Common frontend top

کاروبار


تیل کی عالمی قیمتوں میں بدترین گراوٹ: سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 1076پوائنٹس گر گئے

بدھ 22 اپریل 2020ء
کراچی (کامرس رپورٹر) عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بدترین گراوٹ کے باعث پاکستان سٹاک ایکس چینج میں منگل کو شدید مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا اور غیر ملکی ومقامی سرمایہ کاروں کی جانب سے تیل وگیس شعبے کے شیئرز کی فروخت کے دباؤ سے کے ایس ای\100انڈیکس 1076.82پوائنٹس کی کمی سے 32422.83پوائنٹس کی سطح پر آگیا ۔گزشتہ روز76.10فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی جس سے سرمایہ کاروں کو ایک کھرب 56ارب 35کروڑ86لاکھ روپے کانقصان اٹھانا پڑا۔ کاروباری حجم بھی پیر کے مقابلے میں15.19فی صد کم رہا ۔گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز ہی
مزید پڑھیے


9 ماہ : ڈائریکٹ فارن انویسٹمنٹ میں ریکارڈ 137 فیصد اضافہ

بدھ 22 اپریل 2020ء
کراچی(کامرس رپورٹر)رواں مالی سال کے پہلے 9نو ماہ کے دوران ملک میں غیرملکی براہ راست سرمایہ کاری میں 137 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا اور حجم 2 ارب 14 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک جا پہنچا۔ تفصیلات کے مطابق کورونا کے منفی اثرات کے باوجود غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، سٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں غیرملکی براہ راست سرمایہ کاری میں 137 فیصد کا اضافہ ہوا اور حجم 2 ارب 14 کروڑ 80 لاکھ ڈالررہا، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں یہ حجم 90 کروڑ 5
مزید پڑھیے


سٹاک مارکیٹ میں تیزی ڈالر اور سونا سستا

منگل 21 اپریل 2020ء
کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا ،جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس 33ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے 667.82 پوائنٹس کے اضافے سے 33499.65پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے ۔اس دوران 51.73فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے سرمایہ کاری کی مالیت 54ارب93کروڑ45لاکھ روپے کے اضافے سے 62کھرب 60ارب12کروڑ81لاکھ روپے سے تجاوز کرگئی جبکہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی39کروڑ99لاکھ6ہزار شیئرز رہا جو جمعہ کے مقابلے میں32.24فیصد زائد ہے ۔سٹاک ماہرین
مزید پڑھیے


شرح سود میں کمی،آئی ایم ایف پیکیج: سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی،1500 پوائنٹس کااضافہ،ڈالر،سوناسستا

هفته 18 اپریل 2020ء
کراچی ( کامرس رپورٹر،92 نیوزرپورٹ )پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شرح سود میں کمی کے حکومت کے شاندار اور بڑے معاشی فیصلے اور آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کیلئے ایک ارب 38کروڑ60لاکھ ڈالر کے پیکج کی منظوری پر سرمایہ کاروں کی جانب سے زبردست گرم جوشی دیکھنے میں آئی جس کے باعث زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی اورکے ایس ای30انڈیکس میں5فیصد اضافے پر قواعد کے مطابق ٹریڈنگ روکنا پڑی ،ٹریڈنگ بحالی کے بعد بھی تیزی کا رجحان برقراررہا اورٹریڈنگ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس32ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے 1502.37پوائنٹس کے اضافے سے 32831.83پوائنٹس کی سطح پر
مزید پڑھیے


سٹاک مارکیٹ میں معمولی تیزی ، ڈالر 25 پیسے سستا

جمعه 17 اپریل 2020ء
کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں معمولی تیزی رہی ، ڈالر 25 پیسے سستا ہو گیا،سونا1 لاکھ1ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔سٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو بھی محدود پیمانے پراتار چڑھائو جاری رہنے کے بعد معمولی تیزی غالب آگئی اورکے ایس ای100انڈیکس87.27پوائنٹس کے اضافے سے 31329.46پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیااور47.50فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیاجس کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 55ارب88کروڑ47لاکھ روپے بڑھ گئی ۔گزشتہ روز ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں نے محتاط طرزعمل نے اختیار کیااور ایک جانب سستے شیئرز کی خریداری دیکھنے میں آئی لیکن ساتھ
مزید پڑھیے



سٹاک مارکیٹ میں ملا جلارجحان سونا بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

