Common frontend top

پشاور


غربت، مہنگائی،ظلم، زیادتی اوراس نظام کیخلاف انقلا ب آناچاہئے؛ عمران خان ملکی سیاست کا غیر ضروری حصہ، جانے کا وقت قریب :پی ڈی ایم

پیر 05 جولائی 2021ء
پشاور، سوات (92نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں )پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے کہاہے عوام ناجائزحکومت کاخاتمہ کرکے ہی دم لیں گے ،عمران خان پاکستان کی سیاست کاغیرضروری حصہ ہے ، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم ہوتے ہوئے بھی عمران خان کوبلایاگیانہ پوچھاگیا،عمران خان کے جانے کے دن قریب آرہے ،حکومت بنانے سے پہلے اوربعدمیں بھی عمران کی کوئی حیثیت نہیں۔سوات میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانافضل الرحمان نے کہاعوام کاجذبہ سردنہیں ہوا،اب بھی عوام ملک میں آئین کی حکمرانی کیلئے پرجوش ہیں،عمران خان آزمائے ہوئے اورچلے ہوئے کارتوس
مزید پڑھیے


ٹانک: محسود کورونہ میں کھلونا نما بم پھٹنے سے 3 کمسن بھائی جاں بحق

هفته 03 جولائی 2021ء
ڈیرہ اسماعیل خان، پشاور،ٹانک(نمائندہ92 نیوز،92نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک ) ٹانک کے علاقہ محسود کورونہ میں کھلونا نما بم پھٹنے سے 3 کمسن بھائی جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ عبدالخالق کے کمسن بیٹے وحید، ناصراور فرمان کوسدگی نالے میں نہاتے ہوئے کھلونا نما بم ملا جو دھماکے سے پھٹ گیا۔دھماکہ کی زد میں آکر تینوں کمسن بھائی موقع پر جاں بحق ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا،پورا علاقہ سوگ میں ڈوب گیا ،ڈی پی او سجاد احمد صاحبزادہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا
مزید پڑھیے


نائب قاصد اعزازی مینجر پشاور ایئرپورٹ مقرر

جمعه 02 جولائی 2021ء
پشاور(سٹاف رپورٹر، نیٹ نیوز) سول ایوی ایشن اتھارٹی کے نائب قاصد جعفر کو ریٹائرمنٹ پر ایک دن کیلئے پشاور ائیرپورٹ کا اعزازی منیجر بنادیا گیا۔ان کو بہترین خدمات اور پوری سروس میں کوئی غلط رپورٹ نہ ہونے پر اعزازی طور پر ایک دن کے لئے یہ عہدہ دیاگیا۔باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے چیف آپریٹنگ آفیسر عبید الرحمان عباسی کے مطابق جعفر نے اپنی پوری سروس میں کبھی کوتاہی کی نہ اسے کبھی شوکاز ملا، اس کے خلاف کوئی رپورٹ بھی فائل نہیں ہوئی۔ ریٹائرمنٹ کے دن سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے انکی خدمات کو سراہا گیا
مزید پڑھیے


کوروناسے مزید44اموات، جولائی میں چوتھی لہر کا خدشہ: غیرملکی سفارتکاروں ، عالمی تنظیموں کے نمائندوں کو این سی او سی میں بریفنگ

هفته 26 جون 2021ء
لاہور، اسلام آباد ،پشاور ،کراچی ،کوئٹہ ، واشنگٹن (جنرل رپورٹر ، وقائع نگار،نیوز رپورٹر ،سٹاف رپورٹر،92 نیوزرپورٹ ،نیوز ایجنسیاں) ملک میں کوروناوائرس کے مزید44مریض انتقال کر گئے جبکہ1052نئے کیس رپورٹ ہوئے ۔این سی او سی کے مطابق مجموعی اموات 22152، متاثرین 952907، فعال کیس 32921ہوگئے ۔ گذشتہ24گھنٹوں میں 45924 ٹیسٹ کئے گئے ۔ مثبت کیسز کی شرح2.29فیصد ہو گئی۔ ابتک ویکسین کی 14165288خوراکیں لگائی جاچکیں، 11440648 افراد کو پہلی خوراک جبکہ3601040افراد کو مکمل ویکسین لگائی جا چکی ۔این سی او سی نے بیرون ممالک جانے والوں کو فائزر ویکسین لگانے کی اجازت دیدی۔ سعودی عرب سے کراچی پہنچنے والے 17
مزید پڑھیے


عاصمہ رانی قتل،مرکزی ملزم مجاہد کو سزائے موت

هفته 26 جون 2021ء
پشاور (92 نیوزرپورٹ)سیشن جج پشاوراشفاق تاج نے میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی قتل کیس کے مرکزی ملزم مجاہد اللہ کو سزائے موت سنا دی جبکہ دیگر ملزمان شاہ زیب اور صدیق اللہ کو بری کر دیا ۔کوہاٹ میں میڈیکل کالج کی طالبہ عاصمہ رانی کے قتل کیس کا فیصلہ تین سال بعد سنٹرل جیل پشاور میں سنا یا گیا۔ مرکزی ملزم مجاہد اللہ کولواحقین کو بیس لاکھ روپے معاوضہ اور تین لاکھ جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا۔ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد کی سال سوئم کی طالبہ عاصمہ رانی کورشتے سے انکار پر جنوری 2018 میں کوہاٹ میں
مزید پڑھیے



