Common frontend top

کوئٹہ


کورونا کے مزید 83 مریض جاں بحق،ریکارڈ 5385 نئے کیس: ڈبلیوایچ او کی تجاویزپرعملدرآمدضروری نہیں:ظفرمرزا

جمعرات 11 جون 2020ء

لاہور،ملتان ، اسلام آباد ،کراچی ، کوئٹہ ، نیویارک ( رپورٹنگ ٹیم، اے ایف پی ) ملک بھر میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں ، ایک دن میں وائرس نے 83 افراد کی زندگیوں کے چراغ گل کردیئے جبکہ ریکارڈ 5385 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 23799 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 5385 کے نتائج مثبت آئے ۔ کورونا سے مزید83 افراد لقمہ اجل بنے ،ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2255 ہوگئی، متاثرین1لاکھ 13ہزار 702 ہوگئے جبکہ36308 مریض صحتیاب ہوچکے ۔ ابتک7 لاکھ
مزید پڑھیے


ٹڈی دل کی تباہ کاریاں ، 4161ہیکٹر ایریا میں کنٹرول آپریشن مکمل

پیر 08 جون 2020ء
کوئٹہ،اسلام آباد(این این آئی، وقائع نگار خصوصی ) مختلف علاقوں میں ٹڈی دل کی تباہ کاریاں جاری ہیں جبکہ وزارت فوڈ سکیورٹی، محکمہ زراعت اور پاک آرمی کی مشترکہ ٹیمیں بھی مختلف اضلاع میں ٹڈی دل کیخلاف سروے اور بھرپور کنٹرول آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹڈی دل نے شمالی و وسطی بلوچستان کے کئی اضلاع میں تیار فصلوں اور باغات کو اجاڑ دیا ۔ کسانوں کے مطابق حکومت نے ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات نہیں کئے جسکے باعث انہیں مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ، حکومت کسانوں کو ریلیف پیکیج فراہم کرے ۔دوسری
مزید پڑھیے


میری انسانی خدمات کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے : آفریدی

اتوار 07 جون 2020ء
کوئٹہ( نیٹ نیوز ) سٹار کرکٹر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ میری انسانی خدمات کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے ۔کوئٹہ چیمبر آف کامرس کے دورہ کے موقع پر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ لوگوں کی خدمت کا سفر گزشتہ 3 ماہ سے جاری ہے تاہم میری انسانی خدمات کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے ، میں غریبوں کی مدد کرنا چاہتا ہوں، بلوچستان میں کرکٹ کا ٹیلنٹ بھی موجود ہے ، کرکٹ کے حوالے سے بھی بلوچستان کے لیے حاضر ہوں، یہاں سے جو ٹیلنٹ نکلے گا انہیں اپنے ساتھ کراچی لے کر جاؤں گا، کرکٹ کے
مزید پڑھیے


پی ایس ڈی پی:بلوچستان پھر نظر انداز،وزیر اعلیٰ کا احتجاج،اجلاس سے واک آئوٹ

جمعه 05 جون 2020ء
اسلام آباد،کوئٹہ( مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے وفاقی پی ایس ڈی پی میں صوبے کو نظر انداز کرنے اور بلوچستان کے منصوبوں کو زیر التوا رکھنے کیخلاف اجلاس سے واک آؤٹ کردیا ۔بدھ کو اجلاس مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت ہوا۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے بطور وزیر پی اینڈ ڈی بلوچستان اور صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور بلیدی نے اسلام آباد میں ہونے والے سالانہ پلاننگ کوارڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ بلوچستان کیلئے جو حصہ
مزید پڑھیے


سہولتیں نہ ملنے پرڈاکٹر زبیر کاانتقال ہوا:اہلیہ

پیر 01 جون 2020ء
کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ میں کورونا وائرس کے باعث شہید ہونے والے ڈاکٹر زبیر خان کی اہلیہ نے الزام عائدکیا ہے کہ ان کے شوہر علاج کی مناسب سہولتیں نہ ملنے کے باعث انتقال کرگئے تھے ، انہیں کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ بھی غلط بتائی گئی تھی ،انہوں نے کہا کہ ایک ڈاکٹر اس قدر ابتر حالت میں ہوگا کہ اسے ٹریٹمنٹ بھی نہیں ملے گی، اسے داخل ہونے کیلئے مرنے کا انتظار کرنا پڑے گا،خدارا ایسا نہ کریں ،میرا اور میرے بچوں کے سر کا سائبان چھن گیا ،ان خیالات کاظہارانھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
مزید پڑھیے



مذاکرات کامیاب، پنجاب بھر میں ٹرانسپورٹ فوری چلانے کااعلان: ملک بھر میں ٹرین چل پڑی

