Common frontend top

کاروبار


زرمبادلہ ذخائر میں63کروڑ79لاکھ ڈالرز کی کمی

جمعه 27 مارچ 2020ء
کراچی(کامرس رپورٹر)ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 63کروڑ79لاکھ ڈالرز کی کمی ریکارڈ کی گئی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 20مارچ کوختم ہونے والے ہفتے پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر18ارب74کروڑ30لاکھ ڈالرسے گھٹ کر18ارب10کروڑ51لاکھ ڈالر رہ گئے ۔اعداد وشمار کے مطابق اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر69کروڑ4لاکھ ڈالرزکی کمی سے 11 ارب 98 کروڑ92لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 5کروڑ 25لاکھ ڈالرکے اضافے سے 6 ارب 6 کروڑ34لاکھ ڈالر سے بڑھ کر6ارب 11 کروڑ 59 لاکھ ڈالر ہوگئے ۔مرکزی بینک کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی بیرونی قرض ادائیگیوں کے باعث ہوئی
مزید پڑھیے


بندرگاہ پر درآمدی مال کے ڈھیر،رسائی دی جائے:امین یوسف

جمعه 27 مارچ 2020ء
کراچی(این این آئی)پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن (پی سی ڈی ایم اے ) کے چیئرمین و سابق ڈائریکٹر کراچی اسٹاک ایکسچینج امین یوسف بالاگام والانے کہا ہے کہ کروناوائرس کی وبا کی روک تھام کے لیے لاک ڈاؤن کے باعث کمرشل امپورٹرز درآمدی خام مال بندرگاہ سے اٹھانے سے قاصر ہیں جس کی وجہ سے بندرگاہ پر درآمدی مال کے ڈھیر لگ گئے ہیں جس سے نہ صرف بندرگاہ پر رش بڑھ جائے گا بلکہ صنعتوں باالخصوص ٹیکسٹائل اور فارماسیوٹیکل انڈسٹری اور سینی ٹائرز کے خام مال کی فراہمی تعطل کا شکار ہو سکتی ہے ۔امین یوسف بالاگام
مزید پڑھیے


سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد معمولی ریکوری

جمعه 27 مارچ 2020ء
کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا عالمی اسٹاک مارکیٹوں میں بہتری آنے کے باعث مقامی اسٹاک مارکیٹ میں بھی منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری کی گئی لیکن ساتھ ہی کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے اقدامات اور معیشت پر مرتب ہونے والے منفی اثرات کے باعث سرمایہ کار محتاط بھی نظر آئے جس کے سبب اتار چڑھاوٗ دیکھنے میں آیا اورٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 28ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے 28191پوائنٹس کی بلند اور27046پوائنٹس کی نچلی سطح پر ریکارڈ کیا گیا تاہم کاروبار کے
مزید پڑھیے


پاکستان میں انٹرنیٹ کے استعمال میں 15 فیصد اضافہ

جمعه 27 مارچ 2020ء
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) کے جانب سے ٹیلی کام آپریٹروں کے ذریعے حاصل کی جانیوالی معلومات کے مطابق گذشتہ ہفتے سے انٹرنیٹ کے استعمال میں تقریبا 15 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جب ملک کرونا وائرس کے خلاف لڑ رہا ہے ۔یہ اضافہ تعلیمی اداروں اور کاروباری مراکز کی آن لائن سرگرمیوں میں اضافے اور افراد اور تنظیموں کے ذریعہ ، "گھر سے دفتری امور کی انجام دہی" کی پالیسی کی وجہ سے دیکھنے میں آیا ہے ۔ ملک میں انٹرنیٹ کی ضروریات کے پیش نظر انٹرنیٹ کی سہولت
مزید پڑھیے


روپے کی قدر میں کمی انتہائی تشویش ناک ہے ، احمد جواد

جمعه 27 مارچ 2020ء
اسلام آباد (این این آئی)سیکٹری جنرل بزنس مین پینل احمد جواد نے کہاہے کہ روپے کی قدر میں کمی انتہائی تشویش ناک ہے ، حکومت فوری نوٹس لے ،متعلقہ ریاستی ادارے ڈالر کی قدر کو کنٹرول کرنے میں قومی کردار ادہ کریں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ڈالر کی قدر میں بے تہاشہ اضافے کا فوری نوٹس لیتے ھووے اسے 154 کی سطع پر واپس لانے کیلئے فوری اقدامات کرے ۔انہوں نے کہاکہ دو دن میں ڈالر کی قدر میں اضافہ کرونا وائرس کیخلاف لڑی جانے والی جنگ کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کا باعث بنے گا۔
مزید پڑھیے



