Common frontend top

کاروبار


حکومت ریلیف پیکج کو موثر طور پر نافذ کرے :سراج تیلی، آغا شہاب

جمعرات 26 مارچ 2020ء
کراچی (کامرس رپورٹر)چیئرمین بزنس مین گروپ و سابق صدر کراچی چیمبرکے سراج قاسم تیلی اور کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر آغا شہاب احمد خان نے کرونا وائرس کے منفی اثرات کا مقابلہ کرنے کے لئے تقریباً 1200ارب روپے کے وزیر اعظم کے مالیاتی ریلیف پیکیج کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاشبہ یہ بہت ہی اچھا اقدام ہے تاہم اس پیکیج کو نافذ کرنے کے لئے مؤثر حکمت عملی وضع کرنے کی فوری ضرورت ہے تاکہ معاشرے کے غریب اور مستحق طبقے بشمول مزدورں، دیہاڑی پر کام کرنے والوں اور ریڑی چلانے والوں وغیرہ کے
مزید پڑھیے


برآمدی صنعت کوایک کھرب ریفنڈ،متاثر مزدوروں کو 2کھرب دینگے :حفیظ شیخ

جمعرات 26 مارچ 2020ء

اسلام آباد(وقائع نگار،مانیٹرنگ ڈیسک) مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہاہے کہ ایکسپورٹ انڈسٹری کو 100ارب روپے کے ٹیکس ریفنڈ د ینگے ،متاثرہونے والے مزدوروں کیلئے 200ارب روپے رکھے گئے ہیں،70لاکھ لوگوں کو 3ہزار ماہانہ4ماہ کیلئے امداد دینگے ،یوٹیلٹی سٹورز کو 50ارب روپے دے رہے ہیں،82لاکھ گندم کسانوں سے خریدیں گے ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری طورپر15روپے کمی کی گئی،80فیصد گیس کے صارفین کو بل کی ادائیگی میں 3ماہ کا وقت دیا جا ئیگا، کھانے پینے کی اشیا پر ٹیکس میں کمی کی جارہی ہے ۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے معاون خصوصی برائے اطلاعات
مزید پڑھیے


سٹاک مارکیٹ پھر کریش‘ ٰ3 کھرب 23 ارب‘ 66 کروڑ ڈوب گئے: شرح سود میں 1.5 فیصد کمی

بدھ 25 مارچ 2020ء
کراچی (کامرس رپورٹر،92نیوزرپورٹ) سٹاک مارکیٹ ایک بار پھرکریش ہوگئی ،سرمایہ کاروں کے 3 کھرب 23 ارب،66 کروڑ ڈوب گئے ،سٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں مزید 150 بیسس پوائنٹس یعنی 1.50 فیصد کمی کردی، جس کے نتیجے میں شرح سود 12.50 فیصد سے کم ہوکر 11 فیصد ہوگئی۔پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کو مندی کا رجحان لوٹ آیا اور گذشتہ ہفتے کے آخری روزریکوری آئی تھی لیکن نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روزٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات میں حصص کی فروخت کا دباؤ بڑھنے کے باعث مارکیٹ پھرکریش ہوگئی،مارکیٹ کوسنبھالنے کیلئے ٹریڈنگ دو گھنٹے معطل کی گئی لیکن
مزید پڑھیے


کے الیکٹرک کی جانب سے چارجز کے بغیر بل ادائیگی کا خیر مقدم

بدھ 25 مارچ 2020ء
کراچی (کامرس رپورٹر)نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری ( نکاٹی) کے سرپرست اعلیٰ کیپٹن اے معیز خان اور صدر نسیم اختر نے نکاٹی کے مطالبے پر کے الیکٹرک کی جانب سے انڈسٹریل سپورٹ پیکیج ایڈجسٹمنٹ(آئی ایس پی اے ) چارجز کے بغیر بجلی بلوں کی ادائیگی کی اجازت دینے کا خیرمقدم کیا ہے مگر ساتھ ہی بجلی بلوں کی ادائیگی کی تاریخ 10اپریل2020 تک بڑھانے کی درخواست کی ہے ۔کیپٹن معیز اور نسیم اختر نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ نکاٹی کی جانب سے چند روز پہلے کے الیکٹرک کو ایک خط ارسال کیا گیا تھا جس
مزید پڑھیے


سٹاف ماسک اور سینی ٹائزر کا استعمال یقینی بنائے،سیکرٹری لائیو سٹاک

بدھ 25 مارچ 2020ء
لاہور(خبرنگارخصوصی)سیکرٹری لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ ندیم ارشاد کیانی نے محکمہ لائیو سٹاک میں آن لائن اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری، ڈائریکٹر جنرل اور ڈائریکٹرز نے شرکت کیِ سیکرٹری لائیو سٹاک نے ڈویڑنل ڈائریکٹرز اور ایڈیشنل ڈائریکٹرز کو محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کی ہدایت کی ، سیکرٹری لائے و سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب نے کہا کہ ویٹرنری ہسپتال کا عملہ ہسپتال میں ہی کیٹل فارمرز کو علاج کی سہولت فراہم کرے گا۔ فیلڈ سٹاف فارمرز کو کورونا وائرس کے تدارک بارے معلومات فراہم کریں۔ فیلڈ سٹاف حفاظتی ماسک اور سینی ٹائزر کا استعمال یقینی بنائیں۔ عوام
مزید پڑھیے



