Common frontend top

پشاور


ایوان صدر، چاروں صوبوں میں تقاریب: مولانا طارق جمیل سمیت 184شخصیات کو سول ایوارڈزسے نوازاگیا

بدھ 24 مارچ 2021ء
لاہور،کراچی ،اسلام آباد،پشاور،کوئٹہ (وقائع نگار، جنرل رپورٹر،سٹاف رپورٹر،سپیشل رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹر،،92نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک، ایجنسیاں) ملک بھر میں مولانا طارق جمیل سمیت 184شخصیات کو نمایاں سول ایوارڈ سے نوازاگیا۔ نامور ٹی وی ہوسٹ نعیم بخاری، لیفٹیننٹ کرنل (ر) فاروق شہبازاور ناصر مجید مرزا کورونا سے متاثر ہونے کی وجہ سے اپنا ایوارڈ وصو ل نہ کر سکے ۔تقریب میں مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والوں کو نشان امتیاز، ستارہ شجاعت، ستارہ امتیاز، صدارت اعزاز حسن کارکردگی، تمغہ پاکستان، ستارہ خدمت، ستارہ قائداعظم اور تمغہ شجاعت سے نوازا گیا۔اسلام آباد میں صدرعارف علوی نے صحت، تعلیم، ادب، فنون لطیفہ اور انسداد
مزید پڑھیے


کورونا کا بڑا وار، مزید72مریض جاں بحق،2485 کی حالت تشویشناک: بچوں کوبھی خطرہ

بدھ 24 مارچ 2021ء
اسلا م آباد ،لاہور،فیصل آباد ،کراچی، پشاور، واشنگٹن (رپورٹنگ ٹیم، نمائندگان، نیوز ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں کورونا کی مہلک وبا نے شدت اختیار کرلی اور مزید72افرادکی جان لے لی جبکہ اموات کی مجموعی تعداد13935ہو گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناکے 3270نئے مریض رپورٹ ہوئے اور کل تعداد633741ہوگئی جبکہ فعال کیسز کی تعداد34535ہو گئی،2485مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ کل 585271صحتیاب ہو چکے ۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور سربراہ این سی او سی اسد عمر نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ کوروناکے بڑھتے ہوئے مثبت کیسز کے باعث
مزید پڑھیے


کئی شہروں میں آندھی و بارش، پاؤوزنی اولے پڑے ،فصلیں تباہ، بجلی نظام متاثر: حادثات میں 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

بدھ 24 مارچ 2021ء
لاہور، راولپنڈی،اسلام آباد،پشاور،ڈیرہ غازیخان ، ساہیوال ،پاکپتن ، چیچہ وطنی ( اپنے سٹاف رپورٹر سے ، سپیشل رپورٹر،ڈسٹرکٹ رپورٹرز، نمائندگان 92 نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک ) پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقے ملک میں مشرق سے داخل ہونے والے بارشوں و برفباری کے سسٹم کی زد میں ہیں جس کی وجہ سے جاتی سردی ایک بارپھر لوٹ آئی ہے ۔پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش، ژالہ باری اور برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا، آندھی سے متعدد مکانات کی چھتیں اور دیواریں گر گئیں ، پاؤ، پاؤ بھر وزنی اولے بھی
مزید پڑھیے


کے پی : برطانیہ طرزکی کورونا ، سیکوئنسر مشین خریداری کی کوششیں

بدھ 24 مارچ 2021ء
پشاور(تیمورخان)خیبر پختونخوا میں وائرس کی اقسام کی جانکاری اور وائرس کے باعث جنیاتی تبدیلی معلوم کرنے کیلئے کوئی بھی سیکوئنسر مشین موجود ہے نہ ہی اس کے استعمال کیلئے ماہرین موجود ہیں ، کورونا وائرس کی تیسری لہر میں تیزی سے اضافے کے باعث وائرس کی اقسام معلوم کرنے کیلئے سیکوئنسر مشین کی ضرورت پیش آنے پر خیبر پختونخوا کی سب سے بڑی پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب نے مشین کی خریداری کیلئے کوششیں شروع کردی ہیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ خیبر پختونخوا کی پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب سے 50 کورونا کے ٹیسٹ کی اقسام معلوم کرنے کیلئے نیشنل انسٹیٹیوٹ
مزید پڑھیے


سوات میں کامیاب آپریشن، 1 دہشتگرد ہلاک،ملزموں کی فائرنگ سے 2 شہری شہید: لاہور، پشاور سے 7 دہشتگرد گرفتار

جمعرات 18 مارچ 2021ء
اسلام آباد،راولپنڈی ،لاہور، پشاور(سپیشل رپورٹر،رپورٹر 92 نیوز،کرائم رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) سکیورٹی فورسز کا کانجو، سوات میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن،ٹی ٹی پی سوات کا ایک دہشتگرد مکرم مارا گیا، ایک دہشتگرد کو گرفتار کر لیا گیا، آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی فائرنگ سے دو عام شہری شہید ہو گئے ، سکیورٹی فورسز نے مستند انٹیلی جنس معلومات پر آپریشن کیا، آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں،سکولوں کی تباہی، بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ جیسے گھناؤنے جرائم میں بھی ملوث تھے ۔دریں اثنا لاہور اور پشاور بڑی تباہی سے
مزید پڑھیے