ٹیکسٹائل انڈسٹری کو بے شمار مسائل کا سامنا ہے ،عادل بشیر

جمعه 27 مارچ 2020ء
لاہور(کامرس رپورٹر)آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے چئیرمین عادل بشیر نے کہا ہے کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری پر کرونا وائرس کے منفی اثرات سے بچنے کے لئے حکومت فوری طور پر7.5فیصد منظور شدہ ٹیرف ریٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرے ۔ اکنامک کوآرڈنیشن کمیٹی نے 11مارچ کو منظوری دی تھی کہ پانچ ایکسپورٹ سیکٹر کو 7.5یو ایس سینٹ فی کلو واٹ کے حساب سے دی جائے گی۔انہوں نے نشاندہی کی ہے کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کو بے شمار مسائل کا سامنا ہے ،بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں پرویژنل بلز بھیج رہی ہیں کیونکہ حکومت کی طرف سے تاحال نوٹیفکیشن جاری نہیں
مزید پڑھیے


پنجاب کے پاس گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں: سمیع اﷲ چوہدری

جمعه 27 مارچ 2020ء
لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی وزیر خوراک سمیع اﷲ چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب کے پاس گندم کے وافر مقدار میں ذخائر موجود ہیں۔محکمہ خوراک پنجاب ہر صورت اور ہر ممکن حالات میں اس گندم کا آٹا سپلائی کرنے کے لئے تیار ہے ۔پنجاب کے عوام کو بالکل فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں۔صوبائی وزیر خوراک نے کہا کہ جو لوگ آٹے کے معاملے پر افواہیں پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں وہ اپنے ارادوں میں ناکام ہوں گے ۔جو لوگ اپنی ضرورت سے زیادہ آٹا خرید رہے ہیں انھیں اپنے باقی بھائیوں کا خیال کرتے ہوئے ایسا قطعا نہیں کرنا چاہیے
مزید پڑھیے


ڈالر ایک روز میں3 روپے مہنگا ،پاکستان سٹاک ایکسچینج پھر کریش:ٹریڈنگ2گھنٹے معطل کرنا پڑی

جمعرات 26 مارچ 2020ء
کراچی (کامرس رپورٹر) شرح سود میں کمی اور درآمد کنندگان کو دی جانے والی مراعات کے نتیجے میں طلب بڑھنے کے باعث بدھ کو انٹر بنک میں ڈالر 3 روپے مہنگا ہو کر 162 روپے پر پہنچ گیا ،پاکستان سٹاک ایکسچینج پھر کریش کر گئی ،انڈیکس میں 1336 پوائنٹس کی کمی ہو گئی ۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بنک میں ڈالر کی قیمت میں 3 روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد انٹر بنک میں ڈالر159روپے سے بڑھ کر 162 روپے کی سطح پر آگیا جو کہ 8 ماہ میں روپے کے مقابلے میں بلند ترین سطح ہے ۔فاریکس ڈیلرز
مزید پڑھیے


درآمدات میں سہولت کے لیے فارن ایکسچینج ریگولیشنز میں نرمی

جمعرات 26 مارچ 2020ء
کراچی(کامرس رپورٹر)کورونا وائرس سے پیدا شدہ حالات میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایڈوانس پیمنٹ اور اوپن اکاؤنٹ کے تحت درآمدات میں سہولت فراہم کرنے کے لیے فارن ایکسچینج ریگولیشنز میں نرمی کردی۔تفصیلات کے مطابق بینک دولت پاکستان نے کورونا وائرس کے علاج کے لیے طبی آلات، دواؤں اور دیگر اشیا کی درآمد پر کسی حد کے بغیر وفاقی اور صوبائی حکومت کے تمام محکموں، سرکاری و نجی شعبے کے اسپتالوں، فلاحی اداروں، مینوفیکچررز اور کمرشل درآمد کنندگان کو امپورٹ ایڈوانس پیمنٹ اور امپورٹ آن اوپن اکاؤنٹ کی اجازت دی ہے ۔ مزید یہ کہ بینکوں کو بین الاقوامی ڈونر
مزید پڑھیے


پاک یو کے ایکسپو رمضان ایڈیشن مئی میں منعقد ہوگا

جمعرات 26 مارچ 2020ء
لندن (این این آئی) برطانیہ میں تین کامیاب نمائشوں کے انعقاد کے بعد چوتھی ’’ پاکستان ایکسپو یوکے ‘‘ 22 مئی کو منعقد کی جائے گی ۔ایکسپو آرگنائزر فہد برلاس کے مطابق پاکستانی مصنوعات کو بیرون ممالک منڈیوں میں متعارف کرانے کے اقدامات کے تسلسل میں چوتھی ’’ پاکستان ایکسپو یوکے ‘‘22مئی کولندن میں منعقد ہو گی ۔انہوں نے بتایاکہ پاک یوکے ایکسپو کا یہ رمضان ایڈیشن ہے جس کے لیے پاکستانی تاجروں سے اظہار دلچسپی بھی مانگ لی گئی ہے ۔
مزید پڑھیے








اہم خبریں