Common frontend top

کاروبار


سٹاک مارکیٹ میں مندی کا تسلسل ٹوٹ گیا ، 487پوائنٹس ریکور

بدھ 05 مئی 2021ء
کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکس چینج میں 5 روز سے جاری مندی کا تسلسل ٹوٹ گیا ۔ منگل کو منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی پرکشش قیمتوں کے باعث خریداری بڑھنے سے کے ایس ای100انڈیکس 487.39پوائنٹس اضافے سے 44563.59پوائنٹس پر پہنچ گیا ۔اس دوران 65.22فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 35ارب9کروڑ9لاکھ روپے بڑھ گئی۔دوسری جانب کے ایس ای30انڈیکس233.07پوائنٹس کمی سے 18260.34پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس136.48پوائنٹس کمی سے 30072.12پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا ۔گزشتہ روز مجموعی طورپر371کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں 242کمپنیوں
مزید پڑھیے


سٹاک مارکیٹ :ہفتے کے پہلے دن مندی،21ارب سے زائد سرمایہ ڈوب گیا

منگل 04 مئی 2021ء
کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکس چینج میں مندی کا رجحان نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر بھی جاری رہا اورپیر کو سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص بیچنے کو ترجیح دینے کے باعث کے ایس ای100انڈیکس مزید186.15پوائنٹس کی کمی سے 44076.20پوائنٹس کی سطح پر آ گیا جب کہ 66فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی جس سے سرمایہ کاروں کو21ارب16کروڑ97لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔ کاروباری حجم بھی گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 18.82فی صدزائد رہا۔ گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور ابتدائی اوقات میں محدود پیمانے پر حصص خریداری کے باعث کے
مزید پڑھیے


اپریل میں برآمدات2 ارب 19 کروڑ ڈالر سے متجاوز

پیر 03 مئی 2021ء
اسلام آباد،کراچی(خصوصی نیوز رپورٹر،این این آئی)مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ ماہ اپریل میں پاکستانی برآمدات2 ارب 19 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئیں، اتوار کو اپنے ٹویٹ میں مشیر تجارت نے کہا کہ 2011 کے بعد پہلی بار سات ماہ لگاتارہر ماہ برآمدات 2 ارب ڈالر سے زائد رہی ہیں، گزشتہ سال اسی عرصہ کے مقابلے برآمدات میں 129 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مشیر تجارت نے کہا کہ جولائی تا اپریل 2021 میں برآمدات 13 فیصد اضافہ کے ساتھ 20 ارب 87 کروڑ ڈالر سے زائد رہی ہیں ،گزشتہ مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں
مزید پڑھیے


سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، امریکی ڈالر20پیسے سستا

هفته 01 مئی 2021ء
کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکس چینج میں اپریل کا اختتام انتہائی مایوس کن ہوا ۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے لاک ڈاؤن کے باعث کاروباری سرگرمیاں متاثر ہونے کے خدشات کے پیش نظر بڑے پیمانے پر حصص فروخت کئے گئے ، جس سے جمعہ کو بھی شدید مندی چھائی رہی۔کے ایس ای100انڈیکس مزید600.76پوائنٹس کمی سے 44262.35پوائنٹس پر آ گیا ۔74.38فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی جس سے سرمایہ کاروں کو 92 ارب 66 کروڑ 91 لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔ادھرانٹر بینک میں 10پیسے کمی سے ڈالر کی قیمت خرید153.45 سے گھٹ کر153.35راور قیمت فروخت 153.55
مزید پڑھیے


سٹاک مارکیٹ میں مندی برقرار 37ارب81کروڑ روپے ڈوب گئے

جمعه 30 اپریل 2021ء
کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکس چینج میں مسلسل تیسرے روز( جمعرات) بھی مندی کا رجحان برقرار رہا ۔ کے ایس ای100انڈیکس مزید 196.01پوائنٹس کمی سے 44863.11پوائنٹس پر آ گیا۔اس دوران 61.33فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی، جس سے سرمایہ کاروں کو37ارب81کروڑ38لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ۔کے ایس ای30انڈیکس113.13پوائنٹس کمی سے 18351.30پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس112.98پوائنٹس کمی سے 30372.47پوائنٹس پرآ گیا ۔دریں اثناانٹر بینک میں 5پیسے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید153.40سے بڑھ کر153.45اور قیمت فروخت153.50سے بڑھ کر153.55روپے ہو گئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں30پیسے کمی سے ڈالر کی قیمت خرید154سے گھٹ
مزید پڑھیے



