Common frontend top

کاروبار


گارمنٹس فیکٹریوں میں ایڈوانس تنخواہ دے کر دوہفتے کیلئے بند کرنے کا اعلان

منگل 24 مارچ 2020ء
لاہور ( نامہ نگار خصوصی)سیالکوٹ میں پاکستان گارمنٹس انڈسٹری نے دو ہفتے کے لئے صنعتیں بند کرنے کا اعلان کر دیا ، ، چیئرمین ایسوسی ایشن، کھوکھر کے مطابق سیالکوٹ کی گارمنٹس انڈسٹری کے تمام ملازمین کو آج سے پندرہ دن کی ایڈوانس تنخواہ ادا کر دی جائے گی۔ کورونہ وائرس سے بچنے کے لئے حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے ، گارمنٹس انڈسٹری سے لاکھوں افراد وابستہ ہیں۔ حکومت ہمیں 48 گھنٹے کا وقت دے تاکہ ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ ادا کی جا سکے ۔ادھر لاہور میں تنخواہوں کی ادائیگی کے ساتھ ہی فیکٹریاں 15 روز
مزید پڑھیے


لاک ڈاؤن سے شعبہ فشریز غیر یقینی صورتحا ل سے دوچار

منگل 24 مارچ 2020ء
کراچی (رپورٹ: وکیل الرحمان )لانچوں کے شکار پر جانے پر عائد پابندی اور لاک ڈاون کے باعث فشریز شعبہ غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہوگیا ۔پابندی سے قبل لانگ روٹ پر جانے والی تین درجن سے زائد لانچیں شکار سے واپس پہنچ گئی ہیں لیکن آکشن ہال میں رش اور زائد افراد کے اجتماع کو روکنے کے لئے اقدامات کے باعث انتظامیہ کے لئے مچھلی وجھینگے کی خرید وفروخت میں مشکلات کا سامنا ہے زرائع کے مطابق درجنوں لانچیں برف اور شکار پر جانے کیلئے تیار تھیں جن کو روک دیا گیا ہے جس کی وجہ سے لانچ مالکان کو
مزید پڑھیے


وزیر اعظم کا قوم سے خطاب عوام کی امنگوں کا آئینہ دار تھا: شیخ امتیاز

منگل 24 مارچ 2020ء
کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان امریکن بزنس ڈیولپمنٹ فورم کے سینئر نائب صدر شیخ امتیاز حسین نے وزیر اعظم عمران خان کے قوم سے خطاب پر اظہار خیال کرتے ہوئے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان قوم کی امیدوں پر پور ی طرح اتر ے ہیں چونکہ انہوں نے موجودہ حالات سے قوم کو آگاہ کردیا ہے کہ وہ لاک ڈاؤن نہیں کر سکتے اس لئے کہ ملک کی 25 فیصد سے زائد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہی ہے ان میں روزانہ کی بنیاد پر مزدوری کرنے والے افراد ،رکشہ چلانے والے اور دیگر شامل ہیں،وزیر
مزید پڑھیے


صارفین کو تین ماہ کے بجلی و گیس کے بل معاف کیے جائیں: لاہور چیمبر

منگل 24 مارچ 2020ء
لاہور(خبرنگارخصوصی)لاہور چیمبر کے صدر عرفان اقبال شیخ، سینئر نائب صدر علی حسام اصغر اور نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ کم از کم تین ماہ کے لیے صارفین کے بجلی اور گیس کے بلز معاف کرے جبکہ پراپرٹی مالکان سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ موجودہ حالات کے پیش نظر اپنے کرایہ داروں کو دو ماہ کے لیے کرایہ کی چھوٹ دے دیں۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں نے کہا کہ کروناوائرس کی وجہ سے ملک بھر میں غیرمعمولی تجارتی و معاشی صورتحال پیدا ہوئی ہے
مزید پڑھیے


محکمہ زراعت کا پھلوں سبزیوں کی فراہمی یقینی بنانے کااعلان

منگل 24 مارچ 2020ء
لاہور(خبرنگارخصوصی ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات کے مطابق محکمہ زراعت کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں زرعی منڈیوں سے پھلوں اور سبزیوں کی فراہمی یقینی بنائے گا۔کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بلا تعطل زرعی منڈیوں سے فراہمی جاری رہے گی یہ بات سیکرٹری زراعت پنجاب واصف خورشید نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں اسپشل سیکرٹری زراعت (مارکیٹنگ )پنجاب وقار حسین ،ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع)ڈاکٹر انجم علی ،چیف پلاننگ اینڈ ایلیویشن سیل رانا محمود،ڈائریکٹر پیام محمد اجمل اور ڈائریکٹر مارکیٹنگ (ای اینڈ ایم ) لیاقت علی رضا سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت
مزید پڑھیے