جمعرات 21 مئی 2020ء
لاہور،کراچی،کوئٹہ(نیوز رپورٹر،نامہ نگار، کامرس رپورٹر،سٹاف رپورٹرز،مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ،ٹرانسپورٹرز نے فوری پنجاب بھر میں ٹرانسپورٹ چلانے کا اعلان کر دیا،ٹرانسپورٹر جی ٹی روڈ پر سیٹ ٹو سیٹ مسافر بٹھا سکتے ہیں کرایہ 20فیصد کم ہو گا جبکہ موٹر وے پر دو سیٹ پر ایک مسافر بٹھانا ہونگے جبکہ ملک بھر میں 56 روز بعد ٹرین آپریشن شروع ہو گیا ۔ گزشتہ روز صوبائی وزیر تجارت میاں اسلم اقبال اور وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب کھچی کیساتھ آ ل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ بس اونرز فیڈریشن الائنس کے عہدیداران چوہدری مجید گجر ، عصمت اللہ نیازی
مزید پڑھیے


بلوچستان: ایف سی پرحملے ،6 اہلکاروں سمیت7شہید

بدھ 20 مئی 2020ء
راولپنڈی ، اسلام آباد ، کراچی ، کوئٹہ ، لاہور ، ڈی جی خان ( نیٹ نیوز، وقائع نگار خصوصی، سٹاف رپورٹرز، خصوصی نمائندہ، ڈسٹرکٹ رپورٹر) بلوچستان میں دہشتگردی کے دو مختلف واقعات میں 7 سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے ، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردی مچھ اور کیچ کے علاقے میں کی گئی، مچھ کے علاقے پیر غائب میں گزشتہ رات دہشتگردوں نے پٹرولنگ ڈیوٹی سے واپس بیس کیمپ آتی ایف سی کی گاڑی پر آئی ای ڈی سے حملہ کیا، گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی، 5 جوان اور ایک سویلین ڈرائیور
مزید پڑھیے


پنجاب میں پوراہفتہ کاروبار کی اجازت، ٹرانسپورٹرز کا عید پر بھی گاڑیاں نہ چلانے کا اعلان: ٹرینیں آج سے چلیں گی

بدھ 20 مئی 2020ء
لاہور،اسلام آباد ،کراچی، کوئٹہ ،مظفر آباد (خصوصی نمائندہ،لیڈی رپورٹر ، کامرس رپورٹر، سٹاف رپورٹر،92 نیوزرپورٹ ، مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر وزیراعلیٰ آفس میں کابینہ کمیٹی برائے کورونا کنٹرول کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پنجاب میں شاپنگ مال اور پلازے صبح 9 سے شام 5 بجے تک کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ فوڈکورٹ، سٹال، ریسٹورنٹ، پلے رائڈ وغیرہ بند رہیں گی جبکہ ریسٹورنٹ عید کے بعد کھلیں گے ۔ دکانیں، کاروبار اور مارکیٹیں بھی صبح 9 سے شام5 بجے تک کھولی جائیں گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کورونا کی وجہ سے پولیس
مزید پڑھیے


کورونا سے مزید33زندگیاں ختم، متاثرین 37ہزارسے بڑھ گئے ،افریقہ میں 2 لاکھ ہلاکتوں کا خدشہ:ڈبلیو ایچ او

هفته 16 مئی 2020ء
اسلام آباد،لاہور،کراچی ، کوئٹہ ،واشنگٹن ( خبر نگار خصوصی،جنرل رپورٹر،سٹاف رپورٹر ،کر ائم رپو رٹر ، اے ایف پی، نیوزایجنسیاں ) ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد37209 ہوگئی جبکہ 803 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں ۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹرکے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 13700 ٹیسٹ کیے گئے ،ابتک مجموعی طورپر 3 لاکھ44 ہزار 450 ٹیسٹ کیے جاچکے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1430 نئے کیس سامنے آئے جس کے بعد مصدقہ کیس 37209 ہوگئے ۔ ان میں سے 10155 افراد صحتیاب ہوچکے جبکہ فعال کیسز کی تعداد26 ہزار 260 ہے ۔
مزید پڑھیے


صادق سنجرانی، جام کمال کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا

هفته 16 مئی 2020ء
اسلام آباد ،کوئٹہ (صباح نیوز،آن لائن )چیرمین سینٹ صادق سنجرانی کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ موصول ہو گئی ۔صادق سنجرانی کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ۔چیئرمین سینٹ نے بعض سینیٹرز کے ٹیسٹ مثبت آنے پر ٹیسٹ کرایا تھا ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے بھی کورونا ٹیسٹ کرالیا۔صوبائی حکومت کے اعلامیے کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے وزیر خزانہ ظہور بلیدی کے کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد اپنا کورونا ٹیسٹ کرایا جو منفی آیا۔وزیراعلی نے کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر اﷲ کاشکر ادا کیا اور کورونا کا شکار افراد کی جلد صحتیابی اور دیگر افراد کو
مزید پڑھیے








اہم خبریں