Common frontend top

کاروبار


کاروبار میں آسانی پالیسی کے ثمرات سٹاک مارکیٹ میں تیزی، سونا 2800روپے تولہ ، ڈالر 20پیسے مہنگا

جمعه 05 نومبر 2021ء
کراچی (کا مرس رپورٹر) حکومت کی جانب غیر ملکی سرمایہ کاروں کو کاروبار میں آسانی کی پالیسی کے ذریعے ہر ممکن تعاون فراہم کر نے کی یقین دہانی اور کمپنیوں کے مثبت مالیاتی نتائج کے پیش نظرجمعرات کو پاکستان سٹاک ایکس چینج میں تیزی کا رجحان رہا ۔ کاروبارکے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 186.74پوائنٹس اضافے سے 47219.18پوائنٹس ہو گیا ۔ مارکیٹ کامجموعی سرمایہ 34ارب 69کروڑ47لاکھ62ہزار410روپے اضافے سے 80 کھرب 90ارب 82کروڑ32لاکھ85ہزار465روپے ہو گیا۔اس دوران 56 کروڑ 19لاکھ36ہزار حصص کے سودے ہوئے ۔62فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ مجموعی طور پر379کمپنیوں کا کاروبار ہوا ۔ادھر انٹر بینک
مزید پڑھیے


سٹاک مارکیٹ میں تیزی،سونا مزید2050روپے تولہ سستا

هفته 30 اکتوبر 2021ء
کراچی( کامرس رپورٹر )پاکستان سٹاک ایکس چینج میں روں کاروباری ہفتے کے آخری روزبھی تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 46ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں22ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،کاروباری تیزی کے باعث 55.40فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔ جمعہ کو کے ایس ای100انڈیکس میں 238.62پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈکیاگیا جس کے نتیجے میں انڈیکس 45985.41پوائنٹس سے بڑھ کر46184.71 پوائنٹس ہو گیا۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں22ارب 82کروڑ34لاکھ913ہزار515روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا ۔ جمعہ کو9ارب روپے مالیت کے 27کروڑ4لاکھ8ہزار حصص کے سودے ہوئے ۔دریں
مزید پڑھیے


اوپن مارکیٹ میں ڈالر 176.20روپے ،سوناایک لاکھ32ہزا ر کی بلند سطح پر: سٹاک مارکیٹ میں مندی برقرار

بدھ 27 اکتوبر 2021ء
کراچی (کامرس رپورٹر)سونا اور ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں بھی مندی کا رجحان رہا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ ڈالر کے مقابل پاکستانی روپیہ ہر گزرتے دن کیساتھ تیزی سے کمزور ہو رہا ہے ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں 75پیسے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 174.45 سے بڑھ کر 175.20 اور قیمت فروخت174.55 سے بڑھ کر175.30روپے ہو گئی۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 90پیسے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 174.80 سے بڑھ کر175.70 اور قیمت فروخت175.30سے بڑھ کر176.20روپے
مزید پڑھیے


لائیوسٹاک سمیت 20 محکمے دبئی ایکسپو میں حصہ لیں گے : میاں اسلم

اتوار 24 اکتوبر 2021ء
لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہاہے کہ صنعت و تجارت، توانائی، زراعت و تعمیرات و مواصلات اور لائیوسٹاک سمیت 20 محکمے دبئی ایکسپو میں مختلف اوقات میں حصہ لیں گے اور اس اہم ایونٹ کے ذریعے ملک کے سافٹ امیج اور پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کو اجاگر کیاجائے گا ،پنجاب حکومت نیوسٹارٹ اپ کے طور پر رجسٹرڈ ہونے والے 25 ہنر مند نوجوانوں کو اپنے اخراجات پر دوبئی ایکسپو بھجوا رہی ہے اوریہ باصلاحیت ہنر مند نوجوان اپنے آئیڈیاز دبئی ایکسپو میں شیئر کریں گے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پریس کانفرنس
مزید پڑھیے


50 ملین تک کے چھوٹے ،درمیانے درجہ کے کاروبار کیلئے مارکنگ فیس کی چھوٹ

هفته 23 اکتوبر 2021ء
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے 50 ملین روپے تک کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کیلئے مارکنگ فیس کی چھوٹ کی منظوری دے دی ۔ترجمان وزارت سائنس وٹیکنالوجی نے کہا کہ وزیر اعظم کے ویژن اور ہدایات کے مطابق وزارت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو کاروبار میں آسانی کیلئے تمام اقدامات کرنے کی خواہاں ہے ۔ پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے ) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے 23 ویں اجلاس میں اس فیصلہ کی منظوری دی گئی۔ فیصلے کے تحت 50 ملین روپے
مزید پڑھیے



