Common frontend top

کاروبار


سبزیوں کی برآمدات میں دسمبر 2019ء کے دوران 90.91 فیصد اضافہ

جمعرات 26 مارچ 2020ء
کراچی(این این آئی)سبزیوں کی برآمدات میں دسمبر 2019ء کے دوران 90.91 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق دسمبر 2019ء کے دوران سبزیوں کی ملکی برآمدات کا حجم 44.4 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ دسمبر 2018ء کے دوران سبزیوں کی برآمدات سے 23.2 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا، اس طرح دسمبر 2018ء کے مقابلے میں دسمبر 2019ء کے دوران سبزیوں کی قومی برآمدات میں 21.2 ملین ڈالر (91 فیصد کے قریب) اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
مزید پڑھیے


ریفنڈز سے سرمائے کی قلت ختم ہو گی‘ کارپٹ ایسوسی ایشن

جمعرات 26 مارچ 2020ء
لاہور (صباح نیوز)پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے مختلف شعبوں کیلئے 1200 ارب کے ریلیف پیکج کوسراہتے ہوئے کہا ہے کہ برآمدی شعبے کے 100ارب روپے کے ریفنڈ سے سرمائے کی قلت ختم کرنے میں مدد ملے گی ، حکومت کوہر لمحے بدلتی صورتحال کے مطابق پالیسیاں مرتب کرنا ہوں گی ۔ ان خیالات کا اظہار ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد اسلم طاہر،کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن پرویز حنیف ، وائس چیئرمین شیخ عامر خالدسعید، سینئر مرکزی رہنما عبد اللطیف ملک، سینئر ریاض احمد، سعید خان ، محمد اکبر ملک، اعجاز
مزید پڑھیے


TECNO کا نیا ماڈل Camon 15 متعارف

جمعرات 26 مارچ 2020ء
لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک)TECNO Mobile کی جانب سے اپنے نئے ماڈل Camon 15 کو پاکستان میں متعارف کرادیا گیا ۔پاکستان میں پہلی مرتبہ کسی اسمارٹ فون کو Live Broadcast Event میں لانچ کیا گیاہے ۔ جسے 13 مختلف سوشل میڈیا چینلز پر بھی لائیو نشر کیا گیا، جسے مشہور اداکارہ جگن کاظمی نے ہوسٹ کیا۔ Camon 15 کے خصوصی فیچرز میں سم سے نمایاں 48MP Ultra Quad کیمرہ کے ساتھ ساتھ 32 MP POP-UP سیلفی کیمرہ شامل ہے ۔لائیو ایونٹ میں TECNO Mobile کی نئی Brand Ambassador ، Mehwish Hayat نے بھی شرکت کی۔ ایونٹ کا آغازٹیکنو کے جنرل
مزید پڑھیے


کورونا وبا: پولٹری کے شعبے کو بھاری خسارے کا سامنا

جمعرات 26 مارچ 2020ء
لاہور(آن لائن) کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان میں پولٹری کے شعبے کو بھاری مالی خسارے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے سینٹرل چیئرمین ڈاکٹر محمد اسلم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ پولٹری سیکٹر میں نجی شعبے کی تقریبا 750 ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری ہے اور تقریباً 20 لاکھ لوگوں کا روزگار اس صنعت سے وابستہ ہے ، لیکن گزشتہ کچھ عرصے میں روپے کی قدرمیں کمی، بجلی کی قیمت میں اضافے ، امپورٹ ٹیکسوں میں اضافے سے
مزید پڑھیے


وزیراعظم کاریلیف پیکج خوش آئند ہے ،ایس ایم منیر،افتخار علی ملک

جمعرات 26 مارچ 2020ء
کراچی(کامرس رپورٹر)یونائٹیڈ بزنس گروپ (یوبی جی)کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر ، چیئرمین افتخار علی ملک،سیکریٹری جنرل زبیرطفیل، چیئرمین سندھ ریجن خالدتواب، مرکزی ترجمان گلزارفیروز ،عبدالحسیب خان اورعبدالسمیع خان نے اپنے مشترکہ بیان میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کورونا وائرس کے پیش نظر مختلف شعبوں کے لئے 880ارب روپے کے اعلان کردہ ریلیف پیکج ،پیٹرول کی قیمت میں15 روپے فی لیٹر کمی اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں مزید ڈیڑھ فیصد کمی اور ملک میں کورونا وائرس کی وبا کے باعث معاشی سرگرمیوں میں آنے والے تعطل ، اس کے اثرات سے نمٹنے کے لیے
مزید پڑھیے



سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ادائیگی کی حتمی تاریخ 31 مارچ مقرر

جمعرات 26 مارچ 2020ء
اسلام آباد(وقائع نگار) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے کہاہے کہ سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ادائیگی کی حتمی تاریخ 31 مارچ ہے اور اس میں مزید کوئی توسیع نہیں کی جائے گی۔گذشتہ روز جاری بیان میں ترجمان ایف بی آرنے کہا ہے کہ کورونا وائرس وبا کے پیش نظر ٹیکس گزاروں کی سہولت کے لئے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی ادائیگی کی تاریخ میں 31 مارچ تک توسیع کردی گئی ہے ۔ ترجمان نے کہاکہ ٹیکس گزار حتمی تاریخ سے پہلے ٹیکسز کی ادائیگی یقینی بنائیں۔
مزید پڑھیے


پنجاب بھر میں ماہ اپریل سے کپاس کی بوائی شروع ہوگی:محکمہ زراعت

جمعرات 26 مارچ 2020ء
لاہور(کامرس رپورٹر)ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں ماہ اپریل سے کپاس کی بوائی شروع ہورہی ہے ۔کاشتکار کپاس کی کاشت کیلئے سفارش کردہ اقسام کا معیاری، تندرست، خالص اور بیماریوں سے پاک بیج استعمال کریں۔ تصدیق شدہ معیاری بیج پنجاب سیڈ کارپوریشن کے علاوہ رجسٹرڈ پرائیویٹ اداروں سے حاصل کیا جا سکتا ہے ۔ 75 فیصد یا زیادہ اگائو والا بُر اترا ہوا 6 کلو گرام جبکہ بُردار 8 کلو گرام اور 60 فیصد اگائو والا بُر اترا ہوا 8 کلو گرام جبکہ بُردار 10 کلو گرام فی ایکڑ استعمال کریں۔
مزید پڑھیے


کارپوریٹ سماجی ذمہ داری شعبہ میں کرپشن ہو رہی ، مرتضی مغل

جمعرات 26 مارچ 2020ء
کراچی (این این آئی)ایف پی سی سی آئی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے انشورنس کے کنوینر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے مختص فنڈز میں اربوں روپے کی کرپشن کی جا رہی ہے ۔حکومت اس سرمائے کو اپنی تحویل میں لے کر کرونا وائرس کے خلاف جنگ اور غریب عوام کی فلاح کے لئے استعمال کرے ۔ ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ ان فنڈز کو حقیقی مقاصد کے بجائے ذاتی اور سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے ۔ ملک میں بہت سی ایسی کاغذی
مزید پڑھیے


اسلام آباد چیمبر کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کا خیر مقدم

جمعرات 26 مارچ 2020ء
اسلام آباد(وقائع نگار) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد احمد وحید نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر کمی کا خیرمقدم کرتے ہیں کیونکہ اس سے مشکلات کا شکار عوام کو کچھ ریلیف ملے گا، کاروباری طبقہ توقع کر رہا تھا کہ سٹیٹ بینک موجودہ مشکل حالات میں شرح سود میں خاطر خواہ کمی کرے گا لیکن صرف 1.5 فیصد کمی کی گئی ہے ، حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ شرح سود کو کم کرکے پانچ فیصد تک لایا جائے تاکہ تاجروصنعتکار برادری کورونا وائرس
مزید پڑھیے


صابن ، سینیٹائزرکو اشیاء ضروری کی فہرست میں شامل کرنے کامطالبہ

جمعرات 26 مارچ 2020ء
کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان سوپ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ظفر محمود نے سندھ اور پنجاب حکومت سے درخواست کی ہے کہ صابن اور سینیٹائزرکو بھی اشیاء ضروری کی فہرست میں شامل کر ے اور لاک ڈاؤنCOVID-19 کے نوٹیفکیشن میں فوری شامل کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک بھر میں 166 کارخانے صابن سازی کر رہے ہیں جو اب وقت کی اور کروناسے نمٹنے کی اہم ضرورت ہے ، حالیہ لاک ڈاؤن کے فیصلے سے عوام اس اہم ضرورت سے محروم ہو سکتے ہیں جس کے نتیجے میں بیماری مزید بڑھنے کا خدشہ ہے اور اگر سوپ انڈسٹری بند
مزید پڑھیے








اہم خبریں