عثمان کاکڑ انتقال کر گئے ، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے قتل قرار دیدیا ؛ ہسپتال میں پوسٹمارٹم مکمل

منگل 22 جون 2021ء

کراچی، کوئٹہ، اسلام آباد، پشاور (سٹاف رپورٹر،92 نیوز رپورٹ، وقائع نگار،سپیشل رپورٹر، نیوز ایجنسیاں،92 نیوز)پشتونخوا میپ کے سینئر رہنما عثمان کاکڑ کراچی کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے ۔پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنما عثمان کاکڑکو برین ہیمبرج کے باعث کوئٹہ سے تین روزقبل کراچی کے نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیاتھا۔ اہلخانہ نے سینیٹر عثمان کاکڑ کے پوسٹ مارٹم کا مطالبہ کیا ہے ۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی سندھ کے اعلامیے میں انکی شہادت کو باقاعدہ ایک منصوبہ بندی کے ذریعے بہیمانہ قتل قرار دے کر اس کی شدید مذمت کی گئی ہے ۔ اعلامیے میں عثمان کاکڑ کی
مزید پڑھیے


عمران خان نے امریکہ کو اڈے نہ دینے کا فیصلہ ہمارے دباؤ پرکیا:فضل الرحمٰن

پیر 21 جون 2021ء

پشاور(نیوز رپورٹر،نیوز ایجنسیاں،نیٹ نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام ف اور اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے عمران خان نے امریکہ کو اڈے نہ دینے کا فیصلہ ہمارے دباؤ پرکیا،کریڈٹ بھی مجھے جاتا ہے ،ہم نے اتنا دبائو ڈالاکہ عمران خان کو دبائو کے تحت انکار کافیصلہ کرنا پڑا، موجودہ حالات میں حکومت میں کسی سے بات نہیں ہوسکتی،اسٹیبلشمنٹ سے بات ہوسکتی ہے لیکن ہماری کچھ شرائط ماننا پڑیں گی۔ طے شدہ پلان کے تحت عوام پر عمران خان اور پی ٹی آئی کو مسلط کیا گیا،طاقت کے مراکز کو متنبہ کرتے
مزید پڑھیے


خیبر پختونخوابجٹ : تنخواہ،پنشن میں 10فیصداضافہ،گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس 1 روپیہ

هفته 19 جون 2021ء

پشاور (خبر نگار ،نیوز رپورٹر،92 نیوزرپورٹ ) خیبرپختونخوا کا آئندہ مالی سال کا 1118 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش کردیا گیا ۔سپیکر مشتاق غنی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے بجٹ پیش کیا۔ بجٹ تقریر کرتے ہوئے صوبائی وزیرخزانہ نے کہا ترقیاتی پروگرام کیلئے 371 ارب ،کاروباری قرضوں کیلئے 10 ارب مختص کیے گئے ۔ تنخواہوں میں مجموعی طور پر 37 فیصد اضافہ کیا جا رہا، 10 فیصد ایڈہاک ریلیف تمام سرکاری ملازمین کو ملے گا، خصوصی الاؤنس نہ لینے والے ملازمین کیلئے فنکشنل یا سیکٹرول الاؤنس میں 20 فیصد اضافہ
مزید پڑھیے


مردان: انسداد پولیو ٹیم پر موٹرسائیکل سواروں کاحملہ،2 پولیس اہلکار شہید

جمعرات 10 جون 2021ء
مردان،پشاور(نمائندہ92نیوز،سٹاف رپورٹر) مردان کے نواحی علاقہ یوسی کٹہ خٹ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے پولیو ٹیم پرحملہ کردیا ،اندھادھند فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید جبکہ ملزم فرار ہوگئے ،تھانہ چورہ میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔گزشتہ روز مردان کے نواحی علاقہ یونین کونسل کٹہ خٹ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے پولیو ڈیوٹی سے آنے والی پولیو ٹیم پرحملہ کردیا اور ٹیم پر اندھادھند فائرنگ کے نتیجے میں 2پولیس اہلکار سیدرضا علی شاہ اور شاکرخان گولیاں لگنے سے موقع پر شہید ہوگئے جبکہ نامعلوم دہشت گرد فرار ہوگئے ،واقعہ کے بعد پولیس نے علاقہ کا محاصرہ کرکے سرچ
مزید پڑھیے


مانسہرہ: وین ندی میں جاگری،ایک ہی خاندان کے 8افرادجاں بحق: لاہور میں ٹرک نے 2 دوستوں کو کچل دیا

پیر 07 جون 2021ء
مانسہرہ،پشاور،لاہور،شاہپور(92 نیوز، سپیشل رپورٹر، نامہ نگار) گاڑی سرن ندی میں گرنے اور دیگر ٹریفک حادثات میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد سمیت13 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ۔ تفصیلات کے مطابق مانسہرہ کے علاقے لساں نواب روڈ پر مسافروں سے بھری کیری وین گوجرہ پل کے قریب ڈرائیور سے بے قابو ہوکر سرن ندی میں جاگری جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کی 3 خواتین اور2بچو ں سمیت 8 افراد جاں بحق اور 6 شدید زخمی ہوگئے ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز ایک ہی خاندان کے افرادکیری وین میں جارہے تھے ،گوجرہ پل کے قریب
مزید پڑھیے








اہم خبریں