Common frontend top

ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری


پاکستان…گرے لسٹ سے وائٹ لسٹ کی طرف


فنانش ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ میں ان ممالک کو شامل کیا جاتا ہے ،جو ٹیرر فنڈنگ اور منی لانڈرنگ کے حوالے سے محفوظ خیال کئے جاتے ہوں۔ان کی گرے لسٹ میں شمولیت ،دراصل ان کے لئے ایک وارننگ ہوتی ہے کہ وہ ان امور اور معاملات میں خود کو بہتر کریں۔ فیٹف کی موجودہ گرے لسٹ، جو 2فروری 2020ء کو جاری ہوئی ، میں پاکستان سمیت البانیہ‘ باربا ڈوس‘ کمبوڈیا‘ گھانا‘ آئس لینڈ ‘ جمیکا‘ موریٹس‘ زمبابوے‘ یمن‘ یوگنڈا‘ سیریا‘ پانامہ‘ مینگولیا‘ میانمار سمیت دیگر ممالک شامل ہیں۔بلیک لسٹ سے مراد وہ ممالک جو اس ضمن میں کلیۃ
منگل 21 جون 2022ء مزید پڑھیے

حج 2022… پہلی پرواز

پیر 06 جون 2022ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
رات گئے، پہلی حج پرواز پی اے 476 کو، عمائدین ِ حکومت اور اعیانِ سلطنت کے ہمراہ لاہور ایئرپورٹ سے مدینہ المنورہ کے لیے الوداع کہنے کی سعادت میسر آئی، "کوویڈ19 "سے انسانیت کو چھٹکارا نصیب ہوا،اور حج کی رونقیں اگرچہ محدود سطح پر ہی سہی، لیکن بحال تو ہوئیں، جس کے مطابق، سعودی حکام نے امسال دس لاکھ افراد کو حج کی اجازت دینے کا اعلان کیا، جن میں 85فیصد غیرملکی، جبکہ 15 فیصد مقامی عازمین شامل ہوں گے، سب سے زیادہ عازمین حج انڈونیشیا سے، جن کی تعداد تقریباً ایک لاکھ جبکہ دوسرے نمبر پاکستان ہے، جس کا
مزید پڑھیے


زیارت گاہ ِ اہل عزم وہمت ہے لحد میری

جمعه 03 جون 2022ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
ان دنوں’’اوقاف‘‘ کے کار پردازان نے ایک مستحسن فیصلہ کیا ہے کہ شاعرِ مشرق،حکیم الا ُمّت حضرت اقبالؒ کی قبرِ اقدس پر ہمہ وقت تلاوت ِ قرآن پاک کا سرکاری سطح پر اہتمام ہو،حضرت اقبالؒ کا مزار چونکہ سرکاری پروٹوکول کے بڑے مضبوط حصار میں ہے،جہاں رینجرز کے جوانوں کا چاک و چوبند دستہ ہمہ وقت سلامی کے لیے مستعد رہتا ہے،تاہم اقبالؒ کے بہت سے عقیدت مند اور نیاز کیش ایسے بھی ہیں،جو ان کے مزار پر ایسے حاضری دینے کے خواہاں ہیں جیسے کسی بزرگ یا بابے کے دربار پر،یعنی کہیں’’لنگر ‘‘بَٹ رہا اور پنڈارہ تقسیم ہو رہا
مزید پڑھیے


سیاسی انتہا پسندی

جمعه 27 مئی 2022ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
خواجہ غلام قطب الدین فریدی عہدِحاضر میں قافلۂ تصوّف و طریقت کے سُرخیل اور کاروان ِ محبت و اخوّت کے علمبردار ہیں ، حالیہ ایّام میں ملک کی مجموعی صور تحال پر فکر مند ہو کر ، انہوں نے اپنے آستاں، واقعِ خدا بخش کالونی نزد لاہور ایئرپورٹ پر ، دردِ دل رکھنے والے مشائخ و سجادگان کو یکجاکرکے، زعمأ سیاست و ریاست اور اعیانِ معاشرت و حکومت سے اپیل کی کہ ملک دھرنوں اور پکڑ دھکڑ کا متحمل نہیں ہوسکتا، ملکی استحکام اور قومی یکجہتی کے تقاضوں کے پیش نظر افہا م وتفہیم اور مکالمے و مذاکرے کا راستہ
مزید پڑھیے


کارزارِسیاست

پیر 23 مئی 2022ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
موسم کی شدت کے ساتھ، ملکی سیاست کی حدت اور گرمی میں بھی بتدریج اضافہ ہورہا ہے،ایک دوسرے کو زندان میں پھینکنے اور کھینچنے کی خواہشات زور پکڑ رہی ہیں۔شورش کا شمیری جس کی زندگی کا ایک طویل حصہ، انگریز صعوبتوں اور تحریک آزادی کے علمبردار کے طور پر، قیدوبند کی سختیوں میں گزری، نے کہا تھا کہ: جیل صرف اس وقت تک جیل ہے،جب تک آدمی قید نہ ہو،جب ایک دفعہ جیل سے ہو آئے تو پھر قید کا خوف باقی نہیں رہتا۔بلکہ ہمارے ہاں تو معروف بھی یہی ہے کہ جب تک سیاسی کارکن یا دینی طالبعلم جیل
مزید پڑھیے



