Common frontend top

ٹیکنالوجی


دنیا کا سب سے چھوٹا رنگین پرنٹر

منگل 26 نومبر 2019ء
بیجنگ (ویب ڈیسک) دنیا کا سب سے چھوٹا کلر پرنٹر آپ کے ایک ہاتھ میں سما سکتا ہے جس کا وزن صرف 110 گرام ہے لیکن یہ گھنٹوں تک مسلسل تین رنگی پرنٹنگ کرسکتا ہے ۔اسے پرِن کیوب کا نام دیا گیا ہے اور اپنی جادوئی خصوصیت کی بنا پر یہ کاغذ، کپڑے ، لکڑی، انسانی جلد، دھات اور غیرہموار سطح پر برق رفتاری سے رنگین تصاویر، پیغامات اور ٹیکسٹ چھاپ سکتا ہے ۔ مطلوبہ سطح پر پرنٹر رکھئے اور بٹن دباکر اسے پھیرتے رہیں تو یہ اپنی میموری سے متخب شدہ تصویر کا ٹیکسٹ فوری طور پر چھاپ دیتا
مزید پڑھیے


صرف نصف گرام وزنی چار پروں والا روبوٹ اڑن کیڑا

جمعه 28 جون 2019ء
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی تجربہ گاہوں سے یہ دلچسپ خبر موصول ہوئی ہے جس میں ماہرین نے دنیا کا سب سے چھوٹا اور ہلکا ترین اڑن روبوٹ بنایا ہے جس کسی تار کے بغیرخودمختار انداز میں پرواز کرتا ہے ۔اسے ہارورڈ یونیورسٹی میں واقع مائیکرو روبوٹکس تجربہ گاہ کے ماہرین نے تیار کیا ہے ۔ حیرت انگیز طور پر روبوٹ کا وزن صرف 259 ملی گرام ہے جو ایک گرام کے بھی تیسرے حصے کے برابر ہے ۔ایک مکھی کو دیکھ کر عین اسی طرح روبوٹ کو ڈیزائن کیا گیا ہے جس میں دو عدد جدید ترین پیزو ایکچوایٹرز نصب
مزید پڑھیے


طیارے کے درمیان میں کاک پٹ، ناسا کا نیا سپرسانک جیٹ

جمعه 28 جون 2019ء
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) جب بھی جدید اور تیز رفتار طیارے کی بات ہو تو انجینئر عجیب و غریب ڈیزائن پیش کرنے سے بھی نہیں ہچکچاتے ۔ حال ہی میں ناسا کے ڈیزائنروں نے ایک ایسے سپرسانک طیارے کا تصور پیش کیا ہے جس میں کاک پٹ درمیان میں لگا ہے اور انتہائی ستواں طیارے کے ڈھانچے کو دیکھ کر اس پر پنسل کا گمان ہوتا ہے ۔اب جب کاک پٹ ہی طیارے کی چونچ سے اتنا دور ہو تو آخر پائلٹ کو سامنے کا منظر کس طرح دکھائی دے گا۔ لیکن ناسا نے اس کا حل پیش کرتے ہوئے
مزید پڑھیے


چین میں دنیا کا پہلا مسافر ڈرون تیار، انٹرنیشنل نمائش کیلئے پیش

جمعه 28 جون 2019ء
بیجنگ(ویب ڈیسک) چین کی ڈرون میکر کمپنی نے دنیا کا پہلا مسافر ڈرون تیار کرکے فضائی سفر میں انقلاب برپا کردیاہے ۔دنیا کے پہلے مسافر ڈرون ہونے کا اعزاز حاصل کرنے والی اس منفرد اور انوکھی سواری کو چین میں انٹرنیشنل ایکسپو میں نمائش کیلئے پیش کیا گیا ہے ۔ماہرین کے مطابق یہ مسافر ڈرون 150کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آسمان کی بلندی پر اڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔چین کے ایرو اسپیس گروپ اے وی آی سی کے تیار کئے گئے اس ڈرون میں دو افرادڈیڑھ سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پچاس سے ستر کلو میٹر
مزید پڑھیے


پاس ورڈ بتائے بغیر وائی وفائی تک رسائی دینا ممکن

پیر 24 جون 2019ء
لندن (ویب ڈیسک) انٹرنیٹ صارفین بغیر پاس ورڈ بتائے اپنا وائی فائی کنکشن دوسروں کے ساتھ شیئر کرسکیں گے ۔ وائی فائی پاس ورڈ کو ’کیو آر کوڈ‘ میں تبدیل کرنے کیلئے ویب سائٹس موجود ہیں جو گوگل پر سرچ کی جاسکتی ہیں، qrstuff۔com جیسی ویب سائٹ پر جائیں اور ’وائی فائی نیٹ ورک‘ یا وائی فائی لوگ ان‘ کا انتخاب کریں۔ وائی نیٹ ورک کا نام لکھیں، پاس ورڈ کا اندراج کریں، WPA کا انتخاب کریں۔اس کے بعد کیو آر کوڈ تشکیل دیا جاسکے گا جسے بآسانی ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے ، لیجیئے آپ کے وائی فائی
مزید پڑھیے



