Common frontend top

ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری


ـ"سیاسی انتہا پسندی"


گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب نے ، صوبے بھر کی مقتدر دینی اور مذہبی شخصیات کو، رواں ماہ یعنی محرم الحرام میں بین المسالک ہم آہنگی کو مضبوط اور مستحکم رکھنے کے لیے ، مدعو کر رکھا تھا ، امن اور استحکام کی تو سوسائٹی اور سٹیٹ کو ہمیشہ، ہی ضرورت ہوتی ہے ، قمری سال کے آغاز پر اس اہتمام کے اثرات ، مابعد بھی جاری رہتے ہیں ، سب سے بڑھ کر یہ کہ اس اجلاس میں عمائدینِ حکومت، بالخصوص چیف سیکرٹری ، آئی جی اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری (داخلہ)و دیگر ،شرکأ اجلاس اور بالخصوص علماء اس
جمعه 05  اگست 2022ء مزید پڑھیے

خداوندا !خدائی درد سر ہے

پیر 01  اگست 2022ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
محرم الحرام 1444ھ کے یہ ایامِ خاص، خلیفۃ المسلمین، مراد رسول حضرت عمر فاروق اعظم ؓکی یاد، افکار، تعلیمات، طرزِ زیست اور اسلوب ِ حیات کو تازہ کرنے کی طرف متوجہ کر رہے ہیں، تاکہ انسانیت اپنے سیاسی، معاشی اور معاشرتی بحرانوں سے نکل کر صراطِ مستقیم پر گامزن ہوسکے۔ ہمارے دین نے انسانی معاشرے اور نظمِ مملکت کے لیے جو اصول بیان کیے ہیں، وہ تو واقعی بڑے بلند اور اعلیٰ ہیں، لیکن سوال یہ ہے کہ ان پر کبھی عمل بھی ہوسکا،اور اگر ہوا تو اس کا عملی منظر اور مظہر اپنی پوری آب وتاب کے ساتھ کہا
مزید پڑھیے


عطائے سیّدہ زہرائ---

جمعه 29 جولائی 2022ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
والدہ ماجدہ گزشتہ منگل کو اللہ کی بارگاہ میں پیش ہوگئیں، جس تَن لاگے، سوتَن جانے، یہ سانحہ اور صدمہ جس پر گزرے، وہی اس کی شدت اور گہرائی کو جانتا اور جان سکتا ہے،اگر زندگی کہیں رُک سکتی اور گردشِ دوراں کو ساکت ہو نا ہوتا، تو شاید اس لمحے ہو جاتا، جب ابوأ کے مقام پر، سیاہ پہاڑوں کے حصار میں، چھ سال کی عمر میں وہ عظیم تر ہستی ---جو وجہہ تخلیق کائنات تھی، کی والدہ دنیا سے تشریف لے گئیں، اورظاہری نگہداشت پہ مامور اس بلند بخت خاتون اُمِّ ایمن سے آپؐاپنا ہاتھ چھُڑا کر، اپنی
مزید پڑھیے


نیا انتخابی نظام

پیر 18 جولائی 2022ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
آج18 ذی الحجہ ہے، خلیفہ سوم حضرت عثمانِ غنی ذوالنورین کا یومِ شہادت، جنہوں نے آج سے سوا چودہ سو سال قبل،ارض ِ مقد س مدینہ منورہ میں اس وقت جامِ شہادت نوش کیا، جب آپؓ دنیا کی سب سے عظیم اور مضبوط سلطنت کے خلیفہ اور حکمران تھے، اور ان کا انتخاب اس وقیع انتخابی کونسل کے نتیجے میں معرض عمل میں آیا تھا، جس کی تشکیل ایک ایگزیکٹو آرڈر کے تحت حضرت عمرِ فاروقؓ نے ابو لولو فیروز کے حملے کے نتیجے میں شدید زخمی حالت میں اس وقت فرمائی، جب آپؓ کو اپنا جانشین نامزد کرنے کا
مزید پڑھیے


غدیرِ خُم

جمعه 15 جولائی 2022ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
عربی میں " غدیر"پانی کے تالاب یا چشمہ کوکہتے ہیں ، خم کا معنی ہے ڈھلان یا نشیبی علاقے کی طرف روانگی۔ "غدیرِ خُم" ایک موضع ہے ، جو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان، حجفہ سے تقریباً اڑھائی کلو میٹر کی مسافت پر واقع ہے ، یہ وہ مرکزی مقام تھا ،جہاں سے جزیرہ ٔ عرب کے تمام اطراف واکناف کو راستے نکلتے اور10 ہجری کو حجتہ الوداع کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ سلم کی معیت اور مصاحبت میں حج ادا کرنے کی سعادت سے بہرہ مند ہونے کے لیے عرب کے گوشہ گوشہ
مزید پڑھیے