فرد، انتقال کیلئے اراضی ریکارڈسنٹرز میں یونیورسل رسائی دینے کا فیصلہ

جمعه 22 اکتوبر 2021ء
لاہور(کامرس رپورٹر) پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی جانب سے فرد اور انتقال کے حصول کیلیے پنجاب بھر کے اراضی ریکارڈ سنٹرز میں یونیورسل ایکسس دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سہیل اشرف کے مطابق پنجاب بھر کے تمام اراضی ریکارڈ سنٹرز میں کہیں سے بھی فرد ، انتقال کی رسائی دی جائے گی ۔ملتان کا رہائشی لاہور کے کسی بھی اراضی ریکارڈ سنٹر سے فرد یا انتقال پاس کروا سکے گا ،پہلے فرد یا انتقال کے حصول کیلئے سائل کو متعلقہ اراضی ریکارڈ سنٹر میں جانا پڑتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسل
مزید پڑھیے


فیٹف: پاکستان گرے لسٹ میں برقرار، ترکی کا نام بھی شامل کردیا گیا

جمعه 22 اکتوبر 2021ء
اسلام آباد؍ پیرس(خصوصی نیوز رپورٹر؍ مانیٹرنگ ڈیسک) فیٹف(فنانشل ایکشن ٹاسک فورس) نے پاکستان کو اگلے سیشن تک مزید گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ سنادیا،پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ بھی کردیا۔فیٹف کے صدرنے منی لانڈرنگ کیخلاف پاکستان کے اقدامات کی تعریف بھی کی۔بوٹسوانا اور ماریشس فیٹف کی گرے لسٹ سے نکل گئے ،ترکی ، اردن اور مالے کو گرے لسٹ میں شامل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پیرس میں فیٹف کاتین روزہ اجلاس ختم ہوگیا۔صدرایف اے ٹی ایف مارکس پلیئر نے اجلاس کے بعدبریفنگ میں بتایاکہ پاکستان نے 6میں سے 4شرائط کوپوراکرلیا،اجلاس میں منی لانڈرنگ،دہشتگردوں کی سزاسے متعلق پاکستانی اقدامات
مزید پڑھیے


ڈالرنئی تاریخی بلندی174.40پر، سونامزید2000روپے مہنگا: سٹاک مارکیٹ 332پوائنٹس بڑھ گئی

جمعه 22 اکتوبر 2021ء
کراچی(کامرس رپورٹر)ملک میں ڈالر،سونا اور سٹاک مارکیٹ کی اونچی اڑان جمعرات کو بھی جاری رہی۔ ڈالر اور سونا نے مہنگا ہونے کا نیاریکارڈ قائم کردیا جبکہ سٹاک مارکیٹ بھی 322پوائنٹس بلند ہوگئی۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں 60پیسے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 173.40 سے بڑھ کر174 اور قیمت فروخت173.50سے بڑھ کر174.10روپے پر جا پہنچی ۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں20پیسے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 173.80 سے بڑھ کر174 اور قیمت فروخت174.20 سے بڑھ کر174.40روپے ہو گئی ۔ادھرعالمی منڈی میں سونا 4ڈالر اضافے سے 1785ڈالر فی اونس ہوگیا جس
مزید پڑھیے


روپے کی قدر گرنا سمندرپارپاکستانیوں کیلئے فائدہ مند:گورنر سٹیٹ بنک کی انوکھی دلیل

جمعه 22 اکتوبر 2021ء
کراچی؍ مانچسٹر (کامرس رپورٹر؍ این این آئی)گورنر سٹیٹ بنک رضا باقر نے انوکھی منطق پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈالر مہنگا ہونے اور روپے کی قدر کم ہونے سے اگر کچھ پاکستانیوں کو نقصان ہورہا ہے تو سمندر پار پاکستانیوں کے اہل خانہ کو فائدہ بھی ہورہا ہے ۔ایک طرف وزیراعظم عمران خان ڈالر مہنگا ہونے کے نقصانات بتاتے ہیں کہ اگر ڈالر ایک روپیہ بھی مہنگا ہوجائے تو پاکستان پر قرضوں میں کئی ہزار ارب روپے کا اضافہ اور اشیا مہنگی ہوجاتی ہیں، وہیں دوسری طرف ڈالر کو کنٹرول میں ناکام گورنر سٹیٹ بنک برطانیہ میں ڈالر مہنگا
مزید پڑھیے


سٹاک مارکیٹ 1112پوائنٹس ، سونا 2300روپے تولہ بلند ، ڈالر 172کا ہوگیا

جمعه 15 اکتوبر 2021ء
کراچی ( کامرس رپورٹر )پاکستان سٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو زبردست تیزی رہی جبکہ سونا ریکارڈ2300روپے فی تولہ مہنگاہوگیا جبکہ ڈالر کی اونچی پرواز بھی جاری ہے ۔سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی ٹیلی کام ،فوڈز ،پٹرولیم اور بینکنگ سیکٹرز میں سرمایہ کاری کی بدولت مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان رہا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 1111.90پوائنٹس اضافے سے 44333.68پوائنٹس ہو گیا۔تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 1کھرب64ارب92کروڑ36لاکھ 11ہزار456روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس سے سرمائے کا مجموعی حجم 77کھرب47ارب64کروڑ37لاکھ 64ہزار252روپے ہو گیا۔کاروبارکے دوران 38کروڑ85لاکھ97ہزار حصص کے سودے ہوئے ۔ مجموعی طور
مزید پڑھیے








اہم خبریں