Common frontend top

ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری


بنیادی ضروریات کی فراہمی کامسئلہ


اگر خلافتِ راشدہ کا زمانہ ہوتا تو موجودہ غذائی بحران میں، حکمران بھی اس وقت تک گند م کا استعمال نہ کر سکتے، جب تک کہ یہ عام آدمی کو دستیاب نہ ہوتی۔ پاکستان جیسے زرعی ملک میں اِس جنس کی کمیابی از حد فکر انگیز مسئلہ ہے۔ ان ایام میں، جبکہ ہم بطور خاص خانوادہ نبوّت اور کبارِصحابہؓ کی یاد منارہے ہیں، تو ہم پر واضح ہونا چاہیے کہ دورجدیدِ میں جس ویلفیئر سٹیٹ کے تصوّر پر دنیا نازاں ہے۔ جس میں شہریوں کے بنیادی انسانی حقوق،ان کی سماجی ترقی، معاشی خوشحالی اور زندگی گزارنے کے لیے ابتدائی
پیر 16 جنوری 2023ء مزید پڑھیے

رفیقِ نبوّت

جمعه 13 جنوری 2023ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
علامہ اقبالؒ۔ خلیفۃ الرسول حضرت ابو بکر صدیقؓ کی شخصیت سے از حد متاثر تھے۔ وہ انہیں رفیق ِ نبوّت خاصہء خاصانِ عشق، راز دارِ محبت اور مردِ وفا سرشت کے القاب سے یاد کرتے ھوئے ، رموزبیخودی میں ان کی زندگی کا خلاصہ یوں بیان کرتے ہیں: ہمتِ اْوکشتِ ملّت را چو اَبر ثانئی اسلام و غار و بدر و قبر یعنی آپ کے عزم و استقامت اور ہمت و کوشش نے اْمتِ مسلمہ کی کھیتی کے لیے ابر باراں کا کام کیا، وہ جو اسلام غارثور، غزوہ بدر اور اب قبرِاطہر میں نبی اکرمؐ کے ساتھ دوسرے ہیں۔ اقبالؒ کہتے ہیں
مزید پڑھیے


’’قومی سلامتی‘‘ --- توجہ طلب امور

پیر 09 جنوری 2023ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
خانیوال میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے دو سینئر افسران دہشت گردی کی زد میں آئے، قوم کو شدید صدمہ ہوا، حسب روایت صوبے کے اعلیٰ حکام اور عسکری قائدین جنازہ میں شریک ہوئے اور وفاقی سطح پر وزیر اعظم پاکستان نے مدرسہ لیڈرشپ کو اپنے ہاں ملاقات کے لیے مدعو کر لیا۔ فوٹو سیشن، روایتی اعلامیہ، دہشت گردوں کے ساٹھ آہنی ہاتھوں سے نپٹنے کے عزم کے اظہار و اعلان جیسے اہتمامات کے ساتھ،معاملہ پر ضروری کارروائی مکمل ہوگئی۔ نصف صدی ہونے کو آرہی ہے، ایسے کتنے ہی حادثات اور سانحات ہوئے اور ہوتے چلے جارہے ہیں، ریاستی اور حکومتی
مزید پڑھیے


خَاتَمُ النَّبِیّٖنﷺ یونیورسٹی کی تشکیل--- لائقِ تحسین امر

جمعه 06 جنوری 2023ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
اعتماد و عدم اعتماد اور تحلیل و تنسیخ کے شوروغوغا اور یقین اور بے یقینی کے ماحول میں، مورخہ23د سمبر2022ء کو پنجاب اسمبلی میں خَاتَمُ النَّبِیّٖنﷺ یونیورسٹی بِل 2022ء کی منظوری کے بعد،گورنرپنجاب کی مہر ثبت ہوتے ہی، یہ بل، ایکٹ کے طور پر نوٹیفائی ہوچکا ہے،جو کہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی کی خصوصی کاوش اور ذاتی دلچسپی کاثمر ہے۔اس پر یقینا سیکرٹری اوقاف میاں ابرار احمد اور ان کی پوری ٹیم کی مساعی بھی لائق تحسین ہے، کہ اہداف کی تحصیل میں وہ ہمہ وقت کمر بستہ رہے، سیکرٹری حکومت پنجاب، نبیل جاوید، جنہوں نے
مزید پڑھیے


مسافر چند روز ہ

پیر 02 جنوری 2023ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
فرمودات’’مسافر چند روز ہ‘‘ حضرت پیر صاحب گولڑہ شریف السیّد غلام محی الدین الگیلانی المعروف حضرت بابو جی رحمتہ اللہ علیہ کے منتخب مکتوبات اور ان کی مختصر تشریحات کا انتہائی وقیع اور ضخیم مجموعہ ہے، جو حضرت پیر سیّد غلام معین الحق گیلانی مد ظلہ العالی کے زیر اہتمام و انصرام مکتبہ ء مہریہ معینیہ درگاہ عالیہ گولڑہ شریف سے شائع شدہ ہے، جبکہ اس کی تدوین و تالیف کا اعزاز غلام عبد الحق محمد المعروف علامہ جی اے حق چشتی کو میسر آیا جو کہ انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں طویل عرصہ بطور ریسرچ سکالرخدمات کے
مزید پڑھیے



