Common frontend top

پشاور


ڈینگی مچھر کا لاہو ر پر المناک وار ، مزید 6 شہری موت کا شکار : پنجاب بھر میں 501نئے مریض

جمعرات 11 نومبر 2021ء
لاہور ،پشاور(جنرل رپورٹر،خبرنگار)ملک کے مختلف شہروں میں ڈینگی مچھرکے سنگین وار جاری ہیں اور پنجاب میں مزید 6افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ڈینگی کے مزید501مصدقہ مریض رپورٹ ہوئے جن میں سے 380لاہور سے سامنے آئے ۔سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب عمران سکندر بلوچ کے مطابق گزشتہ روز ڈینگی کے راولپنڈی سے 32،گوجرانوالہ سے 16، سرگودھا سے 10، قصورسے 8، اٹک اور وہاڑی سے 5پانچ،فیصل آباد، اوکاڑہ، ساہیوال اور شیخوپورہ سے 4چار جبکہ گجرات سے 3مریض رپورٹ ہوئے ۔مرنے والے تمام6 مریضوں کا تعلق لاہور سے تھا۔صوبہ میں ابتک ڈینگی بخار کے باعث81اموات ہو چکی ہیں۔ رواں سال
مزید پڑھیے


کورونا سے 11اموات، سائنو فارم، سائنو ویک اور کوویکسن لگوانے والے برطانیہ جانے کے اہل

بدھ 10 نومبر 2021ء
اسلام آباد،لاہور،کراچی،پشاور،ملتان،ڈیرہ غازیخان، لندن( نیٹ نیوز، صباح نیوز،این این آئی،جنرل رپورٹر،خبر نگار،سٹاف رپورٹر،سپیشل رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹر ) کورونا وائرس سے ملک بھر میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے ، کل اموات کی تعداد 28558 ہوگئی،گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 400نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح0.94 فیصد رہی ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کوروناکے 81 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبہ بھر میں ایکٹو کیسز کی کل تعداد 6,954 ہو گئی ، پنجاب میں کورونا کے باعث 5 شہری جان کی بازی ہار گئے ۔
مزید پڑھیے


پنجاب میں ڈینگی کے وار تیز،مزید6افراد جاں بحق،456نئے مریض رپورٹ: ہسپتالوں سے ادویات غائب

بدھ 10 نومبر 2021ء
لاہور،اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان، سیالکوٹ، پشاور(92 نیوزرپورٹ،جنرل رپورٹر، سپیشل رپورٹر، رپورٹر 92نیوز ،ڈسٹرکٹ رپورٹر، خبرنگار) پنجاب میں ڈینگی مچھر کے ڈنگ بڑھ گئے ، گزشتہ روز 6 افراد اس موذی وائرس کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے ، رواں سال پنجاب بھر میں ڈینگی بخار کے باعث 75 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔گذشتہ روز ڈینگی بخار سے ہلاک ہونے والے 5 افراد کا تعلق لاہور جبکہ 1 کا تعلق راولپنڈی سے تھا۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 456 مریض رپورٹ ہوئے ۔لاہورکے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کیلئے سہولیات کا شدید
مزید پڑھیے


ٹی ایل پی سے کالعدم ہٹانے کا معا ملہ ،مزید 3وزرا کے دستخط

هفته 06 نومبر 2021ء
لاہور،پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک،آن لائن ) تحریک لبیک کے نام کے ساتھ کالعدم کا لفظ ہٹانے کے معاملے پر مزید 3 صوبائی وزرانے دستخط کر دئیے ،ذرائع کے مطابق اب تک پنجاب کے 21 وزرا سمری پر دستخط کر چکے ہیں، سمری پر حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی جبکہ تحریک لبیک خیبرپختونخوا کے ترجما ن نے کہا کہ ہماری جماعت صوبہ کے بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی اور پوری سیاسی قوت کے ساتھ انتخابی میدان میں اترے گی ،عوام کے ساتھ رابطہ مہم شروع کر دی ہے اور جوق د ر جوق پارٹی میں شمولیت کا سلسلہ
مزید پڑھیے


کالعدم ٹی ٹی پی کیساتھ براہ راست مذاکرات کا پہلا دور، فریقین کی ایک، ایک شرط

هفته 06 نومبر 2021ء

پشاور (ممتاز بنگش) کالعدم ٹی ٹی پی اور حکومت پاکستان کے مابین مذاکرات کا پہلادور شروع ہوگیا، دونوں جانب سے مذاکرات کو آگے بڑھانے کیلئے ایک ایک شرط رکھ دی گئی،حکومت کی جانب سے طالبان کے تمام گروپوں کو حملے بند کروانے کا کہا گیا ہے جبکہ کالعدم ٹی ٹی پی کی جانب سے لو پروفائل طالبان رہا کرنے کی شرط رکھی گئی ،مذاکرات جاری رہنے یا نہ رہنے کا انحصار دونوں شرائط پوری ہونے پر ہوگا ،مذاکرات پہلی بار بالمشافہ ہوئے جس میں پاکستانی حکام کے علاوہ طالبان رہنمائوں نے بھی شرکت کی جبکہ اس میں افغانستان کے وزیر
مزید پڑھیے



