Common frontend top

پشاور


خیبر پختونخوا میں ن لیگ کی ہٹ دھرمی پی ڈی ایم کو لے ڈوبی

جمعرات 04 مارچ 2021ء
پشاور(ممتاز بنگش )خیبر پختونخوا میں مسلم لیگ ن کی ہٹ دھرمی پی ڈی ایم کو لے ڈوبی جنرل نشست پر امیدوار کھڑا کرکے پی ڈی ایم میں شامل دوسری جماعتوں کو یکسر نظر انداز کیا اور انکے کھڑے کئے گئے امیدوار کو ووٹ نہیں دیا ٹیکنو کریٹ اور خاتون نشست پر پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے تمام اراکین نے اپنے امیدواروں کو ووٹ نہیں دیا جس کی وجہ سے ٹیکنو کریٹ پر پیپلز پارٹی اور خاتون نشست پر جماعت اسلامی کو شکست سامنا کرنا پڑا ،اقلیتی نشست پر اے این پی نے صرف اپنے امیدوار کو ووٹ دیا
مزید پڑھیے


سینٹ الیکشن میں بڑا اپ سیٹ ،یوسف گیلانی کامیاب

جمعرات 04 مارچ 2021ء

اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، کراچی (سپیشل رپورٹر، خبر نگار خصوصی،نیوز رپورٹر،سٹاف رپورٹر، 92 نیوز رپورٹ،مانیٹرنگ ڈیسک)سینٹ کی 37 میں سے 13 نشستیں تحریک انصاف کے نام رہیں جبکہ پیپلز پارٹی نے 8 سیٹیں جیت کر سب کو حیران کردیا۔ اسلام آباد کی جنرل نشست پر حکومتی امیدواراوروزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو پی ڈی ایم کے امیدوار سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے اپ سیٹ شکست دیدی۔بدھ کو سینٹ کی 48 نشستوں پر انتخاب ہونا تھے لیکن پنجاب کی 11 نشستوں پر تمام امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوگئے جسکی وجہ سے 37 نشستوں پر انتخاب ہوئے ۔ قومی اسمبلی
مزید پڑھیے


وزیراعظم کا قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ ، یوسف رضا گیلانی کی کامیابی چیلنج کرینگے :حکومت

جمعرات 04 مارچ 2021ء

اسلام آباد،لاہور،پشاور (سپیشل رپورٹر ،مانیٹرنگ ڈیسک) سینٹ انتخابات میں اسلام آباد سے یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے بعد وزیر اعظم نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کرلیا جبکہ حکومت نے یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کو بھی چیلنج کر نیکا اعلان کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے وفاقی وزراشفقت محمود،اسدعمر،علی زیدی،فوادچودھری،شیریں مزاری سمیت 11رکنی حکومتی ٹیم کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ متفقہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ عمران خان ایوان سے اعتماد کا ووٹ لیں گے ،جو عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں وہ ایک طرف دکھائی دیں
مزید پڑھیے


پولنگ سے چند گھنٹے قبل مبینہ ووٹ خریدنے کی ویڈیونے تہلکہ مچادیا؛ ویڈیومیری ہی ہے :علی حیدرگیلانی/الیکشن کمیشن کا نوٹس،آج اجلاس متوقع

بدھ 03 مارچ 2021ء
اسلام آباد؍ کراچی؍ پشاور(خبرنگار خصوصی؍ خبرنگار؍ سٹاف رپورٹر؍ 92نیوزرپورٹ)سینٹ الیکشن سے چند گھنٹے پہلے ووٹ کی خریداری کے حوالے سے یوسف رضاگیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کی ویڈیوسامنے ا ٓگئی جس نے تہلکہ مچا دیا، ویڈیو سامنے آنے پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا۔علی حیدر گیلانی پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی سے ووٹ خریدنے کی بات کررہے ہیں،ڈیڑھ منٹ کی ویڈیومیں علی حیدر گیلانی ووٹ ضائع کرنے کاطریقہ بتارہے ہیں۔اس حوالے سے 92نیوزسے گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیراسدعمرنے کہا اپوزیشن کایہ طریقہ کار نیاتونہیں ،جمہوریت اورآئین کی بے توقیری ہورہی ہے ،یہ سب کچھ کرنے کے باوجود بھی
مزید پڑھیے


خیبر پختونخوا میں خواجہ سرا جرگہ ممبر منتخب

منگل 02 مارچ 2021ء
پشاور(نیٹ نیوز) خیبر پختونخوامیں پہلی مرتبہ خواجہ سرا کو جرگہ ممبر منتخب کر لیا گیا۔پشاور پولیس کے اعلامیہ کے مطابق پشاور سے تعلق رکھنے والی خواجہ سراء ثوبیہ خان کو پشاور میں تمام ڈی آر سیز کا ممبر منتخب کرلیا گیا ہے ۔ ثوبیہ نے بات چیت کے دوران بتایا خواجہ سرا کمیونٹی کے مسائل اور تنازعات کے حل کیلئے محکمہ پولیس کی جانب سے مجھے ممبر بنانا احسن اقدام ہے ، ٹرانس کمیونٹی کے لئے ہر جگہ آوازااٹھاؤں گی اور خواجہ سراؤں اور پولیس کے درمیان پل کا کردار ادا کرونگی۔ ثوبیہ خان خواجہ سراؤں کے سماجی
مزید پڑھیے



