Common frontend top

کاروبار


گیس ،بجلی بندش سے برآمدات 30فیصدگر گئیں: انجم نثار

هفته 03 اکتوبر 2020ء
لاہور(کامرس رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انجم نثار نے تشو یش کا اظہار کرتے ہو ئے حکومت اور گیس کمپنیوں پر زور دیا کہ وہ گیس کی بلا تعطل فراہمی کو فوری طور پر بحال کریں تا کہ بجلی رسد وطلب کے درمیان فرق کو پورا کیا جا سکے ۔ انہو ں نے کہاکہ صنعتیں اور کا روبار پہلے ہی پیداواری لاگت اور خراب انفرا سٹر کچر کی وجہ سے خراب صورتحال سے گز ررہی ہیں۔ کرونا کے بعد ہما ری برآمدات بحال ہو رہی ہیں لیکن بد قسمتی سے بجلی اور گیس کی
مزید پڑھیے


سٹاک مارکیٹ میں ایک روزہ شدید مندی کے بعد تیزی، 463پوائنٹس ریکور،ڈالر سستا،سونا مہنگا

بدھ 30  ستمبر 2020ء
کراچی( کامرس رپورٹر )پاکستان سٹاک ایکس چینج میں ایک روزہ شدید مندی کے بعد منگل کو ریکوری آئی جس کے نتیجے میں 41ہزار کی نفسیاتی حد بھی بحال ہوگئی اور کے ایس ای100انڈیکس 463.41پوائنٹس کے اضافے سے 41204.36پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ تیزی کے باعث 67.23فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جس کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت74ارب29کروڑ54لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم پیر کی نسبت 13.14فیصد کم رہا ۔گزشتہ روز ملک میں سیاسی گرما گرمی کے باعث سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط طرز
مزید پڑھیے


شہباز شریف کی گرفتاری ، سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ،960پوائنٹس گر گئے

منگل 29  ستمبر 2020ء
کراچی( کامرس رپورٹر )اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد سیاسی درجہ حرارت بڑھنے کے باعث سٹاک مارکیٹ پیر کو شدیدمندی کی لپیٹ میں آگئی اور کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے ایس ای100انڈیکس41ہزار کی نفسیاتی حد سے بھی گرتے ہوئے 960.28پوائنٹس کی کمی سے 40740.95پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا۔ سرمایہ کاروں کو ایک کھرب64ارب22کروڑ69لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس960.28پوائنٹس کی کمی سے 40740.95پوائنٹس پر بند ہوا۔مجموعی طور پر418کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 57کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 351میں کمی اور 10کمپنیو ں کے حصص کی قیمتوں
مزید پڑھیے


سٹاک مارکیٹ میں مندی،سرمایہ کاروں کو 53 ارب کا خسارہ،ڈالر مہنگا، سونا سستا

منگل 22  ستمبر 2020ء
کراچی( کامرس رپورٹر ) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای100انڈیکس میں300پوائنٹس کمی ریکارڈ کی گئی ۔مندی کے سبب مارکیٹکی سرمایہ کاری مالیت میں 53ارب روپے کی کمی ہوئی ۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں 330.62پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 42504.76پوائنٹس سے کم ہو کر 42174.14پوائنٹس ہو گیا ۔ مجموعی طور پر 408کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 115کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،277میں کمی اور 16کمپنیو ں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔دریں اثنا ء انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر45پیسے مہنگا
مزید پڑھیے


لاہور چیمبر میں’’ 2020 میں بزنس ٹرانسفارمیشن ‘‘پر سیمینار

اتوار 20  ستمبر 2020ء
لاہور(کامرس رپورٹر) چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار ٹرانسفرمیشن پر توجہ مرکوز کرکے آمدنی میں اضافے پر مشکل سے توجہ دیتے ہیں۔ اس کے بجائے ، وہ روزانہ کے معاملات سنبھالنے میں مصروف رہتے ہیں اور ادارے کی کارکردگی کو زیادہ سے زیادہ بہتر کرنے پر خاطر خواہ توجہ نہیں دے سکتے جو کامیابی کی اصل کنجی ہے ۔ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عرفان اقبال شیخ نے لاہور چیمبر میں’’ 2020 میںبزنس ٹرانسفارمیشن‘‘ کے موضوع پر منعقدہ ایک سیمینار میں کیا۔
مزید پڑھیے



