Common frontend top

کاروبار


گورنر سٹیٹ بینک کی ماہانہ تنخواہ25لاکھ

هفته 12 فروری 2022ء
اسلام آباد(نیٹ نیوز) گورنر سٹیٹ بینک رضا باقرکو ملنے والی تنخواہ اور مراعات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔یہ تفصیلات سینیٹر عرفان صدیقی کے سوال پر فراہم کی گئیں۔وزارت خزانہ کی جانب سے دی جانے والی تفصیلات کے مطابق گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر کو ماہانہ 25 لاکھ روپے تنخواہ مل رہی ہے اوراس میں سالانہ 10 فیصد اضافہ ہوتا ہے ۔گورنر سٹیٹ بینک کو فرنشڈ گھر یا اس کے برابر کرایہ اور مرمتی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں، ان کے پاس ڈرائیور سمیت دو گاڑیاں ہیں جبکہ 600 لٹرپیٹرول دیا جاتا ہے ۔ ان کو بجلی، گیس، پانی اور جنریٹر
مزید پڑھیے


سٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار، مزید 392پوائنٹس کا اضافہ، ڈالر اور سونا مہنگا

جمعرات 10 فروری 2022ء
کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکس چینج میں بدھ کو بھی تیزی رہی۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 391.81 پوائنٹس اضافے سے 46339.76پوائنٹس،کے ایس ای 30انڈیکس184.72پوائنٹس اضافے سے 18147.52،کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 252.80پوائنٹس اضافے سے 31679.09 پوائنٹس اورکے ایم آئی 30انڈیکس622.28پوائنٹس اضافے سے 75496.72پوائنٹس پر بند ہوا۔مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 62ارب59کروڑ 44لاکھ8ہزار950 روپے اضافے سے 79کھرب5ارب62کروڑ69 لاکھ17 ہزار128روپے پر پہنچ گیا۔مجموعی طور پر368کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا ،جن میں سے 242کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں اضافہ،103 میں کمی اور 23 میں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں
مزید پڑھیے


پاکستان میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کا تناسب بہت کم ہے :آئی ایم ایف

بدھ 09 فروری 2022ء
لاہور(کامرس رپورٹر)آئی ایم ایف پروگرام کا مقصد پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کو فروغ دینا ہے ،پاکستان میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کا تناسب بہت کم ہے ، حالیہ فنانس ایکٹ کے ذریعے سیلز ٹیکس میں چھوٹ ختم کرنے کا مقصد ٹیکس کے نظام میں پیچیدگیوں کو کم کرنا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی ریزیڈنٹ نمائندہ ایستھر پیریز روئیز نے گزشتہ روز لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ایستھر پیریز روئیز نے مزید کہا کہ پاکستان کو نہ صرف ٹیکس سے متعلق اقدامات کرنے چاہئیں بلکہ معیشت
مزید پڑھیے


’’ڈالر لائیں انعام پائیں ‘‘ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی نئی انعامی سکیم متعارف

پیر 07 فروری 2022ء
اسلام آباد (آن لائن)’’ڈالر لائیں انعام پائیں‘‘ ،سٹیٹ بینک آف (باقی صفحہ4نمبر)پاکستان نے ایک نئی انعامی اسکیم متعارف کرائی ہے ، جس کے تحت ڈالر جمع کرانے پر انعام دیا جا ئیگا۔مرکزی بینک کی جانب سے اعلان کردہ اس نئی سکیم کے تحت منی چینجرز جتنے ڈالرز بینک میں جمع کرا ئینگے اتنے ہی روپے انعام حاصل کر پا ئینگے ۔اس سکیم کے تحت ایکسچینج کمپنیوں کو موصول ہونے والی 100 فیصد ترسیلات زَر انٹر بینک مارکیٹ میں شامل کرنی ہوں گی اور ہر شامل کردہ امریکی ڈالر کے عوض انہیں ایک روپیہ ملے گا۔اس سے قبل ایکسچینج کمپنیوں پر
مزید پڑھیے


سٹاک مارکیٹ میں تیسرے روز بھی تیزی،444 پوائنٹس اضافہ: ڈالر سستا، سونا مہنگا

جمعرات 03 فروری 2022ء
کراچی ( کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بدھ کوبھی زبردست تیزی کا رجحان رہا ۔سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی ٹیلی کام ،فوڈز ،سیمنٹ اور دیگر منافع بخش شعبوں میں خریداری کے باعث کے ایس ای100انڈیکس 444.65 پوائنٹس اضافے سے 46119.15پوائنٹس ہو گیا۔ اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس155.39پوائنٹس اضافے سے 18069.22پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 31472.64پوائنٹس پر جا پہنچا۔ مارکیٹ کامجموعی اضافہ 53ارب61کروڑ32لاکھ52ہزار816روپے اضافے سے بڑھ کر78کھرب63ارب6کروڑ61لاکھ62ہزار 380روپے ہو گیا۔اس دوران 36کروڑ8لاکھ5ہزار حصص کے سودے ہوئے ۔ 70.60فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔اس دوران مجموعی طور پر 381کمپنیوں کا کاروبار ہوا، جن
مزید پڑھیے