پنجاب خیبرپختونخوا کا ای بڈنگ نظام نافذکریگا،معاہدہ طے پاگیا

هفته 01 جون 2019ء
پشاور(92نیوز)محکمہ بلدیات پنجاب نے خیبر پختونخوا میں رائج جدید نظام کی ای بڈنگ اور ای آکشن کو اپنے صوبے کے تمام لوکل گورنمنٹ آفسز میں نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس مقصد کے لئے دونوں صوبائی محکموں کے مابین ایک مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کئے گئے ہیں۔معاہدے کی رو سے صوبہ خیبر پختونخوا اپنا متعلقہ کمپیوٹرائزڈ نظام پنجاب لوکل گورنمنٹ کے لیے مہیا کرے گا۔ اس تناظر میں محکمہ بلدیات پنجاب سے آئے ہوئے مختلف آفیسرز کو اس نظام کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا اور اس کے ساتھ ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی سے وابستہ افراد کے لیے
مزید پڑھیے


600کلومیٹر فی گھنٹہ ،چین کاتیز ترین ٹرین تیارکرنے کادعویٰ

هفته 25 مئی 2019ء
بیجنگ(این این آئی ) چین نے دنیا کی تیز ترین مقناطیسی ٹرین تیار کرنے کادعویٰ کیاہے جو 600 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرسکتی ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بیجنگ میں پہلی پروٹو ٹائپ میگنیٹک ٹرین تیا رکی گئی ہے ۔مختلف ٹیسٹ اور آزمائشوں کے بعد ٹرین شنگھائی اور بیجنگ کے درمیان پانچ گھنٹے تیس منٹ کا فاصلہ تین گھنٹے تیس منٹ میں طے کرے گی۔انجینئرز کا دعویٰ ہے کہ اس کی رفتار یورپی ممالک کے درمیان چلنے والی یوروسٹار سے دگنی ہے یعنی یہ ٹرین لندن سے پیرس کے درمیان فاسلہ صرف49 منٹ میں طے
مزید پڑھیے


جدید ٹیکنالوجی کے ثمرات سے استفادہ کرنا ہوگا:صدرعلوی

هفته 06 اپریل 2019ء
اسلام آباد(نامہ نگار) صدر عارف علوی نے کہاہے کہ نوجوانوں کو سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبہ میں دستیاب مواقع سے بھر پور استفادہ کرناچاہیے ۔ وہ ایچ ای سی کے زیر اہتمام فنی تربیت کے مقابلوں کی اختتامی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ صدر نے کہاکہ نوجوان ملک کا مستقبل ہیں، تعلیم اور صنعت کے شعبوں میںتعاون قابل تحسین ہے ، اس قسم کا اشتراک کار صحت مند معاشرے کی تشکیل میں بہت معاون ہوتا ہے ،انٹرنیٹ کے ذریعے دنیا ایک دوسرے کے قریب تر آرہی ہے ، پاکستان کو جدید ٹیکنالوجی کے ثمرات سے بھرپور استفادہ کرنیکی ضرورت
مزید پڑھیے


چین میں ٹیکنالوجی کی جبری منتقلی پر پابندی کا قانون منظور

اتوار 17 مارچ 2019ء
بیجنگ (اے پی پی) چین کی نیشنل پیپلز کانگریس نے ٹیکنالوجی کی جبری منتقلی پر پابندی کا قانون منظور کرلیا ۔غیرملکی سرمایہ کاری کے نئے قانون سے امریکہ کے ساتھ تجارتی تناؤ میں کمی لائی جا سکتی ہے ،نئے قانون پر ماہرین نے شدید تنقید کی ہے ،یہ قانون حکومتی عہدیداروں کی جانب سے غیر ملکی کمپنیوں کو اِس بات پر مجبور کرنے کی ممانعت کرتا ہے کہ ٹیکنالوجی چینی کمپنیوں کو منتقل کی جائے ۔اِس طریقہ کار پر بیرونی ممالک کی جانب سے سخت تنقید ہوتی رہی ہے اور یہ امریکہ اور چین کے درمیان جاری تجارتی تنازعے میں
مزید پڑھیے


موبائل فونز کی چوری اور ریکور کرنے میں معاون ایپلی کیشن تیار

جمعرات 14 مارچ 2019ء
لاہور(سپیشل رپورٹر)سی سی پی او لاہورنے موبائل فونز کی چوری روکنے اور چوری شدہ موبائل ریکور کرنے میں معاون ایپلی کیشن تیار کر لی ہے ۔ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے تیار ہونے والی آسان اور زبردست خصوصیات کی حامل E-GADGET مانیٹرنگ سسٹم ایپ کو اینڈرائیڈ اور آئی اوایس سٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکے گا۔ پائلٹ موبائل ایپ کے حوالے تعارفی تقریب ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کے دفتر میں ہوئی جس کے مہمان خصوصی سی سی پی ا و بی اے ناصر تھے ۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انعام وحید، ڈی آئی
مزید پڑھیے








اہم خبریں