لاہور چیمبر ممبران کیلئے تجدید کی تاریخ میں 30اپریل تک توسیع

بدھ 25 مارچ 2020ء
لاہور (کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مطالبے پرلاہور چیمبر کے ممبران کے لیے تجدید رکنیت کی تاریخ میں 30اپریل تک توسیع کردی گئی ہے ۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے اعلی حکام سے اپیل کی تھی کہ کرونا وائرس کی وبا اور لاک ڈائون کے پیش نظر تمام سرگرمیاں منجمد ہیں لہذا ممبران کو تجدید رکنیت کے لیے اضافی وقت دیا جائے جس پر ممبران کو ایک ماہ کا اضافہ وقت دے دیا گیا ہے ۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عرفان اقبال شیخ، سینئر نائب صدر علی حسام اصغر اور نائب
مزید پڑھیے


کنگی کے حملے سے گندم کی فصل متاثر ہونے کا خدشہ

بدھ 25 مارچ 2020ء
ملتان (سٹاف رپورٹر) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے بتایا ہے کہ امسال گندم کی فصل پر کنگی کا حملہ مختلف اضلاع میں مشاہدہ میں آیا ہے ۔ یہ مرض پھپھوندی کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے ۔ زرد کُنگی کا حملہ پتوں پر ہوتا ہے اور انتہائی حملے کی صورت میں سٹے بھی متاثر ہوتے ہیں۔ پودے کے پتوں پر زرد رنگ کے چھوٹے چھوٹے دھبے متوازی قطاروں میں پوڈر کی صورت میں پائے جاتے ہیں۔ بھوری کنگی کا حملہ عام طور پر پودے کے نچلے پتوں سے شروع ہوتا ہے جس کی وجہ سے پتے کے اوپر بھورے رنگ
مزید پڑھیے


پاکستان سٹاک ایکسچینج ورچوئل آپریشن کے لئے انتظامات مکمل

بدھ 25 مارچ 2020ء
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج ورچوئل آپریشن کے لئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ۔ترجمان سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے اپنے بیان میں کہاکہ ایس ای سی پی، پی ایس ایکس، سینٹرل ڈیپازٹری اور کلئرنگ کازیادہ تر سٹاف گھروں سے آپریٹ کرنے کے لئے تیار ہے ،ڈیڑھ سو سے زائد بروکر بھی ٹریڈنگ کے لئے آن لائن لاگ ان کر چکے ہیں ۔ترجمان نے کہاکہ دفاتر میں موجود محدود سٹاف ڈبلیو ایچ او کی ہدایات پر مکمل عمل کر رہا ہے ۔ چیئر مین ایس ای سی پی نے کہاکہ ملک میں معاشی سرگرمیوں کا تسلسل اور افرادی
مزید پڑھیے


فیڈرل ایکسائز، سیلزٹیکس گوشواروں کی تاریخ میں 15 اپریل تک توسیع

بدھ 25 مارچ 2020ء
لاہور(کامرس رپورٹر) ایف بی آر نے جنوری اور فروری کے فیڈرل ایکسائز، سیلزٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15 اپریل تک توسیع کردی ہے ۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے جنوری اور فروری کے فیڈرل ایکسائز، سیلزٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔جنوری اور فروری کے فیڈرل ایکسائز و سیلز ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15 اپریل تک توسیع کردی گئی ہے ۔جنوری کے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ اٹھائیس فروری جبکہ فروری کے گوشواروں کی آخری تاریخ25مارچ مقرر کی گئی تھی۔سیکنڈ سیکرٹری خالد محمود نے پندرہ اپریل تک
مزید پڑھیے


محکمہ ایکسائز،ٹیکسیشن و نارکوٹیکس کنٹرول کے دفاتر7 اپریل تک بند

بدھ 25 مارچ 2020ء
لاہور(نیوزرپورٹر)حکومتی اقدامات پر محکمہ ایکسائز،ٹیکسیشن و نارکوٹیکس کنٹرول کے تمام دفاتر کی بندش کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں تمام دفاتر منگل 7 اپریل 2020 تک یا اگلے حکمنامے تک بند رہیں گے ۔انتہائی ضروری عملہ ڈیوٹی پر موجود رہے گا۔جن کے نمبرز پریس کو دیے گئے ہیں وہ عملہ کسی بھی کال کا جواب دینے معلومات کیلئے دستیاب ہوگا۔گھر پر رہنے والا عملہ ہر صورت کال کا جواب دینے کا پابند ہوگاڈائریکٹر جنرل ایکسائز سہیل شہزاد نے کہا کہ خود عملہ کی مانیٹرنگ کروں گا،ہم گھرچھٹیوں پر نہیں بلکہ ڈیوٹی پر ہیں،عملہ کی آن لائن دستیابی کو ہر
مزید پڑھیے








اہم خبریں