ایف بی آر،سی بی آر آزاد کشمیرکا ٹیکس ریٹرن سے متعلق معاہدہ

اتوار 30 جنوری 2022ء
اسلام آباد (آن لائن) آزاد جموں کشمیر میں 63 ہزار رجسٹرڈ ٹیکس گزاروں کی سہولت اورٹیکس جمع کرنے کے طریقہ کار کو آسان بنانے کیلئے ایف بی آر اور سی بی آر آزاد کشمیر کے مابین نیشنل سیلز ٹیکس ریٹرن پر مفاہمتی معاہدہ ہواہے ۔معاہدہ ٹیکس کلیکٹرز کو بغیر آڈٹ کے ریونیو پوٹینشل اور ٹیکس کی تعمیل کو بہتر بنانے کیلئے مددگار ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سنٹرل بورڈ آف ریونیو اے جے کے کیساتھ آزاد کشمیر کے علاقائی دائرہ اختیار میں نیشنل سیلز ٹیکس ریٹرن کے اطلاق کیلئے مفاہمتی معاہدے پر دستخط کئے
مزید پڑھیے


سٹاک مارکیٹ میں 67پوائنٹس ریکور، ڈالرپھر177روپے سے بڑھ گیا

جمعرات 27 جنوری 2022ء
کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکس چینج میں دو دن کی مندی کے بعد بدھ کوتیزی کا رجحان رہا،کے ایس ای 100انڈیکس 44800 پوائنٹس سے بڑھ کر44900پوائنٹس پر بند ہوا ۔ کاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 14 ارب84کروڑ72لاکھ52ہزار486روپے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 76 کھرب 96 ارب 34 کروڑ 71 لاکھ 73ہزار245روپے سے بڑھ کر 77 کھرب 11 ارب19کروڑ44لاکھ25ہزار731روپے ہو گیا۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بدھ کو 5ارب روپے مالیت کے 13کروڑ73لاکھ9ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو8ارب روپے مالیت کے 20کروڑ70لاکھ40ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان سٹاک مارکیٹ
مزید پڑھیے


وائس چانسلرز، بزنس مین کا لاہور چیمبر میں سیشن

اتوار 23 جنوری 2022ء
لاہور(کامرس رپورٹر)اکیڈیمک ریسرچ کا زیادہ فوکس سوشل اور انڈسٹریل ایشوز کی طرف ہو نا چاہئے ، ان تمام ممالک نے تیزی سے ترقی کی جن کی ریسرچ، اکیڈیمیا کو انڈسٹری سے لنک کر دیا گیا، ان خیالات کا اظہار مختلف یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز، بزنس مین، شرکاء نے لاہور چیمبر میں منعقدہ یونیورسٹی، انڈسٹری لنکجز راونڈ ٹیبل سیشن میں کیا۔ لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر میاں رحمان عزیز چن، سابق صدر میاں مصباح الرحمٰن، ڈاکٹر شائستہ سہیل، ڈاکٹر اکرم شیخ، ڈاکٹر سید منصور سرور، ڈاکٹر نسیم احمد، ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا، جنرل شہزاد سکندر، عبدالرشید لون، ڈاکٹر کوثر اے
مزید پڑھیے


سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتہ کے آخری روز تیزی،192 پوائنٹس کااضافہ

هفته 22 جنوری 2022ء
کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکس چینج میں رواں کاروباری ہفتے کے اختتامی روز جمعہ کوکاروبار حصص میں تیزی کا رجحان رہا،کے ایس ای100انڈیکس45ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 32ارب روپے سے زائد کا اضافہ بھی ریکارڈکیا گیا،کاروباری تیزی کی وجہ سے 59.35فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو انڈیکس45148.92پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا مگر کاروبار کے اختتام پرانڈیکس45ہزار پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔کاروباری تیز ی کے نتیجے میں مارکیٹ کے سرمائے میں 32ارب19کروڑ81لاکھ29ہزار669روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی
مزید پڑھیے


سیاسی عدم استحکام سٹاک مارکیٹ کو لے ڈوبا، مزید 673 پوائنٹس گر گئے

جمعرات 20 جنوری 2022ء
کراچی(کامرس رپورٹر)حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بڑھتے ہوئے تناؤ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور جاری کھاتوں کے مسلسل بڑھتے خسارہ،اومی کرون کے باعث پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بدھ کو بھی شدید مندی رہی ۔ کاروبارکے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 673پوائنٹس کی نمایاں سے 44833پوائنٹس پر بند ہوا۔کے ایس ای 30انڈیکس 274پوائنٹس کمی سے 17651 اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 395پوائنٹس کمی سے 30763پوائنٹس پر بند ہوا۔مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ99ارب روپے سے زائد کی کمی سے 77کھرب3ارب روپے کی سطح پر آگیا،تاہم کاروباری حجم7کروڑ سے زائد حصص کے اضافہ سے 23کروڑ حصص کی سطح پر جا
مزید پڑھیے








اہم خبریں