جمعرات 16 اپریل 2020ء
کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط طرز عمل کے باعث ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس19.45پوائنٹس کے اضافے سے 31242.19پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیااور59.03 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیالیکن مہنگے شیئرز کی قیمتیں کم ہونے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں3ارب 63لاکھ روپے میں کمی ہوئی تاہم کاروباری حجم منگل کی نسبت 42.31فیصدزائد رہا ۔اتار چڑھاودن بھر جاری رہا تاہم کے ایس ای30انڈیکس بھی55.18پوائنٹس کی کمی سے 13761.43پوائنٹس اورکے ایس ای آل
مزید پڑھیے


پی سی بی نے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کی تلاش شروع کر دی

جمعرات 16 اپریل 2020ء
کراچی (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کی تلاش شروع کر دی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کی تلاش شروع کر دی ، ڈائریکٹرہائی پرفارمنس کیلئے لیول ٹو کوچنگ کورس مانگا گیا ہے۔ اشتہار کا متن سنٹر کے کوچنگ ہیڈ کیلئے لیوی تھری کورس کیساتھ پانچ سال کاتجربہ بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ٹیم کیلئے ورلڈ کلاس کھلاڑیوں کو تیار کرے گا، سینٹر کے مینجر کیلئے گریجویشن اور پانچ سال کا تجربہ مانگا ہے، خواہشمند افراد عہدوں کیلئے 29 اپریل تک درخواستیں جمع کرواسکتے
مزید پڑھیے


ملکی زرمبادلہ میں39.93کروڑ ڈالر کی کمی

جمعه 10 اپریل 2020ء
کراچی (کامرس رپورٹر)ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 39کروڑ93لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں زرمبادلہ کے ذخائر16ارب98کروڑ82لاکھ ڈالر رہ گئے ۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد وشمار کے مطابق 3اپریل کو ختم ہونے و الے ہفتے کے دوران ملکی مجموعی زر مبادلہ کے ذخائر 17ارب38کروڑ75لاکھ ڈالر سے گھٹ کر 16ارب98کروڑ82لاکھ ڈالر رہ گئے جس میں مرکزی بینک کے ذخائر 46کروڑ31لاکھ ڈالر کی کمی سے 10ارب72کروڑ25لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر6ارب38کروڑڈالر کے اضافے سے 6ارب20کروڑ19لاکھ ڈالر سے بڑھ کر6ارب26کروڑ57لاکھ ڈالر ہوگئے ۔
مزید پڑھیے


سٹاک مارکیٹ میں مندی، سرمایہ کاروں کو 68ارب کا نقصان

جمعرات 09 اپریل 2020ء
کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکس چینج میں بدھ کو مندی کا رجحان غالب رہا،جس سے کے ایس ای100انڈیکس31ہزار کی نفسیاتی حد سے 260.28پوائنٹس گرکر 30971.27پوائنٹس کی سطح پرآ گیا۔57.95 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 67ارب98کروڑ93لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا، تاہم کاروباری حجم منگل کی نسبت 4.76فیصدزائد رہا ۔ گزشتہ روز ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی مالیاتی اداروں ،میوچل فنڈز اور بروکریج ہاؤسز کی جانب سے منافع کے حصول کی غرض سے شیئرز فروخت کا دباؤ دیکھنے میں آیا جس سے ٹریڈنگ کے دوران 100انڈیکس30776.05پوائنٹس پرآ گیابعدازاں ریکوری
مزید پڑھیے


پاکستان کاطورخم،چمن بارڈرپرکل سے تجارت بحال کرنیکافیصلہ

جمعرات 09 اپریل 2020ء
اسلام آباد،لنڈی کوتل(وقائع نگار خصوصی، نمائندہ 92 نیوز،آن لائن)پاکستان نے افغان حکومت کی خصوصی درخواست اور انسانی بنیادوں پر طورخم اور چمن بارڈر پر کارگوٹرکوں کی آمدورفت کل (10اپریل)سے ہفتے میں 3 روزکیلئے بحال کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی کے جاری بیان کے مطابق افغانستان کی حکومت کی خصوصی درخواست پر انسانی بنیادوں پر فیصلہ کیا گیا کہ طورخم اور چمن سرحدپرپیر،بدھ،جمعہ کوروز کارگو ٹرکوں اور کنٹینرز کو جانے کی سہولت دی جائے گی۔ ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ یہ اقدام دونوں فریقین کے درمیان مشاورت اور رابطے کے بعد متفقہ طریقہ کار کے تحت کیا
مزید پڑھیے








اہم خبریں