Common frontend top

پشاور


کورونا کے مزید 74 مریض چل بسے ، متاثرین 9 لاکھ سے متجاوز: مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے کم ہوگئی

پیر 24 مئی 2021ء
لاہور،اسلام آباد ،پشاور،کراچی ، واشنگٹن ( جنرل رپورٹر ،سپیشل رپورٹر ،اپنے سٹاف رپورٹر سے ،خبر نگار خصوصی، خصوصی نیوز رپورٹر،92نیوز رپورٹ ، نیوزایجنسیاں )ملک میں کورونا کے مزید 74 مریض انتقال کرگئے جبکہ 3048نئے کیس سامنے آئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق 24گھنٹوں میں کورونا کے 62061 ٹیسٹ کیے گئے ، مثبت کیسز کی شرح4.96 فیصد رہی۔ مصدقہ مریض900552،اموات 20251 ہوگئیں۔ ہسپتالوں میں 4800 مریض زیر علاج ، 536وینٹی لیٹرز پر ، فعال کیس62620 ہیں،4 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ ایک دن میں 3826 مریض صحتیاب ہوئے ۔ اسلامیہ کالج پشاور کے پروفیسر
مزید پڑھیے


فلسطینیوں سے یکجہتی، پوری قوم یک زبان، ریلیاں، مظاہرے: یو این دفتر میں قومی اسمبلی کی متفقہ قراردادجمع

هفته 22 مئی 2021ء
لاہور،اسلام آباد ،کراچی ،پشاور ،کوئٹہ (رپورٹنگ ٹیم ،نمائندگان )وزیر اعظم عمران خان کی اپیل پر ملک بھر میں یوم یکجہتی فلسطین منایا گیا،حکومت ،اپوزیشن ،قوم ایک ہوگئی اور فلسطینیوں سے بھرپور ااظہار یکجہتی کیا ، تحریک انصاف ، ن لیگ ،جماعت اسلامی ،مجلس وحدت مسلمین اور دیگر جماعتوں نے شہر شہر ریلیاں نکا لیں اور احتجاجی مظاہرے کئے ،اسرائیل کے پرچم نذرآتش کئے گئے ، اسرائیل ،امریکہ کیخلاف کیخلاف زبردست نعرے بازی کی گئی ، فلسطین کی آزادی کا مطالبہ کیا گیا ،قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ارکان اسمبلی کیساتھ قومی اسمبلی میں فلسطین سے متعلق منظور قرار داد
مزید پڑھیے


کوروناسے مزید 102 اموات، پنجاب کے 16 اضلاع میں سکول پیرسے کھل جائینگے

هفته 22 مئی 2021ء
اسلام آباد، لاہور ،پشاور ، کراچی ، نئی دہلی ، برسلز ، واشنگٹن (وقائع نگار، جنرل رپورٹر،نامہ نگار، نیوز رپورٹر ،سٹاف رپورٹر، نمائندگان،92 نیوزرپورٹ، نیوزایجنسیاں ) ملک میں کوروناوبا کے باعث مزید 102 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 3070 مثبت کیس رپورٹ ہوئے ۔ مثبت کیسز کی شرح 6 فیصد سے کم ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق مصدقہ مریض893461 جبکہ اموات 20089 ہوگئیں ۔ ایک دن میں 6021 مریض صحتیاب ہوئے ۔فعال کیس 63229 ہیں،4 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51528 ٹیسٹ کئے گئے ۔سندھ میں 22 مریض چل بسے
مزید پڑھیے


بتاؤ کس نے کہا این آر او دو، مسلسل جیلیں کاٹ رہے، کیا یہ ڈیل ہے ؟ شہبا شریف

جمعه 21 مئی 2021ء
چارسدہ،پشاور،لاہور،اسلام آباد (نمائندہ 92 نیوز، 92 نیوزرپورٹ،نیوز ایجنسیاں) مسلم لیگ ن کے صدرمیاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت چور ڈاکو سے باہر ہی نہیں نکل رہی، ملکی تاریخ میں اس سے بدتر حکومت نہیں آئی۔گذشتہ روز اے این پی کی سابق صوبائی صدر بیگم نسیم ولی خان کی تعزیت کیلئے ن لیگ کے وفد نے ن لیگ کے صدر اورقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی قیادت میں ولی باغ چارسدہ کا دورہ کیا۔ اے این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے
مزید پڑھیے


کورونا نے مزید 104زندگیوں کے چراغ بجھا دیئے ، 3256 نئے کیس

جمعرات 20 مئی 2021ء

لاہور،اسلام آباد،پشاور ، کراچی، نیویارک ( جنرل رپورٹر ، نمائندہ خصوصی سے ،خبر نگار خصوصی، خبرنگار ،سٹاف رپورٹر ،مانیٹرنگ ڈیسک، نیوزایجنسیاں )ملک میں کو روناوبا کے باعث مزید 104 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 3256 مثبت کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک میں مصدقہ مریض 886184جبکہ اموات 19856 ہو گئیں ۔فعال کیس 66377 ہیں جبکہ ساڑھے 4 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41771 ٹیسٹ کئے گئے ۔پنجاب میں63اموات ہوئیں اور 1138 نئے کیس سامنے آئے ۔لاہور 511، ننکانہ 6،قصور 3، شیخوپورہ 20، راولپنڈی 110،جہلم 6، اٹک 2،
مزید پڑھیے



