Common frontend top

کاروبار


معاشی بحا لی کیلئے حکومتی اقدامات خوش آئند ہیں ‘اسلم طاہر

اتوار 29 مارچ 2020ء
لاہور( این این آئی)پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلائو سے معیشت پر پڑنے والے منفی اثرات کو زائل کرنے کیلئے بروقت اور پیشگی اقدامات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کو روک کر ان کے فنڈز معیشت کو فعال کرنے والے شعبوں کو منتقل کئے جائیں ،حکومت سے اپیل ہے کہ کارپٹ انڈسٹری سے وابستہ ہنر مندوں کو معاشی تنگدستی سے بچانے کے لئے مالی امدادفراہم کی جائے ۔ ان خیالات کا اظہارایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد اسلم طاہر ، چیئر پرسن کارپٹ
مزید پڑھیے


حکومت معیشت میں کلیدی کردار کے حامل تاجروں کوریلیف دے : انجمن تاجران

اتوار 29 مارچ 2020ء
لاہور( این این آئی)آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے حکومت سے تاجروں کو بھی ریلیف پیکج دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء پھیلنے سے پہلے بھی بد ترین مہنگائی اور ہیجان کی کیفیت کی وجہ سے کاروبار میں شدید مندی کا رجحا ن تھا، لاک ڈائون ختم ہونے کے بعد بہت سے تاجردوبارہ اپنا کاروبار چلانے کے متحمل نہیں ہو سکتے اس لئے حکومت فوری طو رپر تاجر تنظیموں سے مشاورت کا آغاز کرے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران کے عہدیداروں سے ٹیلیفونک اجلاس کے دوران خطاب
مزید پڑھیے


ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری آئے گی ‘ ملک بوستان

اتوار 29 مارچ 2020ء
کراچی(کامرس رپورٹر) ایکس چینج کمپنیز ایسو سی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک محمدبوستان نے کہا ہے کہ ایکسپورٹرز نے120دن والی فارورڈ سیلنگ کی اور ٹی بلز کے سرمایہ کاروں نے بھی ساڑھے 3 ارب ڈالر میں سے 60فیصد سرمایہ2ارب ڈالر نکال لیا ہے جس کی وجہ سے ڈالر نیچے آرہا ہے،ڈالر کے مقابلے میں اب روپے کی قدر میں بہتری آئے گی ،اسٹیٹ بینک نے ہماری درخواست پر انٹربینک مارکیٹ پر کنٹرول کیا ہے، آنے والے دنوں میں اسٹاک اور روپے کی قدر میں ریکوری ہوگی اور ڈالر156روپے تا157روپے پر آجائے گا۔ملک بوستان نے میڈیا کو بتایا
مزید پڑھیے


یوفون اور مائیکرو انشیور میں فنانشل سکیورٹی متعارف کرانے کیلئے اشتراک

اتوار 29 مارچ 2020ء
کراچی(کامرس ڈیسک) پاکستانی ٹیلی کام آپریٹر یوفون نے اپنے صارفین اور انکی دیکھ بھال کو ہمیشہ بنیادی اہمیت دی ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بری طرح متاثر ہورہا ہے، اس نازک وقت میں یوفون نے اس اہم مسئلہ کو حل کرنے کے پیش نظر فنانشل سیکورٹی متعارف کرانے کے لئے مائیکرو انشیور کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔ یو صحت اپنے صارفین کو پاکستان بھر میں کسی بھی اسپتال میں داخلے کے اخراجات کے لئے مالیاتی تحفظ کی سہولت فراہم کررہا ہے۔
مزید پڑھیے


کرونا وائرس :پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ملکی تاریخ کی سب سے بڑی مندی

اتوار 29 مارچ 2020ء
کراچی ( کامرس رپورٹر)کورونا کی وباء کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ کی سب سے بڑی مندی کی لپیٹ میں ہے ۔ وائرس کی وباء عالمی اسٹاک مارکیٹس کی طرح پاکستان اسٹاک مارکیٹ کو بھی لے ڈوبا ہے ۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ مسلسل تیسرے ہفتے بھی بدترین مندی کی لپیٹ میں رہی اور کے ایس ای100انڈیکس مزید2500پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 30 ہزار اور 29 ہزار پوائنٹس کی دو بالائی حد سے گھٹ کر28ہزار پوائنٹس کی پست ترین سطح پر آگیا جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 433ارب روپے ڈوب گئے جس کی وجہ سے سرمائے
مزید پڑھیے