پاکستان کی شرح نمو منفی 0.4، مہنگائی 10.7فیصد رہیگی: ایشیائی ترقیاتی بینک

بدھ 16  ستمبر 2020ء
اسلام آباد(صباح نیوز)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی)نے 2020 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو منفی 0.4 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔اے ڈی بی نے پاکستان کی معیشت پر رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق 2021 میں پاکستان کی جی ڈی پی 2 فیصد تک رہنے کی توقع ہے ۔اس سے قبل اپریل میں اے ڈی بی نے رواں سال پاکستان کی معاشی شرح نمو کا تخمینہ 2.6 فیصد لگایا تھاجبکہ اگلے سال کے لئے معاشی شرح نموکا اندازہ 3.6 فیصد لگایا گیا تھا۔اے ڈی بی کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان کی معیشت بری
مزید پڑھیے


سٹاک مارکیٹ میں مندی،انڈیکس184پوائنٹس گرگیا

بدھ 16  ستمبر 2020ء
کراچی ( کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک مارکیٹ منگل کو بھی مندی کی لپیٹ میں رہی اور کے ایس ای100انڈیکس42531پوائنٹس سے گھٹ کر 42346پوائنٹس پر آگیا ،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 19ارب روپے ڈوب گئے جبکہ 64فیصد حصص کی قیمتیں بھی گر گئیں ۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس42831پوائنٹس کی سطح پرگیا تاہم منافع خوری کیلئے حصص کے فروخت سے انڈیکس گرکر42262پوائنٹس پر آگیا۔بعدازاں کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 42346پوائنٹس کی کم سطح پر بند ہوا ۔دوسری جانب 92.36پوائنٹس کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس 17942.33پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 30232.67پوائنٹس
مزید پڑھیے


سٹاک مارکیٹ میں مندی،35 ارب 36کروڑ کا نقصان

هفته 12  ستمبر 2020ء
کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکس چینج میں روا ں کاروباری ہفتے کا اختتام منفی زون میں ہوا ۔مندی کے سبب مارکیٹ سرمایے میں 35ارب36کروڑ روپے سے زائد کا خسارہ ہوا۔ کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 116.68 پوائنٹس کی مندی کے بعد42530.67 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔431کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں170کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ249میں کمی اور12کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔دریں اثنا ئانٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں60پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 165.80روپے اور قیمت فروخت166روپے ہو گئی جبکہ30پیسے کی
مزید پڑھیے


سٹاک مارکیٹ میں معمولی تیزی ،ڈالر مہنگا،سوناسستا ہوگیا

جمعرات 10  ستمبر 2020ء
کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکس چینج میں بدھ کوکاروبار حصص میں اتار چڑھائو رہا تاہم کاروبار مثبت زون میں بند ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 42ہزار کی نفسیاتی سطح کو دوبارہ عبور کر گیا ۔ کاروبار میں گزشتہ روزکی نسبت کاروباری حجم بھی کم رہا۔معمولی تیزی کے سببمارکیٹ سرمایہ میں 16 ارب98کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روزبدھ کوکاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ، کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس37.06پوائنٹس بڑھ کر 42022.25پوائنٹس کی سطح پربند ہوا ۔مجموعی طور پر70کروڑ70لاکھ13ہزار27حصص کے سودے ہوئے ۔دریں اثنا انٹر بینک میں روپے کے
مزید پڑھیے


پیاف فاؤنڈر ز الائنس کی چیمبر الیکشن کے حوالے سے تقریب

پیر 07  ستمبر 2020ء
لاہور (کامرس رپورٹر)پیاف فاؤنڈر ز الائنس کی لاہور چیمبر الیکشن2020-21 کیلئے افتتاحی تقریب گزشستہ روزالائنس الیکشن آفس مین بلیوارڈ گلبرگ میں ہو ئی جس میں پیاف فاؤنڈرز الائنس کے تمام امیدواران کا متفقہ طور پراعلان کر دیا گیا ۔کارپوریٹ کلاس امیدواران میں ندیم قریشی، میاں طارق مصباح، طاہر منظور چودھری، مردان علی زیدی، عبد الودود علوی،ملک ریاض اقبال اورمبشر نصیربٹ جبکہ ایسوسی ایٹ کلاس امیدواران میں کاشف بشیر، ناصر حمیدخان، مقبول صدیقی، سلیم اصغر بھٹی، شہزاد بٹ، نعیم حنیف، شاہد نذیر اور علی افضل شامل ہیں۔ افتتاحی تقریب میں میاں محمد اشرف ، میاں انجم نثار ، عرفان اقبال شیخ
مزید پڑھیے








اہم خبریں