Common frontend top

کاروبار


سٹاک مارکیٹ میں مندی، سرمایہ کاروں کے 37ارب ڈوب گئے

جمعرات 22 اپریل 2021ء
کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکس چینج میں بدھ کو کاروباری اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد مندی غالب آگئی۔کے ایس ای100انڈیکس 93.24پوائنٹس کمی سے 45306.54پوائنٹس کی سطح پرآ گیا جبکہ 67.01فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ جس کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 36ارب 96کروڑ91لاکھ روپے کی کمی ہوئی ۔ گزشتہ روز ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کار مخصوص ملکی سیاسی صورتحال کے باعث تذبذب کا شکار نظر آئے جس کے باعث حصص خریداری اور فروخت کے رجحانات کی وجہ سے اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا ۔دریں اثناانٹر بینک میں 20پیسے
مزید پڑھیے


ہڑتال اور امن وامان کی صورتحال: سٹاک مارکیٹ میں مندی،سرمایہ کاروں کو52ارب 86کروڑ کانقصان

منگل 20 اپریل 2021ء
کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیرکوشدید مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا ،67.28فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں52ارب 86کروڑ94لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ۔ گزشتہ روز ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی منفی رجحان دیکھنے میں آیااور ملک میں ہڑتال اور امن وامان کے حوالے سے خراب صورتحال کے پیش نظر سرمایہ کاروں نے مارکیٹ سے سرمایہ نکالنے کو ترجیح دی جس کے سبب شدید مندی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس 392.06پوائنٹس کی کمی سے 44913.57 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔گزشتہ روز
مزید پڑھیے


سٹاک مارکیٹ میں مندی، سرمایہ کاروں کو 18ارب41کروڑ کانقصان

جمعه 16 اپریل 2021ء
کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکس چینج میں دو روزہ تیزی کا تسلسل ٹوٹ گیا اور مندی کا رجحان غالب آگیا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 81.04پوائنٹس کی کمی سے 45230.18پوائنٹس کی سطح پرآ گیا جب کہ 58.28فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی جس سے سرمایہ کاروں کو 18ارب41کروڑ85لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بدھ کی نسبت 5کروڑ77لاکھ 63ہزار شیئرززائد رہا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر 374کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں 134کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 218میں کمی اور22میں استحکام
مزید پڑھیے


سٹاک مارکیٹ میں تیزی: 100 انڈیکس میں 787پوائنٹس کا اضافہ، ڈالر سستا سونا مہنگا

جمعه 09 اپریل 2021ء
کراچی (کامرس رپورٹر ) پاکستان سٹاک ایکس چینج میں جمعرات کومندی کے بادل چھٹ گئے اور تیزی کا رجحان غالب رہا ۔کے ایس ای100انڈیکس 787.79اضافے سے 43953.58 سے بڑھ کر44741.36پوائنٹس ہو گیا۔تیزی کے سبب مارکیٹ میں سرمائے کاحجم94ارب49کروڑ50لاکھ86ہزار362روپے اضافے سے 78کھرب65ارب 93کروڑ9لاکھ51ہزار620روپے ہو گیا۔تیزی کی وجہ سے 68.28فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی پیٹرولیم ،کیمیکل ،فوڈز،بینکنگ ،سیمنٹ سیکٹرز میں سرمایہ کاری کی غرض سے خریداری کے باعث ٹریڈنگ کے دوران تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔ اسی طرح319.94پوائنٹس اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 18012.87سے بڑھ کر 18332.21پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس30042.73سے بڑھ
مزید پڑھیے


سٹاک مارکیٹ: تیزی غالب،856پوائنٹس ریکور،ڈالر وسونا سستا

بدھ 07 اپریل 2021ء
کراچی ( کامرس رپورٹر ) پاکستان سٹاک ما ایکس چینج میں ایک روزہ مندی کے بعد تیزی کا رجحان غالب آگیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں135ارب روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم78 کھرب روپے سے تجاوز کر گیا ،کاروباری سرگرمیوں میں تیزی سے 76.59فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ پاکستا ن سٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاربارکے آغاز سے کاروباری سرگرمیاں عروج پر رہیں جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس میں856.49پوائنٹس بڑھ گیا جس سے انڈیکس 43548.21پوائنٹس سے بڑھ کر44404.70پوائنٹس ہو گیا ۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں
مزید پڑھیے



سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، سرمایہ کاروں کے 133ارب ڈوب گئے : سوناسستا

منگل 06 اپریل 2021ء
کراچی (کامرس رپورٹر ) پاکستان سٹاک ایکس چینج میں پیر کو شدید مندی رہی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس752.74پوائنٹس کمی سے 44300.95 پوائنٹس سے کم ہو کر 43548.21پوائنٹس ہو گیا ،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 133ارب روپے ڈوب گئے ۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 1 کھرب 33 ارب 39 کروڑ 87 لاکھ 93ہزار387روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔مندی کے سبب 82.35فیصدحصص کی قیمتیں بھی گر گئیں۔نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روزکاروبار کے آغاز سے ہی مارکیٹ تنزلی کا شکار ہو گئی ۔ فروخت کے دباؤکے نتیجے میں کاروباری سرگرمیاں ماند رہیں اور سرمایہ کاروں
مزید پڑھیے


سٹاک مارکیٹ: شدید مندی،100انڈیکس 1089 پوائنٹس گرگیا: ڈالر، سونا سستا

منگل 30 مارچ 2021ء
کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر پیرکو شدید مندی ریکارڈ کی گئی اور سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کو ترجیح دینے کے باعث کے ایس ای100انڈیکس45ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 1089.83پوائنٹس کی کمی سے 44431.80پوائنٹس کی سطح پر آگیاجبکہ87.99فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ہوئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کوایک کھرب91ارب65کروڑ23لاکھ روپے کو نقصان اٹھانا پڑا۔حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت53لاکھ 27ہزار شیئرز کم رہا۔گزشتہ روز ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے نئی
مزید پڑھیے


سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، سرمایہ 109 ارب بڑھ گیا: ڈالر سال کی کم ترین سطح پر، سوناسستا)

جمعرات 18 مارچ 2021ء
کراچی (کامرس رپورٹر )پاکستان سٹاک ایکس چینج میں بد ھ کوکاروبار حصص میں زبردست تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس45ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا، 500پوائنٹس کے اضافے سے انڈیکس 45400پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ،تیز ی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 109ارب روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا ۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کے ایس ای100انڈیکس میں 593.25پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس44857.06پوائنٹس سے بڑھ کر 45450.31پوائنٹس پر جا پہنچا۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں1کھرب9ارب51کروڑ54لاکھ89ہزار 513روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ سٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی
مزید پڑھیے


سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی،انڈیکس978پوائنٹس بلند: سونا مہنگا،ڈالر سستا

منگل 16 مارچ 2021ء
کراچی ( کامرس رپورٹر )سینٹ میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کی نشست پر حکومتی اتحاد کی کامیابی کے بعد سیاسی ہلچل تھمنے پرپاکستان سٹاک مارکیٹ میں پیر کو زبردست تیزی کا رجحان رہا ۔کے ایس ای 100 انڈیکس 978.51پوائنٹس اضافے سے 44566.59پوائنٹس پہنچ گیا ۔کاروباری ہفتے کے پہلے روزآغاز سے ہی تیزی کا رجحان غالب آگیا، سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی جانب سے نچلی قیمت کے منافع بخش حصص کی خریداری میں بھرپوردلچسپی لی۔ادھر کے ایس ہی 30انڈیکس بھی 420.16پوائنٹس اضافے سے 18149.37 سے بڑھ کر 18569.53پوائنٹس ہوگیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 30013.05پوائنٹس سے بڑھ کر
مزید پڑھیے


سٹاک مارکیٹ میں 1008 پوائنٹس ریکور ،سونا2250روپے فی تولہ سستا

هفته 13 مارچ 2021ء
کراچی ( کامرس رپورٹر )پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 4روز سے جاری شدید مندی کا تسلسل ٹوٹ گیا۔کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے حصص کی بھرپور خریداری کی گئی۔ جس سے کے ایس ای100انڈیکس 1008.32پوائنٹس اضافے سے 43788.08پوائنٹس پرپہنچ گیا ۔اس دوران77.91فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت ایک کھرب 45ارب38کروڑ35لاکھ روپے بڑھ گئی۔ دوران ٹریڈنگ ایک موقع پرانڈیکس43985پوائنٹس پر پہنچ گیا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کے باعث یہ حدبرقرارنہ رہ سکی، البتہ تیزی کا رجحان آخر تک غالب رہا ۔اسی طرح
مزید پڑھیے








اہم خبریں