Common frontend top

کاروبار


سٹاک ماکیٹ میں تیزی برقرار ، مزید 839پوائنٹس بڑھ گئے : ڈالر 24 پیسے سستا

هفته 04 اپریل 2020ء
کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس کی 31ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی اور انڈیکس مزید839.12پوائنٹس کے اضافے سے 31621.79پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیاجب کہ 68.52فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت1کھرب 41 ارب 26 کروڑ 48 لاکھ روپے بڑھ گئی البتہ کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 19.16فیصدکم رہا ۔ کئی روز تک بدترین مندی کا سلسلہ جاری رہنے کے بعدگزشتہ منگل کو شروع ہونے والے ریکوری کا سلسلہ
مزید پڑھیے


سٹاک مارکیٹ میں تیزی ، ڈالر 167 روپے کا ہوگیا

جمعه 03 اپریل 2020ء
کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو بھی تیزی کا تسلسل برقرار رہا اور وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے تعمیراتی شعبے کے لئے متوقع پیکج کے اعلان کے پیش نظر سیمنٹ سمیت دیگر شعبوں کے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی بڑھنے کے باعث کے ایس ای100انڈیکس کی30ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی۔ انڈیکس مزید1277.10پوائنٹس کے اضافے سے 30782.67پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا۔ 85.24فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت2کھرب 6ارب47کروڑ64لاکھ روپے بڑھ گئی اور کاروباری حجم منگل کی نسبت 60.85فیصد زائد رہا۔منگل کو شروع ہونے والی ریکوری کا
مزید پڑھیے


کرونا وائرس کے منفی اثرات : کاٹن مارکیٹ میں کاروبار ٹھپ

اتوار 29 مارچ 2020ء
کراچی ( کامرس رپورٹر ) بین الاقوامی طور پر روئی کا کاروبار کورونا وائرس کے نظر ہوگیا۔ مقامی طور پر بھی ٹیکسٹائل ملز اورجنرز اضطراب کا شکار ہوگئے ہیں۔ برآمدی معاہدے منسوخ ہونے کے سبب مال جمع ہونے کی وجہ سے کئی ملز بند ہوچکی۔کرونا وائرس کے باعث مقامی کاٹن مارکیٹ میں کاروبار ٹھپ رہا۔ تاہم کراچی کاٹن ایسوسی ایشن بین الاقوامی سطح کی مارکیٹ ہونے کے سبب روزانہ کھولی جاتی رہی اور باقاعدہ اسپاٹ ریٹ جاری ہوتے رہے گزشتہ ہفتے کے دوران اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ فی من 8800 روپے کے بھاؤ پر مستحکم رکھا۔ جبکہ صوبہ
مزید پڑھیے


یوٹیلیٹی سٹورز سٹورز میں تمام اشیاء وافر مقدار میں موجود ہیں : ایم ڈی

اتوار 29 مارچ 2020ء
اسلام آباد (این این آئی)ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن عمر لودھی نے کہا ہے کہ یوٹیلٹی سٹور ز اس مشکل گھڑی کے دوران بھی قوم کی خدمت میں مصروف عمل ہے ۔ ایک بیان میں عمر لودھی نے کہاکہ ملک بھر میں یوٹیلیٹی سٹورز عوام کی سہولت کیلئے کھلے ہیں، تمام سبسڈائزڈ اشیاء چینی ،آٹا ، چاول ،گھی اور دالیں وافر مقدار میں دستیاب ہیں ۔ عمر لودھی نے کہاکہ جہاں سے اشیاء کی کمی کی شکایات موصول ہوتی ہے اسکا فوری ازالہ کیا جاتا ہے ۔عمر لودھی نے کہاکہ یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین اپنی جان کی پروا کئے
مزید پڑھیے


300یونٹ تک بجلی بل معاف کئے جائیں، عرفان اقبال

اتوار 29 مارچ 2020ء
لاہور( این این آئی )لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عرفان اقبال شیخ نے حکومت کو تجویز پیش کی ہے کہ 300یونٹ تک کے صارفین کے بجلی بل معاف کردئیے جائیں اور وزیراعظم کے کرونا ریلیف فنڈ میں اکٹھی ہونے والی رقم سے متعلقہ اداروں کو فنڈنگ کردی جائے ۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر نے کہا کہ کورونا وائرس نے بدترین کاروباری و معاشی صورتحال پیدا کی ہے اور معاشی پہیہ روک کر رکھ دیا ہے ، ایسے میں حکومت کو چاہیے کہ تین سو یونٹ تک کے بجلی صارفین کے
مزید پڑھیے



کورونا وائرس:ملک بھر کے چیمبرزاور تجارتی ایسوسی ایشنز کے دفاتر میں ٓآگاہی مہم شروع

