Common frontend top

کاروبار


ہائی سپیڈ ڈیزل کی کھپت نہ ہونے سے آئل ریفائنری کا دوسرا یونٹ بند

اتوار 22 مارچ 2020ء
کراچی(کامرس رپورٹر) ملک کے شمال میں مقامی آئل ریفائنری نے ہائی سپیڈ ڈیزل کی کھپت نہ ہونے کے باعث دوسرا یونٹ بھی بند کردیا گیاآئل ریفائنری 62فیصد صلاحیت پر چل رہی ہے ، ریفائنری کی طرف سے وزارت پٹرولیم کو لکھے گئے مراسلہ کے مطابق آئل ریفائنری انتظامیہ نے پٹرولیم ڈویژن کو تنبیہ کی ہے کہ62فیصد صلاحیت پر آئل ریفائنری چلانا مالی طور پر مشکل ہے اور آئندہ کسی بھی وقت آئل ریفائنری بند کی جاسکتی ہے ۔ مراسلہ کے مطابق آئل ریفائنری کی بندش کی وجہ سے ملک کے شمال اور وسطی علاقوں میں تیل وگیس کے کنوئیں
مزید پڑھیے


ٹیکسٹائلز ملز کی محتاط خریداری سے روئی کے بھاؤ اور حجم میں کمی

اتوار 22 مارچ 2020ء
کراچی(کامرس رپورٹر)مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران ٹیکسٹائل ملز کی جانب سے روئی کی خریداری میں انتہائی محتاط طرز عمل کے باعث روئی کے بھاؤاور حجم میں کمی دیکھی گئی اور روئی کے بھاؤ میں بھی مجموعی طور پر 100 تا 200 روپے کی مندی کمی ہوئی ۔تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے دنیا کی تمام منڈیوں میں زبردست بحرانی کیفیت ہے اور مقامی منڈیاں بھی متاثر ہو رہی ہے کئی ممالک میں شٹرڈاؤن کا عالم ہے جبکہ کئی ممالک میں شٹرڈاؤن کردیا گیا ہے جس کے باعث کاروبار ٹھپ ہوگیا ہے ایسے بحرانی حالات میں
مزید پڑھیے


ہفتہ رفتہ : سٹاک مارکیٹ میں مندی کا 12 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

اتوار 22 مارچ 2020ء
کراچی(کامرس رپورٹر)ایک ہفتے کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج نے گراوٹ کا گذشتہ 12 سال کا ریکارڈ توڑ دیا، مارکیٹ میں5 ہزار 393 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔کروان وائرس کے سبب جہاں دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹوں میں گراوٹ ریکارڈ کی گئی وہیں پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بھی مندی زبردست مندی کا رجحان رہا اور ایک ہفتے کے دوران مارکیٹ نے گراوٹ کا 12 سال کا ریکارڈ توڑ دیا، اس سے قبل ایک ہفتے کے دوران اتنی بڑی گراوٹ سال 2008 میں ریکارڈ کی گئی تھی۔ شدید مندی کے باعث انڈیکس 36ہزار ، 35ہزار، 34 ہزار ، 33ہزار ، 32
مزید پڑھیے


سٹاک مارکیٹ میں مندی کا تسلسل ٹوٹ گیا،537 پوائنٹس ریکور

هفته 21 مارچ 2020ء
کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں4روز سے جاری شدید مندی کا تسلسل ٹوٹ گیا اور کاروباری ہفتے کے آخری روز شدیداتار چڑھاوٗ کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد تیزی غالب آگئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 537.58پوائنٹس کی ریکوری سے 30667.41پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیاجب کہ52.03فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں ایک کھرب8ارب 67 کروڑ27لاکھ روپے بڑھ گئے تاہم کاروباری حجم جمعرات کی نسبت20.54فیصد کم رہا ۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کو بھی کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا اور سرمایہ کاروں
مزید پڑھیے


سیلز ٹیکس ریفنڈ کلیمز کی فوری اور تیز ادائیگی کیلئے ہیلپ ڈیسک قائم

هفته 21 مارچ 2020ء
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے سیلز ٹیکس ریفنڈ کلیمز کی فوری اور تیز رفتار ادائیگی کیلئے ہیلپ ڈیسک قائم کردیئے ہیں۔ ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق سیلز ٹیکس ریفنڈ کے حوالے سے برآمد کنندگان کو بہت شکایات رہی ہیں اور اس حوالے سے اس عمل میں تاخیر کی وجہ سے ان کے تحفظات کو دورکرنے کیلئے ایف بی آر نے ریفنڈ کے پورے عمل کو شفاف بنانے کے لئے اقدامات کئے ہیں۔ اس سلسلے میں ریفنڈ کے حوالے سے شکایات کے ازالے اور مسائل کے حل کیلئے ریجنل ٹیکس دفاتر اور لارج ٹیکس
مزید پڑھیے