جائے اْستاد---

جمعه 30 دسمبر 2022ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
سرعنوان، اردومیں مستعمل ایک فارسی ضرب المثل"جائے استاد خالیست" ہے ، جسکامعنی----کہ استاد کی جگہ ہمیشہ خالی اور مقدم رہتی ہے۔مطلب اورمفہوم یہ کہ آپ زندگی میں، جس اوج،کمال اوربلندی پر بھی پہنچ جائیں اور کامیابی کے جتنے بھی زینے سرکرلیں، استاد اورشیخ سے سیکھنے اورسمجھنے کے امکان ہمہ وقت موجود رہتے ہیں۔ تفصیل اس اجمال کی یوں ہے کہ استادِ گرامی ڈاکٹر سید مظہر معین نے " عربی زبان کے عالمی دن " کے حوالے سے، شائع شدہ گزشتہ کالم کی تحسین فرماتے ہوئے تھپکی دی---کہ کالم عمدہ اور علم افزا تھا، جس سے لاکھوں لوگ مستفید
مزید پڑھیے


خورشیدِدرخشاں

پیر 26 دسمبر 2022ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
دْھند اور کْہر میں لپٹی صبح بلکہ علی الصبح، بھوبتیاں چوک، رائیونڈ روڈپرواقع 92 ایچ ڈی ٹی وی کے لائیو پروگرام میں طلبی تھی، مقصود و مدعا حضرت الشیخ السیّد غلام محی الدین الگیلانی المعروف بابو جی صاحبؒ، کے سالانہ یوم کے موقع پر، ان کی خدمات ِ جلیلہ کو خراج تحسین پیش کرنا تھا، جو بقول شورش کاشمیری اپنے عہد کے سب سے بڑے شیخ طریقت تھے۔ شورش مرحوم کی گواہی ِ اس لیے ثبت کردی کہ موصوف بنیادی طور پر خانقاہ یا خانقاہیت سے تعلقِ خاطر کے قائل نہ تھے بلکہ مولانا فضل حق خیر آبادی سمیت اس
مزید پڑھیے


عربی زبان کا عالمی دن

جمعه 23 دسمبر 2022ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
اقوام ِ متحدہ مخصوص دنوں، ہفتوں، مہینوں، سالوں اور دہائیوں کو خاص واقعات اور موضوعات کو تازہ رکھنے یا فروغ دینے کے لیے، مختلف عنوانات اور تھیم کے ساتھ،انکو بین الاقوامی سطح پر منانے کا شیڈول جاری کرتا ہے، جس کا مقصد اس حوالے سے لوگوں میں بیداری بڑھانے اور عامۃ الناس کو متوجہ کرنا ہوتا ہے۔ اسی تسلسل میں، گزشتہ دنوں عربی زبان کا عالمی دن بھی منایا گیا، جس میں عربی زبان و ادب کی اہمیت و افادیت کا اظہار اور اس بابت عالمی سطح پر آگہی مطلوب تھی۔ ہمارے ہاں اس سلسلے میں کوئی خاص سرگرمی دیکھنے
مزید پڑھیے


پاکستان کے جنگی قیدی

پیر 19 دسمبر 2022ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
سولہ دسمبر کے واقعات اور پھر اِن پر تجزیوں اور تبصروں پر اِس قدر توانائی صرف ہوجاتی ہے کہ مابعد کے لیے کچھ کہنے سننے اور لکھنے وپڑھنے کی زیادہ گنجائش ہی نہیں بچتی۔ پاک و بھارت کے درمیان 1971ء میں ہونے والی اس جنگ کی شروعات بھارت نے 21 نومبر1971ئ، مشرقی پاکستان پر زمینی حملے سے کی جس کے 12 دن بعد، 3 دسمبر1971ء کو پاکستان نے بھی بھارت کے خلاف اعلان ِجنگ کردیا، یوں اِس جنگ کا دائرہ مشرقی اور مغربی پاکستان، دونوں طرف پھیل گیا۔ پلاننگ یہی تھی کہ مشرقی پاکستان کا دفاع مغربی پاکستان کے ذریعے
مزید پڑھیے


سقوطِ ڈھاکہ--- خونچکاں باب

جمعه 16 دسمبر 2022ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
آج سولہ دسمبر ہے، ملکی، قومی اور ملّی تاریخ کا ایک درد انگیز اور حسرت آمیز دِن--- نصف صدی قبل، آج ہی کے دن بھارتی ایسٹر کمانڈ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل جگجیت سنگھ اروڑہ اپنی اہلیہ کے ساتھ ڈھاکہ ایئر پورٹ پر اترے، بنگالی مردوں اور عورتوں نے’’نجات دھندہ‘‘ کے طور پر، اس کا استقبال کیا، پھولوں کے ہار پہنائے، گلے لگایا، تشکر و امتنان کے داعیے فراواں ہوئے، پاکستانی فوج کے کمانڈر، ایسٹرن کمانڈ جنرل امیر عبد اللہ خاں نیازی نے آگے بڑھ کر فوجی انداز میں انہیں سلیوٹ کیا، پھر ہاتھ ملایا اور یہ دلدوز منظر تاریخ کے
مزید پڑھیے








اہم خبریں