سال 2019 میں ٹیلی کام شعبے کا ریونیو 552 بلین روپے سے متجاوز

هفته 28 مارچ 2020ء
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے )کی طرف سے جاری کردہ سالانہ رپورٹ برائے سال 2019-2018 کے مطابق، ٹیلی کام کے شعبے نے ٹیکسوں، ڈیوٹیوں اور محصولات کی مد میں قومی خزانے میں 96 ارب سے زائد رقم جمع کرائی، سیکٹر میں 636ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی جبکہ سیکٹر کا مجموعی ریونیو 552 ارب روپے رہا۔ دوران سال شعبے میں 236 ملین امریکی ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) ہوئی۔ سالانہ رپورٹ میں پی ٹی اے اور ٹیلی کام کے شعبے کی سال 2018-19کی کارکردگی کا ایک جامع جائزہ پیش کیا
مزید پڑھیے


کرونا کی روک تھام کیلئے لاک ڈاؤن سے معاشی بحران سنگین

هفته 28 مارچ 2020ء
کراچی(کامرس رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( ایف پی سی سی آئی) کی قائمہ کمیٹی برائے سیلز ٹیکس کے کنوینر اورچیئرمین انڈینٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان(آئی اے او پی) ثاقب فیاض مگوں نے کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے لاک ڈاؤن کے باعث تجارتی وصنعتی سرگرمیاں منجمد ہونے کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ موجودہ اقتصادی بحران کو مدنظر رکھتے ہوئے غیر رجسٹرڈ افراد کو مال کی فروخت پرشناختی کارڈ کی شرط کم ازکم 6ماہ کے لیے مؤخر کی جائے کیونکہ کرونا وائرس سے پیدا صورتحال کے باعث برآمدکنندگان کی تمام
مزید پڑھیے


کرونا کی موجودہ صورتحال کے باعث پہلی ڈیجیٹل پاکستان کانفرنس ملتوی

هفته 28 مارچ 2020ء
کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان کو انفارمیشن ٹیکنالوجی حب بنانے اور آئی ٹی انڈسٹری میں نئی ملازمتیں پیداکرنے کے حکومتی وژن کے سلسلے میں 15 اپریل کو منعقد ہونے والی پہلی ڈیجیٹل پاکستان کانفرنس کرونا وائرس کی موجودہ صورتحال، قومی تحفظ اور حکومتی اقدامات کی معاونت کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے ۔ یہ کانفرنسکراچی میں منعقد ہونی تھی۔ کانفرنس میں آئی ٹی کمپنیاں، اکیڈیمیا اور ماہرین شرکت کررہے تھے ۔ کانفرنس کے منتظم سی ای او ایمفکو ٹیکنالوجیز معروف ایوب کے مطابق ایونٹ ملتوی کرنے کا فیصلہ پاکستان کے بیشتر علاقوں اور دنیا کے کافی ممالک میں لاک ڈاؤن اور حکومت
مزید پڑھیے


ادویات و فارما کمپنیوں کے ملازمین کی نقل وحرکت نہ روکنے کی اپیل

هفته 28 مارچ 2020ء
لاہور(جنرل رپورٹر)ادویہ ساز اداروں کی تنظیم فارما بیورو نے ادویات اور ملازمین کی نقل و حرکت میں رکاوٹوں کے حوالے سے حکومت سے نوٹس لینے کی اپیل کر دی ہے ایگزیکٹو ڈائریکٹر فارما بیورو، عائشہ حق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ادویات اور ادویات بنانے والی کمپنیوں کے ملازمین کو لاک ڈائون میں استثنی حاصل ہے تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ارکان ادیات اور ملازمین کی نقل و حمل میں رکاوٹ پیدا کر رہے ہیں۔انہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ان رکاوٹوں کی وجہ سے دواؤں کی پیداوار اور ترسیل
مزید پڑھیے


وزیر اعظم کے ریلیف پیکیج میں بہتری کی گنجائش ہے : شاہد رشید

هفته 28 مارچ 2020ء
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)اسلام آباد چیمبر کے سابق صدر شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا ریلیف پیکج خوش آئند ہے جس میں بہتری کی گنجائش موجودہے جس سے عوام کی پریشانی کم ہو جائے گی۔ مزدوروں کو تین ہزار روپے ماہانہ ادائیگی کا فیصلہ درست ہے مگر ملک میں ایسا کرنے کے لئے کوئی موثرمکینزم موجود نہیں ہے ۔پیکج پر عمل درامد میں شفافیت کا مسئلہ پیدا ہو گاجبکہ بیوروکریسی کی سست روی بھی اس میں رکاوٹ بن سکتی ہے اس لئے غریب عوام کے لئے سبسڈی کا کچھ حصہ بجلی اور گیس کے بلوں کی
مزید پڑھیے








اہم خبریں