Common frontend top

کوئٹہ


آج عید الاضحی ، خلیجی ممالک، یورپ، امریکہ میں منالی گئی

هفته 01  اگست 2020ء
لاہور، اسلام آباد ، کراچی، کوئٹہ، پشاور، ریاض، لندن، نیویارک ( سٹاف رپورٹر، نیوز ایجنسیاں) ملک بھر میں آج 10ذی لحج ہفتہ کو عید الاضحی مذہبی جوش و جذبہ سے منائی جائیگی، سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک ، یورپ کے کئی ملکوں اور امریکہ میں جمعہ کے روز عید الاضحیٰ منائی گئی اور لاکھوں مسلمانوں نے جانوروں کی قربانی کی ۔ پاکستان میں عید الاضحی کی مناسبت سے لاہور سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں میں نمازعید کے اجتماعات ہوں گے ، علما ء کرام حضرت ابراہیم علیہ السلام کی عظیم قربانی پر روشنی ڈالیں گے ، نماز
مزید پڑھیے


چمن : افغان فورسز کی پاکستانی علاقے پر فائرنگ ،خاتون سمیت 3 جاں بحق، 20 زخمی

جمعه 31 جولائی 2020ء
چمن،کوئٹہ(نمائندہ 92 نیوز،سٹاف رپورٹر) چمن میں پاک افغان سرحد پر افغان فورسز کی پاکستانی علاقے میں اندھادھند فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے ۔پاکستانی فورسز نے جوابی فائرنگ کی، علاقے میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے اور لوگ گھروں میں محصور ہیں ۔ذرائع کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق اورزخمی ہونے والے افراد کو سول ہسپتال چمن منتقل کیا گیا۔جاں بحق اور زخمی افراد میں خاتون فرزانہ بی بی، نقیب اللہ ،محمدعمران ،خیال محمد، عبدالودود ،سید علی ،عبداللہ ،سرکی خان ،اللہ داد،حفیظ اللہ ،رحمت اللہ ،احمد اللہ ،حاجی محمد،میر وائس اوردلبرشامل ہیں۔پاکستانی
مزید پڑھیے


بی این پی کی شیخ رشیدکے خلاف مقدمہ کیلئے درخواست

جمعرات 30 جولائی 2020ء
کوئٹہ( آن لائن )بلوچستان نیشنل پارٹی نے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے خلاف جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ ون کی عدالت میں مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست جمع کرادی ہے ۔ بدھ کو بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق صدر بلوچستان ہائیکورٹ بار ساجد ترین ایڈووکیٹ نے سردار اختر جان مینگل کی جانب سے شیخ رشید کے خلاف درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ بی این پی کی وفاق سے علیحدگی پروفاقی وزیرکے ردعمل کے الفاظ الفاظ گالی کے زمرے میں آتے ہیں، یہ اختر مینگل کے خلاف نہیں بلکہ بلوچستان کے عوام کی توہین
مزید پڑھیے


کورونا کے مزید54مریض دم توڑ گئے، 1209نئے کیس رپورٹ : غیر قانونی مویشی منڈیوں کیخلاف کریک ڈائون کا فیصلہ

هفته 25 جولائی 2020ء

اسلام آباد، لاہور ،کراچی ، کوئٹہ، واشنگٹن ( خبر نگار خصوصی،لیڈی رپورٹر ، وقائع نگار ، جنرل رپورٹر، کامرس رپورٹر ،سٹاف رپورٹر،92 نیوزرپورٹ ، مانیٹرنگ ڈیسک ،نیوزایجنسیاں ) ملک بھر میں کورونا کے مزید54مریض دم توڑ گئے جبکہ 1209نئے کیس سامنے آگئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک میں کو رونا کے مصدقہ کیس 270400ہوگئے جبکہ اموات5763 ہو گئیں۔219783مریض صحتیاب ہوچکے ۔ فعال کیس 44854 رہ گئے ۔1316مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22006ٹیسٹ کیے گئے ۔سندھ میں مریضوں کی تعداد115883 ، پنجاب 91423، خیبرپختونخوا 32898، بلوچستان 11523، اسلام آباد14766، آزاد کشمیر 1989 اور
مزید پڑھیے


منشیات سمگلروں کی فائرنگ،اے این ایف کے 2 جوان شہید،6 زخمی

هفته 18 جولائی 2020ء
راولپنڈی، کوئٹہ، چا غی( نامہ نگار خصوصی، سٹاف رپورٹر،92 نیوز رپورٹ) بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے آنے والے اے این ایف کے جوانوں پر دہشتگردوں اور سمگلروں نے حملہ کردیا۔ اے این ایف کے جوانوں نے ساڑھے 3 گھنٹے تک حملہ آوروں کا مقابلہ کیا، فائرنگ سے اے این ایف کے 2 جوان شہید، 6 زخمی ہو گئے ۔شہید اہلکاروں میں مردان کے رہائشی کانسٹیبل ڈرائیور عامر نواز اور لودھراں کے رہائشی کانسٹیبل محمد کامران شامل ہیں ۔ اہلکار ماشکیل سے منشیات برآمد کر کے واپس آ رہے تھے 50 سے 60 حملہ آوروں پر مشتمل گروہ نے
مزید پڑھیے



