Common frontend top

کوئٹہ


پاکستان میں کوروناکی دوسری لہرشروع ،نمٹنے کیلئے سخت پابندیاں ناگزیر:معاون خصوصی صحت

بدھ 28 اکتوبر 2020ء
اسلا م آباد ،لاہور ،ملتان،کراچی،پشاور ،کوئٹہ، واشنگٹن ( خبر نگار خصوصی،نامہ نگار،وقائع نگار،جنرل رپورٹر،سپیشل رپورٹر،کرائم رپورٹر،سٹاف رپورٹر،خبرنگار، 92نیوزرپورٹ، نیوز ایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا کی مہلک وبا سے پاکستان میں مزید6 افراد جاں بحق ہو گئے اور اموات کی تعداد 6745ہو گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں773نئے مریض رپورٹ ہوئے اور کل تعداد 329375ہوگئی جبکہ فعال کیسز کی تعداد 11190ہو گئی،576مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور311440صحتیاب ہو چکے ۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ کورونا کاپھیلاؤجاری ہے ، پاکستان میں دوسری لہرشروع ہوچکی اوراموات بھی
مزید پڑھیے


ن لیگ اور پی پی دور میں بھی بلوچ لاپتہ، لاشیں ملتی : ماما قدیر

منگل 27 اکتوبر 2020ء
کوئٹہ(92نیوزرپورٹ)وائس فاربلوچ مسنگ پرسنزماماقدیرنے مریم نوازکوآئینہ دکھادیا،ماما قدیرنے کہاصرف بلوچی لباس پہن کربلوچستان کے مسائل حل نہیں کئے جاسکتے ،ن لیگ کے ہر دور میں بلوچ لاپتہ ہو تے اورلاشیں ملتی رہیں،پیپلزپارٹی کے دورمیں اس سے بھی زیادہ نوجوان لاپتہ ہوئے اورمسخ شدہ لاشیں ملیں،ماما قدیرنے سوال کیاکہ اس وقت مریم نوازاوربلاول بھٹو کہاں تھے ؟ پی ڈی ایم کی لاپتہ افراد کے اہل خانہ سے ہمدردی تماشا تھی۔
مزید پڑھیے


کوئٹہ:ہزار گنجی میں دھماکہ،4افراد جاں بحق،متعد دزخمی

پیر 26 اکتوبر 2020ء
کوئٹہ(92نیوز رپورٹ،مانیٹرنگ ڈیسک ) کوئٹہ کے نواح میں ہزار گنجی کے علاقے شالکوٹ میں دھماکے سے 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ۔ دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا،دھماکہ کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کئے جبکہ امدادی ٹیموں نے ایمبولینسوں کے ذریعے زخمیوں اور جاں بحق افراد کی نعشوں کو ہسپتال پہنچایا۔ دھماکے کے زخمیوں کوہسپتالوں میں طبی امداد دی گئی جبکہ صورتحال کے پیش نظر ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد ایک گاڑی
مزید پڑھیے


چاہتے ہیں بلوچستان آزاد ریاست ہو; اویس نورانی;جلسہ بی جے پی کا تھا یا پی ڈی ایم کا؟:جام کمال

پیر 26 اکتوبر 2020ء
کوئٹہ (92 نیوز رپورٹ)پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے دشمن کا بیانیہ ابھرا۔ اویس نورانی نے اپنے خطاب میں بلوچستان کو آزاد ریاست بنانے کا نعرہ لگا کربھارتی بیانیے کی تائید کی،سٹیج پر موجود پوری پی ڈی ایم قیادت نے مذمت تک نہ کی۔جلسہ سے خطاب میں انہوں نے کہا ہم چاہتے ہیں بلوچستان ایک آزاد ریاست ہو۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم کوئٹہ میں بلوچستان کو الگ ریاست بنانے کی بات کر رہی، یہ کس کا بیانیہ ہے ، یہ جلسہ بی جے پی کا ہے یا پی ڈی ایم
مزید پڑھیے


پی ڈی ایم آج کوئٹہ میں پاورشوکریگی ،دفعہ 144نافذ، ڈبل سواری پر پابندی ،حکومت کے دن گنے جا چکے :قائدین

اتوار 25 اکتوبر 2020ء

کوئٹہ،لاہور ،سکردو،اسلام آباد (92 نیوز رپورٹ،مانیٹرنگ ڈیسک ، سٹاف رپورٹر ،ایجنسیاں) پی ڈی ایم آج ایوب سٹیڈیم کوئٹہ میں پاورشوکرے گی، کوئٹہ میں دفعہ 144نافذ ،ڈبل سواری پر پابندی لگا دی گئی ، مریم نواز اور فضل الرحمٰن سمیت پی ڈی ایم کی مرکزی قیادت جلسے میں شریک ہو گی ،نواز شریف ،بلاول بھٹو ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرینگے ،پی ڈی ایم قائدین نے کہا کہ پی ڈی ایم نے خوف کی زنجیریں توڑی ہیں،حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق جلسہ کیلئے بلوچستان حکومت کی جانب سے سکیورٹی پان بھی تیار کرلیا گیا ، جلسے
مزید پڑھیے