کورونا کے وارتیز،مزید61زندگیاں ختم،1978کوشدید خطرہ لاحق: جنوبی ایشیا میں بچوں کی اموات پر اقوام متحدہ کو تشویش

جمعرات 18 مارچ 2021ء

اسلا م آباد ،لاہور،کراچی،پشاور،واشنگٹن (رپورٹنگ ٹیم، نمائندگان، نیوزایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا کی مہلک وبا کی تیسری لہر نے شدت اختیار کرلی ہے اوراس سے پاکستان میں مزید61افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ اموات کی مجموعی تعداد13656ہو گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناکے 2351نئے مریض رپورٹ ہوئے اور کل تعداد612315ہوگئی جبکہ فعال کیسز کی تعداد22792ہو گئی،1978مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ کل575867صحتیاب ہو چکے ۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و سربراہ این سی او سی اسد عمر نے بیان میں کہاکہ گزشتہ روز سب سے زیادہ 41 ہزار لوگوں کو کورونا ویکسین لگائی
مزید پڑھیے


کورونا: مزید58اموات،2511 نئے مریض،سول جج،5 ڈاکٹربھی متاثر؛ بھارت میں وباپھرکنٹرول سے باہر

بدھ 17 مارچ 2021ء
اسلا م آباد ،لاہور،کراچی،پشاور،واشنگٹن (رپورٹنگ ٹیم، نمائندگان، نیوز ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا کی مہلک وبا کی تیسری لہر نے شدت اختیار کرلی ہے اوراس سے پاکستان میں مزید 58 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 13595ہو گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناکے 2511نئے مریض رپورٹ ہوئے اور کل تعداد609964ہوگئی جبکہ فعال کیسز کی تعداد23355ہو گئی،1895مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ کل573014صحتیاب ہو چکے ۔دریں اثنا اسلام آباد کی انتظامیہ نے ماسک کی پابندی لازمی قرار دیدی ۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق تجارتی مراکز صبح 8 سے رات
مزید پڑھیے


خبیرپختونخوا: سرکاری ملازمین 60سال کی عمر میں ہی ریٹائر ہونگے

منگل 16 مارچ 2021ء
پشاور(ممتازبنگش )خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر کی حد ایک بار پھر کم کردی ہے ، اب ملازمین 63سال کے بجائے 60سال کی عمر میں ریٹائر ہونگے ،ریٹائرمنٹ کی عمر کی حد کا فیصلہ وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیاجس میں طے پایا کہ ریٹائرمنٹ کی عمر 60سال کرنے کیلئے قانون میں ترمیم کی جائے گی۔ اس کی منظوری کابینہ کے آئندہ اجلاس میں لی جائے گی جس کے بعد ملازمین 60سال کے عمر میں ہی ریٹائر تصو ر ہوں گے ۔ اس سلسلے میں محکمہ فنانس اور اسٹیبلشمنٹ کو ایک ہفتے کے اندر
مزید پڑھیے


پشاور:تھانہ میں 14سالہ بچے کی خودکشی،لواحقین کا پولیس پر قتل کا الزام:گورنر ، وزیراعلیٰ کا نوٹس

پیر 15 مارچ 2021ء
پشاور(نیوزرپورٹر)تھانہ غربی پشاور میں 14سالہ بچے نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی ، لواحقین نے تھانہ غربی پولیس پر موٹرسائیکل کے کاغذات نہ ہونے پر گرفتار ہونیوالے بچے کو قتل کرنے کا الزام عائد کیا ۔ پولیس کا موقف ہے بچے کولیاقت بازار میں دکاندار کیساتھ تلخ کلامی اور اسلحہ نکالنے کے جرم میں گرفتار کیا اورایف آئی آر درج کی گئی تھی،بچے نے حوالات میں خودکشی کی،14سالہ شاہ زیب ملازو کارہائشی اور راسین پبلک سکول ورسک روڈ برانچ میں میں پڑھتاتھا،لواحقین کے مطابق پولیس نے تھانے میں شاہ زیب کو تشدد کا نشانہ بنایاجس کے باعث اس کی جان
مزید پڑھیے


پشاور:130 کلوہیروئن،30 کلوآئس برآمد؛ بھیرہ: منشیات بھری گاڑی پکڑی گئی: سرغنہ بیوی، بیٹی سمیت گرفتار

پیر 15 مارچ 2021ء
پشاور(نیوز رپورٹر)پشاور میں اینٹی نارکاٹیکس فورس نے بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنیکی کوشش ناکام بنادی ، کارروائی کے دوران 2ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔اینٹی نارکاٹیکس فورس نے پشاور میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے ٹرک سے بھاری مقدار میں منشیات برآمدکرلی، اے این ایف حکام کے مطابق موٹر وے پرناکہ بندی کے دوران مشکوک ٹرک کو روکا گیا ، تلاشی کے دوران ٹرک میں پڑے اضافی ٹائرز سے 130کلوگرام ہیروئن اور 30کلوگرام آئس برآمد کرلی گئی ۔اے این ایف کے مطابق منشیات کوئٹہ سے سمگل کی جارہی تھی، کارروائی کے دوران بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 2ملزمان دوست محمد اور
مزید پڑھیے








اہم خبریں