سٹاک مارکیٹ تیز، ڈالر ،سونا مہنگا

منگل 27 اپریل 2021ء
کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکس چینج میں اپریل کے آخری ہفتے کاآغاز زبردست تیزی سے ہوا۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں بھرپور دلچسپی نظر آئی۔ جس سے کے ایس ای100انڈیکس 976.01پوائنٹس اضافے سے 45682.77 پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا ۔53.14فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت ایک کھرب41ارب95کروڑ1لاکھ روپے بڑھ گئی۔ کے ایس ای30انڈیکس520.83پوائنٹس اضافے سے 18979.30پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 552.12پوائنٹس اضافے سے 30845.99پوائنٹس پرپہنچ گیا ۔ادھرگزشتہ روزانٹر بینک میں20پیسے اضافے سے ڈالر کی قیمت
مزید پڑھیے


سٹاک مارکیٹ میں مندی برقرار، سرمایہ کاروں کو مزید 44ارب 92کروڑ کانقصان

هفته 24 اپریل 2021ء
کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کا اختتام مایوس کن رہا ۔مسلسل تیسرے روز (جمعہ) بھی مندی کا تسلسل برقرار رہنے کے باعث کے ایس ای100انڈیکس مزید 222.85پوائنٹس سکڑ کر 44706.76 پوائنٹس پرآ گیا ۔اس دوران 61.26فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ،جس سے سرمایہ کاروں کو44ارب 92کروڑ85لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔گزشتہ روز ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کا دباؤ دیکھنے میں آیا جس کے باعث مارکیٹ میں مندی چھائی رہی۔ کے ایس ای 30انڈیکس 98.70پوائنٹس کمی سے 18726.47اور کے ایس ای آل
مزید پڑھیے


پائیدارمعاشی ترقی کیلئے پرعزم، ملک میں کاروباردوست ماحول یقینی بنائینگے: شوکت ترین

هفته 24 اپریل 2021ء
اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر)وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات شوکت ترین نے کہا ہے کہ حکومت مشاورتی عمل کے ذریعے ملکی معیشت کے استحکام اور پائیداراقتصادی بڑھوتری کے اہداف کوحاصل کرنے کیلئے پرعزم ہے ۔گزشتہ روز وزیرخزانہ شوکت ترین سے پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرناجی بن حسائن نے خیرسگالی ملاقات کی۔ وزیرخزانہ نے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرسے گفتگو میں کہاکہ عالمی بینک برسوں سے پاکستان میں ادارہ جاتی اصلاحات اورانسانی سرمایہ کی ترقی کے ذریعے اسلوب حکمرانی اورخدمات کی فراہمی میں اہم کرداراداکرتا چلاآرہاہے ۔وزیرخزانہ نے کوویڈ 19 سے متاثرہ معیشت کی بحالی میں عالمی بینک کی بروقت
مزید پڑھیے


ملکی درآمدات میں اضافہ کا رجحان برقرار

هفته 24 اپریل 2021ء
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)ملکی درآمدات میں اضافے کا رحجان جاری رہا ، مارچ میں تین ملکوں سے درآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 129 فیصد اضافہ ہوا، مارچ میں کویت سے درآمدات میں 188 فیصد اضافہ ہوگیا، درآمدات 17 کروڑ 42 لاکھ ڈالرز رہیں، مارچ 2020 میں کویت سے درآمدات 6 کروڑ ڈالرز تھیں ،سعودی عرب سے درآمدات میں117 فیصد اضافہ ہوا، درآمدات 25 کروڑ 55 لاکھ ڈالرز رہیں،مارچ 2020 میں سعودی عرب سے درآمدات 11 کروڑ 77 لاکھ ڈالرز تھیں، چین سے درآمدات میں 83 فیصد اضافہ ہوا، درآمدات ایک ارب 40 کروڑ 94 لاکھ ڈالرز رہیں، مارچ
مزید پڑھیے


سٹاک مارکیٹ میں مندی برقرار انڈیکس مزید 376پوائنٹس کم

جمعه 23 اپریل 2021ء
کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکس چینج میں مسلسل دوسرے روز بھی مندی کا رجحان غالب رہا۔کے ایس ای 100 انڈیکس 376.93پوائنٹس کمی سے 44929.61پوائنٹس کی سطح پرآ گیا جبکہ70.76فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ جس سے سرمایہ کاروں کو65ارب 20کروڑ40لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔جمعرات کوٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا تاہم بعد ازاں حصص فروخت کا دباؤبڑھنے کے سبب تیزی کے اثرات زائل ہوگئے ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر390کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا۔مندی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت78کھرب99ارب42کروڑ51لاکھ روپے سے گھٹ کر 78 کھرب 34 ارب 22 کروڑ 11لاکھ روپے
مزید پڑھیے








اہم خبریں