پاکستان میں کورونا پھیلائو کی صورتحال تشویشناک نہیں: صدر

هفته 24 اکتوبر 2020ء
اسلام آباد، کوئٹہ (خبر نگار خصوصی، این این آئی، آن لائن) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کے دوبارہ پھیلاؤ کی صورتحال تشویشناک نہیں تاہم حد درجہ احتیاط کی ضرورت ہے ۔ فرانس سمیت بہت سے ممالک میں صورتحال پھر تشویشناک ہورہی ہے ۔کوئٹہ کے ایک روزہ دورے کے دوران گورنر ہاؤس میں گورنر بلوچستان سے گفتگوکرتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی نے بلوچستان میں کورونا کی روک تھام کیلئے حکومتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت ذمہ دار قوم ہمیں احتیاطی تدابیر کا دامن تھام کر رکھنا ہے ۔
مزید پڑھیے


پی ڈی ایم کا جلسہ کل ،بلوچستان حکومت کی ملتوی کرنے کی اپیل

هفته 24 اکتوبر 2020ء
کوئٹہ( سٹاف رپورٹر) کوئٹہ میں پی ڈی ایم جلسہ کل ہوگا، مرکزی قیادت آج کوئٹہ پہنچے گی ۔ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی، سردار اختر مینگل اور ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کوئٹہ پہنچ گئے ہیں ،مولانا فضل الرحمٰن آج کوئٹہ پہنچیں گے ، (ن) لیگ کی نائب صدر مریم نواز 10 رکنی وفد کے ہمراہ آج نجی ائیرلائن کی پرواز سے کوئٹہ پہنچیں گے ، بلاول بھٹو گلگت بلتستان سے خصوصی پرواز کے ذریعے کل کوئٹہ پہنچیں گے ،کسی وجہ سے وہ نہ آ ئے تو ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے جبکہ حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی
مزید پڑھیے


اہم شخصیات کو قتل یادہشتگردی کانشانہ بنانے کے منصو بے کا انکشاف،بلوچستان، خیبرپختونخوا سے بارود،اسلحہ برآمد

جمعه 23 اکتوبر 2020ء
اسلام آباد،کوئٹہ،جندول( سٹاف رپورٹر، نمائندہ 92نیوز،آن لائن)سیاسی و مذہبی شخصیات کو دہشت گردی کانشانہ بنایاجاسکتاہے ،نیکٹانے لیٹرجاری کردیا،نیکٹاکے خط کے مطابق تحریک طالبان دیگر تنظیموں سے مل کرکوئٹہ اورپشاورمیں ٹارگٹ کلنگ کی منصوبہ بندی کررہی ہیں،دہشتگردتنظیموں نے اعلی سیاسی شخصیات کوقتل کرنے کابھی منصوبہ بنایاہے ، خودکش حملے اوربم دھماکے بھی کرائے جاسکتے ہیں،بلوچستان کے علاقے سے برآمدہونے والابارودی موادکوئٹہ،کے پی میں استعمال ہونے کاخدشہ تھا،چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان،آزادکشمیرکے چیف سیکرٹریز کو اقدامات بارے آگاہ کردیاگیا۔نیکٹا نے کوئٹہ اور خیبرپختونخوا میں سخت سکیورٹی اقدامات کی سفارش کی ہے ، یاد رہے کہ حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ
مزید پڑھیے


شمالی وزیرستان میں دہشتگردی/اورماڑہ بلوچستان میں جھڑپ;فوجیوں سمیت20اہلکار شہید

جمعه 16 اکتوبر 2020ء
اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، لاہور (سپیشل رپورٹر، 92 نیوز رپورٹ، سٹاف رپورٹر) شمالی وزیرستان میں د ہشتگردی اور اور ماڑہ میں جھڑپ کے دوران 6 فوجیوں سمیت 20 اہلکار شہید ہوگئے ، گوادر کی تحصیل اور ماڑہ میں مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشتگردوں نے او جی ڈی سی کے قافلے پرحملہ کیا تو جھڑپ شروع ہوگئی جس میں 14 اہلکار شہید ہوگئے ، آئی ایس پی آر کے مطابق اوجی ڈی سی ایل کے قافلے کو گوادر سے کراچی لے جایا جارہا تھا کہ اور ماڑہ کے قریب جھڑپ ہوگئی، فورسز نے دہشتگردوں کو موثر جواب دیا اور او
مزید پڑھیے


کورونا کاوزیراعلیٰ بلوچستان پر بھی حملہ ،مزید8 اموات، اجتماعات پر پابندی کی سفارش

بدھ 14 اکتوبر 2020ء
اسلا م آباد ،لاہورکراچی،کوئٹہ،پشاور،واشنگٹن (خبر نگار خصوصی،نامہ نگار،جنرل رپورٹر،سٹاف رپورٹر، خبر نگار ،92نیوز رپورٹ، نیوز ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں کورونا سے مزید8افراد جاں بحق ہو گئے اور اموات کی تعداد6588ہو گئی جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں531نئے مریض رپورٹ ہوئے اور کل تعداد319848ہوگئی جبکہ فعال کیسز کی تعداد 8651ہو گئی۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت این سی اوسی کے اجلاس میں کورونا ٹیسٹنگ، سمارٹ لاک ڈاؤن اور حفاظتی تدابیر کے موجودہ پیٹرن کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
مزید پڑھیے








اہم خبریں