"حج" ---اور عرب کا نظام ِ تقویم وتکوین

جمعه 08 جولائی 2022ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
آج " یوم عرفہ" ہے ، حج کا رکنِ اعظم ، جس کی ادائیگی کے لیے حجاج ِکرام علی الصبح منٰی سے عرفات کے لیے روانہ ہوتے اور وہاں سہ پہر تک قیام کرتے ہیں ، روح پرور اور ایمان افروزمناظر اور مظاہر --- لَبَّیک اَ للّھُمَّ لَبَّیک کی پُرکیف صدائیں،حاجی یوں محسوس کرتا ہے کہ جیسے واقعتا اللہ رب العزت کی بارگاہ میں حاضرہوگیا ہے ۔ اس موقع پر آنجناب علیہ الصلوۃ و السلام کی جو کیفیات بیان ہوئی ہیں ، جس خشیّت، لجاجت اور عجز کے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس مقام
مزید پڑھیے


فرقہ وارانہ ہم آہنگی

پیر 27 جون 2022ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
مذہبی عقیدتوں اور ارادتوں کے حاملین، اپنے پیشوایانِ مذہب و ملّت کے حوالے سے بہت حساس ہوتے ہیں، گزشتہ دنوں، ایک کالم نگار نے مسالک و مکاتب کے بارے میں لکھا، تومحاکمے اور محاسبے کی توفیق ارزاں ہوئی،جس میں ڈیڑھ صدی قبل ان مسالک کے آغاز و ابتدء کی تاریخ کا تذکرہ کرتے ہوئے،دیوبند کی تحریک اور بریلی کی تشکیل کے حوالے سے محض اشارے دیئے گئے، قارئین نے اس میں کافی دلچسپی ظاہر کی تاہم یہ نازک موضوعات ہیں۔ ان صفحات میں، ان پر بہت زیادہ لکھنا، خطرے سے خالی نہیں ہوتا، ترازو کا توازن اگر معمولی سا
مزید پڑھیے


پاکستان…گرے لسٹ سے وائٹ لسٹ کی طرف

منگل 21 جون 2022ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
فنانش ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ میں ان ممالک کو شامل کیا جاتا ہے ،جو ٹیرر فنڈنگ اور منی لانڈرنگ کے حوالے سے محفوظ خیال کئے جاتے ہوں۔ان کی گرے لسٹ میں شمولیت ،دراصل ان کے لئے ایک وارننگ ہوتی ہے کہ وہ ان امور اور معاملات میں خود کو بہتر کریں۔ فیٹف کی موجودہ گرے لسٹ، جو 2فروری 2020ء کو جاری ہوئی ، میں پاکستان سمیت البانیہ‘ باربا ڈوس‘ کمبوڈیا‘ گھانا‘ آئس لینڈ ‘ جمیکا‘ موریٹس‘ زمبابوے‘ یمن‘ یوگنڈا‘ سیریا‘ پانامہ‘ مینگولیا‘ میانمار سمیت دیگر ممالک شامل ہیں۔بلیک لسٹ سے مراد وہ ممالک جو اس ضمن میں کلیۃ
مزید پڑھیے


حج 2022… پہلی پرواز

پیر 06 جون 2022ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
رات گئے، پہلی حج پرواز پی اے 476 کو، عمائدین ِ حکومت اور اعیانِ سلطنت کے ہمراہ لاہور ایئرپورٹ سے مدینہ المنورہ کے لیے الوداع کہنے کی سعادت میسر آئی، "کوویڈ19 "سے انسانیت کو چھٹکارا نصیب ہوا،اور حج کی رونقیں اگرچہ محدود سطح پر ہی سہی، لیکن بحال تو ہوئیں، جس کے مطابق، سعودی حکام نے امسال دس لاکھ افراد کو حج کی اجازت دینے کا اعلان کیا، جن میں 85فیصد غیرملکی، جبکہ 15 فیصد مقامی عازمین شامل ہوں گے، سب سے زیادہ عازمین حج انڈونیشیا سے، جن کی تعداد تقریباً ایک لاکھ جبکہ دوسرے نمبر پاکستان ہے، جس کا
مزید پڑھیے


زیارت گاہ ِ اہل عزم وہمت ہے لحد میری

جمعه 03 جون 2022ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
ان دنوں’’اوقاف‘‘ کے کار پردازان نے ایک مستحسن فیصلہ کیا ہے کہ شاعرِ مشرق،حکیم الا ُمّت حضرت اقبالؒ کی قبرِ اقدس پر ہمہ وقت تلاوت ِ قرآن پاک کا سرکاری سطح پر اہتمام ہو،حضرت اقبالؒ کا مزار چونکہ سرکاری پروٹوکول کے بڑے مضبوط حصار میں ہے،جہاں رینجرز کے جوانوں کا چاک و چوبند دستہ ہمہ وقت سلامی کے لیے مستعد رہتا ہے،تاہم اقبالؒ کے بہت سے عقیدت مند اور نیاز کیش ایسے بھی ہیں،جو ان کے مزار پر ایسے حاضری دینے کے خواہاں ہیں جیسے کسی بزرگ یا بابے کے دربار پر،یعنی کہیں’’لنگر ‘‘بَٹ رہا اور پنڈارہ تقسیم ہو رہا
مزید پڑھیے








اہم خبریں