Common frontend top

کاروبار


سٹاک مارکیٹ میں مندی جاری: انڈیکس 911پوائنٹس گرگیا، سونا2900روپے تولہ مہنگا

جمعه 12 مارچ 2021ء
کراچی ( کامرس رپورٹر )پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا تسلسل چوتھے روز جمعرات کو بھی برقرار رہا اور ملک میں غیر یقینی سیاسی صورتحال کے باعث سرمایہ کاروں کی جانب سے مارکیٹ سے سرمایہ نکالنے کا دباؤ دیکھنے میں آیا ،سرمایہ کاروں کوایک کھرب 84 ارب 41 کروڑ11لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔گزشتہ روز مارکیٹ میں مندی چھاگئی اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100 انڈیکس43ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 42689پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں معمولی ریکوری آئی اور42700پوائنٹس کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی لیکن مجموعی طور پر مندی کا رجحا ن آخر تک
مزید پڑھیے


سٹاک مارکیٹ میں مندی،سرمایہ کاروں کے 43ارب57کروڑ ڈوب گئے : ڈالر اور سونا سستا

منگل 02 مارچ 2021ء
کراچی ( کامرس رپورٹر ) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو اتار چڑھاؤ جاری رہنے کے بعد مندی غالب آگئی ،جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس271.59پوائنٹس کمی سے 45593.43پوائنٹس پر آگیا۔70.54فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، جس سے سرمایہ کاروں کو43ارب57کروڑ4لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ۔ گزشتہ روز کاروبار کے آغازپر نئی سرمایہ کاری کا زبردست رجحان رہا ۔ تیزی کے باعث 100انڈیکس46014پوائنٹس پر پہنچ گیاتاہم بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ کے سبب حصص فروخت کا دباؤ بڑھنے سے مندی چھاگئی۔ اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس117.19پوائنٹس کمی سے 19055.89 اور
مزید پڑھیے


سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان جاری، سرمایہ کاروں کو78 ارب کانقصان: ڈالر اور سونا سستا

جمعرات 25 فروری 2021ء
کراچی ( کامرس رپورٹر ) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بدھ کو بھی مندی کا رجحان دیکھا گیا ۔ کے ایس ای100انڈیکس300پوائنٹس کمی سے 45300پوائنٹس پرآگیا۔مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 78ارب4کروڑ24لاکھ روپے ڈوب گئے ،یوں سرمائے کا مجموعی حجم 82کھرب 57ارب روپے سے کم ہو کر81کھرب 78ارب روپے ہوگیا ۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور انڈیکس 45888پوائنٹس پر جا پہنچا تاہم بعد ازاں بعض سٹاکس میں فروخت کے دباؤ کے سبب مارکیٹ تنزلی کا شکار ہو گئی ۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 101.17پوائنٹس کمی سے 18884.28پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز
مزید پڑھیے


سٹاک مارکیٹ میں مندی برقرار،مزید 161 پوائنٹس گر گئے : ڈالر اور سونا سستا

بدھ 24 فروری 2021ء
کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکس چینج میں مسلسل دوسرے روز منگل کو بھی مندی کا رجحان برقرار رہا اورکے ایس ای100انڈیکس مزید161.29پوائنٹس کی کمی سے 45728.75 پوائنٹس کی سطح پرآ گیاجب کہ 57.10فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کو5ارب58کروڑ6لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی پیر کی نسبت 0.52فیصد کم رہا۔ گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے باعث ابتدائی اوقات میں کے ایس ای100انڈیکس46ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے 46085پوائنٹس کی بلندسطح پر پہنچ
مزید پڑھیے


سٹاک مارکیٹ میں مندی،سرمایہ کاروں کے 54ارب ڈوب گئے ،ڈالر اور سونا مہنگا

منگل 23 فروری 2021ء
کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی کا رجحان غالب رہا اورکے ایس ای100انڈیکس مزید337.61پوائنٹس کی کمی سے 46ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 45890.57پوائنٹس کی سطح پرآ گیاجب کہ55.55فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کو54ارب19کروڑ97لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت3.92فیصد زائد رہا۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس337.61پوائنٹس کی کمی سے 45890.57پوائنٹس پر بند ہوا۔گذشتہ روز مجموعی طور پر 414کمپنیوں کے حصص کاکاروبار
مزید پڑھیے



