Common frontend top

کوئٹہ


کوئٹہ میں امن دشمن پھر سرگرم: بم دھماکے میں 4 افراد جاں بحق، 15 زخمی

جمعه 31 دسمبر 2021ء
کوئٹہ،کوئلو،اسلام آباد، کراچی ( سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک ، نامہ نگار،این این آئی،اے پی پی ) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بم دھماکے کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق جبکہ 15زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کی رات کوئٹہ کے علاقے جناح روڈ پر سائنس کالج کے قریب دھماکے کے نتیجے میں محمد اکرم ،شرف الدین د،یونس آغا سمیت4افراد جاں بحق جبکہ 15افرادزخمی ہوگئے ،دھماکے کی شدت سے اردگرد واقع عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اورلوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ، سکیورٹی فورسز اورریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ
مزید پڑھیے


لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش، پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی: موسم شدید سرد

پیر 27 دسمبر 2021ء
لاہور، اسلام آباد، مری،کوئٹہ ،پشاور ( اپنے سٹاف رپورٹر سے ،خبر نگار خصو صی،نمائندہ 92 نیوز ، 92 نیوزرپورٹ) لاہور سمیت ملک بھرمیں بادلوں نے ڈیرے ڈال لئے ، پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بادل برس پڑے ، سردی بڑھ گئی،پنجاب کے مختلف شہروں لاہور، فیصل آباد، ملتان سمیت کئی شہروں میں ہلکی بارش سے سردی بڑھ گئی، لاہورکے مختلف علاقوں میں بونداباندی ہوئی۔شہر اور مضافات میں دھند نے ڈیرہ ڈالے رکھا۔ دھند کی وجہ سے موٹر وے بند اور علامہ اقبال ایئرپورٹ پر مقامی و بین الاقوامی پروازوں کا شیڈول درہم برہم ہوگیا ، حد نگاہ انتہائی کم ہونے
مزید پڑھیے


کورونا :10 اموات، بورڈامتحانات کیلئے طلبہ کی ویکسی نیشن لازمی قرار

جمعرات 23 دسمبر 2021ء
اسلا م آباد ،لاہور،کوئٹہ(رپورٹنگ ٹیم ، نیوز ایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا کی مہلک وبانے پاکستان میں مزید10افرادکی جان لے لی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 310نئے مریض رپورٹ ہوئے اور فعال کیس 9561ہو گئے ،645مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ علاوہ ازیں کورونا کی نئی لہر کے وار سے بچاؤ کیلئے طلبہ کیلئے ویکسی نیشن کرانالازمی قرار دیا گیا ۔تعلیمی بورڈز کی جانب سے فیصلہ کیاگیا کہ کورونا ویکسی نیشن نہ کرانے والے طلبہ کو بورڈ امتحانات میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ نہم ،دہم اور انٹر کا امتحان
مزید پڑھیے


ملک بھر میں گیس بحران شدید، پنجاب کی ٹیکسٹائل انڈسٹری بند ہونیکا خدشہ

پیر 20 دسمبر 2021ء
اسلام آباد،لاہور،کراچی،پشاور،کوئٹہ(این این آئی) سردی کی شدت میں مزید اضافے کے بعد ملک بھر میں گیس کا بحران مزید شدید ہوگیا ، جو گیس 24 گھنٹوں میں کچھ دیر کیلئے آتی تھی اب وہ بھی آنا بند ہو گئی جسکے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے ، گیس کی بندش کے باعث لکڑیوں اور گیس سلنڈر کی قیمتیں آسمان پر چلی گئی ہیں، لائن میں لگ کر لوگ سلنڈر بھرانے پر مجبور ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے اکثر علاقوں میں گیس کی شدید قلت پیدا ہوگئی ، لیاری میں کئی دن سے گیس ناپید ہے جسکی وجہ سے
مزید پڑھیے


وزیراعظم نے گوادر میں احتجاج کا نوٹس لے لیا،مسائل حل کرنے کی یقین دہانی

پیر 13 دسمبر 2021ء

اسلام آباد؍ کوئٹہ (خبر نگار خصوصی؍ مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم عمران خان نے گوادر کے ماہی گیروں کے مطالبات پر نوٹس لے لیا۔وزیر اعظم نے ٹویٹ میں کہا گوادر کے محنتی ماہی گیروں کے جائز مطالبات کا نوٹس لے لیا ،بڑے جال سے غیر قانونی مچھلی کا شکار کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیں گے ،اس معاملہ پر وزیر اعلیٰ بلوچستان سے بات کرونگا۔وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مطالبات کا نوٹس لینے کا خیر مقدم کیا ہے ۔وزیر اعلیٰ ہاوس کی پریس ریلیز کے مطابق انہوں نے کہا گوادر تحریک کے مطالبات انسانی
مزید پڑھیے