سمندرپارپاکستانیوں نے 10 ماہ میں 24.2 ارب ڈالربھیج کر ریکارڈ قائم کردیا: وزیراعظم

بدھ 19 مئی 2021ء
اسلام آباد،پشاور (سپیشل رپورٹر،92نیوز رپورٹ ) وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ملک کا عظیم اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سمندر پارپاکستانیوں نے مالی سال 2021 کے پہلے 10 ماہ کے دوران 24.2 ارب ڈالربھیج کر پچھلے مالی سال کا ریکارڈ توڑدیا،رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران ترسیلات زرکا حجم 24 ارب 20 کروڑ ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے ۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وہ سمندر پار پاکستانیوں کو ہمیشہ سے ملک کا عظیم اثاثہ سمجھتے ہیں، اپریل میں ترسیلات زربڑھ کر 2 ارب 80
مزید پڑھیے


کورونا سے مزید 135زندگیاں ختم ، بلوچستان میں انٹر کے امتحانات ملتوی

بدھ 19 مئی 2021ء
لاہور ،اسلام آباد،پشاور ، کراچی، کوئٹہ ، نئی دہلی ، نیویارک ( جنرل رپورٹر، نیوز رپورٹر ،اپنے سٹاف رپورٹر سے ، نامہ نگار ، خبر نگار خصوصی، خبر نگار، سٹاف رپورٹر ، نیوز ایجنسیاں) ملک بھر میں کورونا کے مزید 135 مریض جاں بحق ہوگئے جبکہ 2566 مثبت کیس رپورٹ ہوئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق مجموعی اموات 19752 جبکہ مصدقہ مریض 882928 ہوگئے ،مزید 2989 مریض صحتیاب ،فعال کیس 67665رہ گئے ،4 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 29801 ٹیسٹ کئے گئے ۔پنجاب میں1413 نئے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ
مزید پڑھیے


فلسطینیوں کے قتل عام پر عالمی ضمیر اندھا،گونگا ، بہرہ ، پاکستان خود لیڈ کرے : سراج الحق

اتوار 16 مئی 2021ء
لاہور،پشاور(سٹاف رپورٹر،92 نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مطالبہ کیا ہے کہ فلسطین میں بیت المقدس ،مسجد اقصیٰ میں اقوام متحدہ کی امن فو ج تعینات کی جائے ، او آئی سی بھی اپنے پلیٹ فارم سے یو این او کی فوج تعیناتی کا مطالبہ کرے ،جماعت اسلامی 23مئی کو قومی مشاورت کے لیے کانفرنس بلائے گی۔ جامعہ مسجد منصورہ میں نماز عید الفطر کے خطبہ اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرا ج الحق نے کہا فلسطین کے سابق وزیراعظم اسماعیل ہانیہ اور حماس کے چیف رہنما خالد مشعل سے رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے مطالبہ کیا
مزید پڑھیے


محمود خان کادوسرے روز بھی بغیرپروٹوکول دورہ پشاور، لاک ڈاؤن خلاف ورزیوں پراظہار برہمی

بدھ 12 مئی 2021ء
پشاور(92نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے دوسرے روز منگل کو بھی بغیر پروٹوکول کے پشاور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے حیات آباد، کارخانو مارکیٹ، جمرود روڈ اور رنگ روڈ کا اچانک دورہ کرکے لاک ڈاؤن کی صورتحال، ایس او پیز پر عملدرآمد ، صفائی اور ٹریفک کی صورتحال کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ نے کارخانو مارکیٹ میں بعض دکانداروں کی طرف سے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر برہمی کا اظہار کیا ۔وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر پشاور کو وارننگ دیتے ہوئے لاک ڈاؤن پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ادھرمحمود خان نے شہریوں سے پُرزور اپیل
مزید پڑھیے


کورونا : اموات 19 ہزارسے متجاوز، پنجاب میں انٹر سٹی ٹرانسپورٹ، رمضان بازار بند

بدھ 12 مئی 2021ء
لاہور،اسلام آباد، پشاور ،کوئٹہ،کراچی، نئی دہلی ،نیویارک ( جنرل رپورٹر ،اپنے رپورٹر سے ، خبر نگار خصوصی، خبرنگار ، سٹاف رپورٹر ، نمائندگان،92 نیوز رپورٹ،نیوز ایجنسیاں ) ملک میں کورونا سے اموات کی تعد 19 ہزارسے تجاوز کرگئی۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید113 افرادجاں بحق ،3084 متاثر ہوگئے ۔ مجموعی اموات 19106 جبکہ متاثرین 864557 ہو گئے ،مزید4387 مریض صحتیاب ،فعال کیس78959 ہوگئے ، گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران38883ٹیسٹ کیے گئے ۔ خیبر پختونخوا میں 24 ہلاکتیں ،413 مثبت کیس،بلوچستان میں 2افراد جاں بحق ، 121نئے کیس ،سندھ میں 12اموات ، 812مزید متاثر ہوگئے
مزید پڑھیے








اہم خبریں