Common frontend top

ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری


مفت آٹے کی تقسیم۔۔۔ایک مستحسن قدم


مفت آٹے کی تقسیم کے امور کو موثر اور نتیجہ خیز بنانے کے لیے پنجاب گورنمنٹ پوری طرح مستعد ہے۔ پنجاب کے تمام انتظامی سیکرٹریز اِس وقت تین یوم کے لیے فیلڈ میں ہیں۔ ہر سیکرٹری کو ایک ڈسٹرکٹ تفویض کیا گیا ہے۔ راقم کی خوش قسمتی کہ وہ اس وقت حضرت خواجہ غلام فریدؒ کے دیس میں ہے۔صوفیاء نے ہمیشہ دکھی انسانیت کے دردوں کا مداوا کیا، اْن کو اپنا ئیت اور محبت سے سرفراز کیا۔ اپنی خانقاہوں کے دروازے ہمیشہ ان کے لیے وَا رکھے۔ حکمرانوں کو اس امر کی طرف راغب رکھا کہ وہ مخلوق سے محبت،
جمعه 31 مارچ 2023ء مزید پڑھیے

وسائل ِ پیداوار کی قلت کا مسئلہ

پیر 27 مارچ 2023ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
پنجاب کی صوبائی کابینہ کے گیارہویں اجلاس میں رمضان ریلیف پیکج اوربالخصوص آٹے کی مفت فراہمی کا جائزہ لیتے ہوئے، اس امر کا اعادہ کیا گیا کہ صوبائی وزراء اور محکمہ جات کے سیکرٹریز تسلسل کے ساتھ ’’آٹا سینٹرز‘‘کے دورے جاری رکھیں۔ اسی سلسلے میں گزشتہ روز پاکپتن شریف حاضری کا موقع میسر آیا۔ پاکپتن کے ڈپٹی کمشنر امتیاز احمد کھچی اور اوقاف کی زونل ایڈ منسٹریشن کے ہمراہ،مختلف مقامات پر مفت آٹاکی تقسیم اور لوگوں تک اس کی ترسیل کے اہتمام و انتظام عمدہ تھے۔ پاکپتن ڈسٹرکٹ کی تحصیل عارف والا اور قبولہ کی صورتحال بھی اچھی تھی، حضرت
مزید پڑھیے


رمضان المبارک 1444ھ۔۔۔ مبارک باد

جمعه 24 مارچ 2023ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
ایوانِِ اوقاف میں منعقدہ صوبائی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس بھی وقیع تھا، لیکن حتمی اور کْلّی اختیار مرکزی رویتِ ہلال کے پاس ہے، چنانچہ ان کے اعلان کے مطابق گزشتہ رو ز پاکستان میں ماہ رمضان المبارک کا ورود مسعود ہوگیا۔ اللہ ہمیں اس ماہ مقدس کی برکات سے بہر ہ مند ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ عرب کی معاشرت اور کلچر میں مکہ کو مرکزی حیثیت حاصل تھی۔مکہ حضرت ابرہیمؑ نے آباد فرمایا اور نسل اسمعیل سے فروغ پذیر ہوا،۔۔۔۔۔قریش حضرت اسمعیلؑ کی اولاد تھے،اورمشرکانہ رسوم و رواج کے باوجود خود کو دینِ ابرہیم پر تصورکرتے، ان
مزید پڑھیے


ایوانِ وزیر اعلیٰ میں خصوصی اجلاس

پیر 20 مارچ 2023ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
جلاؤ گھیراؤ،ماردھاڑ اور اِس پکڑدھکڑ کے دھندلکوں میں روشنی اور امید سے آراستہ کوئی اچھی خبر بھی میسر آئی۔ علی گڑھ یونیورسٹی کے ایک وائس چانسلر نے کہا تھا کہ سوسائٹی میں اگر عروج، ارتقا اور بلندی چاہتے ہو تو ہر وہ ادارے مضبوط کرو جہاں سے تعمیر، سیرت اور تشکیل کردار کے سَوتے پھوٹتے ہیں، اس نے کہا تھا کہ برصغیر میں اِس حوالے سے سب سے مضبوط ادارہ" خانقاہ" کا ہے، جس نے اِس خطے کو عظیم سماجی انقلاب سے آشناکر کے، ذات پات اور کالے و گورے کی تقسیم ختم کر کے ان کو ایک دستر خوان
مزید پڑھیے


’’اسلامو فوبیا‘‘۔۔۔۔عالمی دن

جمعه 17 مارچ 2023ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
یہ 15مارچ کا دن تھا اور ایوانِ اوقاف کا کمیٹی روم مشائخ و علماء اور اوقاف افسران و ملازمین سے لبریز تھا، بہرِملاقات’’شھرُ المواسات‘‘یعنی پیش آمدہ ماہِ محبت وموانست و غمگساری کی ترویج و تبلیغ کے عملی اہتمامات و اقدامات تھے، یعنی ملازمین کے لیے اشیاء خورد و نوش اور ضروریاتِ سحر و افطار کی بہم رسانی ، جس کو سرکاری خزانے سے نہیں بلکہ مخیر حضرات کے تعاون سے ممکن بنایا گیا تھا، وزیر اوقاف بیرسٹر سید اظفر علی ناصر کا خطبہ دلنشین بھی تھا اور حوصلہ افزا تھا، جس میں انہوں نے محکمانہ تعمیر و ترقی کے حوالے
مزید پڑھیے



