Common frontend top

پشاور


پشاور دھماکہ: مزید زخمی چل بسے ، ہلاکتیں 62 ہو گئیں، 25شہدا سپردخاک؛ ملزمان کی شناخت کرلی ،جلد گرفتار کر لینگے :شیخ رشید

اتوار 06 مارچ 2022ء

پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان،پارا چنار ، اسلام آباد ، جدہ،نیویارک (92 نیوز، خبر نگار ، نمائندہ 92 نیوز ، سٹاف رپورٹر، سپیشل رپورٹر ، 92نیوز رپورٹ، نیوز ایجنسیاں،نیٹ نیوز) پشاورکے علاقے کوچہ رسالدار میں مسجد میں دھماکے کے مزید6 زخمی دم توڑ گئے جس کے بعد شہداء کی تعداد 62 ہوگئی ۔ 25 شہدا ء کی نماز جنازہ ادا کرکے آبائی قبرستانوں میں سپرد خاک کر دیاگیا ہے ۔قصہ خوانی بازار بند رہا جبکہ تجارتی سرگرمیاں معطل ر ہیں ، دوسرے روز بھی شہر کی فضا سوگوار رہی ۔ تفتیشی اداروں نے خود کش حملہ آور کے باڈی پارڈٹس اور
مزید پڑھیے


عرفان محسود کا گینز بک میں 45 واں ریکارڈ درج

هفته 05 مارچ 2022ء
پشاور (92 نیوزرپورٹ) پاکستانی ایتھلیٹ عرفان محسود نے گینز بک میں ایک اور ریکارڈ درج کرا لیا۔پاکستانی ایتھلیٹ عرفان محسود نے گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے لیے ایک منٹ میں 80 پاؤنڈ وزن کے ساتھ 80 جمپنگ جیکس لگا کر نیا عالمی ریکارڈ بنایا۔اس سے پہلے یہ ریکارڈ مصر کے محمود محمد ایوب کا تھا جس نے ایک منٹ میں 80 پاؤنڈ وزن کے ساتھ 72 جمپنگ جیکس لگائے تھے ۔عرفان محسود اب تک دنیا کے مشکل گنیز ورلڈ ریکارڈ ز اپنے نام کر چکے ہیں، پاکستانی ایتھلیٹ نے گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں 45 واں ریکارڈ درج
مزید پڑھیے


پشاور خودکش حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

هفته 05 مارچ 2022ء
پشاور(نیوز رپورٹر)پشاور میں قصہ خوانی بازار کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیاہ شلوار قمیض میں ملبوس کلین شیو حملہ آور گلی سے پیدل چلتے ہوئے مسجد کے دروازے تک آیا ،حملہ آور نے نائن ایم ایم پستول نکال کر پولیس اہلکار پر فائرنگ کی ،حملہ آور نے مسجد کے راستے میں جاتے ہوئے اسکی راہ میں رکائوٹ بننے والے شخص کو بھی گولی مار کر شہید کیا اور آگے بڑھتے ہوئے مسجد میں گھس گیا، حملہ آور نے مسجد کے اندر بھی فائرنگ
مزید پڑھیے


پشاور: مسجد میں نمازجمعہ کے دوران خودکش دھماکہ، بچوں سمیت 56 شہید، 194 زخمی

هفته 05 مارچ 2022ء

پشاور؍لاہور؍ کراچی؍ اسلام آباد(سٹاف رپورٹرز؍ سپیشل رپورٹر؍خبرنگار خصوصی؍خصوصی نیوز رپورٹر؍ نیوز ایجنسیاں)قصہ خوا نی با زار کو چہ رسالدار میں واقع جا مع مسجد میں دہشت گردوں کی فائر نگ اور بعدازاں خو د کش دھما کہ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 56افرادشہید جبکہ 194 افراد زخمی ہو گئے ،زخمیو ں میں بیشتر کی حالت تشویشناک ہے ، زخمیوں میں افغان با شند ے بھی شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق کو چہ رسالدار کی جامع مسجد میں نما ز جمعہ کا خطبہ جا ری تھا کہ اسی دوران خو د کش حملہ آ ور نے آ کر جامع مسجد
مزید پڑھیے


وزیراعظم قوم سے خطاب میں پٹرول 10 روپے لٹر، بجلی 5 روپے یونٹ سستی کرنیکا اعلان کرینگے:پرویز خٹک

پیر 28 فروری 2022ء

پشاور، اسلام آباد، نوشہرہ (92  نیوز رپورٹ، این این آئی، صباح نیوز، آن لائن) وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے عمران خان کے خطاب سے قبل اعلان کردیا۔ پرویز خٹک نے دعویٰ کیاہے کہ وزیراعظم پٹرول کی قیمت میں 10روپے فی لٹر کمی کااعلان کرینگے ، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 5روپے کمی کی جائیگی،بی اے پاس بے روزگارنوجوانوں کو10ہزاروپے ماہانہ وظیفہ دیاجائیگا،پٹرول کی قیمت میں اب اضافہ نہیں ہوگا،حکومت سبسڈی دے گی،عالمی منڈی میں قیمت گرنے سے پٹرول کی قیمت مزیدگرے گی۔علاوہ ازیں پرویز خٹک نے نوشہرہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرسی چور بھی شور
مزید پڑھیے