دلیپ کمار،راج کپورکا گھرخریدنے کیلئے رقم جاری

منگل 02 مارچ 2021ء
پشاور (این این آئی)خیبر پختون خوا حکومت نے بالی وڈ کے لیجنڈ اداکاروں دلیپ کمار کا آبائی مکان اور راج کپور کی حویلی خریدنے کے لیے دو کروڑ 30 لاکھ روپے سے زیادہ رقم ضلعی انتظامیہ کو فراہم کر دی۔دونوں گھروں کے مالکان نے حکومت کی مقرر کردہ قیمت پر گھر فروخت کرنے سے انکار کردیا۔ڈائریکٹر آرکیالوجی کا کہنا ہے کہ دونوں مکانوں کو میوزیم میں تبدیل کیا جائے گا، مالکان حکومتی پیش کش رد نہیں کر سکتے ۔
مزید پڑھیے


سینٹ الیکشن :پی پی متحدہ کو 2 نشستیں دینے پر راضی ،خیبرپختونخوا میں جماعت اسلامی ،پی ڈی ایم کااتحاد

اتوار 28 فروری 2021ء
اسلام آباد،کراچی،پشاور(سپیشل رپورٹر،سٹاف رپورٹر، 92 نیوز رپورٹ، نیٹ نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک) جماعت اسلامی نے سینٹ الیکشن کے حوالے سے خیبرپختونخوا میں پی ڈی ایم کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ پشاور میں اس حوالے سے پی ڈی ایم کا اجلاس ہواجس میں جماعت اسلامی کے ساتھ تمام معاملات طے پا گئے ۔اجلاس میں طے پایا کہ ن لیگ، جے یو آئی اوراے این پی جنرل نشستوں پر جبکہ پیپلز پارٹی ٹیکنوکریٹ اورجماعت اسلامی خواتین کی نشست پرسینٹ الیکشن لڑے گی۔دوسری طرف پیپلزپارٹی نے سینٹ انتخابات میں متحدہ قومی موومنٹ کیلئے 2 نشستوں پر اپنے امیدوار دستبردار کرانے پر رضامندی ظاہر کردی۔پیپلزپارٹی
مزید پڑھیے


سینٹ الیکشن کیلئے ضابطہ اخلاق جاری: حکومت کا اپوزیشن ارکان سے رابطہ، حفیظ شیخ کیلئے حمایت مانگ لی

هفته 27 فروری 2021ء
اسلام آباد،کراچی ،پشاور ( خبر نگار خصوصی، سٹاف رپورٹر ،92نیوز رپورٹ،ایجنسیاں ) حکومت نے سینٹ الیکشن کیلئے اپوزیشن جماعتوں کے اراکین سے رابطہ کرلیا،الیکشن کمیشن نے انتخابات کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا،الیکشن کمیشن نے اسلام آباد ، سندھ اور خیبر پختونخوا کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی ۔ذرائع کے مطابق حکومت کاپیپلزپارٹی،ن لیگ،بی این پی مینگل کے ارکان اسمبلی سے رابطہ ہوا،حکومت نے 20سے زائد اپوزیشن ارکان سے اسلام آباد سے حفیظ شیخ نشست کیلئے حمایت مانگی ہے ،سینئروفاقی وزرانے اپوزیشن ارکان سے رابطہ کیا،حکومتی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن کے 20سے 25ارکان نے حمایت کی
مزید پڑھیے


پنجاب سے سینٹ کے تمام 11امیدوار بلامقابلہ کامیاب

جمعه 26 فروری 2021ء
لاہور، اسلام آباد ، کراچی ، پشاور، کوئٹہ (نمائندہ خصوصی سے ،سٹاف رپورٹر،کامرس رپورٹر، 92 نیوز رپورٹ،این این آئی )پنجاب سے سینٹ کے تمام 11 امیدواربلامقابلہ منتخب ہوگئے ۔پی ٹی آئی اور مسلم لیگ(ن) کے 5،5 جبکہ (ق) لیگ کا ایک امیدوار شامل ہے ۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق جنرل نشستوں پرمسلم لیگ (ن) کے مشاہداللہ مرحوم کے بیٹے افنان اللہ ،ساجدمیر،عرفان صدیقی جبکہ پی ٹی آئی کے سیف اللہ نیازی، اعجازچودھری اورعون عباس بلامقابلہ سینیٹرمنتخب ہوگئے ۔ٹیکنوکریٹ کی نشست پر (ن) لیگ کے اعظم نذیر تارڑاورپی ٹی آئی کے بیرسٹر علی ظفر کامیاب ہو گئے ،خواتین کی دونشستوں
مزید پڑھیے


ہانیہ عامر، حلیمہ سلطان پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسڈرز مقرر

هفته 20 فروری 2021ء
لاہور، پشاور(نیٹ نیوز، این این آئی) پشاور زلمی نے اداکارہ ہانیہ عامر اور ارطغرل غازی کی حلیمہ سلطان کو پی ایس ایل کے چھٹے سیزن کے لیے برانڈ ایمبیسڈر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے ۔پشاور زلمی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کی گئی ٹویٹ میں کہا گیا کہ ہانیہ عامر کو پی ایس ایل 6 کے لیے پشاور زلمی کی سفیر مقرر کرنے پر ہمیں فخر ہے ۔اداکارہ ہانیہ عامر سال 2020 میں پشاور زلمی کے پی ایس ایل ترانے کا بھی حصہ تھیں ، دوسری طرف ارطغرل غازی کی حلیمہ سلطان اور ترک اداکارہ اسرا بلگیچ بھی
مزید پڑھیے








اہم خبریں