بلوچستان میں آج عدالتی بائیکاٹ کااعلان

پیر 22 نومبر 2021ء
کوئٹہ ( این این آئی)وکلا نے بلوچستان بھر میں آج عدالتی بائیکاٹ کااعلان کردیا۔بلوچستان بار کونسل، بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور کوئٹہ بار ایسوسی ایشن نے 20نومبر 2021کو اختر شاہ موسیٰ خیل کو فون پر ژوب پولیس تھانہ کے اے ایس آئی بہادر کی جانب سے وکلا کے لئے غلیظ گالیوں، دھونس دھمکیوں اور نازیبا الفاظ کے خلاف بلوچستان بھر میں آج عدالتوں کا بائیکاٹ کااعلان کر دیا۔
مزید پڑھیے


تمام قوانین کو جوتے کی نوک پر رکھیں گے :فضل الرحمان

جمعرات 18 نومبر 2021ء
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی ) مولانا فضل الرحمان نے کوئٹہ میں پی ڈی ایم کے تحت مہنگائی کے خلاف جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 10 سالوں سے کہہ رہا ہوں عمران خان پاکستان کی سیاست کا غیر ضروری عنصر ہیں۔ وہ نالائق ہونے کے ساتھ نااہل بھی ہیں جس نے 50 لاکھ گھر دینے کے بجائے عوام کے اتنے ہی گھر گرادئیے ، گورنر اسٹیٹ بینک کے علاوہ کوئی باہر سے نوکری کیلئے پاکستان نہیں آیا،انتخابی اصلاحات کے حوالے سے تمام قوانین کو جوتے کی نوک پر رکھیں گے ۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کل
مزید پڑھیے


بھارت اسلامو فوبیا سے خود کو تباہ کرلے گا: صدر علوی

بدھ 17 نومبر 2021ء
اسلام آباد ، کوئٹہ(این این آئی، صباح نیوز، اے پی پی)صدرعارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت اسلاموفوبیا سے خود کوتباہ کرلے گا۔ صدر عارف علوی کا ٹویٹ میں کہنا تھا کہ بھارت بڑا خطرہ مول لے رہا ہے ،دعا اورتوقع ہے کہ ہندوستانی معاشرے کے سمجھدار افراد اس کوروکیں گے ۔صدرعارف علوی کا کہنا تھا کہ ملٹن کنڈیرا نے لکھا ‘‘کسی تہذیب کو ختم کرنے کیلئے پہلا قدم اس کی یادداشت کو مٹانا ہے ۔ پھر اس کی کتابیں۔اْس کی ثقافت اور اْس کی تاریخ کو مٹا دیں۔ اسکے بعد کسی سے نئی کتابیں لکھوائیں، کوئی نیا کلچر تیار
مزید پڑھیے


ہنگو :سی ٹی ڈی ٹیم پر حملہ ،جوابی کارروائی میں 4دہشتگرد ہلاک: خاران بم دھماکہ،13 افراد زخمی

بدھ 03 نومبر 2021ء
ہنگو،کوئٹہ،سکھر ، خاران ،اسلام آباد(نمائندہ 92 نیوز، نامہ نگار،ایجنسیاں،خصوصی نیوز رپورٹر، سپیشل رپورٹر) ضلع ہنگو میں سی ٹی ڈی ٹیم پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس میں اہلکار محفوظ رہے ، جوابی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد مارے گئے جبکہ خاران میں بم دھماکہ میں 13افراد زخمی ہوگئے ۔ سی ٹی ڈی کوہاٹ ریجن کے مطابق سی ٹی ڈی آپریشن ٹیم ضلع ہنگو کے تحصیل ٹل اور شمالی وزیرستان کے علاقے سپین وام کے درمیانی علاقے میں سرچ اینڈ سٹرا ئیک آپریشن کرتے ہوئے واپس جا رہی تھی کہ اس دوران تحصیل ٹل جہازو بانڈہ کے
مزید پڑھیے


میر عبدالقدوس بزنجو بلا مقابلہ وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب، حلف اٹھا لیا

هفته 30 اکتوبر 2021ء

اسلام آباد، کوئٹہ (سپیشل رپورٹر، سٹاف رپورٹر،92 نیوزرپورٹ ، مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوزایجنسیاں )بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما اور سابق سپیکر میرعبدالقدوس بزنجو بلا مقابلہ وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب ہوگئے ۔سپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر موسیٰ خیل کی سربراہی میں ہونیوالے صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں میر عبدالقدوس بزنجو بلوچستان کے 18ویں وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے ہیں۔ عبدالقدوس بزنجو کو وزیراعلیٰ کے عہدے کیلئے 39 اراکین کے ووٹ ملے ۔ قائد ایوان کے انتخاب کیلئے ہونے والی ووٹنگ میں اپوزیشن کی جانب سے صرف پیپلز پارٹی کے نواب ثنا اللہ زہری نے ووٹ دیا۔جمعیت علمائے اسلام (ف)، بلوچستان نیشنل پارٹی (بی
مزید پڑھیے








اہم خبریں