ایس ای سی پی کی کمپنیوں کی ڈیڈ لائنز میں ایک ماہ کی توسیع

منگل 24 مارچ 2020ء
اسلام آباد ( خصوصی نیوز رپورٹر) کروانا وائرس سے پیدا ہونے والی صورت حال کے تناظر میں کمپنیوں کو سہولت اور آسانی فراہم کرنے کے لئے سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے کمپنیوں کے سالانہ اجلاس ( اے جی ایم ) منعقد کروانے اور دیگر کمپنیز ایکٹ کے تحت دیگر ڈیڈ لائنز میں ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے ۔ کمیشن نے کمپنیز ایکٹ کی دفعہ 510 کے تحت حاصل اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے 30 دن کی توسیع کا سرکلر جاری کر دیا ہے ۔سرکلر کے مطابق تمام وہ کمپنیاں جن کا مالی سال 31
مزید پڑھیے


واٹر سکیورٹی کے لئے قومی حکمت عملی کی ضرورت ہے ‘مزمل حسین

اتوار 22 مارچ 2020ء
لاہور( این این آئی) چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر)مزمل حسین نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی سے پاکستان میں پانی کی دستیابی پر اثرات مرتب ہو رہے ہیں، کیونکہ پانی کی دستیابی کا ماحولیاتی تبدیلی سے گہرا تعلق ہے ، ماحولیاتی تبدیلوں کے منفی اثرات کو دور کرنے اور ملک میں واٹر سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے قومی سطح پر کثیر جہتی حکمت ِ عملی تشکیل دینے کی ضرور ت ہے ۔پانی کے عالمی دِن کے موقع پر اپنے پیغامچیئرمین واپڈا نے کہا کہ پاکستان میں 1951ء میں پانی کی فی کس دستیابی 5 ہزار 650مکعب میٹر سالانہ تھی ،
مزید پڑھیے


ہوٹلز کو قرنطینہ میں تبدیل کرنے پر اظہار تشویش

اتوار 22 مارچ 2020ء
کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان ہوٹل ایسوسی ایشن نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) کی جانب سے بڑے ہوٹلز کو قرنطینہ سینٹرز میں تبدیل کرنے کی تجویز پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے شہر سے دور اور خالی عمارتوں میں قرنطینہ سینٹرز کے قیام اور ریلیف پیکیج فراہم کرنے کی تجویز پیش کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ہوٹل ایسوسی ایشن کے چیئرمین زبیر باویجہ نے اس ضمن میں گورنر سندھ اور دیگر متعلقہ اداروں کے نام ایک مکتوب ارسال کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بڑے ہوٹلز اپنے محل وقوع اور خاص ڈیزائن کے باعث قرنطینہ سینٹرز کے
مزید پڑھیے


پاکستان سے سیمنٹ کی برآمدات میں10.56فیصد اضافہ

اتوار 22 مارچ 2020ء
کراچی(این این آئی) گزشتہ فروری2020 کے دوران پاکستان سے سیمنٹ کی برآمدات میں10.56فیصد اضافہ ہوگیاجبکہ گزشتہ مالی سال فروری2019کی نسبت رواں سال فروری میں سیمنٹ کی برآمدات میں اضافے سے ایکسپورٹرز کے فائدے میں10فیصد سے بھی زائد کا اضافہ دیکھا گیا۔تفصیلات کے مطابق فروری2020ء کے دوران سیمنٹ کی برآمدات کا حجم23.8 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ فروری2019 ء کے دوران سیمنٹ کی برآمدات سے 21.5 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔اس طرح فروری 2019ء کے مقابلہ میں فروری2020ء کے دوران سیمنٹ کی قومی برآمدات میں 2.3 ملین ڈالر یعنی10.56فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
مزید پڑھیے


سی این آئی سی ظاہر کرنے کی شرط 30جون تک موخر کرنے پر زور

اتوار 22 مارچ 2020ء
لاہور(خبرنگارخصوصی) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عرفان اقبال شیخ نے حکومت پر زور دیا ہے کہ خریداروں کے قومی شناختی کارڈ ظاہر کرنے کی شرط 30جون تک موخر کرے کیونکہ موجودہ حالات اس کیلئے سازگار نہیں ہیں۔ تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر نے کہا کہ کروناوائرس نے کاروباری و معاشی سرگرمیوں کو بہت بری طرح متاثر کیا ہے ، مارکیٹوں میں ہوکا عالم ہے ، گاہک نہ ہونے کے برابر ہیں۔ اس کے باوجود تاجر حکومت کو سپورٹ اور اشیائے ضرورت کی سپلائی برقرار رکھ کر اپنا
مزید پڑھیے








اہم خبریں