عمر خالد خراسانی،عمر خراسانی سمیت 15دہشتگردوں کے سرکی قیمت مقرر

هفته 19 فروری 2022ء
پشاور(خبر نویس )خیبرپختونخواحکومت نے عبدالولی عرف عمر خالد خراسانی اور مکرم شاہ عرف عمر خراسانی کے سر کی قیمت ایک کروڑ جبکہ 13 دہشتگردوں کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر کر دی ہے ۔ ان میں زیادہ تر دہشت گردوں کا تعلق مہمند سے ہے ، دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے مہمند میں گزشتہ رو ز انعامی رقم والے پمفلٹس تقسیم کئے گئے ۔13 مطلوب دہشتگردوں میں لعل سید، یوسف ملا عرف صلاح الدین، ہاشم عرف شوکت،غفار علی عرف سلمان، منان عرف مشرق، صدام عرف عمر، سنگین عرف صابر ملا، شعیب عرف جانثار، قاسم عرف حنزلہ، ابراہیم تبلیغی،صدام عرف
مزید پڑھیے


پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کیخلاف جماعت اسلامی کے کئی شہروں میں مظاہرے؛ حکمرانوں نے ہر شعبہ تباہ کر دیا: سراج الحق

جمعه 18 فروری 2022ء
لاہور،پشاور ،کراچی (سٹاف رپورٹر،ڈسڑکٹ رپورٹر ) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف کئی شہروں میں جماعت اسلامی نے احتجاجی مظاہرے کئے اور اضافہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ نااہل حکمرانوں نے ہر شعبہ تباہ کر دیا،اشیائے خور ونوش، پٹرول، ڈیزل، ادویات ،بجلی ،گیس کی قیمتوں میں 50فیصد کمی کی جائے ۔تفصیلات کے مطابق امیر جماعت کی کال پر لاہور ،حیدرآباد، کوئٹہ،وہاڑی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف مظاہرے کئے گئے ، مظاہروں میں جماعت اسلامی کے کارکنوں،مختلف طبقہ ہائے فکر
مزید پڑھیے


گنڈاپور پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے جنرل سیکرٹری مقرر

بدھ 09 فروری 2022ء
پشاور(این این آئی) وفاقی وزیرعلی امین گنڈاپور کو تحریک انصاف خیبر پختونخوا کا جنرل سیکرٹری مقرر کردیا گیا ۔مرکزی جنرل سیکرٹری تحریک انصاف کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ علی امین گنڈا پور نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا مشکور ہوں صوبے کی اہم ذمہ داری سونپی،صوبائی صدر اور کابینہ کی مشاورت سے جلد صوبے میں تنظیم سازی کا آغاز کریں گے ۔
مزید پڑھیے


حق گوئی،بے باکی،عوامی ترجمانی کا سفرجاری،92نیوز7سال کا ہوگیا،دنیابھرمیں تقریبات

پیر 07 فروری 2022ء

لاہور،پشاور،کراچی،خیبر(نمائندہ خصوصی سے ، سٹاف رپورٹر،نمائندگان،92نیوزرپورٹ ) حق گوئی، بے باکی اور حقیقی عوامی ترجمانی کا سفر جاری ، 92 نیوز 7برس کا ہو گیا۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں 92نیوز کی ساتویں سالگرہ دنیا بھر میں منائی گئی اور کیک کاٹے گئے ۔تقریبات میں سیاسی ،سماجی ،دینی و تاجر رہنماؤں، ٹرانسپورٹرزرہنماؤں سمیت ہر مکتب فکر کے لوگوں نے بھر پور شرکت کی ۔لاہورمیں گورنر پنجاب چودھری سرور نے گروپ ایڈیٹر92 نیوز سید ارشاد احمد عارف ،چیف آپریٹنگ آفیسر(پبلیکیشنز) اسامہ شمس،ڈائریکٹر نیوز عاطف فخر کے ہمراہ 92 نیوز کی 7ویں سالگرہ کا کیک کاٹا۔اس موقع پرگورنر سرور نے 92نیوز میڈیا گروپ
مزید پڑھیے


غیر اخلاقی مواد شیئر کرنیوالے ٹک ٹاکرزکو بلاک کیا جائے :پشاور ہائیکورٹ

اتوار 30 جنوری 2022ء
پشاور(این این آئی) پشاورہائی کورٹ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی مواد سے زیادہ تر نوجوان نسل متاثر ہورہی ہے ، غیر اخلاقی مواد شیئر کرنے والوں کو اسی وقت بلاک کیا جائے ۔ ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی مواد کی روک تھام کے لئے دائر درخواست پر پشاور ہائیکورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی مواد سے زیادہ تر نوجوان نسل متاثر ہورہی ہے ۔تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے متعلقہ حکام کو ٹک ٹاک پر غیراخلاقی مواد روکنے کے
مزید پڑھیے








اہم خبریں