کورونا ، اموات 5ہزار سے بڑھ گئیں، 2751 نئے کیس رپورٹ : عالمی متاثرین سوا کروڑ سے متجاوز

هفته 11 جولائی 2020ء

اسلام آباد، لاہور ،ملتان، کراچی، کوئٹہ ، واشنگٹن (خبر نگار خصوصی،لیڈی رپورٹر ،جنرل رپورٹر ،اپنے رپورٹر سے ،سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک ،نیوز ایجنسیاں ) ملک بھر میں کورونا سے اموات 5ہزار سے بڑھ گئیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 75 مریض جاں بحق ہوگئے جبکہ2751 نئے کیس رپورٹ ہوئے ، مجموعی اموات 5058،متاثرین 243599 ہوگئے ، 149092 مریض صحتیاب ہو چکے ،فعال کیس 89449 ہیں۔ سندھ میں متاثرین کی تعدادایک لاکھ سے تجاوز کرگئی ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 23255 ٹیسٹ کیے گئے ۔ابتک15 لاکھ چودہ ہزار سے زائد ٹیسٹ کئے جاچکے ۔
مزید پڑھیے


کوئٹہ: فورسز کا آپریشن، کمانڈر سمیت 4 دہشت گرد ہلاک

منگل 07 جولائی 2020ء
کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی) خضدار، ہرنائی میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت 4دہشت گرد ہلاک کئی زخمی ہوگئے ، خضدار کے علاقے لوپ بہاڈی گریشہ میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 3دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جن کی شناخت محمد انور ولد رحمت اللہ ساکن گجر مشکے ، کمانڈر عبدالحمید ولد نور جان ساجدی ساکن بدرنگ گریشہ، صابر ولد سوالی ساکن گریشہ کے ناموں سے ہوئی، ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران کئی مسلح افراد زخمی بھی ہوئے ، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ بھی برآمد ہوا، دہشت
مزید پڑھیے


پاکستان، ایران، ترکی کا ٹرین منصوبہ ہونا چاہئے : قاسم سوری

پیر 06 جولائی 2020ء
کوئٹہ (آن لائن) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ ساتھ پوری مسلم امہ کی اتحاد و اتفاق کے لئے کردار ادا کررہا ہے ، ایران اورافغانستان پاکستان کے برادراسلامی ممالک ہیں، ان کے ساتھ تعلقات اور تجارت کافروغ نہ صرف پاکستان بلکہ تینوں ممالک کے فائدے اور ترقی کا ذریعہ ثابت ہوسکتا ہے ، وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے کہ وہ مسلم امہ کو یکجا اور آپس کی رنجشوں کو ختم کرکے عوام کی بحالی، ترقی اور خوشحالی کو فروغ دیں۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں متعین ایران
مزید پڑھیے


امریکہ میں پاکستانی طالبہ عیشل کیلئے صدارتی ایجوکیشن ایوارڈ

بدھ 01 جولائی 2020ء
کوئٹہ ( نیٹ نیوز) امریکہ میں مقیم پاکستانی طالبہ عیشل آفریدی کو شاندار تعلیمی کارکردگی پر صدارتی ایجوکیشن ایوارڈ سے نواز دیا گیا، کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی پاکستانی طالبہ عیشل آفریدی امریکی شہر نیو جرسی کے قریب ولیم شیمن مڈٹاون کمیونٹی سکول میں زیر تعلیم رہیں، جہاں سے انہوں نے آٹھویں گریڈ کا امتحان شاندار نمبروں سے پاس کیا، عیشل آفریدی کا پورا تعلیمی کیریئر شاندار رہا ہے اور اس کے دوران انہوں نے آرٹ اور سائنس سمیت مختلف مضامین میں آنر رول سمیت کئی اعزازات بھی حاصل کیے ، انہیں حال ہی میں لیڈرشپ ایوارڈ سے بھی نوازا
مزید پڑھیے


پٹرول: غریب کی جیب پراربوں کاڈاکہ ڈالا گیا: اپوزیشن، کم قیمت بڑھا کر عوام کو ریلیف دیا: حکومت

اتوار 28 جون 2020ء
اسلام آباد،لاہور،کوئٹہ(وقائع نگار،سٹاف رپورٹر،نیٹ نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن،،92نیوزرپورٹ)اپوزیشن رہنماؤں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے ، پٹرول کی قیمت 35 روپے لٹر کم ہونی چاہئے ، عام اورغریب آدمی کی جیب پر اربوں روپے کا ڈاکہ ڈالا گیا۔اسلام آباد میں ن لیگ کے دیگررہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاحکومت ٹیکس وصولی اور معیشت کو سنبھالنے میں ناکام ہوچکی، عوام کے سڑکوں پر آنے اور جمہوریت کو خطرہ ہے ،پٹرول کی
مزید پڑھیے








اہم خبریں