میلہ چراغاں و جشن بہاراں کا اتصال

پیر 13 مارچ 2023ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
نیشنل مشائخ کونسل کے چیرمین خواجہ غلام قطب الدین فریدی صاحب علم و فضل اور فکروفن ہونے کے باوصف بذلہ سنج، خوش کن اور خوشگوار شخصیت کے حامل اور جملہ چست کرنے میں کائیاں ہیں۔ انہوں نے گزشتہ روز ایک "ٹینڈرنوٹس" جس میں پیش آمدہ ماہِ رمضان المبارک کے چاند کی رویت کے اجلاس، منعقدہ 22 مارچ2023ء کے لیے اچھی شہرت کی حامل فرموں سے، دم پخت بمعہ چاول، نارنجی رائس بمعہ بیف، مکس و یجیٹیبل، چکن تکہ بوٹی، سیخ کباب، رشیئن سیلڈ، فریش سلاد، حلوہ سمیت 11 آئٹمز، جن سے رات کے کھانے کا دسترخوان آراستہ ہوگا، کیلئے کوٹیشنز
مزید پڑھیے


پنجاب کی لیڈر شپ

جمعه 10 مارچ 2023ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
پنجاب گورنمنٹ نے سرکاری خزانے پر بوجھ بنے بغیر، جشنِ بہاراں کی رنگا رنگ تقریبات کو جس شاندار طریقے سے منعقد کیا ہے وہ یقینا لائقِ تحسین اور قابلِ ستائش ہے۔ ہمارے سرکاری افسران اور محکمے بہت زیادہ استعداد اور صلاحیت کے حامل ہیں۔ یہ لیڈر شپ کا کمال ہے کہ وہ ان سے کس طرح کام لیتی ہے۔ پنجاب کی قیادت از حد ویژنری ، متحمل مزاج، ملنسار ، نرم دم گفتگو اور گرم دمِ جستجو سے متصف ہے ۔ گورنر پنجاب نے ایک روز قبل پنجاب حکومت کو، پنجاب کی جامعات میں وائس چانسلرز سمیت دیگر اہم
مزید پڑھیے


پنجاب میں جشن ِ بہاراں

پیر 06 مارچ 2023ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
عیسویں سال کے کیلنڈر پہ مارچ اترنے ہی کو تھا، کہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے بہاراں کی آمد پر ایسی با معنی تقریبات کے اہتمام و انعقاد کا اعلان کیا، جس کا بوجھ سرکاری خزانے اور غریب عوام کی جیب پر نہ پڑے۔ بہار تو ایک کیف اور کیفیت کا نام اور رنگ و خوشبو اور حسن و خوبی کا عنوان ہے،جس کے سَوتے آسودگی اور خوشحالی سے پھوٹتے ہیں۔ بلاشبہ کفایت شعاری اور خود انحصاری کے بغیر اس خطے میں وہ فصلِ گْل،جس کی تمنا احمد ندیم قاسمی نے اپنے ان اشعار میں کی تھی،ہر گز نہیں اتر
مزید پڑھیے


’’صوفی کانفرنس‘‘

جمعه 03 مارچ 2023ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
اتوار کے روز یعنی چھٹی کے دن ،اگر صبح دس بجے کسی کانفرنس کے انعقاد و آغاز کا وقت کارڈ پہ لکھا ہو، تو اس میں ایک ڈیڑھ گھنٹہ پلس کرنا اور سمجھنا ایک فطری تقاضہ اور عملیت پسندی کی دلیل جانی جاتی ہے، ہمارے ہاں تو تقریبات کا یہی چلن اور مزاج ہے۔ آج کل تو از راہ احتیاط یہ بھی پوچھ لیا جاتا ہے کہ تقریب ختم کتنے بجے ہوگی؟میزبان ِمکرم، تقریب کے اختتام کا جو وقت بتاتے ہیں، دراصل وہ پروگرام کے حتمی اور فیصلہ کن راؤنڈ کے آغاز کا وقت ہوتا ہے۔ بہر حال قاسم علی
مزید پڑھیے


اوقاف… خود انحصاری کی طرف موثر قدم

پیر 27 فروری 2023ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
نئی ذمہ داریوں کی ’’سٹریم لائننگ‘‘میں کچھ زیادہ دن صَرف ہوگئے، اس میں شاید میرے’’ولولہء شوق‘‘کا بھی دخل ہو، یوں قارئین سے مخاطب ہوئے تقریبا ً ایک ماہ ہونے کو آگیا، اس دوران، اڈیٹوریل سے برادرِ عزیز امتیاز تارڑ احوالِ واقعی جاننے کے لیے تشریف لاتے رہے، تو حوصلہ ہوا کہ یہ تعلقِ خاطر محض یک طرفہ نہ ہے۔کسی محکمے کی لیڈر شپ اور کمانڈ--- اعزاز کے ساتھ ذمہ داری بھی ہے اور بالخصوص موجودہ معروضی حالات میں ’’اوقاف و مذہبی امور‘‘کی حساسیت دو چند اور اس کی سیکرٹری شپ دو رویہ خصائص اور ذمہ داریوں کی متقاضی ہے۔ اس
مزید پڑھیے








اہم خبریں