سٹاک مارکیٹ میں تیزی،100 انڈیکس 85 پوائنٹس بڑھ گیا: ڈالر مہنگا، سونا سستا

هفته 20 فروری 2021ء
کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو تیزی کا رجحان غالب رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 84.91پوائنٹس کے اضافے سے 46227.65 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاجب کہ 49.39فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 23ارب85کروڑ64لاکھ روپے بڑھ گئی اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی جمعرات کی نسبت20.21فیصد زائد رہا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط طرزعمل اپنایا گیا جس کے باعث اتار چڑھاؤ کا
مزید پڑھیے


سٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار،مزید 492 پوائنٹس بڑھ گئے ، :ڈالر اور سونا مہنگا

بدھ 17 فروری 2021ء
کراچی ( کامرس رپورٹر ) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز بھی تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 400پوائنٹس کے اضافے سے 46800پوائنٹس کی بلند سطح پر جا پہنچا ، مارکیٹ کے سرمائے میں 65ارب روپے سے زائد کااضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 84کھرب روپے کے قریب پہنچ گیا جبکہ59فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ منگل کو کاروبار کے اختتام پر 492.36پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 46375.59پوائنٹس سے بڑھ کر 46867.95پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ 272.19پوائنٹس کے اضافے سے مختلف شعبوں میں خریداری کی نئی
مزید پڑھیے


سٹاک مارکیٹ میں زبر دست تیزی، انڈیکس میں 567پوائنٹس کا اضافہ ، ڈالر مہنگا ،سونا سستا

منگل 16 فروری 2021ء
کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز زبردست تیزی کا رجحان رہا ۔کے ایس ای100انڈیکس 567.23سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے 46300پوائنٹس پر بند ہوا۔ 86ارب روپے کے اضافے سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ83کھرب روپے سے بڑھ گیاہے ۔کاروباری تیزی کے سبب 61فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں۔سرمایہکاروں اور مالیاتی اداروں کی ٹیلی کام ،سیمنٹ ،فوڈز اوراسٹیل کے شعبوں میں سرمایہ کاری اور خریداری میں تیزی کے سبب سٹاک مارکیٹ میں پیر کوکاروباری سرگرمیاں عروج پر رہیں۔ادھرکے ایس ای30انڈیکس242.61پوائنٹس اضافے سے 19347.11پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 31552.69پوائنٹس سے بڑھ کر 31891.80پوائنٹس پر جا
مزید پڑھیے


دسمبر میں لارج سکیل مینوفیکچرنگ میں 11.4 فیصد اضافہ

پیر 15 فروری 2021ء
اسلام آباد (92نیوزرپورٹ،این این آئی) دسمبر 2020 میں لارج سکیل مینوفیکچرنگ صنعت میں 11.4 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں پیداوار میں 8.16 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا،10 بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ جبکہ پانچ صنعتوں کی پیداوار میں کمی ہوئی۔ادارہ شماریات کے مطابق ٹیکسٹائل کی صنعت کی پیداوار میں ماہ دسمبر میں 3.54 فیصد اضافہ ہوا، فوڈ بیوریجز اور تمباکو کی صنعتوں کی پیداوار میں 17.72 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ادویات کی مینوفیکچرنگ میں دسمبر میں 13.82 فیصد اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق گاڑیوں کی پیداوار میں
مزید پڑھیے


سٹاک مارکیٹ میں مندی برقرار، مزید 47 پوائنٹس گر گئے ،ڈالر سستا،سونا مہنگا

بدھ 10 فروری 2021ء
کراچی (کامرس رپورٹر ) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان غالب رہا جس کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس مزید47.10 پوائنٹس کی کمی سے 46674.77پوائنٹس کی سطح پرآ گیا اور50.47فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کو 20ارب 78کروڑ4لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت54.92 فیصد زائدرہا۔پاکستان سٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روزٹریڈنگ کے آغازمیں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا جس سے کے ایس ای 100انڈیکس 46991.97پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاتاہم بعد
مزید پڑھیے








اہم خبریں