ناصر محمود کھوسہ کا’’عطیۂ فیض‘‘

جمعه 20 مئی 2022ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
ناصر محمود کھوسہ،ملک کی اعلیٰ ترین سول سروس کے از حد معزز و محترم ممبر رہے،ان سے براہِ راست نیاز مندی اور فیض یابی کا موقع تو اتنا میسر نہ آسکا،البتہ،انکے ہم دمِ دیرینہ --- سیّد شفیق حسین بخاری اور خضر حیات گوندل ،جو کہ یقینی طور پر اسی معتبر سروس کا اہم ترین حصہ رہے ، کے توسط اور تو سل سے ان کا معترف رہا،شفیق حسین بخاری ، سیکرٹری اوقاف ہوئے توسال میںدو ، ایک مرتبہ، داتاؒ دربار میں ’’لنگر پارٹی‘‘کا اہتمام کرتے،جس میں اپنے قبیل کے افسران اوربالخصوص لاہورمیں خدمات سر انجام دینے والے ذمہ داران، اِس
مزید پڑھیے


لیڈرشپ اور قیادت

پیر 16 مئی 2022ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
آج سے 1440قمری سال قبل،ایسے ہی شب و روز۔۔۔۔۔۔ شوال المکرم کی چودہ تاریخ اور جمعتہ المبارک کادن۔۔۔ جب، مشرکین مکہ تین ہزار کی تعداد میں جنگ آزما سورمائوں پر مشتمل،لشکرِ جرار کے ساتھ مدینہ منورہ کی چھوٹی سی بستی پر حملہ آور ہو کر،احد کے دامن میں خیمہ زن ہو ئے، ہفتہ15شوال،رسول اللہؐ نے مجلسِ شوریٰ میں خطّے کی تازہ ترین صورتحال پر مشاورت کا اہتمام فر ما کر،آرأ طلب فرمائی۔ آپ ؐنے فرمایا :"اگر تم مناسب سمجھو تو شہر کے اندر مورچہ بند ہوجائو۔ عورتوں اور بچوں کو مختلف گڑھیوں میں بھیج دو۔ اگر کفارباہر ٹھہرے رہیں
مزید پڑھیے


بحضورِ شافع اُمَّتاں۔۔۔

جمعه 13 مئی 2022ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
کالم میں تعطل کا دورانیہ ذرا طویل ہوگیا،جس کا ایک سبب تو یہ ہوا کہ ماہِ رمضان المبارک میں’’نورِ قرآن‘‘کی یومیہ ٹرانسمیشن کی ذمہ داری تفویض ہوئی،قرآنی افکار کی ترویج اور تدریس کے سبب اس کا مزاج اور معیار،معمول کی سحر اور افطار نشریات سے کُلیۃً مختلف تھا،اس معیار کو مہینہ بھر قائم رکھنے کے لیے نورِ قرآن کی پوری ٹیم سرگرم رہی،جس کی کامیابی کا کریڈٹ بہر حال اُن کے سَرہے۔دریں اثنا26 رمضان المبارک کو’’نورِ قرآن‘‘کا اپنا آخری پروگرام، بادشاہی مسجد میں’’ قومی محفلِ شبینہ‘‘ کے آغازوافتتاح اور داتاؒ دربار میں’’ ختم ِ قرآن‘‘کی پُرنور ساعتوں سے مستفیض و
مزید پڑھیے


ترے ضمیرپہ جب تک نہ ہو نزولِ کتاب

جمعه 22 اپریل 2022ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
محکمہ اوقاف کے زیرِ تحویل مزارات ِمقدسہ کی فہرست خاصی طویل ہے ، جن کے اُمور کی نگرانی اور رسومات کی ادائیگی محکمہ ہذا کی ذمہ داری ہے ، جن میں ایک اہم ترین مزار ِ اقبال بھی ہے ، جو بادشاہی مسجد کے مرکزی دروازے کے ساتھ بجانب جنوب واقعہ ہے ، موجودہ اوقاف ایڈ منسٹریشن گزشتہ روز ان کے84ویں یومِ وصال کے موقع پر اِن کے مزار پر باقاعدہ عرس تقریبات کے انعقاد کی خواہاں تھی ۔ لیکن رمضان المبارک کے پیش نظر ، محض " فکرِ اقبال اور تعلیماتِ قرآن " ہی سے استفادے کو موزوں جانا
مزید پڑھیے


اَلْقَوِ یُّ الْاَ مِیْن

جمعه 15 اپریل 2022ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
رمضان المبارک میں مجھے" نورِ قرآن "لائیو ٹرانسمیشن کے سلسلے میں، روزانہ قرآن پاک سے تمسک اور اکتساب کی سعادت میسر آتی ہے ۔گزشتہ روز جب اہلِ مَدْیَن اور حضرت شعیب علیہ السلام کے واقعات کا مطالعہ سورۃ الا عراف کی روشنی میں جاری تھا ۔ جس کا کہ کچھ حصہ سورۃ القصص میں بھی منقول ہے ، کی آیت چھبیس میں فرمان ہے: "ان دو میں سے ایک خاتون نے کہااے میرے (محترم ) باپ اسے ملازم رکھ لیجئے۔ بیشک بہتر آدمی جس کو آپ ذمہ داری دیں، وہ ہے جو طاقتور بھی ہو اور دیانتددار بھی ۔(ترجمہ) حضرت موسیٰ
مزید پڑھیے








اہم خبریں