتحانی فیس‘ پراسیسنگ فیس کی مد میں 530 روپے‘ سند فیس کی صورت میں 700 روپے وصول کر رہا ہے۔ دہم کا پرائیویٹ امتان دینے والوں سے 4110 روپے فیس وصول کی جا رہی ہے۔ پرائیویٹ طالبعلموں سے سکالرشپ فیس 80 روپے‘ دڈویلپمنٹ فنڈ 200 اور سپورٹس فیس 100 روپے لینا سمجھ
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
غریب کا آٹاحاصل کرنا مشکل ہوگیا
اتوار 19 مارچ 2023ء
مکرمی! غریب عوام آٹے کیلئے رل گئے ہیں۔ حکومت کی جانب سے عوام کے لیے سستے آٹے کی فراہمی تو ہو رہی ہے لیکن دس کلو کے تھیلے کیلئے دیہاڑی دار اپنی دیہاڑ بھی قربان کرتا دیتا ہے لمبی لائنوں میں کھڑا ہونا پڑتا ہے۔لمبی لائنوں کی دھکم پیل سے غربت کا جو مزاق اڑیا جا رہا ہے اس پر افسوس ہی کیا جاسکتا ہے۔ اور اسی سہولت سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے مختلف مقامات پر گینگ اپنے مخصوص کارندوں کے ذریعے سستا آٹا خرید کر تھیلے تبدیل کرکے مہنگے داموں بیچرہے ہیں دوسری طرف سستی شہرت کے خواہشمند اور
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
مہنگائی کا طوفان !
اتوار 19 مارچ 2023ء
مکرمی ! مہنگائی نے پاکستانیوں کے چہروں سے مسکراہٹ چھین لی ہے۔غریب و سفید پوش طبقے کے لئے جینا مشکل ہوچکا ہے۔ ہر سو مہنگائی کا طوفان ہے، معاشی بے یقینی ہے، بھوک و افلاس کے ڈیرے ہیں ، آٹے کی لمبی قطاریں ہیں، اور غریبوں کا مسیحا کوئی نہیں۔ مہنگائی بھی ایسی جس نے 50 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، بجلی ، گیس پٹرولیم مصنوعات، پانی سے لیکر اشیائے خورد و نوش تک کوئی بھی چیز ایسی نہیں جس کے دام نہ بڑھے ہوں ۔ عوام چیخ رہے ہیں چلارہے ہیں ان کا نوحہ کسی کو سنائی
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
انسان ہمیشہ احساس محرومی میں جیتا ہے
اتوار 19 مارچ 2023ء
مکرمی !ہر نوجوان کامیابی کا متلاشی ہے لیکن کامیابی کی جڑ مل نہیں رہی ، صبح سے شام ، ایک دن سے دو دن ، دو دن سے ہفتہ اور مہینے ،سال گذرتے چلے جاتے ہیں لیکن کامیابی کا کوئی ایک اشارہ کئی نوجوان دوستوں کو نہیں ملتا ۔کامیابی نہ ملنے کی ایک بڑی وجہ ہمارے پاس موجود نعمتوں کی ناقدری بھی ہے۔ انسانی معاشروں کو تمام جنگوں اور بیماریوں نے اتنا نقصان نہیں پہنچایا جتنا نقصان ان کے اس رویے نے انہیں پہنچایا ہے کہ وہ اپنے پاس موجود نعمتوں کو نعمت نہیں سمجھتے بلکہ دوسروں کے پاس موجود
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے