Common frontend top

کاروبار


پہلی سہ ماہی: تعمیراتی مشینری کی درآمد میں 6.87 فیصد کمی

بدھ 28 اکتوبر 2020ء
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)تعمیراتی اورکان کنی مشینری کی درآمدات میں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 6.87 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے ۔ پاکستان بیورو شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے ستمبر2020ء تک کی مدت میں تعمیراتی اورکان کنی مشینری کی درآمدات کا حجم 31.29 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 6.87 فیصد کم ہے اسی طرح پہلی سہ ماہی میں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں 25.09 فیصد الیکٹریکل مشینری کی درآمدات میں 35.94 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی۔
مزید پڑھیے


سٹاک مارکیٹ ،584پوائنٹس بڑھ گئے ، ڈالر اور سونا سستا

منگل 27 اکتوبر 2020ء
کراچی ( کامرس رپورٹر ) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو تیزی کا رجحان غالب رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 584.47پوائنٹس کے اضافے سے 41850.47پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیاجب کہ 71.39فی صد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 84ارب36کروڑ25لاکھ روپے بڑھ گئی۔ مجموعی طور پر430کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 307کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 105میں کمی اور18کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔دریں اثناء انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر
مزید پڑھیے


پاک چین نالج پورٹل تشکیل دیا جاناچاہیے :ایس ایم نوید

جمعه 09 اکتوبر 2020ء
لاہور(کامرس رپورٹر )ُپاک چین جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ایس ایم نوید نے چین اور پاکستان کے درمیان جدید علم اور تحقیق کے تبادلے پر زور دیتے ہوئے تجویز پیش کی ہے کہ مشترکہ اکنامک کوریڈور کے ساتھ ساتھ پاک چائینہ نالج پورٹل تشکیل دیاجانا چاہیے ۔ پاک چین چیمبر کے تھنک ٹینک کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زراعت، صنعت اور کاروبار کے شعبہ میں جس طرح چین نے پوری دنیا میں اپنی برتری منوائی ہے ، پاکستان کو اسکے تجربات سے استفادہ کیلئے خصوصی اقدامات کرنے چاہییں۔پاک چین چیمبر کے
مزید پڑھیے


حکومتی ترقیاتی حکمت عملی کا محور عام آدمی کی فلاح :اسلم اقبال

جمعه 09 اکتوبر 2020ء
لاہور(کامرس رپورٹر) صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال اپنے کیمپ آفس نیو مزنگ سمن آباد آئے جہاں انہوں نے لوگوں سے ملاقاتیں کیں شکایات سنیں اور بعض مسائل کے حل کیلئے متعلقہ محکموں کو ہدایات دیں۔ صوبائی وزیر سائلین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کی ترقیاتی حکمت عملی کا محور عام آدمی کی فلاح ہے ۔صادق جذبوں اور نیک نیتی کے ساتھ عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ احتساب سے خوفزدہ کرپٹ ٹولاافراتفری پھیلا کر ترقی کا سفر روکنا چاہتا ہے ۔پاکستان کے باشعور عوام مفاد پرستوں کے عزائم
مزید پڑھیے


پرویز ملک لبارڈ کے بلامقابلہ صدر منتخب

منگل 06 اکتوبر 2020ء
لاہور(کامرس رپورٹر)ایم این اے پرویز ملک ایک مرتبہ پھر لاہور بزنسمین ایسوسی ایشن برائے بحالی معذوراں (لبارڈ)کے بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے ہیں۔لبارڈکی الیکشن2020کے دوران فاروق نسیم سینئر نائب صدر، بشری اعتزاز احسن نائب صدر، سعید خان جنرل سیکرٹری، احمر ملک جائنٹ سیکرٹری ، صلاح الدین فنانس سیکرٹری جبکہ شفیق احمد سیکرٹری اطلاعات منتخب ہوئے ہیں۔ چونکہ تمام امیدواروں کے مقابلے میں کسی نے کاغذات نامزدگی داخل نہیں کرائے تھے ۔
مزید پڑھیے



صوبائی سطح پر مجموعی ٹیکسوں کی تعداد کو کم کیا جائے :صدر چیمبر

منگل 06 اکتوبر 2020ء
لاہور(کامرس رپورٹر) صوبائی سطح پر مجموعی ٹیکسوں کی تعداد کو کم سے کم کیا جائے اورکاروباری برادری کو سازگار ماحول مہیا کرنے کیلئے مختلف شعبوں خصوصا تعمیراتی شعبہ اور کاموں میں رکاوٹوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے ۔ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں طارق مصباح، سینئر نائب صدر ناصر حمید خان نے بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔
مزید پڑھیے


حکومت کی ترجیحات میں زرعی ترقی سرِ فہرست :حسین جہانیاں

منگل 06 اکتوبر 2020ء
لاہور(کامرس رپورٹر)موجودہ حکومت کی ترجیحات میں زرعی ترقی اور کاشتکاروں کی خوشحالی سرِ فہرست ہے ۔کاشتکاروں کو معیاری بیج کی فراہمی اور اُن کی پیداواری لاگت میں کمی کیلئے پبلک و پرائیویٹ سیکٹر کو مل کر کام کرنا ہوگا اور نجی شعبہ کی جاری ریسرچ و ڈویلپمنٹ کے حوالے سے سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ان خیالات کا اظہاروزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے بائر ریسرچ سنٹر مانگا منڈی کے دورہ کے موقع پر کیا۔وزیر زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ کپاس ہماری ایک اہم ترین فصل ہے ۔ کپاس کی پیداوار میں اضافہ کیلئے جدید
مزید پڑھیے


اسلم اقبال کی زیر صدارت ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول کا اجلاس

منگل 06 اکتوبر 2020ء
لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ آفس میں ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول کا اجلاس ہوا۔ جس میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں، قیمت ایپ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔سیکرٹری صنعت و تجارت نے قیمتوں کی مانیٹرنگ اور مجسٹریٹس کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔ اسلم اقبال نے کہا کہ ٹرکنگ پوائنٹ کی بجائے دُکانوں پر مقررہ نرخوں پر آٹے کی دستیابی یقینی بنائی جائے اور آٹے کی چکیوں کی رجسٹریشن کا عمل جلد مکمل کیا جائے ۔ ضلعی انتظامیہ کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشنز کے ساتھ ملکر دالوں کی قیمتیں
مزید پڑھیے


سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی سرمایہ کاروں کو ایک کھرب 10ارب کا نقصان ، سونا مہنگا، ڈالر سستا

هفته 03 اکتوبر 2020ء
کراچی (کامرس رپورٹر ) پاکستان سٹا ک ایکس چینج میں مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 600 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس سے انڈیکس 40600پوائنٹس سے گھٹ کر40ہزار پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں ایک کھرب10ارب روپے کی کمی بھی ریکارڈ کی گئی۔سیاسی افق پر چھائی غیر یقینی صورتحال اورمنافع کی خاطر فروخت کے دباؤ کیساتھ سرمائے کے انخلاء کے نتیجے میں انڈیکس 39900پوائنٹس کی کم ترین سطح پر دیکھا گیا تھا ۔ مجموعی طور پر 398کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 86کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،302میں کمی اور
مزید پڑھیے


پنجاب:مزید5شہری ڈینگی وائرس کا شکار

هفته 03 اکتوبر 2020ء
لاہور(کامرس رپورٹر) پنجاب میں ڈینگی وائرس کا شکار مزید5مصدقہ اور 570مشتبہ مریض سامنے آگئے ۔ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران رپورٹ ہونیوالے نئے مریضوں کو طبی امداد دی جارہی ہے جبکہ مشتبہ مریضوں کو سرویلنس میں رکھ کر ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں۔ ڈینگی
مزید پڑھیے








اہم خبریں