اتوار 29 مارچ 2020ء
لاہور( این این آئی )پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے کورونا وائرس کیخلاف آگاہی مہم کا آغاز کردیا جس کے تحت تمام ممبران کو بذریعہ ایس ایم ایس اورویڈیو پیغامات کے ذریعے گھروں تک محدود رہنے اور حفاظتی تدابیر پر عمل کرنے کی ترغیب دی جارہی ہے ۔ پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر آفتاب ناگرہ اور سینئر نائب صدر قاری حبیب الرحمن زبیری نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہمیں ایک قوم بن کر دکھانا ہے ،اس وائرس کوشکست دینے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ ہم نہ صرف خود کو
مزید پڑھیے


لاک ڈائون : ملک میں ادویات کی قلت پیدا ہونیکا خدشہ

اتوار 29 مارچ 2020ء
کراچی ( کامرس رپورٹر )ملک میں حالیہ لاک ڈائون کی وجہ سے ادویہ ساز صنعت کے ملازمین اور سپلائی ٹرانسپورٹ کو شدید مشکلات درپیش ہیں ، فارما صنعت کو استثنیٰ کے باوجود قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے پابندی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جس سے خدشہ ہے کہ ملک میں ادویات کی قلت پیدا ہوسکتی ہے۔فارما بیورو نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ دوائوں کی ترسیل اور بلارکاوٹ ملازمین کو لانے والی گاڑیوں کو سہولت فراہم کی جائے تاکہ ملک میں دوائوں کی تیاری اور ان کی ترسیل کا نظام متاثر نہ ہو۔ ماہرین
مزید پڑھیے


انڈسٹری 11فیصدشرح سود پر نہیں چل سکتی،عبد اللہ ذکی

اتوار 29 مارچ 2020ء
کراچی(کامرس رپورٹر)کراچی چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری(کے سی سی آئی) کے سابق صدراورسابق چیئرمین پاکستان سوپ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن عبداللہ ذکی نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دیئے گئے پیکج پر تنقید کرتے ہو ئے کہا ہے کہ دنیا بھر میںبجلی،گیس کے بلز تین ماہ کیلئے معاف کردیئے گئے ہیںجبکہ مارک اپ کی شرح زیرو کردی گئی ہے لیکن پاکستان میں کورونا پر بھی سیاست ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت 15روپے کم کرنے سے کچھ فائدہ نہیں ہوگا،عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت جس سطح پر بند ہوئی ہے اس کے تناظر میںتقریباً40روپے فی لیٹر کمی کرنے
مزید پڑھیے


کرونا وائرس: ایف پی سی سی آئی نے ہیلپ ڈیسک قائم کر دیئے

اتوار 29 مارچ 2020ء
کراچی ( کامرس رپورٹر)صدر وفاق ایوان ہائے تجارت وصنعت پاکستان انجم نثار نے کہا ہے کہ جب سے پاکستان میں کرونا وائرسCOVID-19 کی وجہ سے مختلف شہروںاور صوبوں میں لاک ڈائون کی کیفیت ہے ایف پی سی سی آئی نے ہیلپ ڈیسک قائم کر دیئے ہیں جو کراچی لاہور اور اسلام آباد میں صنعت و انڈسٹری کو درپیش مسائل کوفوری حل کرا رہے ہیں۔صدر ایف پی سی سی آئی نے بتایا کہ وہ اور ان کی ٹیم حکومت سے ہر سطح پررابطہ میں ہے اور جہاں کوئی مسئلہ یا مشکل پیش آتی ہے تو ہیلپ ڈیسک مذکورہ ا
مزید پڑھیے


وزیر اعلی دودھ اور گوشت کی فراہمی پراعتماد میں لیں،شاکرگجر

اتوار 29 مارچ 2020ء
کراچی(کامرس رپورٹر)ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کے صدر شاکر عمر گجر نے وزیر اعلی سندھ سیدمراد علی شاہ سے اپیل کی ہے کہ اس مشکل وقت میں دودھ اور گوشت کی فراہمی کے حوالے سے ہمیں اعتماد میں لیں تاکہ مزید بہتر طریقہ سے ان مسائل کا مقابلہ کرسکیں۔شاکرعمرگجر نے کہاکہ اس وقت دودھ اور گوشت سستی پروٹین سورس ہے جو کہ کرونا کے خلاف شہریوں کے لئے کسی دوا کا کام کرتے ہیں ، ہم حکومت کے ہر فیصلے کا احترام کرتے ہیں اور اس وبا میں حکومت سندھ کے ساتھ کھڑے ہیںلیکن کرونا وائرس کے
مزید پڑھیے








اہم خبریں