خام تیل کے نرخوں میں 24 فیصد اضافہ

هفته 21 مارچ 2020ء
نیویارک (آن لائن) امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں 24 فیصد اضافہ ہوا۔نیویارک میں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے نرخ 4.85 ڈالر (24 فیصد )بڑھ کر 25.22 ڈالر فی بیرل رہے ۔برنٹ نارتھ سی کروڈ کے سودے 3.59 ڈالر (14.4 فیصد) اضافے کے ساتھ 28.47 ڈالر فی بیرل طے پائے ۔
مزید پڑھیے


لاہور چیمبر کا کرونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر زور

هفته 21 مارچ 2020ء
لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عرفان اقبال شیخ، سینئر نائب صدر علی حسام اصغر اور نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد نے کروناوائرس سے بچائو کے لیے غیرمعمولی احتیاطی تدابیر کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے قابل تحسین اقدامات کی بدولت یہ ابھی کنٹرول میں ہے مگر اس کا پھیلائو روکنے کے لیے مزید اقدامات اٹھانا ہونگے ۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ تاجر برادری کے بہترین کردار کی بدولت پاکستان میں اشیائے خور د و نوش سمیت دیگر تمام اشیائے ضرورت کی سپلائی
مزید پڑھیے


کرونا، انڈسٹری بحالی کیلئے خصوصی بیل آؤٹ کا مطالبہ

هفته 21 مارچ 2020ء
راولپنڈی(نامہ نگار خصوصی)راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر صبور ملک نے کہا ہے کہ کرونا ورائرس کے پیش نظر انڈسٹری کی بحالی کے لیے خصوصی بیل آوٹ پیکیج کا اعلان کیا جائے ۔وزیر اعظم عمران خان اور گورنر سٹیٹ بنک رضا باقر سے اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ معاشی گراوٹ اور حالات سے نمٹنے کے لیے ہنگامی بنیاد پر جامع اقدامات اٹھائے جائیں۔ آٹو سیکٹر، سٹیل پہلے ہی تنزلی کا شکار ہیں موجودہ صورتحال میں اگر بروقت اقدامات نہ اٹھائے گئے تو خدشہ ہے کہ صنعتی پلانٹس مکمل طور پر بند ہو جائیں گے ۔مارکیٹوں میں ایک
مزید پڑھیے


کپاس کی بوائی کا یکم اپریل سے آغاز ہوگا: ترجمان زراعت

هفته 21 مارچ 2020ء
لاہور(کامرس رپورٹر)ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق صوبہ بھر میں کپاس کی بوائی کا آغاز یکم اپریل سے ہو رہا ہے ۔پاکستان کپاس پیدا کرنے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر آتا ہے اور ملکی مجموعی پیداوار کا قریباً80 فیصدپنجاب میں پیدا ہوتا ہے ۔کپاس اور اس کی مصنوعات کے ذریعے ملک کو کثیر زرِمبادلہ بھی حاصل ہوتا ہے ۔ کپاس کو ہماری ملکی معیشت میں اہم حیثیت حاصل ہے کیونکہ اس کا ہماری قومی GDP میں 1.5فیصد اور معیاری زرعی مصنوعات کی تیاری میں7فیصد حصہ ہے ۔اس اہم فصل کی بوائی مہم میں نظامت زرعی اطلاعات پنجاب کاشتکاروں کی
مزید پڑھیے


انٹر بینک میں ڈالر35پیسے اضافے سے 158.95 میں فروخت

هفته 21 مارچ 2020ء
کراچی (کامرس رپورٹر) انٹر بینک میں جمعہ کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 35پیسے کا اضافہ ہوا جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر سمیت دیگر کرنسیوں کی قدر میں ملا جلا رجحان رہا ۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزانٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید35پیسے کے اضافے سے 158.35روپے سے بڑھ کر158.70روپے او رقیمت فروخت 158.45روپے سے بڑھ کر158.95روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید157.50روپے سے بڑھ کر158 روپے ہوگئی اورقیمت فروخت158.50روپے مستحکم رہی۔دیگر کرنسیوں میں یوروکی قیمت خرید 50پیسے کے اضافے سے 168روپے
مزید پڑھیے








اہم خبریں