ڈینگی کے المناک وار: پنجاب میں لاہور کے شیرخواربچے سمیت مزید3افرادجاں بحق

بدھ 03 نومبر 2021ء
لاہور،اسلام آباد،راولپنڈی،کراچی،پشاور (جنرل رپورٹر،نمائندہ 92 نیوز، رپورٹر 92 نیوز، خبرنگار،صباح نیوز)ملک کے کئی شہروں میں ڈینگی مچھرکے وار جاری ہیں ۔پنجاب میں ڈینگی کے باعث مزید3شہری جاں بحق ہوگئے ،صوبہ بھر میں ڈینگی کے مزید494مصدقہ مریض رپورٹ ہوئے جن میں سے 370لاہور سے سامنے آئے ۔سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب عمران سکندر بلوچ کے مطابق گزشتہ روز ڈینگی کے راولپنڈی سے 42،گوجرانوالہ سے 18،فیصل آبادسے 13،ملتان سے 6 ،سرگودھا ،شیخوپورہ ،ساہیوال، اٹک اور قصور سے 4چار جبکہ بہاولنگر اور نارووال سے 3تین مریض رپورٹ ہوئے ۔صوبہ میں ابتک ڈینگی بخار کے باعث51اموات ہو چکی ہیں۔ رواں سال
مزید پڑھیے


کورونا : مزید10زندگیوں کے چراغ گل،457نئے مریض

بدھ 03 نومبر 2021ء
اسلا م آباد ،لاہور،کراچی،پشاور(رپورٹنگ ٹیم، نیوزایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا کی مہلک وبانے پاکستان میں مزید10افرادکی جان لے لی اور اموات کی مجموعی تعداد28466ہو گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.16فیصد رہی،457نئے مریض رپورٹ ہوئے اور فعال کیس 22564ہو گئے ،1234مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ مزید428 مریض مکمل صحتیاب ہو گئے ۔گزشتہ24گھنٹوں میں 970365خوراکیں لگائی گئیں ۔وزارت قومی صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39296کورونا ٹیسٹ کئے گئے ۔اسلام آباد میں کوروناکے فعال کیسز کی تعداد277ہو گئی ۔ محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کے
مزید پڑھیے


کابل کے فوجی ہسپتال پر داعش کا حملہ، سربراہ بدری فورس سمیت 25 جاں بحق،50 زخمی: پاکستان کی شدید مذمت

بدھ 03 نومبر 2021ء
اسلام آباد ،پشاور، کابل، چمن (سپیشل رپورٹر ، خبرنویس ، مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوزایجنسیاں ) کابل کے ملٹری ہسپتال پر حملے میں طالبان کی بدری 313 فورس کے سربراہ سمیت 25 افراد جاں بحق جبکہ 50 زخمی ہوگئے ۔غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق کابل میں واقع ملک کے سب سے بڑے فوجی ہسپتال سردار محمد خان داؤد ملٹری ہسپتال کے مرکزی دروازے پر یکے بعد دیگرے 2 دھماکے ہوئے ، جس کے بعد شدید فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا۔طالبان حکومت کے نائب ترجمان بلال کریمی نے دھماکوں میں 20 سے زائد افراد کی ہلاکت جبکہ 43کے زخمی ہونے کی
مزید پڑھیے


’’مہنگائی نے مار دیا‘‘ ن لیگ خواتین ونگ کے ملتان اور پشاور میں مظاہرے

منگل 02 نومبر 2021ء
ملتان ، پشاور (سپیشل رپورٹر، سٹاف رپورٹر) مہنگائی کے خلاف مسلم لیگ ن کے شعبہ خواتین نے ملتان اور پشاور میں بڑے مظاہرے کئے ، مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین ملتان سٹی کے زیراہتمام بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف کچہری چوک پر دھرنا دیا گیا، عمران خان کا علامتی جنازہ نکالا گیا ، لیگی خواتین کارکنان نے گلے میں سبزیوں اور سوکھی روٹیوں کے ہار پہن کرحکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور مٹی کی ہانڈی توڑ دیں۔ ’’ مہنگائی نے مار دیا‘‘ ، گونیازی گو کے نعرے لگائے ۔ احتجاجی دھرنے کی قیادت مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی
مزید پڑھیے


وزیردفاع پرویز خٹک کا بھتیجا، لیاقت خٹک کا بیٹااحد خٹک پیپلز پارٹی میں شامل

پیر 01 نومبر 2021ء
پشاور(خبرنگار) وزیر دفا ع پرویز خٹک کے بھتیجے اور ایم پی اے لیاقت خٹک کے بیٹے احد خٹک نے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے ۔ اس حوالے سے احد خٹک نے پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا، اس موقع پرپیپلز پارٹی کے صوبائی صدر نجم الدین خان،امجد آفریدی،فیصل کریم کنڈی ، نیئر حسین بخاری اور دیگر رہنما و کثیر تعداد میں کارکن بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر نجم الدین خان اور نیئر
مزید پڑھیے








اہم خبریں